براؤزنگ زمرہ

سائنس و ٹیکنالوجی

ایران نے سیٹلائٹ خلا میں لے جانے والا راکٹ بنا لیا

تہران (پاک ترک نیوز) ایران نےخلا میں سٹیلائٹ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے ایک نئے راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔جو 80کلوگرام تک وزنی سیٹلائٹ کو 500کلومیٹر تک خلا میں پہنچا سکتا ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کی پیر کے روز جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کے روز لانچ کیے جانے والے اس راکٹ کا نام ’گائم 100‘ ہے۔ پاسدران انقلاب کے ایرو سپیس ڈویژن کے کمانڈر جنرل عامر علی نے کہاہے کہ اس نئے راکٹ کی مدد سے جلد ہی ’ناہید‘ نام کے ایک نئے سٹیلائٹ کو مدار میں بھیجا جائے گا۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس…

ایلون مسک نے ٹوئٹر سے آدھے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے 7روز بعد ہی اپنی کمپنی ٹوئٹر سے آدھے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا ۔کمپنی ملازمین کو ایک میل کر کے اپنے حکم سے آگاہ کیا ہے۔ٹوئٹرنے آج سے اپنے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کر دیا، کمپنی نے عارضی طور پر اپنے دفاتر کو بند کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میل میں لکھا گیا ہے کہ ہم ٹوئٹر کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کیلئے اپنے افرادی قوت کو کم کرنے کے مشکل عمل سے گزرنا ہو گا، ۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ اس سے متعدد افراد…

چین نے خلائی ماحولیاتی نگرانی کے لئے مصنوعی سیارہ خلا میں بھیج دیا

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین نے خلا کے ماحولیاتی تجزے اور مانیٹرنگ سمیت نئی ٹیکنالوجیز کے مدار میں ٹیسٹنگ کے لئے ایک نیا مصنوعی سیارہ منصوبہ بند مدار میں پہنچا دیا ہے۔ چینی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شییان-20 سی کلاس کے اس مصنوعی سیارے کو مقامی وقت کے مطابق صبح 9.01 بجے شمال مغربی چین میں جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ-2D کیریئر راکٹ کی مدد سے لانچ کیا گیا۔جو کہ لانگ مارچ سیریز کیریئر راکٹوں کا 445 واں کامیاب مشن تھا۔ مزید براں شییان-20 سی کلاس کا یہ مصنوعی سیارہ چائنیز اکیڈمی آف…

ٹویٹرغیرقانونی آن لائن مواد کی روک تھام کے ضمن میں سخت یورپی قوانین پر عمل جاری رکھے گا،ایلون مسک

برسلز (پاک ترک نیوز) ایلون مسک نے یورپی کمیشن کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کا ملکیتی سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹویٹرغیرقانونی آن لائن مواد کی روک تھام کے ضمن میں سخت یورپی قوانین کی تعمیل جاری رکھے گا ۔ یورپی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسک نے یورپی یونین کے صنعتوں کے شعبہ کے سربراہ تھیری بریٹن کو بتایا تھا کہ وہ خطے کے ڈیجیٹل سروسز ایکٹ کی تعمیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اس ایکٹ کے تحت غیرقانونی موادکوکنٹرول نہ کرنے والی کمپنیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جاسکتے ہیں۔ یورپی یونین کے عہدے داروں نےکہا ہے کہ…

ایلون مسک ٹوئٹر کے مالک بھی بن گئے

کیلیفورنیا (پاک ترک نیوز) دنیا کے امیر ترین شخص ،ٹیسلا کے بانی ایلون مسک ٹوئٹر کے مالک بن گئے ۔ٹوئٹر کے سی ای او پاراگ اگروال کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی نے 44 ارب ڈالر کی ڈیل پوری ہونے کے بعد ٹوئٹر کے مالک بن چکے ہیں۔ ٹوئٹر کے سی ایف او این ای ڈی سیگل کو بھی عہدے سے فارغ کردیا گیا جبکہ قانونی امور کے سربراہ وجے گڈے کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، تاہم ایلون مسک اور ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ معروف امریکی کمپنی…

پاکستان سمیت متعد ممالک میں واٹس ایپ کی سروسز بحال ہونا شروع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان سمیت متعدد ممالک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ واٹس ایپ کی سروسز بحال ہونا شروع ہو گئیں۔واٹس کی سروسز 2گھنٹے تک تعطل کا شکار رہیں ۔ سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ کی سروسز بحال ہونا شروع ہو گئیں۔صارفین کی جانب سے واٹس ایپ نہ چلنے کی شکایات سامنے آرہی تھیں جس کے نتیجے میں انہیں رابطوں اور ضروری امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔صارفین جو واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کر رہے ہیں انہیں فون سے ایپ کنیکٹ کرنے میں بھی مسائل پیش آئے۔…

واٹس ایپ کی سروسز پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈائون

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) معروف ایپ واٹس ایپ کی سروسز پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈائون ہو گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ سروس پاکستان، بھارت، مشرق وسطیٰ، یورپ سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں ڈاؤن ہو گئی۔ سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ دنیا بھر میں ڈاؤن ہونے کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر فوری ٹرینڈ کر گیا۔ واٹس ایپ سروس ڈاؤن ہوتے ہی صارفین نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس مسئلے کی نشاندہی کی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز نہیں جا رہے۔

بغیر پنکھے اور آواز کے ڈرون کی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز

فلوریڈا (پاک ترک نیوز) امریکی کمپنی نے بغیر پنکھے اور بغیر آواز کے آئن پروپلشن ڈرون کی کامیاب پرواز کا تجربہ کرلیا ۔ آئن پروپلشن ڈرون نے چار منٹ سے زیادہ کامیابی سے پرواز کی ۔ کمپنی نے اب 75 ڈیسی بل کی آواز کے ساتھ ساڑھے چار منٹ تک ماڈل ڈرون آڑایا ہے۔ اگلے مرحلے میں اس کے بہترین ماڈل کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس سے تجارتی پیمانے پر آئن پروپلشن ڈرون کی راہیں کھلیں گی۔خاموش ڈرون کو خفیہ منصوبوں اور مصروف شہروں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ آج نہیں تو کل ڈرون عام ہوں گے…

ترکیہ میں ہائیڈروجن سے چلنے والا سکوٹر تیار

استنبول (پاک ترک نیوز) ترک انجینئروں نے ہائیڈروجن سے چلنے والا سکوٹر تیار کر لیا ہے جو نہ صرف انتہائی کم وقت میں چارج ہو جاتا ہے ۔ ساتھ ہی اسکی ہائیڈروجن بیٹریز ایک چارج میں 60کلومیٹر سے زائد سفر کر سکتی ہیں ترکیہ میں ای سکوٹرز کی حالیہ برسوں میں فروخت اور کرایہ پر لینے کے رجحان میںبے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ اس کے باوجود ان کے کئی نقصانات ہیں، جیسے طویل چارجنگ کا وقت اور ضائع شدہ بیٹریوں سے ممکنہ آلودگی۔ چار ترک انجینئروں کو امید ہے کہ ہائیڈروجن پاور پر کام کرنے والا ایک نیا سکوٹر ان مسائل پر قابو…

برازیل کی عدالت نے ایپل پر 150کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا

برازیلیا(پاک ترک نیوز) برازیل کی عدالت نے ایپل پر 100ملین (تقریباً 150 کروڑ روپے) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔برازیلی عدالت نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پر آئی فون کے نئے ماڈلز کے ساتھ بیٹری چارجرز شامل نہ ہونے پر سو ملین برازیلی روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملک میں فروخت ہونے والے آئی فو ن کے نئے ماڈلز کے ساتھ بیٹری چارجرز کو بھی شامل کیا جائے۔ یہ مقدمہ صارفین اور ٹیکس دہندگان کی ایسوسی ایشن کی طرف سے دائر کیا گیا، جن کا مؤقف تھا کہ کمپنی چارجر کے بغیر اپنی نئی…

چین نے جدید مسافر بردار طیارہ بنا لیا۔28خریداروں نے اب تک 815 طیاروں کے آرڈر دئیے ہیں۔طیارہ ساز کمپنی

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین نے امریکی طیارے بوئنگ 737میکس اور یورپی طیارے ائر بس ۔اے320کا ہم پلہ مسفر بردار طیارہ سی۔ 919 تیار کر لیا ہے۔اورایوی ایشن ریگولیٹرز نے مقامی طور پر تیار کردہ طیارے کو پرواز کی اجازت بھی دے دی ہے۔ چین کےسرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ کو امید ہے کہ چینی مسافر طیارہ بوئنگ 737 میکس اور ایئربس اے 320 کے ماڈلز کا مقابلہ کرے گا۔یہ طیارہ چین کی سرکاری کمپنی کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنا نے تیار کیا ہے۔ تاہم اس کے زیادہ تر پُرزے باہر سے منگوائے گئے ہیں۔ چین کی…

ناسا کا اپنا خلائی جہاز سیارچے سے ٹکرا کر تباہ کرنے کا تجربہ

کیلیفورنیا (پاک ترک نیوز) ناسا نے اپنا خلائی جہاز سیارچے سے ٹکرا کر تباہ کرنے کا تجربہ کیا ۔جس سیارچے کو خلائی جہاز نے ہدف بنایا اس کو ڈیمورفوس کا نام دیا گیا ہے جبکہ اس مشن کو ڈارٹ مشن کہا جاتا ہے۔ https://twitter.com/NASA/status/1574546758822084608 خلا میں موجود سب سے بڑی ٹیلی سکوپ جیمز ویب سمیت دیگر خلائی دور بینوں کے ذریعے اس تجربے کو دیکھا گیا ہے، سائنسدانوں کے مطابق اس تجربے میں خلائی جہاز، سیارچے کے مرکز سے صرف 17 میٹر ہٹ کے ٹکرایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے…

گوگل کا پاکستانیوں کیلئے 15ہزار سکالر شپس کا اعلان

کراچی (پاک ترک نیوز) معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم گوگل نے پاکستانیوں کیلئے15 ہزار اسکالر شپس کا اعلان کر دیا ۔اس کے علاوہ اسکالر شپس گوگل سرٹیفکیٹس کے تحت ڈیجیٹل ٹریننگ کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے گذشتہ روز جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل نے کیرئیر سرٹیفکیٹس متعارف کروا دیے ہیں جن کا مقصد پاکستانیوں کو سیکھنے کے لچکدار راستے فراہم کرنا ہے تاکہ وہ روزگار کے لیے درکار انتہائی مطلوب ڈیجیٹل مہارتیں حاصل کر سکیں۔ اپنے مشن ’’اَن لاک پاکستانز ڈیجیٹل پوٹینشل‘‘ میں گوگل نے…

ٹیسلاکا انسان نما روبوٹس کی تیاری شروع کرنے کا اعلان

آسٹن، ٹیکسس(پاک ترک نیوز) دنیا کی مہنگی ترین الیکٹرک کاریں بنانے والے ادارے ٹیسلا نے انسان نما روبوٹس بنانے کے منصوبے کی تیریوں کو حتمی شکل دینا شروع کر دیا ہے اور اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح 30ستمبر کو منعقد ہو نے والی تقریب میں کیا جا ئے گا۔ ٹیسلا کی جاری کردہ معلومات کے مطابقاس منصوبے کے تحت ٹیسلابوٹ یا آپٹیمس کے نام سے بنائے جانے والے روبوٹس نہ صرف کمپنی کی کار ساز فیکٹریوں میں انسانوں کا کام سنبھالیں گے بلکہ ایک کثیر تعداد کو دنیا بھر میں فروخت بھی کیا جا ئے گا۔ٹیسلا کے نئے اقدام کے…

یو ٹیوب نے شارٹ ویڈیوز کے لئے ادائیگیوں کی نئی پالیسی بنا دی

سان برونو ۔کیلیفورنیا (پاک ترک نیوز) یوٹیوب نے ’ٹِک ٹاک‘ کے ساتھ اپنی بڑھتی ہوئی مسابقت کے بعد اپنے پلیٹ فارم پر شارٹ ویڈیوز بنانے والوں کو ادائیگیوں کی نئی پالیسی متعارف کروا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوب نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ اپنے ویڈیو فیچر ’شارٹس‘ پر اشتہارات متعارف کرا رہی ہے جن کی آمدن کا 45 فیصد ویڈیو بنانے والوں کو ملے گا۔ یوٹیوب پہلے ہی سے ویڈیو بنانے والوںکو آمدن کا 55 فیصد ادا کر رہی ہے جبکہ اس کے مد مقابل ٹک ٹاک نے ویڈیوز بنانے والوں کے لیے ماہانہ ایک ارب ڈالرز کا بجٹ…

ایپل کی نئی مصنوعات کی تقریب رونمائی کل شب کیلیفورنیا میں ہوگی

لاس اینجلس (پاک تر نیوز) ایپل اپنے نئے فونز، گھڑیوں اور دیگر نئی مصنوعات کی تقریب رونمائی کل (بدھ) شب ایپل کے ہیڈکوارٹرز کیلیفورنیا میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے منعقدکر رہی ہے۔ اور اس تقریب کا نام ’فار آؤٹ‘ رکھا گیا ہے۔ ایپل ہر سال ستمبر میں اپنے نئے فونز، گھڑیوں اور دیگر نئی مصنوعات کا اعلان کرتا ہے۔ مارکیٹ کے ذرائع کا دعویٰ ہے نئے آئی فون 14 کا کیمرا، سٹوریج، ڈیزائن اور اس کی سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی پچھلی فونز سے بہتر ہو گی۔ مارکیٹ کے ذرائع یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ایپل شاید اپنےٹاپ آف…

الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 20برس تک چلنے والی بیٹری مارکیٹ میں آنے کیلئے تیار

والٹہم (پاک ترک نیوز) بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے 20برس تک چلنے والی بیٹری جلد مارکیٹ میں متعارف کروائی جائے گی ۔یہ بیٹری لیتھیم دھات سے تیار کی جائے گی اور یہ محض صرف 3منٹ میں چارج ہوسکے گی۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی جانب سے بنائی گئی یہ بیٹری لیتھیئم آئن کے بجائے لیتھیئم دھات کی ہے۔بیٹری کا پیچیدہ ڈیزائن ایک سینڈوچ سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے جو بیٹری کی منفی الیکٹروڈکو اس پر بننے والے مائیکرواسٹرکچر سے بچاتا ہے۔ یہ اسٹرکچر لیتھیئم میٹل بیٹریوں میں ہوتا ہے اور ان کو جلد…

گوگل کو 4ارب یورو جرمانے کا سامنا

برسلز (پاک ترک نیوز) یورپی یونین کی ایک اعلیٰ عدالت نے اپنے اینڈرائیڈ موبائل آپریٹنگ سسٹم کو حریفوں کو ناکام بنانے کے لیے استعمال کرنے پر ٹیک کمپنی کے خلاف جاری کردہ بلاک کے اب تک کے سب سے بڑے عدم اعتماد کے جرمانے کو بڑی حد تک برقرار رکھتے ہوئے گوگل کے خلاف یورپی یونین کے ایگزیکٹو کمیشن کے فیصلے کی تصدیق کر دی ہے۔ یوروپی کورٹ آف جسٹس کی جنرل کورٹ نےگذشتہ روزاپنے فیصلے میں یورپی یونین کے ایگزیکٹو کمیشن کے فیصلے کی تصدیق کی ہے جس میں گوگل کو اینڈرائیڈ کے غلبے کے ذریعے مسابقت کو روکنے کے لئے 4…

ٹوئٹر کے شیئر ہولڈرز نے ایلون مسک کے 44 بلین ڈالر کے’بائی آؤٹ‘ معاہدے کو منظوری دیدی

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) ٹویٹر کے شیئر ہولڈرز نے ٹیسلا کے شریک بانی ایلون مسک کے 44 بلین ڈالر کے’بائی آؤٹ‘ معاہدے کو منظوری دے دی۔ٹیسلا کے باس نے یہ دعویٰ ٹویٹر کی جانب سے ڈیل کو منسوخ کرنے کے بجائے مکمل کرنے پر دائر کیے گئے مقدمے کے جواب میں دائر کیا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے شیئر ہولڈروں نے جنوبی افریقی کینیڈین امریکی تجربہ کار تاجر، سرمایہ کار اور انجینئر ایلون مسک کے 44 بلین ڈالر کے ’بائی آؤٹ‘ معاہدے کی منظوری دی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ کمپنی ٹویٹر اور مسک کے درمیان معاہدے پر…

پاکستانی خواتین کی نصف آبادی موبائل اور انٹر نیٹ سے محروم

لاہور( پاک ترک نیوز) ملک میں خواتین کی نصب آبادی موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہے ۔ملک میں 35 فیصد خواتین کے پاس خاندانی ناپسندیدگی کی وجہ سے موبائل فون نہیں ہے۔ ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں صرف 21فیصد خواتین کے پاس سمارٹ فونز موجود ہیں ۔20 فیصد خواتین کے پاس موبائل فون نہ ہونے کی وجہ غربت ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 51 فیصد خواتین موبائل ڈیوائسز کا انتخاب مرضی سے کرتی ہیں۔ لیکن موبائل فون رکھنے والی خواتین کی اکثریت کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت بھی نہیں ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More