براؤزنگ زمرہ

پاکستان ٹاپ-1

خیرات سے ملک نہیں چل سکتا، ٹیکس ہر حال میں دینا ہوگا: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ خیرات سے ملک نہیں چل سکتا، ٹیکس ہر حال میں دینا ہوگا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رواں ماہ کے اختتام تک آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے سٹاف لیول معاہدے کی منظوری ہو جائے گی، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے معاہدے کی منظوری کے بعد کلائمیٹ فنانسنگ پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اکتوبر میں سالانہ میٹنگ کے دوران آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے…

قومی اسمبلی: اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا جس کے تحت آزاد امیدوار مخصوص مدت کے بعد کسی اور سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوسکتا۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بلال کیانی نے الیکشن ایکٹ میں دوسری ترمیم کا بل پیش کیا۔ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے مجوزہ بل میں ترامیم پیش کیں لیکن حکومتی ارکان نے کثرت رائے سے تمام ترامیم مسترد کردیں۔ علی محمد خان نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے ذریعے عدلیہ پر حملہ…

حق خود ارادیت کی جد وجہد میں کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر سمیت کئی فلاحی منصوبوں میں مصروف ہے۔ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان حکومت کی مدد سے ملک بھر میں تعلیم، صحت اور انفرا اسٹرکچر سمیت کئی عوامی فلاحی منصوبوں میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے کہا کہ افواج پاکستان کشمیری قوم کے حق خود ارادیت کی حمایت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ افواج پاکستان…

2022 کے بعد پہلی بار قلیل مدتی مہنگائی 20 فیصد سے کم ریکارڈ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش کردہ قلیل مدتی مہنگائی گزشتہ ہفتے کے دوران مزید کم ہو کر 18.4 فیصد پر آگئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ مئی 2022 کے بعد سے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 20 فیصد سے کم ریکارڈ کی گئی۔یکم اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی میں کمی کی بنیادی وجہ پیاز، ڈبے والے دودھ کی قیمتیں کم بڑھنے اور آٹے، کوکنگ آئل، انڈوں اور پسی مرچ کے نرخوں میں تنزلی ہونا ہے۔ مئی 2023 کی اوائل میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں سالانہ…

ڈی جی آئی ایس پی آر آج 3بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر آج 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج دوپہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں قومی سلامتی کے امور سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ اس سے قبل پیر 22 جولائی کو ملکی سکیورٹی صورت حال اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا تھا کہ حالیہ عرصے میں پاک فوج کے خلاف منظم پراپیگنڈے اور جھوٹی خبروں میں اضافہ ہوا ہے، بڑھتے جھوٹ اور پراپیگنڈے کے…

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام کیخلاف یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھارتی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنے کے واقعے کے خلاف آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔ 5 اگست 2019 کو تاریخ کے سیاہ دن کے طور پر یاد کیا جاتاہے،مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم ہوئے آج پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں ،لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر کے طور پر منا رہے ہیں۔ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر وزیراعظم پاکستان آج آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے…

ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری، چھتیں گرنے سے 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ ہے اور خستہ حال گھروں کی چھتیں گرنے کے باعث 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں ضلع ٹانک کے علاقے گومل کے گاؤں کوٹ مرتضی میں مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ مون سون کی شدید بارشوں کے باعث تین کمروں کی چھت گرگئی۔ واقعے میں زخمی 3 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے جاں بحق…

2 ججز کے اختلافی نوٹ نے اکثریتی فیصلے پر بہت بڑا سوالیہ نشان لگا دیا، وزیر اطلاعات

لاہور(پاک تر ک نیوز) وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 2 ججز کے اختلافی نوٹ نے اکثریت کے فیصلے پر بہت بڑا سوالیہ نشان لگا دیا۔ وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے 2 ججز جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنے کے فیصلے سے اختلافی نوٹ جاری کردیا، انہوں نے کہا کہ کیا بات ہے کہ ابھی تک بقیہ جج صاحبان کی جانب سے تحریری فیصلہ جاری نہیں کیا گیا؟ عطا تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کہہ رہے ہیں کہ اس…

سٹیٹ بینک کے ذخائر 9.1 بلین ڈالر تک بڑھ گئے

کراچی (پاک ترک نیوز) سٹیٹ بینک کے ذخائر 9.1 بلین ڈالر تک بڑھ گئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے زرمبادلہ کے ذخائر 26 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 75 ملین ڈالر اضافے سے 9.102 بلین ڈالر ہو گئے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرکزی بینک اپنے ذخائر میں اضافے کیلئے باقاعدگی سے انٹربینک مارکیٹ سے ڈالر خریداہے ۔ اس سے قبل سٹیٹ بینک کے ذخائر میں پچھلے ہفتے 397ملین ڈالر کی کمی ریکار کی گئی تھی ۔

وزیراعظم نے بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ میں 10 دن کی توسیع کر دی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر جولائی 2024 کے بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ میں 10 دن کی توسیع کر دی گئی۔ صارفین اضافی سرچارج کے بغیر توسیع کردہ تاریخ تک بل جمع کروا سکتے ہیں، جو صارفین اضافی سرچارج ادا کر چکے ہیں اسے اگست 2024 کے بل میں ایڈجسٹ کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے آئیسکو دفاتر، بنکوں اور ڈاک خانوں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ مزید معلومات کے لئے صارفین متعلقہ ایس ڈی او، ریونیو دفاتر یا قریبی کسٹمر سروسز سینٹر سے رابطہ کریں۔

شیر افضل مروت کی رکنیت منسوخ؛ پی ٹی آئی قیادت میں دھڑے بندی سامنے آ گئی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) شیر افضل مروت کی رکنیت منسوخی کے معاملے پر پی ٹی آئی قیادت میں دھڑے بندی سامنے آ گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی پارٹی کی بنیادی رکنیت منسوخی کے معاملے پر تحریک انصاف کی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئی۔ پی ٹی آئی کے قائم مقام سیکرٹری اطلاعات شعیب شاہین کی جانب سے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو بانی چیئرمین کی ہدایت پر نکالا گیا ہے جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر شیر افضل مروت کی…

جماعت اسلامی کے دھرنے کا 9واں روز ، آج غزہ مارچ کا اعلان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز)جماعت اسلامی کامہنگائی اور مہنگے بجلی بلوں کیخلاف راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاجی دھرنا 9ویں روز میں داخل ہو گیا۔ شرکاء مطالبات کی منظوری کیلئے پرعزم ہیں۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کی طرف سے راولپنڈی میں غزہ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے، آج شام لیاقت باغ سے کمیٹی چوک تک غزہ ریلی نکالی جائے گی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان غزہ ریلی کی قیادت کریں گے اور کمیٹی چوک میں غزہ ریلی کے شرکاء سے خطاب کریں گے، غزہ مارچ کیلئے مری روڈ پر ساؤنڈ سسٹم بھی نصب کردیا گیا ہے۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں اسرائیل ملوث ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں صہیونی ریاست اسرائیل ملوث ہے اور پاکستان اس دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتا ہے۔ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ قرارداد منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین کی زمین مقتل گاہ اور قبرستان بن چکی ہے، ہر طرف بکھرا خون انسانیت کو جنجھوڑ رہا ہے، 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں، بستیوں کی بستیاں قبرستان بن چکی ہیں،…

اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور ارکان قومی اسمبلی شریک

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ادا کردی گئی۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف ، اتحادی جماعتوں کے قائدین،اپوزیشن رہنما بھی شریک ہوئے۔ غائبانہ نماز جنازہ میں اسماعیل ہانیہ کی مغفرت کی دعا کی گئی جبکہ ان کی شہادت پر ملک بھر میں آج سوگ منایا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ آج قومی اسمبلی میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ:شہباز گِل کے لاپتا بھائی کو 6 اگست تک بازیاب کروا کر پیش کرنیکا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آبادہائیکورٹ نے شہباز گِل کے لاپتا بھائی کو 6 اگست تک بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے روبرو ڈاکٹر شہباز گِل کے لاپتا بھائی غلام شبیر کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج کا عدالتی آرڈر وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گِل کے مغوی بھائی کو 6 اگست تک بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ہائی کورٹ کا رجسٹرار آفس…

تہران میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت سفاکی کا بدترین واقعہ ہے : وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت سفاکی کا بدترین واقعہ ہے۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کل اتحادی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے واقعے کی بھرپور مذمت کی، پاکستان ، چین ،روس سمیت تمام ممالک نے مذمت کی، عالمی ادارے جو کئی دہائیوں پہلے معرض وجود میں آئے تھے، ان کا آج ضمیر جاگنا چاہیے، فلسطین اور غزہ میں دن رات بدترین تباہی ہورہی ہے۔…

قومی اسمبلی میں اسماعیل ہنیہ کے قتل اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف متفقہ قرارداد منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل اوراسرائیلی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اورحماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی۔ ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اسرائیلی مظالم کو مسترد کرتا ہے اور فلسطینی عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ اسرائیلی مظالم کے باعث 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔…

پاراچنار کی صورت حال پر ایرانی بیان غیر ضروری ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاراچنار پر ایرانی بیان غیر ضروری ہے۔ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایران کا دورہ کیا جہاں ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی اور ایرانی قیادت کو تہنیتی پیغامات بھی پیش کیے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی علاقے میں جارحیت اور لبنان پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ عالمی قوانین، اقوام متحدہ اور لبنان کی سالمیت و خودمختاری کی کھلی…

آئی ایم ایف سے چھٹکارے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے چھٹکارے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، معیشت کیلئے اچھی خبریں آنا شروع ہوئی ہیں، فچ نے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ کاکہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام سے عالمی سطح پر اعتماد بہتر ہوا ہے، معاشی استحکام کے ایجنڈے پر عمل پیرا…

لاہور میں بارشوں کا 44سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ،رین ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں موسلادھار بارش کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے، طوفانی بارش کے باعث لاہور میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ شہر لاہور میں آج صبح سویرے سے مون سون بارش کا ہیوی سپیل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ شروع ہونے والی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، فیصل ٹاؤن ، مال روڈ، فیروزپور روڈ، ماڈل ٹاؤن، لکشمی چوک اور انارکلی سمیت دیگر علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔ شہر لاہور میں سب سے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More