براؤزنگ زمرہ

دفاع

defense

امریکہ اپنی منافقت کا پردہ چاک ہونے پر بلبلا اٹھا

نیویارک(پاک ترک نیوز) نیویارک ٹائمز کی امریکی جنگوں میں شہریوں کی ہلاکت کی رپورٹ کو صحافت کا اعلیٰ اعزاز بلٹزر ملا ہے ۔ گزشتہ دسمبر میں اخبار نے 20سالہ جنگ کے دوران امریکی افواج کے ہاتھوں ہزاروں شہریوں کی ہلاکتوں کو بے نقاب کیا تھا۔ پینٹاگون نے کئی مہینوں کے بعد نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کی تعریف تو کی لیکن اس دوران روس پر تنقید کرنا نہیں بھولے۔ ترجمنا نے کہا کہ ہم اسے سنجیدگی سے لیتے ہیں اور یہ رپورٹ امریکی فوج کو اپنے رویے کا جائزہ لینے پر مجبور کرتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکی فوج…

روسی وکٹری ڈے پریڈ کے موقع پر روسی حملوں میں تیزی

ماسکو(پاک ترک نیوز) روسی افواج نے یوکرین پر اپنے حملوں میں تیزی لاتے ہوئے اہم جنوبی بندرگاہ ماریوپول پر قبضے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ یوکرین جنگ گیارویں ہفتے میں داخل ہو چکی ہے ۔ ماریوپول قبضے میں کامیابی سے یوکرین ایک اہم بندرگاہ سے مھروم ہوجائے گا اور روس کو جزیرہ نما کریمیا کیلئے زمینی راہداری قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ روس ہر برس وکٹری ڈے پریڈ منعقد کرتا ہے جو 1945میں نازی جرمنی کے خلاف سوویت فتح کی یاد میں منعقد کی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے امریکی میڈیا سے بات کرتےہوئے کہا…

افغانستان میں طالبان کی حکومت کو بغاوت کا سامنا

کابل (پاک ترک نیوز) این آر ایف نامی طالبان مخالف گروہ کا طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد پہلا حملہ۔ افغان باغی گروہ جسے قومی مزاحمتی فرنٹ کا نام دیا گیا ہے ، کی قیادت شمالی اتحاد کے سابقہ کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے کر رہے ہیں۔ احمد مسعود نے افغانستان کے شمال میں تین اضلاع پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پنجشیر وادی میں یہ حملہ طالبان فورسز کے خلاف پہلی مسلح کاروائی تھی۔ گزشتہ برس اگست میں افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد این آر ایف کے جنگجو پیچھے ہٹ گئے تھے۔این آر ایف کے خارجہ…

چین یوکرینی مزاحمت پر حیران:سی آئی اے

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) سی آئی اے کے سربراہ بل برنز نے کہا ہے کہ بیجنگ روسی فوجی دستوں کی ناقص کارکردگی کے علاوہ عام یوکرینیوں کی جانب سے کی جانے والی سخت مزاحمت کو حیرانی سے دیکھ رہا ہے ۔ انکا کہنا ہےکہ چین یوکرین روس جنگ کا تائیوان کے تناظر میںبغور مطالعہ کر رہا ہے۔ اس مطالعہ کا مقصد یوکرین جنگ کو دیکھتے ہوئے اپنے طوین مدتی منصوبوں میں مناسب تبدیلیاں کرنا ہے۔ سی آئی اے کے ڈائریکٹر بل برنز نے فنانشل ٹائم کی جانب سے منعقد کردہ ایک کانفرنس میں کہا کہ واضح طور پر چینی قیادت اس بات پر غور…

ایشیا پیسفک میلے میں ترک ہتھیاروں کی نمائش ہوگی

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکی دفاعی کمپنیاں رواں ماہ کی ستائیس سے انتیس اپریل کو فلپائن میں منعقدہونے والی ADAS کانفرنس میں شرکت کریں گے اور اس میں ترک ہتھیاروں کی نمائش کی جائے گی۔ اس کانفرنس میں کئی ممالک کے سرکاری وفود اور دفاعی صنعت سے منسلک حکام شرکت کریں گے۔ یہ ایونٹ ایشیا پیسفک خطے کے اہم ترین دفاعی میلوں میں سے ایک ہے۔ پریزیڈنسی آف ڈیفنس انڈسٹریز کے تعاون سے اور ڈیفنس اینڈ ایوی ایشن انڈسٹری ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے تعاون سے ترکی کی 12دفاعی کمپنیاں اس میلے میں شرکت کریں گی۔ اس موقع پر…

روس نے اپنا ہی مزائل دفاعی نظام S-300تباہ کردیا

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کے وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ یوکرین کو ایک یورپی ملک کی جانب سے روسی ساختہ S-300مزائل دفاعی نظام تباہ کردیا گیا ہے۔ اسے سمند ر سے مارکرنے والے مزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ یہ واقعہ اتوار 10اپریل کو Dnepropetrovskشہر کے جنوبی مضافات میں پیش آیا جہاں ہینگر میں چھپی بیٹریز کو تباہ کردیا۔ اس سے روسی انٹیلی جنس صلاحیتوں کا اظہار ہوتا ہے۔ حملے میں چار S-300 لانچرز تباہ اور یوکرین کی مسلح افواج کے 25اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ترجمان نے کہا کہ اس کے علاوہ گولہ بارود کے دو ڈپو، ایک…

امریکہ کا ترکی کو ایف 16طیارے فروخت کرنے کا عندیہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) محکمہ خارجہ کے کانگریس کو لکھئے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ ترکی کو 40لڑاکا طیاروں اور 80جدید کٹس کی ممکنہ فروخت سے دوطرفہ تعلقات اور نیٹو کے طویل مدتی اتحاد کو فروغ ملے گا۔ اس خط کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کا خیا ہےکہ ایف 16کی ممکنہ فروخت امریکی قومی سلامتی کے مفادات کے تحت اہم ہے اور اس سے نیٹو کے طویل مدتی اتحاد کے اہداف مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔ خط میں ترکی کے ساتھ کشیدہ تعلقات کو بھی تسلیم کیا گیا ہے لیکن اسکے ساتھ ہی یوکرین کیلئے ترکی کی حمایت کی اہمیت کا اظہار بھی کیا…

عالمی جنگ کے امکانات بڑھ گئے: امریکی جنرل

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) اعلیٰ امریکی فوجی افسر نے کانگریس کو بتایا ہے کہ دنیا مزید غیر مستحکم ہوتی جارہی ہے اور کسی بڑے عالمی تنازعے کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کانگریس کے ایوان زیریں کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ جنرل مارک ملی اور وزیر دفاع آسٹن نے کہا کہ روس اور چین دونوں کی طرف سے خطرات اہم ہیں، کمیٹی کی سماعت میں انہوں نے یوکرین جنگ کے حوالے سے امریکی نقطہ نظر اور یوکرین کو امریکی ہتھیار بھیجنے کے فیصلے کا دفاع…

پاکستان امریکہ سے اچھے تعلقات چاہتا ہے:آرمی چیف

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ پاکستان امریکہ سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ ہے۔ ہمارے واشنگٹن کے ساتھ بہترین تعلقات کی طویل تاریخ ہے۔ ہم چین اور امریکہ دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو کشمیر کا معاملہ ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی کے ذریعے حل کرنے کی دعوت دی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ خطے کی سیاسی قیادت اپنے…

ترکی کانیاکروز میزائل "کیکر” کیا خوبیاں رکھتا ہے ؟

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترکی نے مسلح ڈرون طیاروں ، فوجی بحری جہازوں اور بغیر ڈرائیور کے عسکری گاڑیوں کی تیاریوں کے بعد میزائل سازی میں بھی اپنے جوہر دکھائے ہیں ۔ معروف ترک دفاعی کمپنی راکٹ سان نے اپنے نئے کروز میزائل کیکر کی نقاب کشائی کردی ہے ۔ کمپنی کے مطابق یہ میزائل زمین ، سمندر اور ہوا سب جگہ اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بناسکتا ہے ۔ ـ"کیکر" اپنی جدید ترین خصوصیات اور طاقت ور وارہیڈ کے ساتھ ترک افواج کا نیا کارآمد ہتھیار بنے گا ۔ راکٹ سان کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ میزائل ابھی بھی ڈیزائن کے…

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان کشیدگی پھر بڑھنے لگی

باکو(پاک تر ک نیوز) آذربائیجان کی وزارت دفاع نے حال ہی میں آرمینائی افواج پر الزام عائد کیا کہ موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فوجیو ں نے آذربائجانی فوج کے خلاف اشتعال انگیز کاروائی کی ہے۔ لیکن بروقت دفاعی اقدامات کی وجہ سے اسے پیچھے ہٹنا پڑا۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آرمینیا کی افواج کی جانب سے اشتعال انگیزی کس شکل میں ہوئی۔ باکو نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنی فوج اس مقام سے پیچھے نہیں ہٹائے گاجس علاقے میں یہ کاروائی ہوئی ہے۔ تازہ کشیدگی اس علاقے میں سامنے آئی ہوئی جو روسی امن ستوں کے…

امریکہ: تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی بجٹ پیش

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) بائیڈن انتظامیہ نے امریکہ دفاعی بجٹ میں تاریخی اضافہ کرنے جارہی ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے کانگریس سے دفاع اور اس سے متعلق مختلف پروگرامون کیلئے 813ارب ڈالر کی درخواست کی گئی ہے۔ بجٹ میں پینٹاگون کے صوابدیدی اخراجت میں 773ارب ڈالر کے ساتھ 10فیصد اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔ پینٹاگون کے صوابدیدی فنڈ کے علاوہ دیگر پروگراموں کیلئے 40ارب ڈالر رکھے گئے ہیں۔ پینٹاگون کے مطابق بجٹ تجاویز میں فضائیہ متعلقہ پلیٹ فارمز کیلئے 56.5ارب ڈالر ، بحریہ کیلئے 40.8ارب ڈالر شامل ہیں جبکہ نو نئے…

دوحہ دفاعی شو میں ایرانی فوجیوں کی موجودگی سے امریکہ پریشان

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ نے قطر میں منعقد ہونے والے دوحہ ڈیفنس شو میں ایرانی انقلابی کارڈز کور کے افسران کی موجودگی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ امریکہ کے محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم دوحہ میں ڈیفنس شو اور سمندری دفاعی نمائش میں انکی موجودگی کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ ایرانی فوجی حکام اور آئی آر جی سی کے افسران کی موجودگی سے "شدید مایوس اور پریشان" ہے۔ پرائس نے کہا، "ہم شو اور اس کی بحری دفاعی نمائش میں ان…

امریکی توجہ کےمتمنی شمالی کوریا نے پھر مزائل تجربہ کردیا

(پاک ترک نیوز) شمالی کوریا نے ایک بار پھر بلیسٹک مزائل فائر کیا ہے، جاپان اور جنوبی کوریا کے مطابق حالیہ دنوں میں کیے گئے تجربات کا نتیجہ طویل فاصلے تک مارکرنے والے مزائل لانچ کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ جنوبی کوریا اور امریکہ نے حال ہی میں خبردار کیا ہے کہ پیانگ یانگ بین البراعظمی مزائل (ICBM)کا تجربہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ آئی اسی بی ایم کے حوالے سے تجربات کو اس وقت روکا گیا تھا جب شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کے ساتھ امریکی صدر ٹرمپ کے مذاکرات کا آغاز ہوا۔ 2019میں ان مذاکرات کے ختم…

ترکی کاامریکہ سے ایف35طیاروں کی فراہمی کا مطالبہ

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکی کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر فرحتین التون نے امریکہ اور یورپ پرزور دیا ہے کہ وہ انقرہ ایف 35لڑاکا طیارے اور پیٹریاٹ بیٹریاں بغیر کسی شرط کے فراہم کریں۔انکا کہنا ہے کہ ترکی جانب سے روسی ساختہ اینٹی مزائل نظام ایس 400کی خریداری پر امریکہ نے جس طرح ردعمل ظاہر کیا اس میں اس بات کو بالکل فراموش کردیا جاتا ہے کہ انقرہ نے ایس 400خریدے کا تب فیصلہ کیا جب امریکہ نے اسکی جانب سے پیٹریاٹ سسٹم خریدنے کو خواہشات کا مسلسل نظر انداز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی دنیا کے خطرناک اور غیرمستحکم…

بھارت کون سے روسی ہتھیار استعمال کرتا ہے؟

(پاک ترک نیوز) روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ اور روس پر امریکی و مغربی پابندیوں کی وجہ سے بھارت کے روسی سازو سامان پر انحصار کو بھی توجہ مل رہی ہے۔ بھارت کی جانب سے ابھی تک روس کے اقدامات کی مذمت نہیں کی گئی جس سےاسکی کواڈ اور امریکہ کے ساتھ کمٹمنٹ پر بھی سوال اٹھائے گئے ہیں۔ بھارت عسکری ہارڈ وائیر جس میں آبدوزیں، لڑاکا ہوائی جہاز، حتیٰ کہ بنیادی رائفل تک کیلئے روس پر انحصار کرتا ہے۔ اگرچہ روس سے بھارت کی دفاعی درآمدات میں بتدریج کمی دیکھنے میں آرہی ہے اس کے باوجود 70فیصد فوجی ہتھیار…

کیا پاکستان میں گرنے والا فلائنگ آبجیکٹ براہموس میزائل تھا؟

تحریر :سلمان احمد لالی 10مارچ کو افواج پاکستان کے محکمہ تعلقات عامہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 9مارچ کو ساڑھے چھ بجے بھارتی حدود سے ایک اڑتی ہوئی چیز نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ۔ ترجمان افواج پاکستان میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ مشکوک بھارتی آبجیکٹ پنجاب کے شہر میاں چنون کے قریب گرا جس سے کچھ سویلین املاک کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا بھارت بتائے کے وہاں کیا ہوا اور پاکستان کی بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی کیوں کی گئی۔ پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کی قابل فخر…

جے 10سی طیاروں کی پاک فضائیہ میں شمولیت

کامرہ (پاک ترک نیوز) پاک فضائیہ میں جدید لڑاکا طیارے جے 10 سی شامل کردیئے گئے ۔ کامرہ میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور ائرمارشل ظہیراحمد سندھو کے ساتھ چینی سفیر نے بھی شرکت کی ۔ جے ٹین سی ایف 16 بلاک 70 72 کے ہم پلہ ہیں۔ جے ٹین سی کا انجن چینی ساختہ ہے جس میں ڈبلیو ایس ٹین بی یا ڈبلیو ایس ٹین سی نصب ہو گا۔ اس کے ریڈار میں 1400ٹی آر ایم ہیں۔جے ٹین سی میں فضا سے فضا، فضا سے زمین اور فضا سے سمندر میں ٹارگٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔جے ٹین کو ویگرس ڈریگن بھی کہا جاتا ہے۔پاکستان کو…

روس یوکرین جنگ:فرانسیسی طیاروں نے پولینڈ پر فضائی گشت شروع کردیا

پیرس(پاک ترک نیوز) فرانسیسی لڑاکا طیارے نیٹو کی ڈیٹرنس حکمت عملی کے تحت پولینڈ پر فضائی گشت کررہے ہیں۔ رافیل طیارے مونٹ دی مرسن ائیر بیس سے دن میں دو مرتبہ اڑان بھر رہے ہیں۔ فرانسیسی ائیر فورس کے مطابق طیارے دن میں دو مرتبہ فضائی گشت کرنے کے بعد فرانس واپس آتے ہیں۔ ان طیاروں کے ساتھ فضا میں ایندھن بھرنے والا ہوائی جہاز بھی ہوتا ہے تاکہ ری فیولنگ کیلئے کہیں لینڈ کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔ فرانس کی جانب سے پولینڈ کے فضائی پولیسنگ مشن کا ہفتے کو آغاز کیا گیا ۔ فرانس کی جانب سے نیٹو اتحاد کی ذمہ…

جدید ترین سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس 6جے 10سی طیارے پاکستان پہنچ گئے

لاہور (پاک ترک نیوز) جدید ترین سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس 6جے 10سی طیارے کامر ایئر بیس پر لینڈ کر گئے۔ چین کی جانب سے پاکستان کو ابتدائی طور پر 6طیارے دیئے گئے ۔پاک فضائیہ کی آپریشنل کارکردگی بڑھانے اور بھارتی رافیل کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان نے جے10سی طیارے خریدے ہیں۔ طیارے ففتھ جنریشن کے ملٹی رول کامبیٹ فائٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ 11 مارچ کو صدرمملکت ڈاکٹڑ عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کامرہ ایئر بیس پر طیاروں کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر طیاروں کی سکواڈرن کا اعلان بھی کیا جائے گا۔…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More