براؤزنگ زمرہ

تازہ ترین

نائیجیریا میں بوکو حرام کا حملہ، 110 افراد جاں بحق

افریقی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں نائیجیریا کے 110 شہری جاں بحق ہو گئے۔ اقوام متحدہ کی انسانی خدمات فراہم کرنے والی ایجنسی نے کہا ہے کہ بورنو کے گاوٗں میں چاول کے کھیت میں کام کرنے والے کسانوں پر دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے حملہ کیا جس میں اب تک 110 افراد کے مارے جانے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اس سال میں بوکو حرام کا معصوم شہریوں پر یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی کے سربراہ ایڈورڈ کیلون نے حملہ آوروں کی گرفتاری اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حملے میں…

ترکی اور پاکستان کی لازوال دوستی

انقرہ کی "جناح روڈ" سڑک کا نام بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے نام پر رکھا گیا سڑک کے شروع میں قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک خصوصی یادگار بھی بنائی گئی ہے اتفاق دیکھیں کہ بھارتی سفارتخانے کی عمارت بھی اسی روڈ پر واقع ہے

مسجد اقصیٰ کے امام کا ترکی کی فلسطین پالیسی کے خیر مقدم

مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصٰی کے امام شیخ اکرمہ صابری نے ترکی کی فلسطین پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے دیگر اسلامی ممالک کو بھی اسی پالیسی پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ شیخ اکرمہ صابری جو ان دنوں ترکی کے دورے پر ہیں انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات صدیوں پر محیط ہیں۔ ترکی کی فلسطین پالیسی عرب دنیا میں بھائی چارے کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کی فلسطین کے لئے جو پالیسی ہے ایک ایسی ہی پالیسی اور سخت موقف کا فلسطینی عوام عرصے سے منتظر تھی۔ ترکوں کی…

ترکی اور قطر کے درمیان 10 معاہدوں پر دستخط

ترکی اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری اور تجارت کے 10 معاہدے طے پا گئے ہیں۔ قطر کے امیر شیخ تمیم حمد الثانی اور صدر رجب طیب ایردوان نے معاہدوں کو حتمی شکل دی۔ دونوں ملکوں کی مختلف وزارتوں نے ان معاہدوں پر دستخط کئے۔ قطر نے استنبول اسٹاک مارکیٹ کے 10 فیصد حصص کی خریداری کا ایک معاہدہ کیا۔ اس کے ساتھ استنبول کے ایک بڑے شاپنگ سینٹر استنے پارک کے 42 فیصد حصص کی فروخت کا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔ ترکی اور قطر نے "میڈ ان استنبول گولڈن ہارن پروجیکٹ" میں بھی مشترکہ سرمایہ کاری کا…

پاکستانی وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے آج ملک کی سب سے اہم سیکیورٹی اور انٹلی جنس ایجنسی انٹر سروسز انٹلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم کو سیکیورٹی اور انٹلی جنس کے اہم معاملات پر بریفنگ بھی دی گئی

ایران سخت بدلہ لینے جیسے الفاظ سے ہی کام چلائے گا، سی این این کا تجزیہ

یہ کچھ بھی ہو سکتا ہے لیکن یہ جنگ کا ایک فن ہے۔ ایران کے دشمنوں کا اصل ہدف اور ممکنہ طور پر خود ایران بھی ایک خوفناک جنگ اور جنگی تنازعے کا شکار ہوتا نظر آ رہا ہے۔ لیکن ابھی تمام نظریں امریکہ میں اگلے پچاس دنوں میں نئے امریکی صدر کی حلف برادری کی تقریب پر لگی ہوئی ہیں۔ تناوٗ اور تنازعات سے بھرپور خطے میں بدلہ لینے جیسے بیانات ایک غیر متوقع لیکن ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ ایران کے ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل کے بعد جس طرح صدر حسن روحانی نے اسرائیل کو مورد الزام ٹھہرایا…

ایران کے ایٹمی سائنسدان کے قتل پر تجزیہ کاروں کی رائے

ایران کا نیوکلیئر سائنسدان کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان ایران کی حکومت نے اپنے نیوکلیئر سائنسدان کے قتل کا "سخت بدلہ" لینے کا اعالن کیا ہے۔ ایرانی نیوکلیئر سائنسدان محسن فخری زادے جمعہ کو تہران کے قریب ایک بم دھماکے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ محسن فخری زادے ایران کی وزارت دفاع کی نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے ادارے کے سربراہ تھے۔ مغربی اور اسرائیلی انٹیلی جنس کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھتے تھے کیونکہ انہوں نے ایران کے ملٹری نیوکلیئر پروگرام کو بام عروج پر پہنچایا تھا۔ ایران نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے…

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی انقرہ پہنچ گئے

ترکی قطر سپریم اسٹریٹجک کمیٹی میں شرکت کے لئے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد انقرہ پہنچ گئے۔ صدارتی محل میں صدر رجب طیب ایردوان نے امیر قطر کا استقبال کیا امیر قطر کو صدارتی محل میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا

بحری جہاز کی غیر قانونی تلاشی پر یورپ کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ، ترک قومی سلامی کونسل

ترکی کی قومی سلامتی کونسل نے ترک تجارتی بحری جہاز کی غیر قانونی تلاشی پر یورپین یونین کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کو جرمن فریگیٹ نے ایک ترک تجارتی بحری جہاز کو روک کر اس کی زبردستی تلاشی لی۔ یہ بحری جہاز لیبیا کے لئے امدادی سامان لے کر جا رہا تھا۔ جرمن فریگیٹ کا کہنا ہے کہ آپریشن ایرینی اقوام متحدہ کے لیبیا کو اسلحہ فراہم کرنے پر عائد پابندیوں کے پیش نظر کیا گیا کہ تجارتی سامان کی آڑ میں کہیں لیبیا کو اسلحہ تو فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔ ترک قومی سلامتی کونسل…

ترکی: 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے ملزموں کو طویل عمر قید کی سزائیں

ترک عدالت نے جولائی 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے الزام میں کئی افراد کو طویل عمر قید کی سزاوٗں کا حکم سنایا ہے۔ سزا پانے والوں میں سابق فوجی اہلکاروں سمیت عام شہری بھی شامل ہیں۔ ترک عدالت نے سابق پائلٹ لیفننٹ کرنل حسن حسنو کو پارلیمنٹ پر بمباری کے الزام میں 79 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے بغاوت میں مدد دینے پر ترک شہریوں کمال بتماز، ہاکان جیجک، نورالدین اروج اور ہارون بینیس کو بھی 79 سال قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ فوجی بغاوت کے دوران ایف 16 جنگی طیاروں کو بمباری کا حکم دینے پر سابق…

ترکی کا 10 سال کے ڈالر بونڈز جاری کرنے کا فیصلہ

ترکی نے دس سال کے ڈالر بونڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترک وزارت خزانہ نے تین بینکوں کو ڈالر بونڈز جاری کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔ گولڈ مین سیک، ہانگ کانگ شنگھائی بینکنگ کارپوریشن (ایچ ایس بی سی) اور مورگن سٹینلے ترکی کے لئے عالمی مالیاتی مارکیٹ میں ڈالر بونڈز کا انتظام کریں گے۔ ترک وزارت خزانہ نے یہ فیصلہ بیرونی قرض حاصل کرنے کے پروگرام کے تحت کیا ہے۔ یہ ڈالر بونڈز آئندہ سال جاری ہوں گے جن کی میچورٹی 2031 میں ہو گی۔ ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ ترکی کتنی مالیت کے ڈالر بونڈز جاری کرے گا۔

استنبول کے شاپنگ سینٹر میں قطر نے ایک ارب ڈالر کے شیئرز خرید لئے

قطر کی سرکاری کمپنی قطر ہولڈنگ نے استنبول کے استتنیہ پارک کے شاپنگ پلازہ کے ایک ارب ڈالر مالیت کے حصص خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پلازہ ترکی کے دوغش گروپ کی ملکییت ہے جو اپنے 42 فیصد حصص قطر ہولڈنگ کو فروخت کرنا چاہتا ہے۔ 2018 میں دوغش گروپ نے اپنے اثاثے فروخت کرنے کے لئے بینکوں سے ری اسٹرکچرنگ کا ایک معاہدہ کیا تھا۔ گروپ کے مالک فرید شاہ نیک نے سیاحت، فوڈ اینڈ بیوریجز اور بحری کشتیوں کی منیجمنٹ کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوغش گروپ بحیرہ روم میں بحری کشتیوں کا سب سے بڑا آپریٹر گروپ ہے۔ اس…

ترکی نے دہشت گردی کے خلاف اہم کردار ادا کیا، سیکریٹری جنرل نیٹو

نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز سٹولن برگ نے کہا ہے کہ ترکی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ داعش کے زیر کنٹرول علاقوں کی فتح اس کا عملی ثبوت ہے۔ وہ نیٹو پارلیمنٹ اسمبلی کے 66 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں جرمن ممبر پارلیمنٹ جرگن ٹیٹرین نے کہا کہ ترکی نیٹو کی اقدار اور روایات کی پاسداری نہیں کر رہا ہے اور ترکی میں قانون کا احترام نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی لیبیا میں اقوام متحدہ کے اسلحہ پر پابندی کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور مشرقی…

کوسوو میں سلطنت عثمانیہ کے دور کی کھڑکیوں اور دروازوں کی نمائش

کوسوو کے شہر پریزن میں انیسویں صدی کے سلطنت عثمانیہ کے دور کے دروازوے اور کھڑکیوں کی ایک نمائش شروع ہو گئی ہے۔ یہ نمائش کوسوو کی خاتون ولدیتہ شکریے نے کی جنہوں نے ان دروازوں اور کھڑکیوں کو کوسوو کے قدیم گھروں سے خرید کر اکٹھا کیا ہے۔ نمائش میں سلطنت عثمانیہ کے دور کے 8 دروازے اور چار کھڑکیاں رکھی گئی ہیں۔ ولیدیتہ کا کہنا ہے کہ نمائش کا مقصد اپنے ثقافتی ورثے کی حفاظت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دروازوں اور کھڑکیوں سمیت دیگر اشیا کو اکٹھا کرنے میں چار سال لگے اور یہ تمام اشیا ثقافتی ورثہ قرار دی…

سعودی ولی عہد اور اسرائیلی وزیر اعظم کی ملاقات نہیں ہوئی، سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے ولی عہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو کی ملاقات کی سختی سے تردید کی ہے۔ اپنے بیان میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ سعودی عرب میں اسرائیلی وزیر اعظم کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ کل اسرائیلی میڈیا نے خبر جاری کی تھی کہ اسرائیلی وزیراعظم نے اتوار کو سعودی عرب کا خفیہ دورہ کیا اور امریکی وزیر خارجہ کی موجودگی میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ فیصل…

غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لئے اسرائیل کا حماس سے بات چیت کا عندیہ، اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینتز نے کہا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لئے حماس سے بات چیت کے لئے تیار ہیں۔مشرق وسطیٰ کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نکولائی ایم لیدونیو سے ملاقات میں اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ فلسطینی حکومت کے ساتھ تعاون کو دوبارہ بحال کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حماس جنوب میں اسرائیل کی خودمختاری کو چیلنج کر رہی ہے جس کے باعث اب تک حماس سے بات چیت کے دروازے بند ہیں۔ بینی گینتز نے کہا کہ غزہ کے عوام کی مشکل صورتحال کو آسان بنانے کے لئے تیار ہیں لیکن اس کے لئے ضروری ہے…

ترک ویکسین استعمال کرنے کے بعد سائیڈ ایفکٹس صفر ہیں

ترکی کی یونیورسٹی میں کورونا وائرس کی ویکسین استعمال کرنے کے بعد اس کے سائیڈ ایفکٹس بالکل سامنے نہیں آئے ہیں اور یہ ویکسین کورونا وائرس کے علاج کے لئے بہترین ہے۔ ترک صوبے کیزری کی ایرسی یس یونیورسٹی کے ریکٹر مصطفیٰ جلیس نے کہا کہ مقامی طور پر تیار کی گئی "ایرو کوو ویکسین" کو 44 رضاکاروں پر استعمال کیا گیا اور ان میں سے ایک رضاکار پر ویکسین کے سائیڈ ایفکٹس نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کے پہلے مرحلے کے تجربات جاری ہیں۔ اب تک 44 رضاکاروں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے اور ان میں سے کسی کو بھی…

ترکی میں غیر ملکی طالب علموں کی زلزلہ متاثرین کی مدد

ترکی میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آئے ہوئے غیر ملکی طلبہ کی ایک بڑی تعداد زلزلہ متاثرین کی مدد کو ازمیر پہنچ گئی۔ یہ غیر ملکی طلبہ و طالبات ٹرکش ریڈ کریسنٹ کے ساتھ مل کر زلزلہ متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔ کچھ طالب علم امدادی کاموں میں مصروف ہیں جبکہ طالبات متاثرین کے لئے کھانا تیار کرنے میں مدد کر رہی ہیں۔ اس وقت ٹرکش ریڈ کریسنٹ زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے سرگرمی سے کام کر رہی ہے۔ ریڈ کریسنٹ کے ساتھ 9 ہزار رضاکار اور تین سو ملازمین کام کر رہے ہیں۔ ان رضاکاروں میں بڑی تعداد ترکی میں تعلیم کے لئے…

ترک نوبل انعام یافتہ عزیز سنجار کی آذربائیجان کے یتیم بچے کی کفالت کا اعلان

کیمسٹری میں ترکی کے نوبل انعام یافتہ سائنسدان عزیز سنجار نے آذربائیجان کے شہر گانجا پر آرمینیا کے حملے میں یتیم ہونے والے بچے حاتیس شاہ نیزورو کی کفالت کی ذمہ داری لینے کا اعلان کیا ہے۔ آرمینیا کے گانجا پر حملے میں حاتیس نیزورو کے والدین شہید ہو گئے تھے۔ آذربائیجان کی سرکاری نیوز ایجنسی آذرتیک نے کہا ہے کہ عزیز سنجار نے جنگ میں آذربائیجان کے یتیم ہونے والے بچوں کی تعلیم کے لئے ایک فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ترک سائنسدان عزیز سنجار نے حاتیس نیزورو کے بینک اکاوٗنٹ میں عطیات جمع کروا…

10 ماہ میں ایک کروڑ سے زائد غیر ملکی سیاحوں کی ترکی آمد

رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں ترکی نے ایک کروڑ 12 لاکھ غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کی۔ ترک وزارت سیاحت کے مطابق کوروبا وائرس کی عالمی وبا اور لاک ڈاوٗن کے باعث گذشتہ سال کے مقابلے میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 72 فیصد کمی آئی ہے۔ اس سال اگست سے اکتوبر کے تین ماہ میں 57 لاکھ غیر ملکی سیاح ترکی آئے۔ اپریل اور مئی میں جب کورونا وائرس کی وبا عروج پر تھی اس وقت صرف 50 ہزار سیاح ہی ترکی آ پائے تھے۔ استنبول غیر ملکی سیاحوں کے لئے پُرکشش مرکز رہا۔ مجموعی سیاحوں میں سے 37 فیصد غیر ملکی سیاحوں نے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More