براؤزنگ زمرہ

پاکستان ٹاپ-1

لاہور کو کئی روٹس پر درجنوں الیکٹرک بسیں مل رہی ہیں۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ

لاہور (پاک ترک نیوز) پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے اعلان کیا ہے کہ سال کے آخر تک لاہور میں الیکٹرک بسیں سڑکوں پر آئیں گی۔ اور توقع ہے کہ نومبر یا دسمبر تک شہر میں 27 الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی۔ صوبائی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران بلال اکبر نے بتایا کہپہلے مرحلے میں 27 الیکٹرک بسیں شہر میں چلنا شروع کریں گی جس کا مقصد کاربن کے اخراج کو کم کرنا اور سموگ کے مسئلے سے نمٹناہے۔ وزیر نے دیگر اضلاع میں ہائی بریڈ بسیں متعارف کرانے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔ ایک ایم پی اے کے…

میڈیا کو توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے باز رہنا چاہیے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ میڈیا کو توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے باز رہنا چاہیے۔ سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال توہینِ عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں عدالت نے کہا کہ توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے والے یا دوبارہ توہینِ عدالت مواد نشر کرنے والے میڈیا ادارے بھی توہین ِ عدالت کر رہے ہیں۔ میڈیا کو توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے باز رہنا چاہیے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ میڈیا کی جانب سے ایسے مواد نشر کرنے…

وزیراعظم کی سربراہی میں اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل، جہانگیر ترین بھی شامل

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم نے اپنی سربراہی میں اقتصادی مشاورتی کونسل بنادی، جس میں جہانگیر ترین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فنانس ڈویژن کی جانب سے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل کا نوتی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق وزیراعظم خود کونسل کی سربراہی کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف سبسڈی، مالیاتی تبدیلیوں کا جائزہ اور معیشت کی بہتری کے لیے کی خاطر پالیسی سازی کے لیے 9 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل (اکنامک ایڈوائزری کونسل) تشکیل کر دی ہے، جو معیشت کا جائزہ لے کر…

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت کا آئندہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے پندرہ فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں دس فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ قومی خزانے پر پنشن کا بوجھ کم کرنے کیلئے پنشن اصلاحات متعارف کروائے جانے کا بھی امکان ہے۔ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ(ای او بی آئی) میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اگلے مالی سال کے بجٹ آئی ایم ایف شرائط اور مہنگائی سمیت دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمین کی…

خوشاب :ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد جاں بحق

خوشاب(پاک ترک نیوز) خوشاب میں ٹرک کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق، 9 زخمی ہو گئے۔مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔ بریک فیل ہونے سے گاڑی کھائی میں جاگری، مرنے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ بدقسمت خاندان بنوں سے مزدوری کے لیے منی ٹرک میں سوار ہوکر خوشاب آ رہا تھا ۔ مرنے والوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیاگیا، مرنے والوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

ایرانی تیل سمگلنگ میں بلوچ کالعدم تنظیموں کے براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اپنی مشترکہ رپورٹ میں ملک کے اندر نئی حکومتی کی تشکیل کے بعد ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں نمایاں اضافے کا انکشاف کیا ہے۔اس غیر قانونی تیل کی سمگلنگ میں بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچ لبریشن فرنٹ سمیت متعدد کالعدم بلوچ مسلح تنظیموں کے براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے ۔ وزارت پٹرولیم کو پیش کی گئی رپورٹ میں اس غیر قانونی سرگرمی کے خطرناک حد تک بڑھنے پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نگران حکومت کے دوران اس غیر قانونی تجارت میں…

حکومت نے ٹریژری بلز کی نیلامی سے 640 ارب روپے اکٹھا کرلئے

کراچی (پاک ترک نیوز) حکومت نے 450 ارب روپے کے ٹیریژری بلز کی نیلامی کے ہدف سے تجاوز کرتے ہوئے 640 ارب روپے اکھٹے کرلیے تاہم مختلف ادوار کے لیے ٹریژری بلز کے شرح منافع میں 49 بیسز پوائٹنس تک کی کمی کردی۔ ایسے موقع پر جب ماحول سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ سازگار نہیں ہے، 18 کھرب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں، جو سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ لیکویڈیٹی کو خطرے سے پاک سرکاری کاغذات میں رکھنے کی خواہش کی عکاسی کرتی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جاری ہونے والے اپنی ششماہی رپورٹ میں موجودہ خراب معاشی صورتحال کے لیے…

ہیٹ ویو الرٹ ، پنجاب حکومت نے مئی کیلئے سرکاری اور نجی اسکولوں کے اوقات میں کمی کردی

لاہور( پاک ترک نیوز) ہیٹ ویو الرٹ کے باعث پنجاب حکومت نے مئی کے لیے سرکاری اور نجی اسکولوں کے اوقات میں کمی کردی۔ اگلے 10 دنوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر پنجاب حکومت نے سرکاری اور نجی سکولوں کے اوقات کار 18 مئی سے 31 مئی تک کم کر دیے۔ محکمہ موسمیات نے ایک خبردار کیا تھا کہ بالائی فضا میں ہائی پریشر کی موجودگی کے نتیجے میں ملک کے بیشتر علاقوں بالخصوص پنجاب اور سندھ میں 21 مئی تک ہیٹ ویو کی صورتحال اور 23 سے 27 مئی تک شدید ہیٹ ویو ہوگی۔ سندھ اور پنجاب میں 21 سے…

سپریم کورٹ؛ جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔ سپریم کورٹ میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں کوریج کے لیے میڈیا کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلا شریک تھے۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 تا 25 مئی بیرون ملک دورے پر ہوں گے۔

سوئی نادرن گیس کا واجبات کی ادائیگی کیلئے متعدد اداروں کو یاددہانی نوٹس

لاہور(قیوم زاہد)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) نے واجبات کی ادائیگی کے لیے درج ذیل پبلک سیکٹر کی تنظیموں /محکموں کو یاددہانی نوٹس جاری کیے ہیں۔ ایس این جی پی ایل ایسی تمام سرکاری تنظیموں اور اداروں کو مطلع کرنا چاہے گا کہ وہ مزید کارروائی سے بچنے کے لیے فوری طور پر واجبات ادا کریں۔ اپریل 2024 کے دوران ان نادہندگان کو حتمی نوٹس بھیجے گئے ہیں۔

وزیراعظم کی بشکیک میں پاکستانی سفیر کو طلبہ کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم ے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاکستانی طلباء کو مکمل مدد اور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے بشکیک میں پاکستانی سفیر سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی اور انہیں ہاسٹلز کا دورہ کرکے پاکستانی طلباء سے ملاقات کی ہدایت کی۔ پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کو مطلع کیا کہ واقعے میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا۔ پاکستانی سفارت خانہ زخمی طلباء کی معاونت کررہا…

پاکستان اپنی سالمیت، علاقائی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ، دفتر خارجہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت اور کسی بی علاقائی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے ایران سے ٹھوس اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ ایرنی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان میں دونوں ممالک نے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جبکہ گوادر اور چاہ بہار کو جڑواں بندرگاہ قرار دیا گیا ہے۔ بھارت اورایران کے درمیان کسی معاملے پر ردعمل نہیں دیتے۔ یہ دونوں ممالک کا اندرونی معاملہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی…

چینی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد قائم ہونے لگا، چینی کمپنی نے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین وانگ جائیچینگ کی قیادت میں چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد نے ملاقات کی، چینی کمپنی نے پاکستان میں معدنیات و کان کنی کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کمپنی نے پاکستان میں منرل پارک بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی اور مزید…

جو لوگ بجلی چوری کر رہے انہیں خمیازہ بھگتنا پڑے گا، محسن نقوی

لاہور(پاک ترک نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اوور بلنگ پرلوگوں کوکروڑوں روپے کا ریفنڈ ملنا شروع ہو گیا ہے ،میری تمام جائیداد ڈیکلیئرڈ ہے، بجلی چوروں کیخلاف موثر کارروائی کی جائے گی ،پاسپورٹ کے حصول کے حوالے سے عوام کودرپیش مسائل حل کئے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز یہاں جی او آ ر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس مرتبہ نہ صرف اوور بلنگ ختم ہوئی ہے بلکہ لوگوں کوکروڑوں روپے کا ریفنڈ ملنا شروع ہوا ہے مجھے یقین…

کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں: وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، یہ کیسے ممکن تھا کہ آزاد کشمیر میں ہمارے بہن بھائی مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔ وفد نے آزاد جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال پر قابو پانے اور مسائل کے حل کے حوالے سے وزیراعظم کو خراج…

طورخم بارڈر پیدل آمدورفت کیلئے تین دن تک بند

کوئٹہ (پاک ترک نیوز) پاک افغان بارڈر طورخم پیدل آمد و رفت کیلئے تین روز کے لئے بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کےم طابق طور خم بارڈر 17 سے 19 مئی تک بند ہو گا، طورخم بارڈر پیدل آمدورفت کے لئے تین دن تک بند رہے گا جبکہ بارڈر ایکسپورٹ، امپورٹ مال بردار گاڑیوں کے لئے کھلا رہے گا۔ حکام کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن حکام اپنا سسٹم نئے دفاتر میں منتقل کررہے ہیں اس لیے بارڈر کو بند رکھا گیا ہے، پیر کے روز سے پاک افغان بارڈر مکمل طور پر کھل جائے گا۔

سمیں بلاک کرنے سے نہیں نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ ہم نے سمیں بند کرنے سے نہیں نجی کمپنی کے خلاف کارروائی سے روکا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سمیں بلاک کرنے سے متعلق نجی کمپنی کے خلاف کارروائی سے روکنے کے حکم امتناع کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ جی اٹارنی جنرل صاحب! آپ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیسے؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ موبائل سموں والا آرڈر تھا اس کا حکم امتناع خارج کروانا تھا، جسٹس عامر فاروق نے…

ازخود نوٹس کیس: فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز جاری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر لئے گئے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیصل واوڈا اور رہنما متحدہ قومی موومنٹ مصطفی کمال سے 2 ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان بنچ کا حصہ ہیں۔ چیف جسٹس نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کی تفصیلات طلب کر لیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ کے روبرو…

وزیراعظم سے جموں و کشمیر کے حریت رہنمائوں کے وفد ملاقات

مظفر آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جموں و کشمیر کے حریت رہنمائوں کے وفد نے آج مظفرآباد میں ملاقات کی۔ وفد میں محمود احمد ساگر، غلام محمد صوفی، سید فیض احمد نقشبندی ، الطاف احمد بھٹ، شہزاد وانی، اعجاز رحمانی ، زاہد اشرف، اور الطاف حسین وانی شامل تھے۔ملاقات میں میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق اور وفاق وزراء بھی موجود تھے۔ حریت رہنماؤں نے آزاد جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال پر قابو پانے کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کے کردار پر انہیں خراج تحسین پیش…

ایگزم بنک چائنا کے چیئرمین کی اسحاق ڈار سے ملاقات

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین کے ایگزم بینک کے چیئرمین وو فولن نے کہا ہے کہ انکے بینک کے پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور ہم مستقبل میں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری میںگہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ جمعرات کو یہاں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کر رہے تھے۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم نے مالیاتی اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں اور کاروبار دوست پالیسیوں کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے خاص طور پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی شاندار کارکردگیکا تذکرہ کرنے کے علاوہ حکومت کی مثبت…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More