براؤزنگ زمرہ

دفاع

defense

روس سب سے زیادہ جوہری ہتھیار رکھنے والا ملک

لاہور(پاک ترک نیوز) سال2022کے آغاز تک 9جوہری ممالک کے پاس کل 12ہزار705جوہر ی ہتھیار موجود ہیں ۔ روس، یوکرین جنگ کی وجہ سے جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا خطرہ بڑھا ہے۔روس 5ہزار977جوہری ہتھیاروں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ امریکہ کے پاس 5ہزار428جوہری ہتھیار ہیں۔ سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق دنیا جوہری ہتھیاروں کے نئے دور کی جانب بڑھ رہی ہے۔سرد جنگ کے بعد اب جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ 2022 کے آغاز تک چین 350 جوہری ہتھیاروں کے ساتھ تیسرے اور…

بجٹ میں دفاعی اخراجات پر بحث کیا بلاجواز ہے؟

تحریر:سلمان احمد لالی حکومت نے جمعہ کو پیش کیے جانے والے وفاقی بجٹ میں دفاع کی مدمیں ڈیڑھ ہزار ارب روپے کی رقم مختص کی ہے جو کہ گزشتہ برس سے 11.16فیصد زیادہ ہے۔ یہ پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار کا 1.94فیصد ہے اور کل بجٹ 16فیصد بنتا ہے۔ جبکہ یہ بھی اطلاعات آرہی ہیں کہ آئندہ برس دفاعی اخراجات میں 6فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ اب اس بجٹ کا مواز نہ کرتے ہیں دیگر شعبوں سے۔ موجودہ بجٹ میں ڈیویلپمنٹ سیکٹر کے بجٹ میں گیارہ فیصد ، صحت میں 31فیصد، تعلیم میں 1.5فیصد، ہاوسنگ میں 77فیصد کٹوتیاں…

یونان کی بحیرہ ایجئین میں ملٹری تعیناتی غیر قانونی ہے:ترک وزیر خارجہ

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکی کے وزیرخارجہ میولوت چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ مشرقی بحیرہ ایجیئن میں یونان کی جانب سے کچھ جزائر پر عسکری تعیناتی بین لاقوامی معاہدوں کی خلاف وزری ہےاور یہ خلاف ورزیاں جزائر کی خودمختاری کو متنازع بناسکتی ہیں۔ چاوش اوغلو نےکہا کہ اگر یونان ان جزائر پر عسکری سرگرمیاں جاری رکھتا ہے تو ترکی ان جزائر کی قانونی حیثیت اور خودمختاری پر سوال کرنے میں حق بجانب ہے۔انہو ں نے کہا کہ امریکہ ایف 16جیٹ طیاروں کو حاصل کرنے کی تریکی کوششوں کے خلاف یونان کی لابنگ نیٹو اتحادکی یکجہتی کے…

شام میں نئی جنگ سے پہلے روسی ، ترک وزرا دفاع کا رابطہ

ماسکو/انقرہ(پاک ترک نیوز) روس کے دفاعی امور کے ذمہ دار وزیر نے ترک وزیردفاع سے فون پر رابطہ کیا جس کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا بالخصوص شام میں ترکی کے ممکنہ حملے کے امکانات پر غور کیا گیا۔ روس کی وزارت دفاع نے کہا ہےکہ یوکرین سے اناج کی بر آمد کیلئے بحیرہ اسود میں نیویگیشن کی حفاظت بھی کال کے ایجنڈے میں شامل تھی۔ لیکن بنیادی توجہ یوکرین اور شامل کی صورتحال پر رہی ۔روسی وزارت دفاع نے کہا کہ ترکی کے ساتھ شام کی قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا تاکہ خطے میں طویل مدتی استحاکم…

شام میں ممکنہ ترک آپریشن ، روسی وزیرخارجہ کل ترکی پہنچیں گے

انقرہ(پاک ترک نیوز) روسی وزیر خارجہ کل اہم دورہ ترکی پر انقرہ پہنچیں گے۔ یہ دورہ غیر معمولی اہمیت کاحامل ہےکیوں کہ موضع گفتگو ہوگی یوکرین جنگ اور شام میں ترکی کا ممکنہ آپریشن جس کیلئے انقرہ امریکہ یا روس کی حمایت چاہتا ہے۔ اگرچہ اس دورے کا بنیادی مقصد یوکرین جنگ کے اقتصادی اثرات، گندم کی برآمدات اور دیگر عوامل پر بات چیت ہے تاہم ترکی کے شام کے حوالے سے حالیہ عزائم نے اس دورے کی اہمیت کو دو چند کردیا ہے۔ اس دورے کی خاص بات یہ ہے کہ سرگئی لیوروف کے ساتھ وزارت دفاع کے حکام بھی ہوں گے۔ یاد رہے…

نیٹو کا ترکی میں فوجی مشقیں کرنے کا اعلان

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکی کی وزارت دفاع نے پیر کو اعلان کی اہے کہ نیٹو ترکی میں 20سے 28جون تک فوجی مشقیں کرے گا۔ رامسٹین ڈسٹ II-2022 (RADU II-22)، نیٹو کی تعیناتی اور تیاری کی مشق، کونیا شہر میں 3rd مین جیٹ بیس کمانڈ میں کی جائے گی۔ وزارت نے مزید کہا کہ اس مشق کو بین الاقوامی اناطولین ایگل 2022 تربیتی مشق کے ساتھ مل کر منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔

بھارت کا ایٹمی صلاحیت کے حامل بلیسٹک مزائل اگنی 4کا تجربہ

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارتی وزرات دفاع نے کہا ہےکہ ہندوستان نے جوہری صلاحیت کے حامل طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک مزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ بیان کے مطابق انٹرمیڈیت رینج بلیسٹک مزائل اگنی 4کا تجربہ اے پی جے عبدالکلام جزیرے اڑیسہ سے کیا گیا ۔ وزرات دفاع نے کہا ٹیسٹ بھارت کی قابل اعتبار ڈیٹرنس کی صلاحیت کا اظہار ہے۔اگنی چار زمین سے زمین تک مارکرنے والا بیلسٹک مزائل ہے جس کی رینج 4000کلومیٹر ہے۔ رواں برس اپریل کے آخر میں بھارت نے براہموس سپر سونک کروز مزائل کے اینٹی شپ ورژن کاکامیاب…

امریکی حمایت یافتہ ملیشیا ترکیہ خلاف صف آرا

انقرہ(پاک ترک نیوز) امریکی حمایت یافتہ گروہ SDFترکیہ کی شام میں ممکنہ عسکری مہم کا مقابلہ کرنے کیلئے شامی فوجیوں کے ساتھ اشتراک کیلئے بھی تیار ہے۔ انقرہ نے حال ہی میں شامی ڈیموکریٹنک فورسز کے زیر کنٹرول شمالی شام کے علاقوں میں ایک عسکری مہم شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔لیکن ایس ڈی ایف نے اپنی مخالف شامی فورسز کے ساتھ اتحاد کیلئے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ ایس ڈی ایف کے مظلوم عبدی نے کہا ہے کہ دمشق کو اپنا روسی ساختہ فضائی دفاعی نظام ترک طیاروں کے خلاف استعمال کرنا چاہیے۔ ترکیہ نے شمالی شام میں ان…

یوکرین کو کونسا جدید راکٹ سسٹم بھیج رہا ہے؟

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ ہائی موبلتی آرٹلری راکٹ سسٹمز یوکرین کو دینے کا فیصلہ کر چکا ہےجسے عرف عام میں HIMARS کہتےہیں۔ کریملن نے امریکی فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف قرار دیا ہے۔وائٹ ہاوس حکام نے تصدیق کی ہے کہ یوکرین کو M124جسے HIMARS بھی کہا جاتا ہے، فراہم کیا جائے گا۔ یوکرین طویل عرصے سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ سسٹم کی فراہمی کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔ امریکہ راکٹ کے علاوہ ہیلی کاپٹر ، اینٹی ٹینک ہتھیار، ٹیکٹیکل گاڑیاں، اسپئیر پارٹس بھی فراہم کرے…

بھارت ،چین تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کوشاں

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) نئی دہلی اور بیجنگ کے درمیان سینئر کمانڈروں کے درمیان میٹنگ کا اگلا دور جلد ہی منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے تاکہ مشرقی لداخ میں کشیدگی والے تمام تمام علاقوں سے انخلا کا عمل شروع کیا جاسکے اور دو طرفہ تعلقات کی بحالی کیلئے حالات پیدا ہو سکیں۔ بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان ورکنگ میکانز م کے تحت ہونے والی میٹنگ میں مشرقی لداخ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں جانب سے وزرائے خارجہ کی ہدایات کے مطابق سفارتی اور عسکری سطح پر مذاکرات کو جاری رکھنے…

ترکی کی بکتر بند گاڑی لینے والا ـچاڈ پہلا افریقی ملک بن گیا

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترکی کی بکتر بند گاڑی( یورک 4x4 ) افریقہ میں پہلا فیلڈ مشن شروع کر دیا ہے ۔ ترک فرم نورول مکینا نے میں بین الاقوامی دفاعی صنعت کے میلے میں پہلی بار Yoruk 4X4 متعارف کرایا، اس نعرے کے ساتھ کہ یہ "اس کی کلاس میں ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔" ترک فرم نورول مکینا کو گاڑی کی تیاری، جانچ اور تیاری کی سرگرمیوں کے دوران ہی کئی ممالک سے درخواستیں موصول ہوئیں۔ ان میں سے ترک فرم نے 4 ممالک کے ساتھ معاہدہ کیااور اب افریقی ملک چاڈ کو پہلی ڈیلیوری کی جارہی ہے۔ یورک 4X4 بکتر بند…

ترکی اور آذربائیجان کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی اور آذربائیجان کی مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں ترک ضلع قارس میں جاری ہیں ۔ آذربائیجان کے بانی صدر اور موجود صدر الہام علی یوف کے والدکے نام پر ان فوجی مشقوں کو حیدر علی یوف -2022 کا نام دیا گیا ہے ۔ ترک ضلع قارس میں ترک مسلح افواج اور آذری مسلح افواج کی مشترکہ مشقیں 26 مئی تک جاری رہیں گی ۔ ترک امور دفاع نے ان مشترکہ فوجی مشقوں سے متعلق تصاویر بھی اپنی ویب سائٹ پر جاری کی ہیں ۔ رومانیہ سے کاراباخ کا علاقہ واپس لینے کے بعدسے آذربائیجان ، پاکستان اور ترکی عسکری…

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ ہولوسی آکار نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ ہولوسی آکار نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں…

طالبان ، کشمیر اور نیٹو ہتھیار

آن لائن (پاک ترک نیوز) افغانستان میں چھوڑے گئے نیٹو ہتھیار کس طرح کشمیر کی عسکریت پسندی کو متاثر کر ہےہیں؟ یہ سوال آجکل مغربی میڈیا پر شدت سے دہرایا جارہا ہے۔ بھارتی حکام کے دعووں کے مطابق افغانستان نیٹو کے زیر استعمال اسلحہ اور بم مقبوضہ کشمیر میں داخل ہورہےہیں جس سے علاقے میں آزادی پسندوں کی عسکری جدو جہد کو تقویت ملنے کا امکان ہے۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے اس معاملے پر تحقیقات کررہی ہے کہ آیا جمعہ کو ہندو زائرین کو لے جانے والی بس کو نشانہ بنانے کیلئے سٹکی بم کا استعمال تو…

ایران تاجکستان میں ڈرون بنائے گا

تہران(پاک ترک نیوز) ایران نے اعلان کیا ہےکہ وہ تاجکستان میں ڈرون پروڈکشن لائن شروع کررہا ہے ، یہ ایران کا بیرون ملک پہلا فوجی پیداواری یونٹ ہوگا۔ اس کا افتتاھ ایران کی مسلح افوا ج کے چیف آف سٹاف جنرل محمد حسین باقری کے دورہ تاجکستان کے موقع پر کیا جائے گا۔ اس اقدام کو ایران کی جانب سے خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔تاجکستان میں تیارکردہ ایرانی ساختہ ڈرون کیلئے ابابیل 2کا نام تجویز کیا گیا ہے اور یہ 200کلومیٹرا ور ڈیڑھ گھنٹے کی پرواز کے ساتھ ساتھ نگرانی اور…

روس نے یوکرین کا S-300دفاعی نظام تباہ کردیا

ماسکو(پاک ترک نیوز) روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ روس نے یوکرین کے دو روسی ساختہ ایس تھری ہنڈرڈ دفاعی نظام کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ نظام سومی کے علاقے میں نصب تھے۔ روسی فضائی جنگی ٹیکٹیکل یونٹوں نے مزید 32علاقوں کو نشانہ بنایا جہاں یوکرینی فوجی اور تکنیکی گاڑیاں موجود تھیں۔ ابھی تک ایک سو پینسٹھ طیارے، ایک سو پچیس ہیلی کاپٹر، آٹھ سو سے زائد ڈرون، تین سو سے زائد ائیر دیفنس بیٹریز سمیت بڑی تعداد میں ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، راکٹ لانچرز اور دیگر اسلحہ سازو سامان کو تباہ کردیا ہے۔

یوکرینی افواج خارکیف میں فتح سے ہمکنار

کیف(پاک تر ک نیوز) یوکرین نے دوسرے بڑے شہر خارکیف کی جنگ جیت لی۔ ڈان باس میں روسی اور یوکرینی فوجیوں کےد رمیان شدید لڑائی جاری ہے ۔امریکی انسٹی ٹیوٹ فار اسٹڈی آف وار کا کہنا ہےکہ ایسا لگتا ہےکہ یوکرین کو خارکیف جنگ میں واضح فتح حاصل ہوئی ہے۔ادارےکے مطابق روسی فوج نے ممکنہ طور پر یوکرین کی جوابی کاروائیوں اور کمک کی محدود دستیابی کے پیش نظر شہر کے اردگرد اپنی پوزیشنوں سے مکمل طور پر پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مغربی حکام کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہےکہ ماسکو ایک منظم انخلا کے منصوبےپر کام کر رہا…

ترکی فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو شمولیت کیلئے فی الحال تیار نہیں:اردوان

انقرہ(پاک ترک نیوز) رجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ ترکی فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے حوالے سے مثبت نظریہ نہیں رکھتا۔ اردوان نے کہا کہ اسکینڈنیوین ممالک دہشتگرد گروہوں کو پناہ گاہیں فراہم کرتے ہیں۔ انکی پارلیمنٹ میں دہشتگردی کے حامی موجود ہیں اسلئے ہم اس معاملے میں مثبت نہیں ہیں۔ جولائی 2020میں ترکی نے سویڈن کے وزیر خارجہ کی دہشتگرد گروہ YPG/PKKکی شامی شاخ کے سربراہ سےویڈیو میٹنگ کی مذمت کی تھی۔ یاد رہے کہ نیٹو کے ضوابط کے مطابق نیٹو میں نئے ارکان کی شمولیت کیلئے تمام ارکان کا متفقہ…

یوکرین جنگ کے بعد امریکہ اور روس کے دفاعی سربراہان کی پہلی ملاقات: پینٹاگون

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) پینٹا گون کےمطابق امریکی اور روسی وزرائے دفاع کے دوران روس یوکرین جنگ کے بعد پہلی بار رابطہ ہوا ہے۔ پیٹا گون کے ترجمان جان کربی نے ایک بیان میں کہا کہ کال کے دوران امریکی سیکرٹری دفاع آسٹن نے یوکرین میں فوجی جنگ بندی پر زور دیا ور مواصلات کے ذرائے کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زوردیا۔ جان کربی کی جانب سے ملاقات میں ہونے والی گفتگو کی مزید تفصیلا ت سے آگاہ نہیں کیا گیا ۔ دونوں دفاعی سربراہان کے درمیان آخری رابطہ روس کی جانب سے یوکرین میں حملہ کرنے سے چھ دن پہلے کیا گیا…

امریکہ کی دہشتگرد گروہ کی بڑی مدد

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ نے دہشتگرد گروہ YPG کے زیر قبضہ شامی علاقوں پر سے پابندیاں اٹھالی ہیں۔ جبکہ شامی حکومت کے ساتھ لین دین اور کاروبار پر اب بھی امریکی قانون کے تحت سخت پابندیاں ہیں۔ اس فیصلے سے YPG/PKK کے زیر کنٹرول علاقوں کو ایک عمومی لائسنس مل جائے گا۔ محکمہ خزانہ کے مطابق شمالی شام میں 12اقتصادی شعبوں بشمول زراعت، ٹیلی کمیونیکیشن، پاور گرڈانفراسٹرکچر ، تعمیرات ، مینو فیکچرنگ ، تجارت ، مالیات اور صاف توانائی میں کاروباری سرگرمیوں پر سے پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔ اس علاقے میں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More