براؤزنگ زمرہ
تازہ ترین
ترکی نے جدید جنگی ہیلی کاپٹر کے انجن بنانے کی مہارت حاصل کر لی، صدر ایردوان
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی تمام قسم کے انجن ڈیزائن کرنے اور انہیں مقامی طور پر تیار کرنے میں خود کفیل ہو گیا ہے۔
استنبول کے صدارتی محل سے توساس انجینئر انڈسٹریز میں ہیلی کاپٹر کے پہلے انجن کی تیاری کی ایک تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس انجن کی تیاری کے بعد ترکی دفاعی صنعت کے ایک نئے دور میں داخل ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سو فیصد مقامی طور پر تیار ہونے والے انجن سے ترکی کو بیرونی دنیا سے انجن کی خریداری نہیں کرنی پڑے گی اور توساس انجن انڈسٹریز ترکی کے…
افغانی ڈاکٹر ایئر ایمبولینس کا انتظام کرنے پر ترک حکومت کا مشکور
احمد ظریف صادقی ایک نوجوان افغان ڈاکٹر ہیں جو ترکی کے شمالی صوبے سیمسن کے اوندوکوز یونیورسٹی اسپتال میں کام کرتے ہیں۔
اس سال ستمبر میں سالانہ چھٹیاں گزارنے افغانستان گئے جہاں ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
احمد ظریف کو افغانستان کے کسی اسپتال میں علاج کی سہولت نہ مل سکی جس پر انہوں نے ترک حکومت سے رابطہ کیا۔
وزیر صحت فہرتین کوسہ کی خصوصی ہدایت پر احمد ظریف کے لئے ایئر ایمبولینس کا انتظام کیا گیا اور انہیں افغانستان سے ترکی منتقل کیا گیا۔
ترک اسپتال میں علاج کے بعد اب احمد ظریف مکمل طور…
ترکی سے پہلی ایکسپورٹ کارگو ٹرین چین کے لئے روانہ
ترکی سے برآمدی مال لے کر ایک کارگو ٹرین چین کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔ یہ ٹرین 8 ہزار 693 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے 12 دن میں چین پہنچے گی۔
سفر کے دوران ٹرین دو براعظموں، دو سمندر اور پانچ ممالک سے گزرے گی
ٹرین ٹرانس کیسپئن ایسٹ ویسٹ مڈل کوریڈور سے ہوتی ہوئی باکو، تبلیسی اور کارس ریلوے کا راستہ اختیار کرے گی۔
واضح رہے کہ چین اور ترکی کے درمیان دس کارگو ٹرینیں چلیں گی۔ اس سے پہلے چین اسی روٹ کو استعمال کرتے ہوئے یورپ کے شہر پراگ تک اپنی اپنا برآمدی مال کارگو ٹرین کے ذریعے بھیجتا ہے۔
ترکی اسی…
امریکہ میں آج عالمی ٹرکش کافی کلچرل ڈے منایا گیا
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں آج ورلڈ ترکش کافی کلچرل ڈے منایا گیا۔ امریکہ میں ترک کلچرل گروپ نے اس دن کو عالمی سطح پر منانے کی کوششیں شروع کی تھیں۔
واشنگٹن کے میئر مورائیل باوٗزر نے ٹرکش کافی لیڈی فاوٗنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترک بہترین روایات کو امریکہ میں متعارف کروایا۔
واشنگٹن کے میئر نے کہا کہ ورلڈ ٹرکش ڈے سے ترک کافی کی تاریخ سے دنیا متعارف ہو گی۔ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور ترک روایات اور ثقافت کو امریکہ میں ایک نئی پہچان ملے گی۔…
ترکی اور ایران کی سرحد پر 81 کلومیٹر دیوار کی تعمیر کا کام مکمل
ترکی نے مشرقی سرحد پر ایران کے ساتھ 81 کلومیٹر طویل دیوار کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا ہے۔
ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے کہا کہ دیوار کی تعمیر کا مقصد ترک کی سرحدی سیکیورٹی کو محفوظ بنانا ہے۔ ایران کے ساتھ ترک سرحد کی لمبائی 534 کلو میتر ہے۔ جس علاقے میں 81 کلومیٹر طویل دیوار تعمیر کی گئی ہے یہاں سے اکثر اسمگلرز اور کُرد دہشت گرد ترکی میں داخل ہوتے تھے۔
ترکی نے اپنی سرحدی سیکیورٹی کو محفوظ بنانے کے لئے یہ دیوار تعمیر کی ہے تاکہ دہشت گردوں کے داخلے کو روکا جا سکے۔
واضح رہے اس سے پہلے 2018 میں…
فرانسیسی پولیس میں تشدد پسند پولیس آفیسرز موجود ہیں، صدر میکرون کا اعتراف
فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے اعتراف کیا ہے کہ پولیس میں کچھ تشدد پسند آفیسرز ہیں اور انہیں سخت سزائیں دینے کی ضرورت ہے۔
ریڈیو فرانس کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 23 نومبر کو دارالحکومت پیرس میں بعض مہاجرین کو باہر نکالنے کے دوران پولیس نے چند افراد کو شدید زدوکوب کیا جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا میں شدید تنقید کی گئی۔
صدر میکرون نے اعتراف کیا کہ بعض پولیس آفیسرز نے لوگوں کو وہاں سے نکالنے کے لئے غلط طریقہ اختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ سفید فام نہیں ہیں…
عوام کے شکوک و شبہات دور کرنے کے لئے خود سب سے پہلے ویکسین لگواوٗں گا، صدر ایردوان
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مقامی ویکسین کے ساتھ ساتھ روس اور چین سے ویکسین کی خریداری کے لئے بات چیت شروع کر دی ہے۔
استنبول میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ عوام کی حوصلہ افزائی کے لئے وہ خود سب سے پہلے ویکسین لگوائیں گے تاکہ ویکسین سے متعلق عوام میں جو شکوک و شبات ہیں وہ دور کئے جائیں۔ ترک عوام کی صحت ان کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت ہر صورت جلد از جلد ویکسین حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ ایمانویل میکرون فرانس کے لئے…
ایمانویل میکرون فرانس کے لئے ایک مصیبت اور عذاب ہیں، صدر ایردوان
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ایمانویل میکرون فرانس کے لئے کسی مصیبت اور عذاب سے کم نہیں ہیں۔ میکرون کے ہوتے ہوئے فرانس مشکل ترین اور خطرناک دور سے گزر رہا ہے۔
وہ استنبول میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات کر رہے تھے۔ صدر ایردوان نے امید ظاہر کی کہ فرانسیسی عوام جلد ہی میکرون کے بوجھ سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔
جولائی 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے جرم میں کئی سابق فوجی افسران طویل قید کی سزائیں
انقرہ کی ایک عدالت نے 15 جولائی 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے جرم میں کئی سابق فوجی افسروں کو طویل قید کی سزاوٗں کا حکم سنایا ہے۔
ترک فضائیہ کے سابق کیپٹن احمد توسن کو صدر رجب طیب ایردوان کو قتل کرنے کی کوشش اور ایک فضائی حملے میں 77 افراد کو شہید کرنے کے جرم میں 3901 سال قید کی سزا دی ہے۔ احمد توسین پر عوام کی آزادی کے حق کو غصب کرنے اور آئین توڑنے جیسے جرم کا بھی مرتکب پایا گیا۔
انقرہ کی ایک اور عدالت نے ترک فوج کے سابق لیفٹننٹ کو سرکاری عمارتوں پر فضائی حملہ کرنے کے الزام میں 3900 سال قید…
یو اے ای نے اسرائیلیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کر دیئے
متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی شہریوں کو ویزے جاری کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ فی الحال ویزے عارضی طور پر مینول سسٹم کے تحت جاری ہو رہے ہیں۔ یو اے ای اسرائیلی شہریوں کے لئے ویزہ فری انٹری کا نظام رائج کر رہا ہے جس کے بعد اسرائیلی شہریوں کو ایئر پورٹ آمد پر ہی ویزہ جاری کیا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلیوں کو سیاحتی ویزوں کا اجرا شروع ہو چکا ہے۔ یو اے ای کی کابینہ نے نومبر میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات قائم ہونے کے بعد ویزہ فری انٹری معاہدے کی منظوری دی تھی تاہم یو اے ای…
محسن فخری زادہ کا قتل خطے کے امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے، صدر ایردوان
صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ٹیلی فون پر بات کی۔ صدر ایردوان نے کہا کہ ایران کے سب سے بڑے ایٹمی سائنسدان فخری زادہ کا قتل دراصل خطے کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔
صدر ایردوان نے محسن فخری زادہ کے قتل پر ایرانی صدر حسن روحانی اور ایرانی عوام سے تعزیت کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماوٗں کے درمیان بات چیت کے دوران کاراباخ کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔
صدر ایردوان نے کہا کہ کاراباخ کی آزدی کے بعد خطے میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر…
ترکی کے شہر سعرد میں 5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلےکی شدت سے مارکیٹوں کے ریکس میں رکھی اشیا بکھر گئیں۔
ترک حکام کا کہنا ہے کہ زلزلےسے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یاد رہے کہ 30 اکتوبر کو بھی ازمیر سمیت ترکی کے کئی شہروں میں 7 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم اور درجنوں لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔
ترکی میں ویکسنیشن کا عمل 11 دسمبر سے شروع ہو گا
ترکی میں کورونا وائرس سے بچاوٗ کی ویکسنیشن کا عمل 11 دسمبر سے شروع ہو گا۔ ترک وزیر صحت فہرتین کوسہ نے کہا کہ کورونا وائرس ویکسین کی پہلی شپمنٹ اس ہفتے انقرہ پہنچ جائے گی جس کے بعد ویکسنیشن کا عمل شروع ہو جائے گا۔
ترک حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسنیشن چار مرحلوں میں مکمل کی جائے گی۔
ترک وزیر صحت نے کہا کہ کورونا وائرس کی خریداری کا معاہدہ طے کر لیا گیا ہے۔ ترکی کی کورونا وائرس سائنٹفک ایڈوائزری بورڈ نے ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔
پہلے مرحلے میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ویکسنیشن…
فرانس کا 76 مساجد کی تلاشی لینے کا فیصلہ، تین سال میں 43 مساجد بند کر دی گئیں
فرانس کی حکومت نے 76 مساجد کی تلاشی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فرانسیسی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ علیحدگی پسندوں کے عزائم سے متعلق معلومات کے لئے ان مساجد کی تلاشی لی جائے گی۔
اس وقت فرانس میں مجموعی طور پر مسلمانوں کی 76 مساجد ہیں جس میں سے 16 پیرس جبکہ 60 ملک کے دیگر علاقوں میں ہیں۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کچھ مساجد کو بند کرنا پڑے گا کیونکہ یہاں سے علیحدگی پسندوں سے متعلق شواہد ملے ہیں۔
فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے کہا ہے کہ 18 مساجد ایسی ہیں جن کی فوری تلاشی اور ان کے خلاف اقدامات کا…
یورپین یونین کا حصہ بننے سے ترکی اور یورپ دونوں کو فائدہ ہو گا، ترک نائب وزیر خارجہ
ترک نائب وزیر خارجہ فاروق کیماکجی نے کہا ہے کہ اگر ترکی کو یورپین یونین کا ممبر بنایا جاتا ہے تو اس سے نہ صرف ترکی بلکہ یورپی بلاک کو بھی فائدہ ہو گا۔
ٹی آر ٹی ورلڈ فورم کے سیمینار "کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد مختلف مممالک کے تعلقات اور نئے حقائق" سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے چیلنجز کے ساتھ ساتھ ترک خارجہ پالیسی میں بھی تبدیلیاں آئی ہیں۔
ترکی نے یورپین یونین کی رکنیت کے لئے 1985 میں درخواست دی تھی اور اس پر مذاکرات 2005 میں شروع ہوئے تھے۔ 2007 میں یونانی قبرص کی طرف سے ایک…
ترکی میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی
نومبر میں مہنگائی 14 فیصد سے بڑھ گئی۔ ترک ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ سال نومبر میں مہنگائی کی شرح 10.56 فیصد تھی جو اس سال نومبر میں 14.03 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔
اکتوبر میں مہنگائی 11.89 فیصد تھی۔ کنزیومر پرائس انڈیکس میں 2.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سب سے زیادہ اضافہ اشیائے خورد و نوش اور مختلف سروسز کی قیمتوں میں ہوا ہے۔
ترک ادارہ شماریات کے مطابق کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں 29.42 فیصد، نان الکحولک بیورویجز 21.08 فیصد اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 18.67 فیصد اضافہ ہوا۔
اس سال کے لئے…
ترک بحریہ بیڑہ پاکستان کی امن 2021ء مشترکہ مشقوں میں شرکت کرے گا
ترکی کا بحری بیڑہ پاکستان میں ہونے والی امن 2021 مشترکہ مشقوں میں شرکت کرے گا ۔۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی پانچ روزہ دورے پر ترکی میں ہیں ، جہاں ان سے ترک وزیر دفاع ، چیف آف جنرل اسٹاف سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے ملاقاتیں کی ،، ان ملاقاتوں میں دفاعی تعادن کے جاری منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق بھی گفتگو ہوئی ،، اگوسٹا 90-بی کلاس سب میرین کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد نیازی کو ترک نیول ہیڈکوارٹر میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ،، نیول…
آذربائیجان پر ایٹم بم مار دیا جائے، آرمینیا کے اخبار کا حکومت کو مشورہ
امریکہ سے شائع ہونے والے آرمینیا کے ایک اخبار میں اسٹیفن التونین نے ایک کالم لکھا جس میں حکومت کو مشورہ دیا گیا کہ شکست کا بدلہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پر ایٹم بم مار کر لیا جائے۔
امریکی شہر لاس ایجنلس سے شائع ہونے والے آرمینیا کے میڈیا گروپ ایساریز کے شائع ہونے والے اخبار میں کالم نویس اسٹیفن التونین نے کہا کہ آذربائیجان کے عوام کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا یہ ایک بہترین اقدام ہو گا جس سے آذری قوم اگلے پانچ ہزار سال تک نابود ہو جائے گی۔
اپنے کالم میں اسٹیفن التونین نے لکھا کہ "مجھ سمیت…
مشکل وقت میں سوائے ترکی کے کسی نے ہمارا ساتھ نہ دیا، نائب وزیراعظم لیبیا
لیبیا کے نائب وزیر اعظم احمد میطیق نے کہا کہ مشکل وقت میں سوائے ترکی کے کسی ملک نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔ لیبیا کی عوام اور حکومت ترکی کے شکر گزار ہیں۔
روم میں "میڈیٹرینین ڈائیلاگ فورم" سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب داعش نے لیبیا میں حملے شروع کئے تو کئی ممالک نے مدد کی لیکن حالات اس وقت خراب ہوئے جب 2019 میں باغی ملیشیا خلیفہ ہفتار کے جنگجووں نے دارالحکومت تریپولی پر حملہ کیا۔
لیبیا نے اپنے دوستوں کو مدد کے لئے پکارا لیکن ترکی واحد ملک تھا جس نے ہماری آواز پر…
ایران نے امریکی حملے کی صورت میں یو اے ای پر حملہ کرنے کی دھمکی دے دی
ایران نے امریکی حملے کی صورت میں یو اے ای پر حملہ کرنے کی دھمکی دے دی
یو اے ای کی سرزمین سے امریکی حملہ ہوا تو ایران ابوظہبی پر حملہ کر دے گا
ایران نے متحدہ عرب امارات کو براہ راست دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملے کے لئے یو اے ای کی سرزمین استعمال کی تو ایران دبئی پر براہ راست حملہ کر دے گا۔
ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید نے لندن کی مڈل ایسٹ آئی نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ ایران نے انہیں براہ راست حملے کی دھمکی دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے کہا کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملے…