براؤزنگ زمرہ

تازہ ترین

جرائم پیشہ نیٹ ورک کا کورونا وائرس کی جعلی ویکسین کا دھندا، انٹرپول نے وارننگ جاری کر دی

عالمی سطح پر تمام ملکوں کی پولیس کے درمیان تعاون کی تنظیم انٹرپول نے وارننگ جاری کی ہے کہ جرائم پیشہ نیٹ ورک کورونا وائرس کی جعلی ویکسین کا دھندا شروع کر سکتے ہیں۔ فرانس میں اپنے ہیڈ کوارٹر سے انٹرپول نے تمام 194 ممبرز ممالک کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ہر ملک کے قانون نافذ کرنے والے ادارے ویکسین فروخت کرنے والی کمپنیوں پر نظر رکھیں اور خاص طور پر آن لائن ویکسین کی فروخت کی کڑی نگرانی کی جائے۔ منظم جرائم کرنے والے نیٹ ورکس کورونا وائرس کی جعلی…

آذربائیجان نے 10 نومبر کو یوم فتح اور 27 ستمبر یوم شہدائے کاراباخ قرار دے دیا

آذربائیجان کے صدر الہام حیدر علی یوف نے ملک کے قومی دنوں میں دو اہم دنوں کا اضافہ کر دیا ہے۔ آرمینیا کی کاراباخ میں بدترین شکست اور نیگورنو کاراباخ کی آزادی کے دن یعنی 10 نومبر کو "یوم فتح "کا دن قرار دیا ہے۔ 27 ستمبر کو آرمینیا نے آذربائیجان پر حملہ کیا تھا اس دن کو آذربائیجان کے صدر نے "یوم شہدائے کاراباخ" قرار دیا ہے۔ صدارتی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ 27 ستمبر کو آرمینیا نے آذربائیجان پر حملہ کیا اور اسی دن باکو نے اپنے مقبوضہ علاقوں کی آزادی کی جنگ شروع کی۔…

9 ماہ میں کورونا وائرس 500 صحافیوں کی جان لے گیا

کورونا وائرس کی عالمی وبا سے اب تک 500 صحافی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جنیوا میں صحافیوں کے حقوق کی عالمی تنظیم "پریس ایمبلم کیمپین" نے کہا ہے کہ جاں بحق صحافیوں کی تعداد اس سے زائد ہو سکتی ہے کیونکہ بیشتر ممالک سے ڈیٹا حاصل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ یکم مارچ سے 30 نومبر تک دنیا کے 56 ممالک کے اعداد و شمار اکٹھے کئے ہیں جس کے مطابق کورونا وائرس 500 صحافیوں کی جان لے گیا۔ نومبر میں 47 جبکہ اکتوبر میں 22 صحافی کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے۔ پریس ایمبلم کیمپین (پی ای سی) کے مطابق میڈیا ورکرز بڑے…

مقبوضہ فلسطین سنگین صورتحال سے دوچار ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتررز نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے زمینی حقائق انتہائی سنگین ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کسی بھی طور پر اس تنازعے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر آمادہ نظر نہیں آتا ہے۔ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ میں آج آپ سے انتہائی دکھ اور افسردہ دل کے ساتھ خطاب کر رہا ہوں کیونکہ مقبوضہ فلسطین کے حالات انتہائی سنگین ہو چکے ہیں اور تنازعے کے پُرامن حل کے امکانات معدوم ہوتے نظر آ رہے…

فلسطین تنازعے کا حل صرف آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست ہے، صدر جنرل اسمبلی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکیر نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے دیرینہ تنازعہ کا حل صرف اور صرف ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست ہی ہے۔ جنرل اسمبلی کی فلسطینی عوام کے حقوق کی قانونی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازعے کے حل کی اب تک جتنی بھی کوششیں کی گئی ہیں وہ سب سے سب رائیگاں گئیں۔ اس تنازعے کا صرف اور صرف ایک ہی حل ہے اور وہ یہ ہے کہ فلسطینیوں کو ایک علیحدہ، آزاد اور خود مختار ریاست کا حق دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کا معاملہ…

روسی ایئر ڈیفنس سسٹم نصب کرنے پر ترکی کو نتائج بھگتنا ہوں گے، امریکی سفیر کی دھمکی

نیٹو میں امریکی سفیر کے بیلے ہوشنسن نے ترکی سے کہا ہے کہ روس کے S 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو نصب کرنے کے بارے میں دوبار سوچنا ہو گا۔ ترکی کو دھمکی دیتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ نیٹو کے دفاعی نظام کے اندر رہتے ہوئے اگر ترکی روس کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو نصب کرتا ہے تو اس کے نتائج بھگتنے کے لئے بھی تیار رہے۔ برسلز میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی کے بیلے ہوشنسن نے کہا کہ نیٹو کا اتحادی ہونے کی حیثیت سے ترکی اگر روس کا ایئر ڈیفنس سسٹم نصب کرتا ہے تو یہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہو گا۔ امریکہ اور نیٹو نے…

استنبول اسٹاک مارکیٹ میں قطر 10 فیصد کا حصہ دار بن گیا

استنبول مارکیٹ کے 10 فیصد شیئرز خریدنے کے بعد قطر ترک کیپٹل مارکیٹ کا پارٹنر بن گیا ہے۔ ترکی ویلتھ فنڈ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق قطر کی سرکاری انویسٹمنٹ کمپنی نے 200 ملین ڈالر کے حصص خریدے ہیں۔ قطر مزید 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ ترکی ویلتھ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ظفر سونمیز نے کہا کہ قطر کی سرکاری انویسٹمنٹ کمپنی کے نام استنبول اسٹاک مارکیٹ کے 10 فیصد شیئرز منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان طویل مدتی مالیاتی تعاون کی طرف یہ پہلا قدم ہے۔ قطر کی سرمایہ کاری سے…

ترکی کو جھکانے میں ناکامی پر دشمن نے ترک اداروں پر حملے شروع کر دیئے ہیں، صدر ایردوان

ترکی نے سماجی، سفارتی، معاشی اور فوجی سطح پر ایک تاریخی موقف اپنا ہے، صدر ایردوان کی میڈیا سے بات چیت ترکی نے دنیا کے مختلف جغرافیوں میں سماجی، سیاسی، سفارتی، معاشی اور فوجی سطح پر ایک تاریخی موقف اختیار کیا ہوا ہے۔ اس موقف کا مرکز ترکی کی قدیم تاریخ ،روایات اور ثقافت ہے۔ انقرہ کے صدارتی محل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ اپنی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ترکی اپنے ہمسایوں اور برادر اسلامی ممالک کی بھی ہر سطح پر مدد کر رہا ہے۔ دنیا…

5 کروڑ ویکسین کا آرڈر دے دیا ہے، عوام کو ویکسین مفت ملے گی، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے اعلان کیا ہے کہ ترک عوام کو کورونا وائرس کی ویکسین مفت میں فراہم کی جائے گی۔ حکومت دنیا بھر میں ویکسین کی تیاری پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ حکومت نے ابتدائی طور پر پانچ کروڑ ویکسین کا آرڈر دے دیا ہے۔ کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ آئندہ ماہ سے ترک عوام کو ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ سب سے پہلے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ترجیح دی جائے گی۔ حکومت مقامی طور پر تیار ہونے والی ویکسین کی بھی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔ رضاکاروں پر اس کے…

ترکی اور فن لینڈ میں اقوام متحدہ میں مشترکہ تعاون، یونان خفا ہو گیا

اقوام متحدہ میں ترکی اور فن لینڈ کے درمیان تعاون سے یونان کو مایوسی ہوئی ہے اس وقت اقوام متحدہ کے "گروپ آف فرینڈز آف میڈی ایشن" کی چیئرمین شپ ترکی اور فن لینڈ کے پاس ہے۔ یہ گروپ 11 سال پہلے قائم کیا گیا تھا۔ 52 ممالک اور 8 عالمی تنظیمیں اس گروپ کی ممبرز ہیں۔ فن لینڈ میں یونانی سفیر جارجیئس ایفتیس نے ایک مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ فن لینڈ اقوام متحدہ میں ترکی کے ساتھ تعاون کو کیوں اہم قرار دے رہا ہے اور فن لینڈ کے سفارتکار عوامی سطح پر اس پالیسی کا دفاع کر…

یو اے ای کی عدالت نے سعودی وزیر محنت کو فراڈ کیس میں ملزم قرار دے دیا

متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے سعودی عرب کے وزیر محنت احمد الراجی اور ان کے چار بھائیوں کو ایک فراڈ کیس میں ملزم قرار دے دیا ہے۔ فلسطینی نژاد کینڈا کے ایک تاجر عمر عیش نے متحدہ عرب امارات کی عدالت میں ایک کیس دائر کیا تھا جس میں سعودی وزیر محنت اور ان کے چار بھائیوں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ان کی جائیداد پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے۔ پٹیشن میں کہا گیا کہ سعودی وزیر محنت ن ے تعمیر ہولڈنگ انویسٹمنٹ کی پراپرٹیز، اثاثوں اور اس کمپنی کے بانی کے شیئرز پر قبضہ کر لیا ہے۔ عدالت نے سعودی وزیر محنت…

ترک فوج کاراباخ میں بارودی سرنگوں کی صفائی میں مدد دے گی

ترک وزارت دفاع نے کہا ہے کہ آذربائیجان کے حالیہ مفتوحہ علاقوں نیگورنو کاراباخ میں بارودی سرنگوں کی صفائی میں ترک فوج آذربائیجان کی مدد کرے گی۔ ترک فوج آذری فوج کو اس سلسلے میں ضروری تربیت بھی فراہم کرے گی۔ ٹرکش ایکسپلوسیو آرڈیننس ڈسپوزل ٹیم اس ہفتے نیگورنو کاراباخ کے لئے روانہ ہو گی جہاں وہ بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد کی صفائی کے کام میں آذری فوج کو مدد دے گی۔ واضح رہے کہ آرمینیا نے مقبوضہ علاقے خالی کرتے ہوئے کئی اہم عمارتوں اور شاہراوٗں پر بارودی سرنگیں اور دھماکہ خیز مواد نصب کر…

شام اور عراق کی سرحد پر فضائی حملے میں ایرانی کمانڈر جاں بحق

ایران کی پاسداران انقلاب کا ایک اور کمانڈر فضائی حملے میں جاں بحق ہو گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق عراق اور شام کی سرحد پر ایک فضائی حملے میں ایرانی کمانڈر مسلم شاہ ذان جاں بحق ہو گئے۔ ابھی تک کسی نے بھی اس فضائی حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگی طیاروں نے رات کی تاریکی میں ایرانی کمانڈر کو نشانہ بنایا اور اس حملے میں ان کے تین محافظ بھی مارے گئے۔ یہ حملہ شام کے مشرقی صوبے دیر ایزور کے ایک دیہات میں کیا گیا۔ یہ علاقہ ایران اور لبنان کی سرحد پر واقع ہے۔ عراق اور اردن…

ترکی لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

ترکی میں کرفیو روانہ رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک۔ علاؤہ ازیں جمع رات 9 بجے سے سوموار صبح 5 بجے تک پورے ترکی میں کرفیو نافذ کیا جائے گا۔

ترک فوجی دستے کی شام روانگی

ترک فوجی دستے کی شام روانگی ترکی کے 240 فوجی شام میں خدمات انجام دینے کے لئے روانہ ہوئے ان فوجیوں کی فیملی نے انہیں دعاوٗں اور گلے لگا کر رخصت کیا بیٹیاں اپنے باپ کے گلے لگیں۔ بیویوں نے اپنے شوہروں اور بہنوں نے بھائیوں کو دعاوٗں کے ساتھ رخصت کیا۔ اس موقع پر اجتماعی دعا بھی کروائی گئی۔ فوجی دستے کے لئے بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا۔

کورونا کی جنگ میں نجی اسپتالوں کو بھی شامل کیا جائے، ٹرکش میڈیکل ایسوسی ایشن

ٹرکش میڈیکل ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں نجی شعبے کے اسپتالوں کو بھی شامل کیا جائے۔ ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرکاری اسپتال اس بوجھ کو اکیلے مزید برداشت نہیں کر سکتے۔ نجی اسپتال کورونا وائرس کے مریضوں کو داخل نہیں کر رہے ہیں اور اگر کچھ اسپتال کورونا مریضوں کا علاج کر بھی رہے ہیں تو وہ صرف مخصوص مریضوں کو ہی اپنے اسپتال میں داخل کر رہے ہیں۔ ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی اور خیراتی اسپتالوں کو کورونا وائرس کی جنگ میں شامل…

بے قابو کورونا وائرس: ترکی میں دوبارہ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

ترکی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث حکومت ایک بار پھر ویک اینڈ پر کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔ کل ترک کابینہ کا ایک اہم اجلاس بلایا گیا ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیر صحت کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے کل ہونے والے اجلاس میں جمعہ کی رات آٹھ بجے سے ہفتے کے صبح دس بجے تک دوبارہ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اسی طرح ہفتہ اور اتوار کی شب بھی کرفیو نافذ رہے گا۔ ایسے شہر جہاں کورونا وائرس کے…

ایران میں ایٹمی سائنسدان کے قتل پر بدلہ لینے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے

ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک بھر میں ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل کا سخت بدلہ لینے کے لئے عوامی احتجاج زور پکڑتا جا رہا ہے۔ تہران میں شدید سردی اور بارش کے باوجود ہزاروں لوگوں نے صدر کے دفتر، پارلیمنٹ ہاوٗس اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ دوسری طرف حکومت کی اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کے سرکردہ سیاسی رہنماوٗں اور فوجی حکام کی طرف سے بھی اس قتل پر سخت جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اتوار کو ایرانی پارلیمنٹ کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں انٹلی جنس منسٹر نے قتل کے…

آذربائیجان سے شکست: آرمینیا کے صدر نے وزیراعظم سے استعفیٰ طلب کر لیا

آذربائیجان کے ہاتھوں کاراباخ میں بدترین شکست اور مقبوضہ علاقوں کی آزادی پر آرمینیا کے صدر ارمن سرکیسیان نے وزیر اعظم نکلول پشینیان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ صدر ارمن سرکیسیان نے کہا کہ نئے انتخابات اسی سال منعقد کئے جائیں گے۔ آرمینیا کے آئین کے مطابق ٹیکنو کریٹس کی ایک عبوری حکومت قائم کی جائے گی جو عام انتخابات تک ملک کا نظم نسق سنبھالے گی اور انتخابات اپنی نگرانی میں کروائے گی۔ روس میں آرمینیا کی کمیونٹی سے ملاقات کے دوران بھی آرمینیا کے صدر نے حکومت پر سخت تنقید کی۔ انہوں…

دنیا ایرانی ایٹمی سائنسدان کے قتل پر اسرائیل کا شکریہ ادا کرے، اسرائیلی حکام

اسرائیلی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکہ کے سب سے بڑے اخبار نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ ایران کے سب سے اہم ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل پر دنیا کو اسرائیل کا شکر گزار ہونا چاہئے۔ امریکی میڈیا میں شائع ہونے والی اس خبر کے بعد مشرق وسطیٰ میں ایک بھونچال سا آ گیا ہے کیونکہ محسن فخری زادے ایران کے ایٹمی پروگرام کے خالق اور سب سے اہم شخصیات میں شمار ہوتے تھے۔ گو کہ اسرائیل نے سرکاری سطح پر اس قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن اسرائیلی حکام کی امریکی میڈیا سے بات چیت کے بعد واضح…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More