براؤزنگ زمرہ

سائنس و ٹیکنالوجی

معاشی بحران ،موبائل فون کمپنیوں نے بھی حکومت سے ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ کردیا

کراچی(پاک ترک نیوز) معاشی بحران موبائل کمپنیوں نے حکومت سے ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔موبائل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ بلند لاگت اور کمزور شرح مبادلہ کی وجہ سے پاکستان میں خدمات جاری رکھنا دشوار ہوگیا ۔ ٹیلی کام کمپنیوں کے ایک وفد نے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق سے ملاقات کرکے انہیں موبائل کمپنیوں کو درپیش بحرانی کیفیت سے آگاہ کیا ۔ وفد میں جاز، پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار کے سربراہان شامل تھے۔ ٹیلی کام سیکٹر کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا ہے، شرح سود، ایندھن اور بجلی کی…

معروف ٹیلی کام کمپنی ایرکسن کا بھی 1400ملازمین فارغ کرنے کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) معروف ٹیلی کام کمپنی ایرکسن نے بھی سویڈن میں 1400ملازمین فارغ کرنے کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق معروف ٹیلی کام کا ساز و سامان بنانے والی بین الاقوامی کمپنی ایرکسن نے سویڈن میں 1400ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے ایرکسن کمپنی کا کہنا ہے کہ اخراجات کو کم کرنے کی ایک حکمت عملی کے تحت ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ایرکسن ترجمان کے مطابق کمپنی اور سویڈش لیبر آرگنائزیشن کے درمیان اخراجات میں کمی کے حوالے سے کئی مہینوں تک بات چیت ہوئی اور اب…

فیس بک اور انسٹاگرام پر ٹوئٹر کی راہ پر

لاہور(پاک ترک نیوز) انسٹاگرام اور فیس بک بھی ٹوئٹر کی راہ پر چل نکلے ، ٹوئٹر کی طرح فیس بک اور انسٹا گرام پر بھی ویریفائیڈ اکاؤنٹ حاصل کرنے کیلئے فیس ادا کرنی ہو گی۔ میٹا کا کہنا ہے کہ صارفین دونوں پلیٹ فارمز پر اب 12 ڈالر میں ویریفائیڈ اکاؤنٹ حاصل کر سکیں گے، تصدیقی اکاؤنٹ حاصل کرنے کی لاگت ویب پر ماہانہ 11.99 ڈالر جبکہ ایپل آئی فون کے صارفین کو 14.99 ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔ میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ اس اقدام سے سوشل میڈیا ایپس پر سیکیورٹی اور مستند بننے کے عمل…

ٹوئٹر نے بھارت میں 3میں سے 2دفاتر بند کردیئے

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) ٹوئٹر نے بھارت میں 3 میں سے 2 دفاتر بند کردیے ہیں۔ دارالحکومت نئی دلی اور ممبئی میں واقع ٹوئٹر دفاتر بند کیے گئے ہیں، ان دفاتر کے عملے کو گھر سے کام کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ عملے کو گھر سے کام کرنے کے احکامات ایلون مسک کے اخراجات کم کرنے کی مہم کا حصہ ہیں۔ فارغ ہونے والے زیادہ تر ملازمین کا تعلق ٹوئٹر انڈیا سے تھا، اندازے کے مطابق ٹوئٹر انڈیا میں 200 افراد کام کر رہے تھے، جس میں سے 90 کو ایلون مسک نے فارغ کر دیا تھا۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر کی باگ ڈور سنبھالتے…

گوگل کو جواب میں غلطی پر 100 ارب ڈالر کا نقصان

کیلیفورنیا(پاک ترک نیوز) معروف سرچ انجن گوگل کو جواب میں غلطی پر 100 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔ معروف انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کو اپنے نئے چیٹ باٹ “بارڈ” کے ایک اشتہاری ویڈیو میں غلط معلومات شیئر کرنے پر 100 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔ گوگل چیٹ باٹ کے گزشتہ دنوں ایک اشتہار میں غلطی کی نشاندہی کی گئی تھی۔ جس کے بعد گزشتہ روز گوگل کے حصص میں 9 فیصد کمی آئی جبکہ گزشتہ سال بھی گوگل کی قدر میں 40 فیصد کمی آئی تھی تاہم گوگل کے لیے رواں سال اچھا ثابت ہوا تھا…

ترکیہ میں ٹوئٹر سروس بند

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں حکومت پر تنقید کے باعث ٹوئٹر سروس بند کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں تباہ کن زلزلے پر حکومتی امدادی کارروائیوں پر بڑھتی ہوئی آن لائن تنقید کے بعد اب ترکیہ میں ٹوئٹر سروس بند کردی گئی ہےجبکہ شہریوں کو سوشل میڈیا کے استعمال کرنے کیلئے وی پی این سروس استعمال کرنی پڑ رہی ہے۔ انٹرنیٹ مانیٹرنگ کمپنی نیٹ بلاکس کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں ٹوئٹر تک رسائی بحال کر دی گئی ہے، فرم نے ٹویٹ میں لکھا کہ مواد کو ہٹانے اور غلط معلومات پر پھیلانے پر حکام نے ٹوئٹر…

وزیراعظم کا وکی پیڈیا فوری بحال کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی معلوماتی ویب سائٹ ویکیپیڈیا فوری بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کے دستخطوں سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔وزیراعظم نے یہ فیصلہ تین رکنی وزارتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا۔ تین رکنی کمیٹی قانون وانصاف، معاشی و سیاسی امور اور اطلاعات ونشریات کے وفاقی وزرا پر مشتمل تھی ۔ وزارتی کمیٹی نے اجلاس منعقد کیا اور معاملے کا جائزہ لے کر قرار دیا کہ ویکیپیڈیا مفید معلوماتی ویب سائٹ ہے.طالب…

فیس بک روانہ استعمال کرنیوالوں کی تعداد 2ارب تک پہنچ گئی

نیو یارک (پاک ترک نیوز) فیس بک کو روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 2 ارب تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق اکتوبر سے دسمبر 2022 کے دوران فیس بک صارفین کی تعداد میں ایک کروڑ 60 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا تھا۔ جس کے بعد اب روزانہ صارفین کی تعداد 2 ارب سے تجاوز کر گئی۔ 19 برس سے استعمال ہونے والا فیس بک اب اس نہج پر پہنچ گیا ہے کہ اسے روزانہ کی بنیاد پر 2 ارب سے زائد لوگ استعمال کر رہے ہیں تاہم میٹا کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر سے دسمبر 2022 کے دوران آمدنی میں 2021 کی آخری سہ…

مسک نے ٹوئٹرکی نایاب چیزوں سمیت کمپنی کی مختلف اشیا نیلام کردیں

نیو یارک (پاک ترک نیوز) ٹیسلا کے بانی اور ایلون مسک نے ٹوئٹر کی نایاب چیزوں سمیت کمپنی کی مختلف اشیا کو نیلام کردیا ۔سامان میں انڈسٹریل اسکیل آئٹمز سے لے کر باورچی خانے کے سامان، آفس فرنیچر تک شامل تھا۔ رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے 631دفاتر کی مختلف اشیا کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔ ٹوئٹر کے مشہور پرندے والے لوگو کا مجسمہ 11ہزار ڈالرز میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر انتظامیہ نے چارجنگ کیبلز، ڈیزائنر چیئرز، کافی مشینز، آئی میکس اور ماسک کے اضافی ڈبے بھی بیچ ڈالے۔ اس سے قبل…

مائیکروسافٹ آج یا کل انسانی وسائل اور انجینئرنگ ڈویژنوں میں ہزاروں ملازمتوں کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،امریکی میڈیا

نیویارک (پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی حالات کی خرابی کے تناظر میںمائیکروسافٹ انسانی وسائل اور انجینئرنگ ڈویژن میں کچھ اہم عہدوں سمیت ہزاروں ملازمتوں کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق متوقع اقدام امریکی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تازہ ترین ہوگی، جہاںاس وقت تک میٹا پلیٹ فارمز، ایمیزون اور ٹوئیٹرسمیت دیگر کمپنیوں نے طلب میں کمی اور عالمی اقتصادی حالات کو دیکھتے ہوئے ملازمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر رکھا ہے۔مائیکروسافٹ کا یہ اقدام اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ٹیک سیکٹر…

شیورلیٹ کی اب تک کی سب سے تیز رفتار” کارویٹ” کار "ای۔رے” اس سال کے آخر میں سامنے آئے گی

ڈیٹرائٹ ( پاک ترک نیوز) اب تک کی سب سے تیز رفتار" کارویٹ" کار "ای۔رے" اس سال کے آخر میں سامنےآرہی ہے۔ اور یہ صرف ایک بڑے وی۔8 انجن سے نہیں چلتی ہے۔ گاڑیاں بنانے والی کمپنی شیورلیٹ کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق نئی کارویٹ گاڑی جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل پیٹرول۔ الیکٹرک ہائی بریڈ کار ہے۔ یہ شیورلیٹ کی اسپورٹس کار کا پہلا آل وہیل ڈرائیو ورژن ہے جس کے اگلے پہیے ایک الیکٹرک موٹر پر چلتے ہیں۔ جبکہ روایتی 6.2-لیٹر وی ۔ 8انجن پیچھے ٹائیروںکو طاقت دیتا ہے۔ یہ گاڑی امیر خریداروںکے لئے بنائی گئی ہے…

ٹوئٹر ایپل ایپ سٹور پر سب سے زیادہ ڈائون لوڈ ہونے والی ایپ بن گئی

نیو یارک (پاک ترک نیوز) ٹوئٹر ایپل ایپ سٹور پر سب سے زیادہ ڈائون لوڈ ہونے والی ایپ بن گئی۔ امریکی خبروں کے حوالے سے ٹوئٹر 12 اکتوبر 2022 تک ایپل ایپ اسٹور میں ساتویں نمبر پر تھا، تاہم 28 اکتوبر کو ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کی خریداری کو حتمی شکل دینے کے بعد، ایپ کی رینکنگ چھٹے نمبر پر آگئی جبکہ 9 نومبر کو ٹوئٹر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 11 دسمبر 2022 اور 8 جنوری 2023 کے درمیان ٹویٹر رینکنگ میں دوسرے نمبر رہا، جبکہ 9 جنوری 2023 کو ٹوئٹر نے نمبر ون پوزیشن دوبارہ حاصل کرلی۔ ٹیسلا کے…

سویڈش کمپنی نے ہوا میں اڑنے والی کشتی تیار کرلی

لاس ویگاس (پاک ترک نیوز) سویڈن کی کمپنی نے ہوا میں اڑنے والی کشتی تیار کرلی ہے۔ تفصیلات کےمطابق سویڈش کمپنی نے لاس ویگاس میں جاری کنزیومرالیکٹرانکس شو 2023میں اپنی الیکٹرک بوٹ متعارف کرائی ہے، جو پانی سے چند فٹ اوپر بلندی پر سفر کرے گی۔ 16 ناٹ کی رفتار تک پہنچنے کے بعد کشتی کے ہائیڈرو فوائلز حرکت میں آجائیں گے جس سے کشتی پانی کی سطح سے اوپر اٹھ کر اپنا سفر پورا کرے گی، اس وجہ سے اس میں زیادہ توانائی کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔ الیکٹرک بوٹ کو پانی کے اوپر اڑانے کے لیے ہائیڈروفائل کا…

ہیکرز نے کروڑوں ٹوئٹر صارفین کے ای میل ایڈریس لیک کردیئے

نیو یارک (پاک ترک نیوز) ہیکرز نے 20کروڑ سے زائد ٹوئٹر صارفین کے ای میل ایڈریس آن لائن لیک کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ٹوئٹر کی جانب سے اس ہیکنک رپورٹ پر کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے، نا ہی اس بارے میں آگاہ کیا گیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے اس کے بارے میں کوئی اقدامات کیے گئے ہیں۔اس لیک کے بارے میں رپورٹس دسمبر سے سامنے آرہی تھیں اور کچھ رپورٹس میں بتایا گیا کہ 40 کروڑ ای میل ایڈریسز اور فون نمبر چوری کیے گئے ہیں۔ ہیکرز نے کروڑوں صارفین کے ای میل ایڈریس ہیک کر کے لیک کر دئیے ہیں، جس پر سائبرسکیورٹی…

ایلون مسک کے اثاثوں میں ریکارڈ 200ارب ڈالر کمی

سان فرانسسکو (پاک ترک نیوز) دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ،ٹیسلا ،ٹوئٹر اور سپیس ایکس کمپنی کے مالک کے اثاثوں میں ریکارڈ 200ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں 200 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے، لیکن یہ شاید وہ اعزاز ہے جو دنیا کا کوئی بھی امیر ترین شخص حاصل کرنا نہیں چاہے گا۔ ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کو سب سے زیادہ خسارے کا سامنا جس کے شیئرز میں 70فیصد کمی دیکھنے میں آئی ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ ٹوئٹر ہے کیونکہ مسک کا زیادہ تر وقت ٹوئٹر کو دیئے جانے کے باعث وہ…

جیسے ہی کو ئی بے وقوف ملا جو ٹوئٹر کا چیف ایگزیکٹو بننا چاہتا ہو تو عہدہ چھوڑ دوں گا،مسک

نیو یارک (پاک ترک نیوز) ٹیسلا کے بانی اور ٹوئٹرکے سربراہ ایلون مسک کا کہنا ہے کہ جیسے ہی کو ئی بے وقوف ملا جو ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو بننا چاہتا ہو تو عہدہ چھوڑ دوں گا۔ ٹوئٹر کی سی ای او نے گزشتہ دنوں صارفین سے رائے مانگی تھی کہ کیا انہیں ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑ دینی چاہیے؟ اس کےساتھ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اس رائے شماری کے نتائج پر عمل کریں گے۔ پول میں 57فیصد سے زائد افراد نے ان کو ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا جبکہ تقریباً 43 فیصد افراد نے اس کے مخالف ووٹ دیا۔…

کیا میں ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑ دوں؟ ایلون مسک کاپول میں صارفین سے سوال

نیو یارک(پاک ترک نیوز) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک امریکی ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے ٹویٹر پر ایک پول میں صارفین سےسوال کیا ہے کہ وہ سوشل نیٹ ورک کی انکی قیادت کے حق میں یا اس کے خلاف ووٹ دیں۔ گذشتہ شب ٹوئٹر پر ڈالے گئے اس پول میںا نہوں نے لکھا ہے کہ کیا مجھے ٹوئٹر کے سربراہ کا عہدہ چھوڑ دینا چاہیے؟ آپ اپنی رائے دیں میں اس رائے شماری کے نتائج کی پابندی کروں گا۔ ٹوئٹر کے اعداد وشمار کے مطابق تقریباً 1.32 ملین صارفین پہلے ہی اس پول میں حصہ لے چکے ہیں جو 12 گھنٹے جاری رہے…

ایلون مسک کے کمان سنبھالنے سے پہلے ٹوئٹر ایف بی آئی گٹھ جوڑ کا انکشاف

َسان فرانسسکو (پاک ترک نیوز) ٹیسلا اور سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کی کمان سنبھالنے سے قبل ایف بی آئی اور ٹوئٹر گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے ۔ایلون مسک کی ٹوئٹر کمان سنبھالنے سے پہلے ایف بی آئی ٹویٹر ‘ٹرسٹ اینڈ سیفٹی’ ٹیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا جس کی دستاویزات بھی سامنے آگئی ہیں۔ ٹوئٹر فائلز کی چھٹی قسط میں صحافی میٹ طیبی نے 45 ٹوئٹ تھڑیڈ کیے، جن میں انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آئی، ٹوئٹر کو اپنے ماتحت ادارہ سمجھتا رہا، ٹوئٹس ہٹانا ، ریڈ فلیگ لگانا یا اکاونٹ معطل…

ایلون مسک نے کئی نامور صحافیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس معطل کر دیئے

نیو یارک (پاک ترک نیوز) ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے نیو یارک ٹائمز اور بی بی سی کے نامور صحافیوں کے ٹوئٹر اکائونٹس معطل کردیئے ہیں۔خبر رساں ادارے سی این این، نیو یارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے کئی صحافیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس معطل کر دیئے گئے۔ ان صحافیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو ایلون مسک کی لوکیشن کے حوالے سے معلومات شائع کرنے کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔ کئی صحافیوں نے حال ہی میں ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کے بارے میں لکھا تھا، ایلون مسک کے مطابق دن بھر ان پر تنقید کرنا ٹھیک ہے، لیکن ان کی لوکیشن…

ناسا کو اورین کیپسول چاند کے گرد چکر لگانے کا مشن مکمل کر کے بحرالکاہل میں پیراشوٹ کے ذریعے اتر گیا

کیپ کیناویرل (پاک ترک نیوز) ناسا کے اورین کیپسول نےچاند تک جانے کا آزمائشی مشن کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد میکسیکو سے دور بحرالکاہل میں پیراشوٹ کرتے ہوئےاپنی پرواز کا اختتام کیا ہے جس سے آئندہ پرواز میں خلابازوں کے چاند پر جانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ اورین کیپسول ماچ 32، یا آواز کی رفتار سے 32 گنا رفتار سے فضا سے ٹکرا گیا۔ اور کیپسول نے گواڈیلوپ جزیرے کے قریب باجا کیلیفورنیا کے مغرب میں گرنے سے پہلے 5,000 ڈگری فارن ہائیٹ (2,760 ڈگری سیلسیس) کے درجہ حرارت کو برداشت کیا۔امریکی بحریہ کے ایک…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More