براؤزنگ زمرہ
صحت
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
نیو یارک (پاک ترک نیوز) بل گیٹس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔
ٹوئٹر پر کورونا کے بارے میں بتاتے ہوئے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا کہ معمولی علامات ہیں، لیکن خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ویکسین لگائی جا چکی ہے اورمجھے ٹیسٹنگ اور بہترین طبی دیکھ بھال کی سہولت حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے کہ ہم میں سے کسی کو دوبارہ وبائی مرض سے نمٹنا نہ پڑے۔…
پاکستان میں اومی کرون کے نئے ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آ گیا
اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان میں اومی کرون کے نئے سب ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آ گیا ۔بی اے ٹو بارہ ون کا پہلا کیس سامنے آنے پر قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ شہری کورونا بوسٹرڈوز ترجیحی بنیادوں پر لگوائیں۔
قومی ادارہ صحت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک میں اومی کرون کے نئے سب ویرینٹ کورونا کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اومی کرون سب ویرینٹ بی اےٹوبارہ ون کاپہلاکیس سامنےآگیا ہے ، نئی قسم کے ویرینٹ سے مختلف ممالک میں کیسز بڑھ رہے ہیں۔
قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ…
ترک حمام میں جانے کے آداب :جانے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے
(پاک ترک نیوز)
ترک حمام دراصل اسٹیم باتھ کی ہی ایک قسم ہے جو ذہنی و جسمانی آرام کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق ہوتا ہے۔لیکن ترک حمام میں جانے سے پہلے آپ کو کچھ اصول و ضوابط کے علاوہ بنیادی معلومات سے آگاہی حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔
موسم گرما ترک حمام سے لطف اندوز ہونے کا بہترین وقت ہے۔ نئے جانے والوں کو اس سے متعلق کچھ روایات کا علم ہونا بہت ضروری ہے۔
فن تعمیر :
قدیم رویات کے مطابق ترک حما م ایک بڑے کمرے پر مشتمل ہوتا ہے جو بالعموم بھاپ سے بھرا ہوتا ہے۔ اسکی چھتیں اونچی…
اپنے ماحول اور ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔ عالمی یوم صحت پر ڈبلیو ایچ او کا پیغام
جنیوا (پاک ترک نیوز)
صحت کے تحفظ اور آب و ہوا کے بحران کو کم کرنے کے لیے ایک فوری کال عالمی یوم صحت کے موقع پر اقوام متحدہ کے ادارہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی۔
صحت کے عالمی دن کے موقع پر جمعرات کے روز جاری ہونے والی اپنی کال ٹو ایکشن میں، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے ایک چونکا دینے والی رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ آب و ہوا کا بحران صحت کا بحران ہے۔ اور اسکی بنیادی وجہ توانائی کے حصول اور صنعتی و زرعی پیداوار کے لئے ایسے ذرائع کا انتخاب ہے جو ہمارے سیارے کو مارنے اور…
دنیا بھر کے اربوں لوگ آج بھی غیر معیاری ہوا میں سانس لیتے ہیں،عالمی ادارہ صحت
جنیوا( پاک ترک نیوز)
عالمی سطح پر زیادہ تر لوگ یعنی دنیا کی آبادی کا تقریباً 99 فیصد جس ہوا میں سانس لیتے ہیں وہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ہوا کے معیار پر پورا نہیں اترتی۔ چنانچہ ہوا کو صاف ستھرا بنانے کے لئے دنیا کو فوسل فیولز پر انحصار کو کم کرنا پڑے گا۔
ان حقائق کااظہار ڈبلیو ایچ او نے گذشتہ روز جاری کئے گئے عالمی سطح پر ہوا کے معیارکے اپنے تازہ اعدادوشمار میں کیا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ 117 ممالک کے 6,000 سے زیادہ شہروں کی ریکارڈ تعداد اب ہوا کے معیار کی نگرانی کرتی ہے،…
دنیا کی پہلی ناک کی اسپرے کورونا وائرس ویکسین رجسٹرکر لی گئی
ماسکو(پاک ترک نیوز)
روس میں دنیا کی پہلی ناک کی اسپرے کورونا وائرس ویکسین رجسٹرکر لی گئی ہے۔ جسے وزارت صحت کے گیمالیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایپیڈیمولوجی اینڈ مائیکروبائیولوجی نے تیار کیا ہے
گذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ "روسی وزارت صحت نے اسپوتنک ۔5کورونا وائرس ویکسین کے ناک کے اسپرے فارم کو رجسٹر کیا ہے۔ یہ ویکسین ٹائپ 16 اور ٹائپ 5 ایڈینو وائرس ویکٹر پر مبنی دو اجزاء پر مشتمل ہے۔ اور اسکی دو خوراکیں تین ہفتوں کے وقفہ کے ساتھ دی جائیں گی۔
بیان کے مطابق اس قسم کی ویکسین سانس…
ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم
اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکومت نے ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے سربراہ اسد عمر نے ملک بھر میں تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔
سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ کوروناوباختم نہیں ہوئی مگرہم خاتمےکےقریب ہیں، ویکسین لگوانےکی پابندی جاری رہےگی۔
آسٹریلیا میں کورونا کی نئی قسم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
کینبرا (پاک ترک نیوز) آسٹریلیا میں کورونا کی نئی قسم نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ آسٹریلیا میں کورونا کی ایک نئی قسم سامنے آ گئی ۔ سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم کو اومی کرون کا سب ویرینٹ بی اے 2 کا نام دیا گیا ہے۔
گذشتہ 10 روز میں نیا ویرینٹ 3 گنا زیادہ تیزی سے پھیلا ہے۔نیو ساوتھ ویلز میں ماسک پہننے پر نرمی سے وائرس کا پھیلاو بڑھا۔
سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا ورچوئل ہسپتال کیا کام کرے گا
ریاض (پاک ترک نیوز)سعودی عرب میں مشرق وسطیٰ کے پہلے ا ور دنیا کے سب سے بڑےورچوئل ہسپتال نے کام شروع کر دیاہے۔ جو ملک بھر کے ہسپتالوں کو صحت کے 30شعبوں میں ماہرانہ مشورے اور تربیت کی سہولت فراہم کرے گا۔
پیر کے روزہسپتال کا افتتاح وزیر صحت فہد الجلاجیل نے وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئر عبداللہ السواحہ کے ہمراہ کیا۔
صحہ ورچوئل ہسپتال خصوصی سہولت ہے کیونکہ یہ مملکت میں صحت کی سہولیات کی معاونت کے لیے خصوصی خدمات فراہم کرنے کے لیے جدید ترین جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتا ہے۔
وزیر…
برطانیہ کا کورونا لاک ڈائون مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان
لندن (پاک ترک نیوز) برطانیہ نے کورونا لاک ڈائون مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ قانونی پابندیوں کا خاتمہ لوگوں کی آزادیوں کو محدود کیے بغیر اپنے تحفظ کی طرف لے جائے گا۔
برطانیہ میں اگلے ہفتے سے کورونا کا شکار افراد کو آئسولیشن کی ضرورت نہیں ہو گی ۔ ٹیسٹنگ کی شرح بھی کم ہونے کا امکان ہے ۔
برطانوی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ہمیں احتیاط کو بالکل چھوڑ دینا چاہیے، مگر اب وقت ہے سب کا اعتماد بحال کیا جائے۔
بورس جانسن نے کہا ہے…
کورونا کا خطرہ موجود ، دنیا کسی نئی وباکی متحمل نہیں، سربراہ عالمی ادارہ صحت
میونخ(پاک ترک نیوز)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس گیبریوسس نے کہاہے کہ دنیا کسی نئی وبائی بیماری کے لیے تیار نہیں ہے جو کورونا وائرس کےبعد پھیل سکتی ہے اور اپنے خیال کا اعادہ بھی کیا ہے کہ یہ بیانیہ غلط ہے کہ بحران ختم ہو گیا ہے۔
ٹیڈروس نے یہ ریمارکس گذشتہ روزبرلن میں جاری تین روزہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں دئیے۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کہتا آ رہا ہے کہ دنیا کافی عرصے کسی بڑی وبائی مرض کے لئے تیار نہیں ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ اس وبائی بیماری کی وجہ سے یہ حیرت زدہ…
کیا کورونا ویکسی نیشن کا عالمی ہدف حاصل ہو گا
میونخ(پاک ترک نیوز) بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ دنیا 2022 میں 70 فیصد ویکسی نیشن کے ہدف تک پہنچ سکتی ہے۔
میونخ سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ ۔بہت دیر ہوچکی ہے، بہت دیر ہوچکی ہے۔ ہم ایک انتہائی غیر مساوی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں بہت سی بیماریاں ہیں۔اورمیرے خیال میں اس طرح کی بیماری لوگوں کو یاد دلاتی ہے کہ عالمی صحت ہر ایک گزرتے دن کے ساتھ کتنی غیر مساوی ہوتی جا رہی ہے۔
سانس کے ذریعے دی جانیوالی کوڈو ویکسین بہت زیاد موثر قرار
اوٹاوہ (پاک ترک نیوز) کینیڈا میں جاری تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سانس کے ذریعے دی جانیوالی کووڈو ویکسین بہت زیادہ موثر ہوتی ہے ۔سانس کے ذریعے دی جانے والی کورونا وائرس اور اس کی متعدد اقسام کے خلاف طویل المیعاد تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
کینیڈا کی میکماسٹر یونیورسٹی کی تحقیق میں براہ راست نظام تنفس تک ویکسین پہنچانے کے مدافعتی میکنزمز پر روشنی ڈالی گئی۔محققین کے مطابق چونکہ سانس کے ذریعے جسم کا حصہ بنائی جانے والی ویکسینز کے لئے پھیپھڑوں اور سانس کی اوپری نالی کو ہدف بنایا جاتا…
موٹاپا جسم کے ساتھ ساتھ دماغی صحت کو بھی متاثر کرتا ہے
اونتاریو (پاک ترک نیوز) موٹاپا جسم کے ساتھ ساتھ دماغی صحت کو بھی متاثر کرتا ہے اور موٹاپے کے باعث دماغ زیادہ تیزی سے بڑھاپے کا شکار ہونے لگتا ہے ۔
کینیڈا میں 50سے66سال کے 9ہزار سے زائد افراد پر کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موٹاپے کے باعث دل اور شریانوں کی مختلف بیماریوں کا خطرہ بھی نارمل افراد کی نسبت زیادہ تھا اور یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیتیں بھی نارمل افراد کی نسبت موٹاپے کا شکار افراد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ۔
موٹاپے کے باعث اضافی چربی نہ صرف جسم کو بلکہ ذہن کو بھی…
امریکا میں ذیابیطس سے سالانہ اموات ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی
واشنگٹن (پاک ترک نیوز)امریکہ میں 2021 میں بھی ذیابیطس سے ایک لاکھ سے زیادہ شہریوں کی اموات کے بعد یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب اس مرض سے اتنی بڑی تعداد میں امریکی شہریوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ جسکے نتیجے میں مختلف گروپوں کی جانب سے حکومت پر ایڈز کی طرح ذیابیطس کی روک تھام کے لئے بھی متحرک پروگرام کے اجرا کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
امریکہ میں ذیابیطس کے پھیلاو کےنئے اعداد و شمار اس وقت سامنے آئے ہیں جب ایک ماہر پینل کانگریس پر زور دے رہا ہے کہ وہ ذیابیطس کی دیکھ بھال اور روک تھام کا جائزہ لے۔ اس ماہ کے…
یورپی کمیشن نے فائزر کی کرونا کے علاج کی گولی کے استعمال کی اجازت دیدی
برسلز ( پاک ترک نیوز)یورپی کمیشن نے فائزر کی تیار کردہ اینٹی وائرل گولی کو کووڈ۔19کے علاج کے لیے استعمال کی منظوری دئیے جانے کے ایک دن بعد خطے کے ہیلتھ ریگولیٹر نے گولی کے استعمال کی توثیق کر دی ہے۔ یہ ایک ایسا اقدام ہے جو یورپی یونین کے رکن ممالک کے لیےکم خرچ علاج کی وسیع دستیابی کو یقینی بنائے گا۔
یورپی یونین (ای یو)کی ایگزیکٹو باڈی کی طرف سے حتمی منظوری کی اطلاع یورپی یونین کی ہیلتھ کمشنر سٹیلا کیریاکائڈس نے ٹویٹ کے ذریعے دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ گولی اومیکرون کی قسم کے تیزی سے پھیلنے کے…
سعودی عرب میں یکم فروری سے بوسٹر ڈوز لازمی قرار دے دی گئی
ریاض (پاک ترک نیوز)سعودی عرب کی وزارت صحت نے ملک بھر میں سرکاری اور نجی اداروں میں جانے کے لیے بوسٹر ڈوز ضروری قرار دے دی ہے۔
گذشتہ روز جاری ہونے والےسرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل یکم فروری 2022 سے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔ کسی بھی ایسے سعودی شہری یا مقیم غیرملکی کو جس نے بوسٹر ڈوز نہیں لگوائی ہوگی، کو سرکاری اور نجی اداروں میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
مزید براں وزارت داخلہ کے احکامات کے مطابق یکم فروری 2022 سے سرکاری اور نجی اداروں میں داخل ہونے کی واحد شرط یہ ہے کہـ…
فائزراور بائیو این ٹیک نے اومیکرون کی ویکسین کے ٹرائلز شروع کر دیے
نیویارک (پاک ترک نیوز) کووڈ۔ 19کی ویکسین بنانے والی کمپنیوں فائزراور بائیو این ٹیک نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کی ویکسین کی تیاری کا کام شروع کر دیا ہے اور اس نئی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز شروع کر دیے ہیں۔
کمپنیوں نے گذشتہ روز اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں کئے جانے والے ان ٹرائلز میں 18-55 سال کی عمر کے تقریباً 1,400 صحت مندافراد کو شامل کیا جا ئے گا تاکہ اس بات کا جائزہ لینے میں مدد ملے کہ آیا مختلف اقسام کے لئے مخصوص ویکسین کی ضرورت ہے یا نہیں۔
فائزرمیں ویکسین ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کی…
نیند میں دماغی سرگرمیوں کو منظم کرنے میں سانس لینے کا عمل اہم کردار ادا کرتا ہے
میونخ (پاک ترک نیوز) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نیند میں دماغی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں اور سانس لینے کا عمل نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ عملِ تنفس ہی سوتے ہوئے دماغ کا ایک اہم گھڑیال ہوتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیند میں دماغ بند نہیں ہوتا بس دن کے اہم معاملات اور یادوں کو ’محفوظ‘ بناتارہتا ہے۔ اس کےلیے دماغ کے بعض حصوں اور معلومات کے درمیان رابطہ رہتا ہے لیکن اس عمل کو پوری طرح سمجھا نہیں گیا تھا۔
اب لڈ وِگ میکسی میلیان یونیورسٹی، جرمنی کے پروفیسر اینٹن اور ان کے…
ترکی میں کرونا کے نئے کیسز کی تعداد 67 ہزار روزانہ سے تجاوز کر گئی
انقرہ (پاک ترک نیوز)ترکی میں کرونا کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤمیں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور پیر کے روز67 ہزارسے زیادہ کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترکی کی وزار ت صحت نے گزشتہ روز 67,023 نئے انفیکشن، 156 اموات اور 78,362 افراد کی صحت یابی درج کی۔جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 401,636 وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے۔
وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیےترکی میں جنوری 2021 میںویکسی نیشن کی مہم شروع کرنے کے بعد سے 140.93 ملین سے زیادہ لوگوں کوکووڈ 19 ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
وزارت کے تازہ ترین اعداد و شمار…