براؤزنگ زمرہ

آذربائیجان

آذربائیجان نے آرمینیا کی جانب سے متوقع فوجی کارروائی کے الزام کو مسترد کردیا

باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان نے آرمینیا کی جانب سے لگائے گئے ممکنہ فوجی کارروائی کے الزامات کو مسترد کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا کہ باکو یریوان کی طرف فوجی کارروائی کا کوئی منصوبہ بنا رہا ہے۔ آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے ترجمان آیخان حاجی زادے نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ آذربائیجان کے ساتھ امن عمل میں عملی اقدامات کے بجائے آرمینیائی حکام کے لیے یہ ایک روایت بن گئی ہے کہ وہ بے بنیاد اور…

آذربائیجان نسلی آرمینی باشندوں کو نگورنو کاراباخ واپس جانے دے،عالمی عدالت انصاف

نیو یارک(پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت کے ججوں نے کہا ہے کہ آذربائیجان کو فوج کے قبضے کے دوران ناگورنو کاراباخ سے فرار ہونے والے نسلی آرمینیائی باشندوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دینی چاہیے۔ جمعہ کو ایک فیصلے میں، بین الاقوامی عدالت انصاف نے کہا کہ سابقہ نسلی آرمینیائی باشندوں کو واپس جانے کی اجازت دی جانی چاہیے اور جو وہاں رہ گئے انہیں محفوظ رکھا جانا چاہیے۔ صدارتی جج جوان ڈونوگھو نے کہاکہ آذربائیجان کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ لوگ جو 19 ستمبر 2023 کے بعد…

آذربائیجان کا امریکی متعصب رویے کے باعث آرمیینا سے واشنگٹن میں مذاکرات سے انکار

باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان نے امریکی متعصب رویہ کے باعث آرمینا سے واشنگٹن میں ہونیوالے شرکت میں مذاکرات سے انکار کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق آرمینیا کے ساتھ امن مذاکرات کے بارے میں امریکہ کے موقف نے آذربائیجان کو ناراض کر دیا ہے۔ آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو کہا کہ وہ 20 نومبر کو واشنگٹن میں آذربائیجان اور آرمینیائی وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں "امریکہ کے یک طرفہ رویہ" کی وجہ سے شرکت نہیں کریں گے۔اس میں کہا گیا ہے کہ اسی وجہ سے سینئر امریکی حکام باکو میں…

آذربائیجان کی فرانس کی آرمینیا کو ہتھیاروں کی فراہمی کی مذمت

باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان نے فرانس کی جانب سے آرمینیا کو ہتھیاروں کی فراہمی کی مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق باکو نے فرانس کی طرف سے آرمینیا کو "بیسٹین" جارحانہ بکتر بند گاڑیوں کی فراہمی کی شدید مذمت کی کیونکہ دو سابق سوویت ممالک امن عمل میں شامل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان آیخان حاجی زادہ نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ فوجی سازوسامان کی منتقلی سے "فوجی صلاحیتوں کو تقویت ملے گی، اور اس طرح آرمینیا کے تباہ کن اقدامات، ایک ایسا ملک جس نے جمہوریہ آذربائیجان کے بعض…

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات

تاشقند(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 16 ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبے میں حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ میں انسانی بحران اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تازہ ترین صورتحال…

آرمی چیف کی آذربائیجان کے صدر،وزیردفاع ،چیف آف جنرل سٹاف و دیگر سے ملاقاتیں

باکو (پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جمہوریہ آذربائیجان کا سرکاری دورہ کیا اور آذرابائیجان کے صدر،وزیردفاع، چیف آف جنرل سٹاف سمیت دیگر سے ملاقاتیں کیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری)جمہوریہ آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں۔دورے کے دوران آرمی چیف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، وزیر دفاع، پہلے نائب وزیر، چیف آف جنرل سٹاف اور آذربائیجان ایئر فورس کے کمانڈر سے ملاقاتیں کیں۔جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز کے…

اقوام متحدہ کا وفد کاراباخ پہنچ گیا

باکو (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کا مشن 30 سالوں میں پہلی بار کو نگورنو کاراباخ پہنچا ہے۔ جہاں گزشتہ ہفتے اس علاقے کو آرمینیائی علیحدگی پسند گروپوں کے تین دہائیوں کے قبضے سے آزاد کرائے جانے کے بعد آرمینیائی باشندوں کی اکثریت نقلمکانی کر کے آرمینیا جا رہی ہے۔ آذربائیجانی ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کا ایک مشن اتوار کی صبح کارابخ پہنچا ہے جس کے دورے کا بنیادی مقصد نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی انسانی ضروریات کا جائزہ لیناہے۔یہ تقریباً 30 سالوں میں پہلی بار ہے کہ بین الاقوامی…

اقوام متحدہ کے ماہرین اور صحافیوں کو جلد کاراباخ کا دورہ کروائیں گے۔صدارتی دفتر

باکو (پاک ترک نیوزز) آذربائیجان اقوام متحدہ کے ماہرین کے ایک گروپ کو "چند دنوں میں" کاراباخ کے علاقے کا دورہ کرنے کی اجازت دے گا۔جبکہ میڈیا کو بھی کاراباخ کا دورہ کرنے کا موقع ملے گا۔ اس بات کا اعلان آذربائیجان کے صدارتی دفتر نےگذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں کیا ہے۔ اس ضمن میںامریکہ اورمغربی دنیا نے باکو سے بین الاقوامی مانیٹروں کو کاراباخ میں جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے پہلے ہی کہا تھا کہ کاراباخ کے آرمینیائی باشندوں کے حقوق کا مکمل احترام…

نگورنو کاراباخ پھر سے آذربائیجان میں ضم ۔ علیحدگی کے خاتمے کا فرمان جاری

باکو (پاک ترک نیوز) نگورنو کاراباخ کی دہائیوں پر محیط آزادی کا خونی خواب ایک باضابطہ فرمان کے ساتھ ختم ہو گیا جس میں اعلان کیا گیا کہ آذربائیجان میں نام نہاد نسلی آرمینیائی ریاست کا سال کے آخر میں وجود ختم ہو جائے گا۔ جمعرات کے روزعلیحدگی پسند علاقے کے رہنما کی طرف سے جاری کردہ یہ حکم نامہ اس اعلان کے چند لمحوں بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ قدیم حریف آذربائیجان کی طرف سے گزشتہ ہفتے کی کارروائی کے نتیجے میں نصف سے زیادہ نسلی آرمینیائی باشندے نقل مکانی کر چکے ہیں۔ باکو کا سریع…

نگورنو کاراباخ کی غیر تسلیم شدہ جمہوریہ کے سابق سربراہ وردانیان گرفتار

یریوان(پاک ترک نیوز)نگورنو کاراباخ کی غیر تسلیم شدہ جمہوریہ کے سابق سربراہ وردانیان کو آذربائیجان کی سرحد پر اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ آرمینیا کے صوبہ سیونک میں گوریس جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق وردانیان کو اس وقت حراست میں لیاگیا جب وہ اکاری پل کو عبور کر رہا تھا۔ تاہم ابھی تک آذربائیجان اور آرمینیا دونوں سے سرکاری تبصرے حاصل نہیں کیے ہیں۔وردانیان کو نومبر 2022 میں غیر تسلیم شدہ جمہوریہ کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا اور انہیں فروری میں اس عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ ایک روسی…

آذربائیجان کےعلاقے نگورنو کاراباخ کے ایندھن ڈپو میں دھماکہ،20افراد ہلاک

نگورنوکاراغ (پاک ترک نیوز) آذربائیجان کے علاقے نگورنو کاراباخ کے ایندھن ڈپو میں ہونے والے دھماکے میں 20 ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نگورنو کاراباخ میں ایندھن کے ایک ڈپو میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں جبکہ علاقے سے نسلی آرمینیائی باشندوں کی نقل مکانی بھی ہوئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سٹیپاناکرت کے علاقائی دارالحکومت میں دھماکے کے بعد 13 لاشیں ملی ہیں اور سات افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے ہیں - جسے…

اردوان کی آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات

باکو (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوران کی آذربائیجان کے صدر الہام علییو ف سے ملاقات ہو ئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات کیلئے باکو پہنچ گئے ۔ گزشتہ ہفتے ایک فوجی آپریشن میں باکو کی جانب سے ہزاروں نسلی آرمینی باشندے الگ ہونے والے خطے کے جنگجوؤں کو شکست دینے کے بعد نگورنو کاراباخ سے فرار ہو گئے تھے۔ ترک صدر کے دفتر کے مطابق اردوانآذربائیجان کے خودمختار نخچیوان ایکسکلیو کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ نگورنو کاراباخ کی صورتحال…

آذربائیجان کا فوجی ٹرک آرمینیا کی بچھائی بارودی سرنگ سے ٹکراکرتباہ ،2آذری فوجی جاں بحق

باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان کا فوجی ٹرک آرمینیا کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 2آذری فوجی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔ آذربائیجان کی وزارت دفاع نے بتایا کہ آذربائیجان کی فوج سے تعلق رکھنے والی ایک "KamAZ" فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکر ا کر تباہ ہو گیا ۔آذربائیجان کی سپلائی روڈ پر دہشت گردی کے مقاصد کے لیے پہلے سے نصب اینٹی ٹینک بارودی سرنگ کے پھٹنے کے نتیجے میں آذربائیجان کے فوجی اہلکار شادمانوف اکرم یونس اور سیدوف تورال اسلام جاں بحق ہو گئے۔ دوسرے…

آذربائیجان ایئر لائن کی پہلی براہ راست پرواز لاہور پہنچ گئی

لاہور(پاک ترک نیوز) آذربائیجان ایئر لائن کی پہلی براہ راست پروازلاہورپہنچ گئی ۔ باکو سے پہلی پرواز J25047 نے رات 11 بج کر 36 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔ آذربائیجان کی افتتاحی پرواز کو لاہور ایئر پورٹ پر واٹر سلوٹ پیش کیا گیا، آذربائیجان ایئر لائن کی ہفتہ وار 2 پروازیں باکو سے لاہور کے درمیان چلائی جائیں گی۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق آذربائیجان ایئر لائن کی افتتاحی پرواز میں باکو سے 15 مسافر لاہور پہنچے، نگران وزیر ہوا بازی اور آذربائیجان کے سفیر نے افتتاحی پرواز کو…

آذربائیجان کی افواج نے نگورنو کاراباخ علیحدگی پسندوں کے گڑھ کا محاصرہ کرلیا

باکو (پاک ترک نیوز)آذربائیجان کی افواج نے آرمینیائی آبادی والے انکلیو نگورنو کاراباخ میں سٹیپناکرت کے علیحدگی پسندوں کے گڑھ کو چاروں جانب سے اپنے گھیرے میں لے لیا ہے ۔ رہائشی خوف کے باعث تہہ خانوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئےہیں ۔ یہ پیشرفت جمعہ کو آذربائیجان کی جانب سے آرمینیائی باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کے تین دن بعد سامنے آئی ہے جسے اس نے "انسداد دہشت گردی آپریشن" کہا ہے۔ اس نے مطالبہ کیا کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور علیحدگی پسند حکومت کو ختم کر دیں۔ نگورنو کاراباخ حکام نے…

آذربائیجان نے نگورنو کاراباخ میں نئے انسداد دہشت گردی آپریشن کا آغاز کردیا

باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان نے نگورنو کاراباخ میں نئے ’انسداد دہشت گردی‘ آپریشن کا آغاز کردیا ۔ آذربائیجان کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ناگورنو کاراباخ کے الگ ہونے والے علاقے میں "انسداد دہشت گردی کی سرگرمیاں" شروع کی ہیں، اس حملے میں صرف فوجی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جائے گا۔ وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "جمہوریہ آذربائیجان کے آئینی ڈھانچے کو یقینی بنانے اور اسے بحال کرنے کے لیے خطے میں مقامی نوعیت کی انسداد دہشت گردی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔ اقدامات میں آرمینیا کی مسلح…

پاکستان اور آذربائیجان تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے کے لیے بے چین

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان اور آذربائیجان نے تجارت، توانائی اور معیشت سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ نگراں وزیر برائے منصوبہ بندی محمد سمیع سعید نے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے مثبت رخ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے تجارت، رابطے، توانائی، سیاحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ سفیر فرہادوف نے 2022 سے آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان براہ راست…

آرمینیا فوجیوں ،ہتھیاروں اور آلات کی غیر قانونی نقل و حمل کیلئےایمبولینسیں استعمال کر رہا ہے،آذربائیجان کا الزام

باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان نے آرمینیا پر الزام لگایا ہے کہ وہ مبینہ طور پر ایمبولینسوں کے ذریعے کاراباخ کے علاقے میں فوجی سازوسامان اور فوجیوں کی غیر قانونی منتقلی کر رہا ہے۔ آذربائیجان کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمینیائی مسلح افواج کے غیر قانونی مسلح یونٹس اور سپاہیوں کو دن کے اوائل میں خان کیندی-قبالی-دوکانلر-خلفالی کے راستے پر اپنی جنگی پوزیشنوں کو مضبوط کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ آرمینیائی یونٹس کے ساتھ خطے میں تعینات روسی امن دستے کی ایک گاڑی…

آذربائیجان نے یورپی یونین کے مبصرین کی گاڑیوں کو نشانہ کےالزامات کو مسترد کردیا

باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان نے یورپی یونین کے مبصرین کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے الزامات کو مسترد کر دیا۔ آذربائیجان کی وزارت دفاع نے آرمینیا کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ اس کی افواج نے کاراباخ کے علاقے میں یورپی یونین کے مبصرین کی گاڑیوں پر فائرنگ کی تھی۔ وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 15اگست کو آرمینیا کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ آذربائیجانی فوج کے یونٹوں کی طرف سے یورپی یونین کے مبصرین اور ان کی گاڑی کی طرف سے یوخاری شورجا بستی کے علاقے میں گولی باری کی گئی۔…

مسئلہ کشمیر حل کیلئے ہر بین الاقوامی فورم پر پاکستان کا ساتھ دیں گے،آذربائیجان صدر الہام علییوف

باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کا کہنا ہے کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ کے باہمی تعلقات سے تینوں ممالک مستفید ہوئے ہیں۔ آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ سمیت ہر بین الاقوامی فورم پر پاکستان کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آج تک آذر بائیجانی زمینوں پر قبضے کے باعث آرمینیا کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں بنائے، ہم مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ سمیت ہر بین الاقوامی فورم پر پاکستان کا ساتھ دیں گے۔…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More