براؤزنگ زمرہ

سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل وفد کا دورہ پاکستان، منسٹر آئی ٹی کی ملاقات کی درخواست

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان میں آفس کھولنے کا معاملہ ، گوگل کا وفد آج پاکستان آئے گا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہوگی کہ ہماری ان سے ملاقات ہو، ہم ان کو آمادہ کریں گے کہ وہ آفس کھولیں اور کروڑوں روپے کمائیں اور ہمارے نوجوانوں کو نوکریاں بھی دیں۔ ان کو پتہ چلے پاکستان کا کسٹم اور کلچر کیسا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب آفس قائم ہوگا تو ہم ان سے مسائل پر براہ راست بات کر سکے گے، اگر کوئی ایسا مواد جو ریاست اور مذہب کے خلاف ہو ان سے بات کر کے ہم وہ ڈیلیٹ…

گوگل نے پاکستان میں رابطہ آفس کھولنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں رابطہ آفس کھولنے کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی سرچ انجن نے بطور کمپنی پاکستان میں رابطہ آفس کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ گوگل حکام سے رابطے جاری ہیں، دسمبر کے دوسرے ہفتے میں وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے،گوگل وفدسےملاقات میں پالیسیز،مسائل، حکومتی تعاون سمیت دیگرامور پرگفتگو ہوگی۔گوگل آفس کا قیام پاکستانی صارفین کیلئےاہم سنگ میل ثابت ہوگا،گوگل ایشیا پیسیفک نےسیکیورٹیزاینڈایکسچینج…

ایلون مسک کا ڈیڑھ ارب ٹوئٹر اکاونٹس بند کرنے کا اعلان

سان فرانسسکو (پاک ترک نیوز) ٹیسلا کے بانی دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے ڈیڑھ ارب ٹوئٹر اکاونٹس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس بات کا اعلان ٹوئٹر کے سربراہ نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ سے ذریعے کیا ۔ اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر جلد ڈیڑھ ارب اکاونٹس ختم کرنے جا رہا ہے، ٹوئیٹر کے سربراہ نے بتایا کہ یہ وہ اکاونٹس ہیں جو کئی سالوں سے لا گ ان نہیں ہوئے اور نہ ہی ان اکاونٹس سے کوئی ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

پاکستانیوں نے 2022میں گوگل پرمتنوع مواد سرچ کیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) گوگل نے پاکستان میں 2022 کے دوران سب سے زیادہ سرچ کیے گئے موضوعات، شخصیات اور مواقع کی فہرست جاری کی ہے۔ گوگل کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق سال بھر کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے سرچ انجن پر متنوع مواد سرچ کیا گیا جس میں سیاست، مشہور شخصیات، سرکاری اقدامات، اہم تقریبات، تفریح، ٹیکنالوجی اورکھانوں کی ترکیبیں اہم رہے۔ رواں برس کے دوران ٹی20 کا عالمی کپ، ایشیا کپ 2022 اور پی ایس ایل 7 سمیت کرکٹ کے حوالے سے تلاش کے رجحان میں تیزی رہی۔ یہ تینوں موضوعات ٹاپ سرچز میں سب سے…

ایلون مسک چند لمحوں کیلئے دنیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم

سان فرانسسکو(پاک ترک نیوز) ٹیسٹ کے سی ای او اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک چند لمحوں کیلئے دنیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم ہو گئے ۔ایلون مسک کو فرانس کے 73 سالہ ارب پتی برنارڈ آرنالٹ نے کڑی ٹکر دے ڈالی۔ فرانسیسی ارب پتی برنارڈ آرنالٹ نے ایلون مسک سےمختصر وقت کے لیے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا۔ فوربز کے مطابق اس وقت ایلون مسک 185 اعشاریہ 5 بلین ڈالر اثاثوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ برنارڈ آرنلٹ کے پاس 184 اعشاریہ7 بلین ڈالر کے اثاثے موجود ہیں۔ فوربز نے رئیل ٹائم بلینیئرز کی فہرست…

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) معروف سماجی رابطے کی ایپ واٹس ایپ نے صارفین کیلئے ایک اور دلچسپ فیچر کا اضافہ کردیا ۔ اب گروپ اراکین کو میسج کرنے والے کی پروفائل فوٹو بھی نظر آئے گی ۔ واٹس ایپ نے اب ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا ہے کہ اب جب گروپ میں کوئی بھی شخص میسج کرے گا تو میسج کے ساتھ اس کا پروفائل فوٹو بھی نظر آئے گا۔ جس سے فوری پہچان ہو جائے گی کہ مذکورہ میسج کس کی جانب سے سینڈ کیا گیا ہے۔ واٹس ایپ گروپ میں اس سے قبل جب میسج کیا جاتا تھا تو مسیج کرنے والے کی پروفائل فوٹو نظر نہیں آتی تھی جس سے…

رولز رائس کاہائیڈروجن سے چلنے والے ہوائی جہاز کے انجن کا کامیاب زمینی تجربہ

لندن ( پاک ترک نیوز) برطانوی انجن بنانے والی کمپنی رولز رائس اور کم لاگت والی ایئرلائن ایزی جیٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہائیڈروجن پر چلنے والے ہوائی جہاز کے انجن کو بروئے کار لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ برطانوی کمپنی نے گذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں کہا ہےکہ زمینی ٹیسٹ، تبدیل شدہ رولز رائس اے اے ای 2100 ہوائی جہاز کے انجن کا استعمال کرتے ہوئے ہوا جس میں سمندری طاقت سے پیدا ہونے والے سبز ہائیڈروجن کا استعمال کیا گیا۔یہ ٹیسٹ ساؤتھمپٹن کے شمال میں ایمزبری، ولٹ شائر میں وزارت دفاع کے بوس کامبی…

گوگل کو ادائیگیاں روکنے کے الزام کو مسترد کرتے ہیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان

کراچی (پاک ترک نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گوگل کو ادائیگیاں روکے جانے کی خبر کو بےبنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا۔ ایس بی پی نے اعلامیے کے مطابق آئی ٹی شعبے کو بیرون ممالک سے سہولیات کی مد میں 1 لاکھ ڈالر فی انوائس کا اختیار دیا گیا تھا۔ ضوابط کی خلاف ورزی پر اس سہولت کے اجازت نامے منسوخ کیے گئے۔ ایس بی پی اعلامیے کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں کو ادائیگیوں کے لیے اپنے بینکوں کے ذریعے دوبارہ درخواست دینے کا کہا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی گوگل کو کی جانے والی ادائیگیوں کو روکنے کے…

گوگل پلے سٹور بندش ،وزیر خزانہ فوری نوٹس لیکر سٹیٹ بینک کو ادائیگی جاری رکھنے کی ہدایت کریں،وزیر آئی ٹی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام سید امین الحق کا کہنا ہے کہکچھ روز قبل تمام ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے وزارت آئی ٹی کو خط لکھا گیا تھا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ خط میں سٹیٹ بینک کی جانب سے گوگل کو ادائیگی روکنے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا گیا تھا،وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام سید امین الحق نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خط ارسال کردیا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا ہے کہ معاملے کی سنگینی پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کو مراسلہ لکھنے…

پاکستان میں گوگل پلے سٹورز سروسز کی بندش کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی سروس فراہم کرنے والوں کو 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ادائیگی منسوخ کر دی گئی جس کے بعد موبائل صارفین یکم دسمبر 2022 سے پاکستان میں گوگل پلے اسٹور کی سروسز ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکیں گے۔ گوگل پلے اسٹور کی سروسز معطل ہونے پر پاکستانی صارفین صرف کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے کے گوگل اور دیگر بین الاقوامی ایپس کو ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔امکان ہے کہ پاکستان میں یکم دسمبر 2022 سے موبائل فونز کے ذریعے ایپ پلے اسٹور کو ڈاؤن لوڈ…

سورج کے مشاہدے کے لئے بھجوائے گئے چینی سیٹلائٹ نے پہلی تصاویر زمین پر بھجوا دیں

نانجنگ (پاک ترک نیوز) چین کے صوبہ جیانگ سو میں واقع پرپل ماؤنٹین آبزرویٹری (PMO) کے مطابق شمسی ریسرچ سیٹلائٹ نے اکتوبر میں خلا میں بھیجے جانے کے بعد اب اپنی پہلی شمسی تصویر زمین پرمنتقل کی ہے ۔ چینی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے تحت پی ایم او سے سیٹلائٹ کے پرنسپل سائنسدان گان ویکون نے کہا ہے کہ ایڈوانسڈ اسپیس پر مبنی سولر آبزرویٹری (اے ایس او۔ایس) جسے چینی زبان میںکوافو۔ 1 کا نام دیا گیا ہےنے صبح 1:00 بجے (عالمی وقت) پر پھوٹنے والے شمسی شعلوں کی سخت ایکسرے امیجنگ بھیجی ہے۔…

روس نے ترکیہ میں گیس ہب بنانے کی تجویز دے دی

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس نے یورپی خریداروں کی ضرورت پورا کرنے کے لئے ترکی میں گیس سپلائی کا ہب قائم کرنے کی تجویز دے دی جس پر تیزی سے عمل درآمد کیا جا سکتا ہے۔ کریملن کے جاری کردہ تازہ بیان کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے دو روز قبل اپنے ترک ہم منصب صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔ کریملن نے بتایا ہے کہ صدر پیوٹن نے سب سے پہلے اکتوبر میں ترکیہ میں ایک گیس بیس بنانے کی تجویز پیش کی تھی تاکہ تباہ شدہ نورڈ سٹریم پائپ لائنوں کی گیس سپلائی کو ری ڈائریکٹ کیا جا سکے…

ٹوئٹر نے دفاتر عارضی طور پر بند کردیئے

لاہور(پاک ترک نیوز) ٹوئٹر نے دفاتر عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹوئٹر کمپنی کا دفاتر کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ فوری نافذ العمل ہوگا تاہم دفاتر 21نومبر سےدوبارہ کھل جائیں گے۔ٹوئٹر نے کمپنی دفاتر عارضی طور پر بند کرنے کی وجوہات واضح نہیں کیں جب کہ دفاتر بند کرنے کی رپورٹ پر ردعمل دینے سے بھی گریز کیا۔ ٹوئٹر کے نئے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئرکی جس میں ٹوئٹر کی قبر بنی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے جس کے بعد سے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے تبصرے شروع…

سخت محنت سے کام کرنے کا عہد کریں ورنہ کمپنی چھوڑ دیں،ایلون مسک

سان فرانسسکو (پاک ترک نیوز) ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ملازمین کو وارننگ دی ہے کہ سخت محنت سے کام کرنے کا عہد کریں ورنہ کمپنی چھوڑ دیں۔جو ملازم اس حوالے سے نئے معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا اسے 3 ماہ کی تنخواہ دے کر برطرف کردیا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کے نئے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی جانب سے ملازمین کو ای میل کے ذریعے وارننگ دی گئی ہے کہ وہ جمعرات تک وہ سخت محنت سے کام کرنے کا عہد کریں ورنہ کمپنی چھوڑ دیں۔ای میل میں کہا کہ اگر ملازمین کمپنی میں رہنا چاہتے ہیں تو مثالی…

برسوں کی تاخیر کے بعدناسا کا "مون شاٹ”راکٹ چاند کی جانب روانہ

کیپ کیناویرل (پاک ترک نیوز) ناسا کا نیا چاند راکٹ من شاٹ تین ٹیسٹ ڈمیوں کے ساتھ اپنی پہلی پرواز پر روانہ ہو گیا ہے جس سے امریکہ اپالو پروگرام کے اختتام کے 50 سال بعد خلابازوں کو چاند کی سطح پردوبارہ اتارنے کے قریب پہنچ گیا ہے ۔ بدھ کے روز جاری ہونے ناسا کے بیان کے مطابق یہ راکٹ آج صبح اپنے مدار کی جانب روانہ کیا گیا ہے۔ اور اگر تین ہفتوں کی اس ہنگامہ خیز پرواز کے دوران سب کچھ ٹھیک رہا، تو راکٹ عملے کے ایک خالی کیپسول کو چاند کے گرد ایک وسیع مدار میں لے جائے گا، اور پھر یہ کیپسول دسمبر میں…

ٹوئٹر کا بلیو ٹک 8ڈالر ماہانہ میں حاصل کرنے والا سید مزمل پہلا پاکستانی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سید مزمل حسن زیدی پہلے پاکستانی جنہوں نے ٹوئٹر کا بلیو ٹک 8 ڈالر ماہانہ پر حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے امیر ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد پاکستان کا پہلا شخص سید مزمل حسن زیدی ہے جس نے ٹوئٹر کا بلیو ٹک 8 ڈالر ماہانہ کی ادائیگی کے بعد حاصل کر لیا۔سید مزمل حسن زیدی نے پیسوں کی ادائیگی کے بعد ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ رجسٹرڈ ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ انہوں نے 8 ڈالر کے ادائیگی کے بعد اپنا اکاؤنٹ رجسٹرڈ کرا لیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے آپ…

ایلون مسک نے ٹوئٹر کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد کمپنی کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ۔ ایلون مسک نے ملازمین کو کہا کہ اس وقت ٹوئٹر پر مشکل وقت ہے اور کمپنی کی معاشی صورتحال اچھی نہیں ہے جس کی وجہ سے دیوالیہ ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ملازمین کو بھیجی گئی ایک ای میل میں کہا ہے کہ کمپنی کو ہنگامی بنیادوں پر 8 ڈالرز کا سبسکرپشن پلان ٹوئٹر بلیو میں پیش رفت کی ضرورت ہے۔ ای میل میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کو کہا کہ کمپنی کی کم از کم 50 فیصد آمدنی سبسکرپشن کے زریعے ہونی چاہیے…

فیس بک کا ملکیتی ادارےمیٹاکا 11,000 لوگوں کو فارغ کرنے کا اعلان

نیویارک (پاک ترک نیوز) فیس بک کا ملکیتی ادارہ میٹا 11,000 لوگوں کو فارغ کر رہا ہے، جو کہ اس کی افرادی قوت کا تقریباً 13 فیصد ہے، کیونکہ یہ کم ہوتی ہوئی آمدنی اور ٹیک انڈسٹری کو درپیش مشکلات مقابلہ کر رہا ہے۔ میٹا کےسی ای او مارک زکربرگ نےگذشتہ روز ملازمین کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ نوکریوں میں کٹوتی ٹویٹر پر اس کے نئے مالک، ارب پتی ایلون مسک کے تحت بڑے پیمانے پر چھانٹی کے صرف ایک ہفتے بعد ہوئی ہے۔ دوسری ٹیک کمپنیوں میں ملازمتوں میں بے شمار کمی ہوئی ہے جنہوں نے کورونا وائرس کے دوران تیزی سے…

ٹوئٹر نے بھارت میں 90فیصد ملازمین فارغ کردیئے

سان فرانسسكو(پاک ترک نیوز) ایلون مسک کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد ٹوئٹر میں ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا عمل جاری ہے ۔ ٹوئٹر نے بھارت میں 90فیصد عملے کو نوکری سے فارغ کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے ٹوئٹر سنبھالنے کے بعد کمپنی سے ملازمین کی برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے اور بھارت میں ٹوئٹر نے اپنے 90فیصد ملازمین کو ملازمت سے برخاست کردیا ۔ نئی دلی، ممبئی اور بنگلور میں ٹوئٹر کے دفاتر سے 90 فیصد ملازمین کو نوکری سے جواب دے دیا گیا۔ ان دفاتر میں 200 افراد کام کررہے…

نئے آئی فون ماڈلز حاصل کرنے کے لیےصارفین کو زیادہ انتظار کرنا پڑے گا۔ ایپل انتظامیہ

کپرٹینو (پاک ترک نیوز) ایپل کی انتظامیہ نے اپنے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ انہیں اس کے نئے آئی فون ماڈلز حاصل کرنے کے لیے زیادہ انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ وسطی چین میںاسکی فون بنانے والی فیکٹری پر اینٹی وائرس (کورونا)پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔ جس سے سال کے آخر میں چھٹیوں کے موسم کے لیے اس کی فروخت کا تخمینہ کم ہو جائے گا۔ گذشتہ روز ایپل کے اعلان میں کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں لیکن کہا گیا ہےکہ فاکس کون کی طرف سے مرکزی شہر ژنگ زومیں چلنے والی فیکٹری پابندی کے بعدکافی حد تک کم صلاحیت پر کام کر رہی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More