براؤزنگ زمرہ

تجارت

ٹیکس، ڈیوٹی کی چھوٹ میں توسیع کے لیے کوئی نئی قانون سازی زیر غور نہیں۔وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابقہ فاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) اور صوبائی زیر انتظام قبائلی علاقہ جات کے لیے ٹیکس اور ڈیوٹی کی چھوٹ میں توسیع کے لیے کوئی نئی قانون سازی زیر غور نہیں ہے۔انہوں نےجمعرات کو قومی اسمبلی کو ان خطوں کے لیے ٹیکس اور ڈیوٹی سے استثنیٰ واپس لینے کی تجویز کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ چھوٹ چھ سال سے جاری تھی اور اب اس سال 30 جون کو ختم ہو رہی ہے۔جبکہ اس چھوٹ میں توسیع کی کوئی…

ایگزم بنک چائنا کے چیئرمین کی اسحاق ڈار سے ملاقات

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین کے ایگزم بینک کے چیئرمین وو فولن نے کہا ہے کہ انکے بینک کے پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور ہم مستقبل میں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری میںگہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ جمعرات کو یہاں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کر رہے تھے۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم نے مالیاتی اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں اور کاروبار دوست پالیسیوں کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے خاص طور پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی شاندار کارکردگیکا تذکرہ کرنے کے علاوہ حکومت کی مثبت…

پی آئی اے کی نجکاری کے لئے پری کوالیفکیشن رواں ماہ مکمل ہو جائے گی۔ وزیر اعظم کو بریفنگ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے پری کوالیفکیشن کا عمل مئی کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ روزویلٹ ہوٹل کی فروخت پر مشاورت جاری ہے۔ یہ بات وزیراعظم محمد شہباز شریف کونجکاری کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی بریفنگ کے دوران بتائی گئی ہے ۔ اس موقع پر شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے وزیراعظم نے پی آئی اے کے لیے بولی سمیت نجکاری کے عمل کو براہ راست نشر کرنے کا حکم دیا۔ یہ لائیو کوریج دیگر اداروں کی نجکاری کے مراحل تک بھی پھیلے گی۔ 2024-2029…

چین نے سی۔919کی کامیابی کے بعد وائیڈ باڈی سی۔ 939 جہاز بنانےکی تیاری شروع کر دی

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین کی سرکاری طیارہ ساز کمپنی سی او ایم اے سی اپنے تنگ باڈی والے مقامی طور پر تیار کردہ C919جہاز کی کامیابی کے بعد وائیڈ باڈی کے C929کے منصوبے پر جاری کام کے ساتھ اب C939 نامی ایک نئے وائیڈ باڈی جیٹ کے ابتدائی ڈیزائن پر کام کر رہی ہے۔ چینی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق کمرشل ایئر کرافٹ کارپوریشن آف چائنا جو اپنے C919 تنگ باڈی جیٹ طیاروں کی پیداواری سہولیات کو بڑھا رہی ہے نے نئے طیارے کے ابتدائی ڈیزائن تیار کیے ہیں۔تاہم ابتدائی تصورات کو قابل آزمائش پروٹو ٹائپ…

سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی

کراچی (پاک ترک نیوز) سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی۔ سٹاک مارکیٹ میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 74 ہزار 501 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 713 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 73 ہزار 799 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ جولائی کے آخر تک 8 بلین ڈالر تک کے نئے چار سالہ پروگرام کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہونے کی امید ہے ۔ ٹاپ لائن…

آئی ایم ایف کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان نئے بجٹ اور نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا کل سے آغاز ہو چکا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے آئندہ مالی سال میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور گردشی قرض کی روک تھام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گردشی قرض 2300 ارب روپے تک روکا جائے، بجلی کی قیمتوں اور مختلف حوالوں سے دی جانے والی سبسڈیز بتدریج ختم کی جائیں۔ آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا کہ…

سعود ی عرب، چین اور پاکستان مربوط ریفائنری کے منصوبے میں 10ارب ڈالر کی مشترکہ سرمایہ کاری کریں گے۔ مصدق ملک

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہےکہ سعودی عرب نے اصولی طور پر پاکستان میں ایک سہ فریقی مربوط ریفائنری میں سرمایہ کاری کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس میں پاکستان اور چین بھی شامل ہونگے۔ مصدق ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہیہ سعودی، چینی اور پاکستانی سرمایہ کاری کے ساتھ ایک ریفائنری میں سہ فریقی سرمایہ کاری ہو گی۔اور یہ پہلا موقع ہے کہ تینوں ملک ملکر پاکستان میں کسی منصوبے میں سرمایہ لگا رہےہیں جس کی ملکی ضرورت سے زائد تمام مصنوعات کی واپس خریداری کی گارنٹیاں…

اسرائیل کی حمایتی یہودی کمپنیوں کے مقابلے میں فلسطین کولا نے دھوم مچادی

سٹاک ہوم (پاک ترک نیوز) صارفین کے اسرائیل کے ساتھ جڑے ہوئے یہودی کمپنیوں کےر امریکی برانڈز کا بائیکاٹ کرنے کے نتیجے میں ایک فلسطینی-سویڈش مشروبات بنانے والی کمپنی نے فلسطین کولا کی بڑے پیمانے پرتیاری اور فروخت شروع کر دی ہے۔ فلسطینکولابنانے والی صفاد فوڈز نامی کمپنی کے میڈیا ڈائریکٹر محمد کسوانی نےاپنے ایک بیان میں بتایا ہےکہ وہ مانگ کو برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں کیونکہ یورپ کے کچھ ریستوران امریکی ملکیت والے مارکیٹ لیڈروں سے دور رہتے ہیں۔ صرف دو ماہ سے کم عرصے میں فلسطینکولاکی فروخت…

ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کو آئی ایم ایف سے کلین چٹ ملنے پر ہی مدد کر سکتاہے۔ کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ایشیائی ترقیاتی بنک(اے ڈی بی) کی جانب سے پاکستان کو مدد کی فراہمی اسی صورت ممکن ہوگی ۔جب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ملک کو کلین چٹ دیتے ہوئے اسے نیا پروگرام دیتا ہے۔ یہ بات اے ڈی بی کے پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈکے لوگوں کے ساتھ میری بات چیت اور موجودہ حکومت کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے وہ بہت پر امید ہیںکہ فنڈ کی طرف سےپاکستان کو نیا پروگرام جلد مل جائے گا۔انہوں نے واضح کیاکہ اے ڈی بی کی…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) حکومت کی جانب سے 15 روز میں مسلسل دوسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13روپے تک کمی کا امکان ہے ۔ پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت 4.68 ڈالر کی کمی سے 99.37 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق وزیراعظم کی منظوری کے بعد 16مئی 2024 سے ہوگا۔ عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 7.26 ڈالر فی…

آئی ایم ایف مشن کا معیشت کی بہتری کیلئے پاکستان کے اقدامات پر اظہار اطمینان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) بجٹ اور نئے قرض پروگرام پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔ مذاکرات کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد وزارت خزانہ پہنچا جہاں آئی ایم ایف مشن اور وزارت خزانہ حکام کے درمیان تعارفی سیشن ہوا، پاکستان کی معاشی ٹیم کی قیادت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب جبکہ عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد کی قیادت مشن چیف نیتھن پورٹر نے کی۔وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے آئی ایم ایف مشن کو موجودہ معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض معاہدے…

گندم سمیت اجناس کی خریداری کا کام نجی شعبے کو سونپنے کے لئے پالیسی کی تیاری شروع

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکومت پاکستان نے زرعی اجناس کی کسانوں سے خریداری کا کام نجی شعبے کے حوالے کرتے ہوئے خودکو صرف ریگولیٹر کے طور پر اجناس کی قیمیں متعین کرنے کی ذمہ داری تک محدود کرنے کے لئے پالیسی کی تیاری شروع کر دی ہے۔ وفاقی وزارت خوراک وزراعت کے ذرائع کے مطابق مجوزہ پالیسی کو حتمی شکل دینے کے بعد قانون کی شکل دی جائے گی جو پورے ملک میں نافذ ہوگا۔ اسی ضمن میں ایک تجویز یہ بھی ہے کہ اس حوالے سے صوبے اپنی ضرورت کے مطابق صوبائی سطح پر پالیسیاں بنا کر انہیں قانونی شکل دیں۔ ذرائع نے…

ملک میں معاشی استحکام کیلئے اداروں کی نجکاری ضروری ہے: وزیر خزانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے اداروں کی نجکاری ضروری ہے۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام پری بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹیکس ٹو جی ڈی پی، انرجی اور پرائیویٹائزیشن پر کام کرنا ہے، ہم نے کہیں نہ کہیں سے ٹیکس نیٹ کا آغاز کرنا ہے، تاجروں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ایجنڈے میں نجکاری شامل ہے ،اس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بھی ہوگی، ایسی کوئی بات…

حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی، گیس نرخوں میں اضافے کی یقین دہانی کروا دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ آئی ایم ایف نے جون 2024 سے گیس کی قیمتوں میں ششماہی بنیاد پر پھر اضافے اور بجلی چوری روکنے، ترسیلی نظام بہتر بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ سال 25-2024میں بجلی ٹیرف کی سالانہ ری بیسنگ کا نوٹیفکیشن بروقت جاری کیا جائے جبکہ پاور پرچیز ایگریمنٹس پر نظرثانی اور زرعی ٹیوب ویلز کی سبسسڈی میں اصلاحات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ جنوری 2024تک گیس…

وفاقی بجٹ 2024-25کی باقاعدہ تیاری شروع ہو۔ آئندہ ماہ 5یا6جون کو پیش کئے جانے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی بجٹ 2024-25کی باقاعدہ تیاری کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔جسکے آئندہ ماہ 5یا6جون کو پیش کئےجانے کا امکان ہے۔جبکہ بجٹ پیش کئے جانے سے قبل وفاقی کابینہ کی منظوری کے ساتھ عالمی مالیاتی فنڈکی رضامندی بھی حاصل کی جائے گی۔ وفاقی وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہےکہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ مختلف مالی امور اور فنڈز کی دستیابی کے انتظامات کی تکمیل میں ہونے والی تاخیر کی وجہ سے کچھ دیر سے تیار ہو پائے گا۔ چنانچہ سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی (اے پی سی سی) کا اجلاس جو عموماً…

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ،22.32 فی صد پر آ گئی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی کی رفتار میں تیزی آگئی ہے اور مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان برقرار رہا ہے۔ حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں1.39 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جب کہ اس سے پچھلے ہفتے میں شرح میں ایک فیصد کمی ہوئی تھی۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جب کہ مہنگائی کی شرح 22.32 فی صد کی شرح پر آ گئی ہے۔حالیہ ہفتے کے…

پی ایس او نے بقایا جات کے بدلے کمپنیوں میں حصہ داری پر بات چیت شروع کردی

کراچی (پاک ترک نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ قرض کے بدلے پبلک سیکٹر توانائی کمپنیوں میں حصص حاصل کرنے اور قومی ایئر لائن جیسی فرموں کے بڑھتے ہوئے قرض کو پورا کرنے کے منصوبے پر بات کر رہی ہے۔ پی ایس او کے چیف ایگزیکیوٹیو اور مینیجنگ ڈائریکٹر سید محمد طحہ کا کہنا ہے کہ سب کچھ مسابقتی بولی کے ذریعے کیا جائے گا اور ہم اس میں حصہ لیں گے، اگر ہم جیت گئے تو پی ایس او کی وصولیوں کے خلاف حصص لئے جائیں گے۔طحہ نے کہا کہ ’یہ ہماری تجویز ہے اور یہ زیر غور ہے، اس…

تاجر دوست سکیم کامیاب بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تاجر دوست اسکیم کامیاب بنانے کیلیے اقدامات کیے جائیں۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں اپنی زیر صدارت جائزہ اجلاس کے دوران کہا کہ تاجر دوست اسکیم چھوٹے تاجروں کوٹیکس نیٹ میں لانے کی غرض سے شروع کی گئی، حکومت ٹیکس کی بنیاد میں توسیع کیلیے اس اسکیم کو کامیاب بنانے کیلیے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس فراڈ اور جعلی انوائسزکے واقعات کا پتہ لگانے اور چوری شدہ سیلز ٹیکس کی وصولی یقینی بنانے…

بجٹ 2024-25، آئی ایم ایف معاون ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کی معاون ٹیم کا وفد طویل مدتی قرض اور مالی سال 2024-25 کے بجٹ کے سلسلے میں پاکستان پہنچ گیا۔ طویل مدتی قرض پروگرام پر مذاکرات کے پہلے مرحلے میں آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔ آئی ایم ایف کے سربراہی مشن کا 16 مئی کی رات پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچنے والے آئی ایم ایف مشن کے کچھ ممبران پاکستان پہنچ گئے۔ آئی ایم ایف کا وفد قرض کے سلسلے میں پاکستان کی معاشی ٹیم کے ساتھ بات چیت کرے گا۔آئی ایم…

ملک میں سولرائزیشن میں اضافہ، حکومت عالمی بنک کے سامنے رو پڑی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک کا توانائی کا شعبہ نجی سطح پر شمسی توانائی کی بڑھتی ہوئی پیداوار کے اثرات سے دوچار ہے۔حکومت نے نجی بجلی گھروںکوپیداواری صلاحیت کی ادائیگیوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ سے نمٹنے میں مدد کے لیے عالمی بینک سے رجوع کر لیا۔ وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور وزیر برائے بجلی اویس لغاری نے گذشتہ روز عالمی بینک کے ساتھ جاری توانائی اصلاحات اور پیٹرولیم اور پاور سیکٹر دونوں کو بہتر بنانے کے لیے حکومتی اقدامات پر مشترکہ اجلاس میں اپنی ٹیموں کی قیادت کی۔ نائب صدر مارٹن رائزر کی سربراہی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More