براؤزنگ زمرہ
پاکستان ٹاپ-1
ملک میں نئے مون سون سپیل کی انٹری، موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے ڈوب گئے
لاہور(پاک ترک نیوز) ملک میں نئے مون سون سپیل نے انٹری دے دی، مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے ڈوب گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب، سندھ اور گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، کچے مکانات اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
نارروال، شکر گڑھ اور جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، شکر گڑھ نالہ بئیں میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی ہے، نالہ بئیں میں پھنسے 9 کسانوں اور…
انٹرنیٹ کی بندش؛ لاہور ہائیکورٹ کا حکومتی وکیل کو ہدایات لیکر پیش ہونیکا حکم
لاہور(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کے وکیل کو متعلقہ اتھارٹیز سے ہدایات لیکر 12 بجے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے شہری ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی۔
تفصیلات کے مطابق درخواست گزار کا موقف ہے کہ ملک میں بغیر کسی نوٹس اور وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی ہیں جس کے باعث کاروبار حتیٰ کہ ہر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ انٹرنیٹ بند کرنا بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔
انٹرنیٹ کی مبینہ…
پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس کا نیا فارمولا متعارف
لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس کا نیا فارمولا متعارف کروا دیا گیا ۔
تفصیلات کےم طابق پنجاب ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (پی ای ٹی ایس سی ڈی) نے صوبے بھر میں ہر قسم کی جائیداد کی خرید و فروخت کے لیے ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری قیمت کی بنیاد پر پراپرٹی ٹیکس کے لیے "ٹیکس کی رقم" کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے۔
اب کمرشل اور ڈومیسٹک پراپرٹی ٹیکس کو ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کی شرح کے مطابق حتمی شکل دی جائے گی۔ یہ فارمولہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگا۔ 31 دسمبر…
قازقستان، پاکستان ٹرانس افغان ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ کوریڈور کا آغاز
اسلام آباد (پاک ترک نیوز) قازقستان، پاکستان نے ٹرانس افغان ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ کوریڈور کا آغاز کیا۔
قازقستان اور پاکستان کے درمیان بہتر دو طرفہ تعلقات نئے افق پر پہنچ گئے ہیں۔
قازقستان ریلوے کے ذیلی ادارے KZT ایکسپریس اور پاکستان کی نیشنل لاجسٹک کارپوریشن کے ساتھ قاز ٹریڈ سینٹر فار ٹریڈ پالیسی ڈویلپمنٹ کمپنی کے اشتراک سے ایک نئے تجارتی راستے کا آغاز کیا گیا ہے۔
یہ راستہ شمال مشرقی قازقستان سے ازبکستان، افغانستان اور پاکستان سے ہوتا ہوا اور آگے سمندر کے راستے متحدہ عرب امارات میں جبل علی…
فیض حمید کے خلاف کارروائی؛ تین ریٹائرڈ فوجی افسران بھی زیر حراست
راولپنڈی(پا ک ترک نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کاکہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں تین ریٹائرڈ افسران بھی فوجی حراست میں ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان افسران نے فوجی نظم و ضبط کے خلاف کام کیے، افسران کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا ہے کہ ان ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں نےسیاسی مفادات رکھنے والے افراد کے ساتھ ملی بھگت کرکے عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کیں۔
عمران خان کیلئے سہولتکاری؛ سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا پورا نیٹ ورک پکڑا گیا
راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے سہولتکاری پر سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا پورا نیٹ ورک پکڑا گیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران کیلئے اڈیالہ جیل میں سہولت کاری کے الزام میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق سکیورٹی اداروں نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کا جیل میں مکمل نیٹ ورک پکڑ لیا، جیل کے مزید 2 افسران سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔
دیگر 2 افسران میں اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ ناظم، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر شامل ہیں۔ دونوں افسران سابق ڈپٹی…
شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: آرمی چیف
راولپنڈی(پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم آزادی پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ریٹائرڈ فوجی افسران کے اعزاز میں استقبالیے کا اہتمام کیا۔
تقریب میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ریٹائرڈ افسران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملک کے تحفظ کیلئے…
ماضی میں وقت ضائع ہوا اس سے سبق سیکھیں گے: وزیر اعظم
اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماضی میں وقت ضائع ہوا اس سے سبق سیکھیں گے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت اور قوم 14اگست کا دن روایتی جوش و خروش سے منائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں ضائع ہونے والے وقت سے سبق حاصل کرکے محنت کریں گے، ارشد ندیم قوم کا ہیرو ہے ، ارشد ندیم نے 40سال بعد پاکستان کو گولڈ میڈل جیت کر دیا ہے، پوری قوم اللہ کا شکر ادا کررہی ہے ،خوشیاں منارہی ہے، ارشد ندیم نے…
وفاقی کابینہ کا اجلاس، سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرنے کا معاملہ ایجنڈے سے نکال دیا گیا۔
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ریگولائریشن پر فیصلہ ہوگا۔
گوئٹے مالا اور پاکستان کے درمیان سیاسی روابط کے قیام سے متعلق یادداشت کی منظوری، پاکستان اور ایکواڈور کے مابین سیاسی روابط کے معاہدے پر دستخط کی منظوری ایجنڈے کا حصہ…
یوم آزادی میں ایک د ن باقی، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار
اسلام آباد (پاک ترک نیوز) یوم آزادی میں ایک روز باقی ہے، پورا پاکستان آزادی کے رنگ میں رنگ گیا، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار آ گئی۔
تفصیلات کےمطابق 14 اگست پاکستان کی آزادی کا دن ہے، یوم آزادی کے موقع پر ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس دن کو بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا جائے اسی لئے محب وطن شہری تیاریوں میں مصروف ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد سمیت ملک بھر کی اہم سرکاری عمارتوں کو رنگ برنگی لائٹوں سے سجا دیا گیا، گھروں کی چھتوں، عمارتوں پر قومی پرچم آویزاں ہیں، مارکیٹیں اور بازار…
اپوزیشن اتحاد کی اہم بیٹھک، حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا گیا۔
اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں پی کے میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور محمد علی درانی شریک ہوئے، اجلاس میں پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر علی، عمر ایوب اور اسد قیصر شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی اور بی این پی مینگل کا وفد بھی اجلاس میں شریک تھا، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی اور اپوزیشن…
بی ایل ایف میں پھوٹ پڑگئی، مطلوب دہشتگرد شمبین اپنے ہی ساتھی کے ہاتھوں ہلاک
کوئٹہ(پاک ترک نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کا انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ شمبین عرف شہک اپنے ہی ساتھی کے ہاتھوں مارا گیا۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ ( بی ایل ایف ) میں پڑنے والی اندرونی پھوٹ کھل کر سامنے آنا شروع ہوگئی ہے۔ بھارتی فنڈنگ سے قائم دہشت گرد گروہ بی ایل ایف کا اہم سرغنہ شمبین عرف شہک کو اس کے اپنے ہی ساتھی نے ہلاک کردیا۔
شمبین عرف شہک بی ایل ایف کا اہم ترین کمانڈر تھا جو متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا۔ بی ایل ایف اور دیگر بھارتی فنڈنگ سے بنے دہشت گرد گروپوں میں فنڈنگ…
لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا، کوٹ مارشل کی کارروائی شروع
راولپنڈی(پاک ترک نیوز) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے کر کوٹ مارشل کی کارروائی شروع کر دی گئی۔
پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف ٹاپ سٹی میں شکایات موصول ہوئی تھیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف ٹاپ سٹی کی کورٹ آف انکوائری شروع کی گئی، مکمل تحقیقات کی روشنی…
صدرمملکت نے یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کردی
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی چھوٹ دے دی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی ، سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل ، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا ۔
سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغواء ، دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا ، سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم ، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا ۔
سزا…
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری آ گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اب تک کی ورکنگ کے تحت پٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا ہو سکتا ہے۔ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں ساڑھے 8 روپے تک کمی کا امکان ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لٹر سے زائد کی کمی ہو سکتی ہے، مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی 12 روپے سے زائد کی کمی کا امکان ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری…
معروف کوہ پیما مراد سد پارہ براڈ پیک سر کرنے کے بعد جان کی بازی ہار گئے
اسلام آباد(پاکت رک نیوز) معروف ریکارڈ یافتہ پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ بلند ترین چوٹی ’’براڈ پیک‘‘ سر کرنے کے بعد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق کوہ پیما مراد سد پارہ کی لاش جاپانیز بیس کیمپ پہنچا دی گئی ہے، انھیں پہاڑ سے گرنے والے پتھر سے شدید چوٹیں آئی تھیں جس کے باعث وہ جان کی بازی ہار گئے۔
پاک آرمی کے تعاون سے جاری اس ریسکیو مشن میں 6 مقامی ریسکیو اہلکار اور کوہ پیما شامل رہے۔
آج صبح بذریعہ ہیلی کاپٹر مزید دو مقامی کوہ پیما اشرف سدپارہ اور ذاکر سدپارہ کو براڈ پیک ڈراپ کیا گیا ہے۔…
قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا معاملہ، لیگی امیدوار کامیاب قرار
اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں دوبارہ گنتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 3 لیگی امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی بینچ کا حصہ تھے۔ این اے 154، این اے 81 اور این اے 79 کے مختلف پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا گیا۔
سپریم کورٹ نے ن لیگ کے امیدواروں کی اپیلیں منظوری کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے 3…
جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، بازاروں میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں ۔بازاروں میں سب ہلالی پرچموں کی بہار ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے سلسلے میں سجائے گئے بازاروں میں گہما گہمی شروع ہو چکی ہے، سٹالز پر بڑے جھنڈے، جھنڈیاں، سبز ہلالی رنگ کے ملبوسات اور زیبائشی سامان موجود ہے، سٹالز پر بچوں کیلئے ماسک، بیجز، گھڑیاں، پونیاں، کیچر، چوڑیاں اور ٹوپیاں بھی رکھی گئی ہیں۔
جشن آزادی کے موقع پر ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس دن کو بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا جائے اسی لئے محب وطن…
صدر اور وزیر اعظم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ وخوشحالی کیلئے پرعزم
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی ترقی وخوشحالی کیلئے پرعزم ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اقلیتوں کےقومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کے اعتراف میں اقلیتوں کا دن مناتے ہیں، قائداعظم کے اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادیوں کے تحفظ کیلئے کیے گئے وعدے پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آئینِ پاکستان میں…
فخر پاکستان گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اپنے گھر پہنچ گئے، گاؤں میں جشن کا سماں
میاں چنوں(پاک ترک نیوز) اولمپکس میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم قافلے کی صورت میں اپنے آبائی گھر میاں چنوں پہنچ گئے جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے استقبال کیلئے پورا گاؤں امڈ آیا، پھولوں کی پتیاں اور نوٹ نچھاور کئے گئے، ارشد ندیم کے گاؤں میں جشن کا سماں بندھ گیا، شہریوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور آتشبازی کا بھی مظاہرہ کیا جبکہ فضا ارشد ندیم زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔
گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے گھر پہنچنے پر جذبانی…