براؤزنگ زمرہ

تجارت

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے سرمایہ کاری کے ماحول پر توجہ دینے کا مشورہ دیدیا

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر عمل پیرا ہے، خاص طور پر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI)، پاکستان بزنس کونسل (PBC) نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کو سرمایہ کاری کے ماحول کو تبدیل کرنے پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔ ایک خط میں پی بی سی کے چیف ایگزیکٹیو احسان ملک نے کونسل پر زور دیا کہ وہ پالیسیوں کی طویل مدتی پیش گوئی کو یقینی بنانے کے لیے اہم وزارتوں کے ٹوٹ پھوٹ اور سائلو ورکنگ کو دور کرے۔ ممکنہ سرمایہ کار موجودہ سرمایہ کاروں کے تجربے کو…

پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیش رفت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) نے ایک اہم پیشرفت میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی قانونی علیحدگی کی منظوری دے دی ہے جو کہ سب سے پیچیدہ تنظیم نو کے اقداممیں سے ایک ہے۔ وزارت نجکاری کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی آئی اے کے نان کور اثاثوں اور واجبات کی پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کو منتقلی کے لیے تنظیم نو کی اسکیم کی منظوری 3 مئی کو دی گئی۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہےکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX)، وزارت خزانہ اور…

پاکستان سے سیمنٹ کی برآمدات میں نمایاں اضافہ، مقامی فروخت میں کمی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اپریل 2024 میں پاکستان سے سیمنٹ کی برآمدات میں پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 45.96 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اور یہ 6لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئی ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2024 میں سیمنٹ کی برآمدات 614,264 ٹن رہیں۔ جبکہ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 420,857 ٹن کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ اعداد و شمار میں مزید کہا گیا کہ رواں مالی سال (2023-24) کے پہلے 10 ماہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 65.35 فیصد اضافہ…

نئے پروگرام پر بات چیت اور بجٹ سفارشات کے ساتھ آئی ایم ایف مشن پاکستان آ رہا ہے

اسلام آباد (پا ک ترک نیوز) پاکستان کے ساتھ نئے طویل مد تی پروگرام پرگفت و شنید اور ملک میں آئندہ سال کے بجٹ کی تیاری کا باقاعدہ عمل شروع ہونے سے قبل عالمی مالیاتی فنڈ کا ایک مشاورتی وفدسفارشات کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وفاقی وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آنے والے چند دنوں میں آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچے گا ۔ یہ وفد اپنے قیام کے دوران وزیر خزانہ سمیت وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرے گا ۔ جن میں پاکستان کی فنڈ کو نئے ،بڑی مالیت کے اور طویل مدتی پروگرام کی درخواست پر…

پاکستان کا ازبکستان میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم

تاشقند (پاک ترک نیوز) پاکستان نے ازبکستان میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا ہے۔ پاکستان اور ازبکستان کی کاروباری برادریوں نے ہفتے کے روز ازبکستان کے توانائی کے شعبے میں سعودی عرب کی 20 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔ تاشقند انٹرنیشنل انویسٹمنٹ فورم (TIIF) کے دوران اے پی پی سے بات کرتے ہوئے، ازبکستان کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین واخابوف ڈیورن عبدوجالووچ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ 2 مئی کو افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے…

سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 72 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

کراچی(پاک ترک نیوز) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں 859 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 72 ہزار 761 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1244 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 71 ہزار 902 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ…

حکومت کا آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف جائزہ مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل اور سرکاری افسران کی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ گریڈ 17 سے 22 تک کے کسٹمز افسران کو سبسڈی میں ملنے والا ہاؤس رینٹ اور میڈیکل چارچز ختم کردیے گئے،انھیں کامن پول فنڈ سے یہ مراعات مل رہی تھیں جو ایف بی آر نے ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ غیر ضروری سبسڈیز اور پینشن اصلاحات آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔ نئے قرض پروگرام پر مذاکرات سے قبل تمام…

ایشیائی بینک ،سٹیٹ بینک اور شماریات بیورو نے پاکستان کی معیشت کو درست سمت گامزن قرار دیدیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک، سٹیٹ بینک اور شماریات بیورو پاکستان نے اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت گزشتہ 9ماہ سے درست سمت کی جانب گامزن ہے ۔ تفصیلات کےم طابق اے ڈی بی، سٹیٹ بینک اور شماریات بیورو کی رپورٹس 3 سہ ماہیوں کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نے معیشت کو درست راہ پر گامزن کرنے کیلئے پالیسی کی سطح پر سرتوڑ کوششیں کیں۔ گزشتہ 9 ماہ سے پاکستان کی معیشت درست سمت پر چل رہی ہے، سال 2023 کی نسبت رواں سال پاکستان کی معاشی…

پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے پر غور کر رہے ہیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

ریاض(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا ہے کہ ان کی حکومت پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا اقدام اٹھانے پر غور کر رہی ہے۔تاکہ ملک میں خواتین کی مالی شمولیت اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے خصوصی اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اورنگزیب نے پاکستان کی جانب سے ڈیجیٹل کرنسی اپنانے کے حوالے سے اپنی سوچ کا اظہار کیا۔ مالی شمولیت سے متعلق تحفظات کا حل بتاتے ہوئے وزیر خزانہ نے پاکستان میں غریب خواتین کو فراہم کی…

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالر کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)بین الااقوامی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف )نے پاکستان کیلئے قرضہ پروگرام کی 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کی منظوری دے دی۔ واشنگٹن میں پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر فوری جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ عالمی مالیاتی ادارے نے آخری قسط کی منظوری اسٹینڈ بائی اریجمنٹ کے تحت دی ہے، 3 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو 1.9 ارب ڈالر پہلے مل چکے ہیں۔ اجلاس میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستانی…

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی آج منظوری کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا، آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالرز قسط کی منظوری متوقع ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، منظوری کے بعد سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان کو تیسری اور آخری قسط موصول ہو گی۔ سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کر چکا ہے، سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ میں رہتے پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے…

وزیراعظم آئی ایم ایف سے منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات

ریاض (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی مالیاتی ادارے کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے آج عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائینز پر اہم ملاقات کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے دو بارہ منتخب ہونے کے بعد یہ ان کی ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ پہلی ملاقات تھی۔ ان کی آخری ملاقات جون 2023 میں پیرس میں سمٹ فار نیو گلوبل فنانشل پیکٹ دوران ہوئی تھی ۔ وزیر اعظم نے محترمہ جارجیوا کا گزشتہ سال آئی ایم ایف سے 3 بلین امریکی ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) حاصل کرنے میں پاکستان کی حمایت…

پاکستان بزنس کونسل کا برآمدات بڑھانے کیلئے مربوط پالیسیوں کا مطالبہ

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ برآمدات کو فروغ دینے اور وزارتوں کے درمیان سائلو ورکنگ اور تقسیم کو دور کرنے کے لیے درآمدات کے متبادل کی حوصلہ افزائی کے لیے پالیسیوں اور اقدامات کا ایک مربوط اور مستقل سلسلہ اپنائے۔ وزیر تجارت جام کمال خان کو لکھے گئے خط میں پی بی سی کے چیف ایگزیکٹیو احسان ملک نے وزیراعظم کی ملکیت اور سہ ماہی پیش رفت کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا تاکہ برآمدات اور خود انحصاری کو وہ اہمیت دی جائے جس کے وہ تمام اہم وزارتوں سے مستحق…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مہنگائی کی ماری عوام کو معمولی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ۔ حکومت نے یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پٹرول کی قیمت میں 5 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 48 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 8 روپے 27 پیسے فی لٹر تک کمی کی جا سکتی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی پٹرول 1.86 ڈالر سستا ہو کر 107.16 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل 4.30 ڈالر کی کمی کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔

پاکستان چین کو ڈیری مصنوعات کی برآمد کے لیے تیار

لاہور (پاک ترک نیوز) پاکستان چین کو ڈیری مصنوعات کی برآمد شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان جلد ہی شیخوپورہ میں تیار کردہ جدید ترین فارم کے ذریعے چین کو ڈیری مصنوعات کی برآمد شروع کر دے گا۔ سیکرٹری لائیو سٹاک مسعود انور نے ایکسپو سنٹر میں پاکستان ایگریکلچر کولیشن کے ایگری کنیکشنز 2024 میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چائنا کسٹمز کی ایک ٹیم نے حال ہی میں شیخوپورہ میں ہمارے ایف اے ایم فارم کا دورہ کیا ہے اور پاکستان کو ڈیری مصنوعات کی برآمدات کے لیے غیر سرکاری طور پر منظوری دے دی ہے۔ سیکرٹری زراعت…

اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور

کراچی(پاکترک نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان مسلسل جاری ہے اور آج 72 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ مثبت معاشی اشاریوں کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں انڈیکس نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ غیرملکیوں کی سیمنٹ ،بینکنگ سمیت دیگر شعبوں میں خریداری سرگرمیوں سے کاروباری دورانیے میں ایکسچینج میں آج 728پوائنٹس کی تیزی آگئی جس کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس نے 72000پوائنٹس کی سطح عبور کرلی۔کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 72087پوائنٹس کی نئی…

معاشی استحکام کیلئے آئی ایم ایف کا پروگرام ضروری ہے،وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے آئی ایم ایف کا پروگرام ضروری ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، جون تک زرمبادلہ ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کا دورہ مکمل کر کے آیا ہوں، آئی ایم ایف قرض کیلئے آخری راستہ ہوتا ہے، آئی ایم ایف قرض پروگرام میں ہوں تو کوئی پلان بی نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف…

آئی ایم ایف کا قرض منظور ہوا تو حکومت این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کرے گی،وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا قرض منظور ہوا تو حکومت این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کرے گی۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بڑے بیل آؤٹ پروگرام کی توقع ظاہر کرتے ہوئے صوبوں اور مرکز کے درمیان محصولات کی تقسیم کو بہتر بنانے پر غور کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ اگر قرض منظور ہوتا ہے، تو اسلام آباد اپنے این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کرے گا جو وفاق اور صوبوں کے درمیان…

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے نئے ریکارڈز، انڈیکس بلند ترین سطح پر آگیا

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، سٹاک مارکیٹ میں 665 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 71 ہزار 575 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ سٹاک مارکیٹ 16 اپریل کو 71 ہزار 92 پوائنٹس کی سطح پر پہنچی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100…

پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں کا فوری واجبات کی ادئیگی کی وزیر پٹرولیم کو خط

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیز ایسوسی ایشن نے وزیرپٹرولیم کو غیر ملکی غیر ملکی پیٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں کے واجبات کی ادائیگی کیلئے خط لکھ دیا ۔ پاکستان پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیز ایسوسی ایشن (PPEPCA) نے وزیر پیٹرولیم کولکھے گئے خط میں کہا ہے کہ غیر ملکی پیٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں کے واجبات 600 ملین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، اگر یہ واجبات ادا نہیں کیے گئے تو گیس اور تیل کی تلاش کے آپریشن محدود کرنے پڑجائیں گے،…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More