براؤزنگ زمرہ
پاکستان ٹاپ-1
الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قائمہ کمیٹی سے کثرت رائے سے منظور
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو قائمہ کمیٹی میں کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، پی ٹی آئی نے مخالفت کی، جے یو آئی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا اور پی پی اجلاس میں شریک نہیں ہوئی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس چیئرمین رانا ارادت شریف کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں انتخابات ایکٹ 2017ء میں ترمیم کا بل زیر غور لایا گیا۔ بلال اظہر کیانی نے بل سے متعلق قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی۔اس دوران اپوزیشن رکن علی محمد خان اور وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ کے…
ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سسٹم متاثر
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن ہونے سے سروس متاثر ہوگئی۔
انٹرنیٹ کی سروس منقطع ہونے سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ بینکوں اور دیگر سرکاری دفاتر میں کا بند کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل26 جولائی کو ملک میں نئے انٹرنیٹ سکیورٹی نیٹ ورک سسٹم کی آزمائش سے نہ صرف سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بلکہ انٹرنیٹ کی رفتار بھی سست ہوگئی ہے۔
نئے انٹرنیٹ سکیورٹی نیٹ ورک کی تنصیب سے منسلک حکام کا کہنا ہے کہ فائر وال کی آزمائش کی وجہ سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے، جس…
چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔
چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے انہوں نے عہدے سے سبکدوشی کے لیے حکومت کو 2 ہفتوں کا نوٹس دے دیا ہے۔
یاد رہے کہ گریڈ 21 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے افسر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے اگلے سال 25 فروری کو ریٹائر ہونا تھا، تاہم انہوں نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے حکومت کو تحریری مراسلہ بھجوادیا ہے۔
چیئرمین…
جماعت اسلامی کا دھرنا چھٹے روز میں داخل، حکومت سے مذاکرات کا دوسرا دور آج
راولپنڈی(پاک ترک نیوز) جماعت اسلامی کا مہنگائی اور مہنگے بجلی بلوں کیخلاف راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنا چھٹے روز میں داخل ہو گیا۔
تفصیلات کےم طابق جماعت اسلامی کا حکومت سے مذاکرات کا دوسرا دور آج دوپہر 3 بجے ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجلی کا بل ادا کرنا اب 98 فیصد لوگوں کے لیے ناممکن ہوچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام بجلی کا بل دیں یا بچوں کو سکولوں میں پڑھائیں؟ آج کراچی میں دھرنا شروع کرنے جارہے ہیں، لاہور میں دھرنے کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔
امیر جماعت…
بجلی مزید 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
اسلام آباد (پاک ترک نیوز) مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر بجلی مزید 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ مہنگی کا امکان ہے۔
ایک ماہ کے لیے فی یونٹ قیمت 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے نیپرا میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں مانگا گیا ہے اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اس درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ کرے…
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے تک کمی کا امکان
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات میں 11روپے تک کمی امکان ہے۔
یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔وزیر اعظم کی حتمی منظوری سے قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔
آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 50 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے تک کمی متوقع ہے۔مٹی کا تیل 5روپے 84 پیسے تک فی لیٹر اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
گزشتہ…
بغاوت پراکسانے کاالزام، لیفٹیننٹ کرنل (ر) اکبرحسین کاکورٹ مارشل ، 14سال قید
راولپنڈی (پاک ترک نیوز) سابق فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کےالزام میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کا کورٹ مارشل کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبرحسین کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کےتحت سزا سنا دی گئی، پاک فوج کے سابق افسرکو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانےکےالزام میں سزا سنائی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مجاز عدالت نے لیفٹننٹ کرنل ریٹائرڈ اکبر حسین کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید کی سزا…
وزیراعظم کا پاسکو میں مبینہ گندم سکینڈل کا نوٹس، مجرمانہ کارروائی کا حکم
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاسکو میں مبینہ گندم سکینڈل کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مبینہ گندم سکینڈل کا نوٹس لیتے ہوئے سابق ایم ڈی پاسکو کیپٹن (ر) سعید سمیت دیگر افسران کے خلاف مجرمانہ غفلت کی کارروائی اور گندم کا سراغ لگانے کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم نے ڈی جی ایف آئی اے کو پاسکو میں کرپشن کی انکوائریز ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کو ابتدائی انکوائری میں گمراہ کن معلومات فراہم کی گئی تھیں، گزشتہ 2 سال میں…
عمران خان کا 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کیلیے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع
لاہور(پاک ترک نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کیا گیا ہے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کے لیے اے ٹی سی سے رجوع کیا ہے،ا س سلسلے میں انہوں نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواستیں دائر کی ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے…
گوادر میں شرپسندوں کے حملے میں شہید ایف سی اہلکار کی نماز جنازہ ادا
راولپنڈی(پاک ترک نیوز) گوادر میں شرپسندوں کے حملے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار شبیر بلوچ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی سپاہی شبیر بلوچ شہید کی نمازِ جنازہ گوادر میں ادا کی گئی ۔
نماز جنازہ میں وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو، پاک فوج کے افسران، جوانوں، سول اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔شہید کے جسدِ خاکی کو آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا جہاں شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نام…
جماعت اسلامی کا دھرنا، مذاکرات کی کامیابی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
راولپنڈی(پاک ترک نیوز) راولپنڈی کے لیاقت باغ میں مہنگائی اور مہنگے بجلی بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے، حکومت سے مذاکرات کا اگلا دور آج ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کے باوجود شرکاء مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہیں۔
جماعت اسلامی کےامیر حافظ نعیم الرحمان بھی میں پنڈال پہنچ گئے ہیں،کارکنان بھی مطالبات پورے ہونے تک امیر جماعت اسلامی کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔گزشتہ روز حکومتی وفد سے مذاکرات کا دوسرا دور شروع نہیں ہوسکا تھا۔…
وزیر اعظم کی طبیعت ناساز، دورہ ایران ملتوی، ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دے دیا
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث دورہ ایران ملتوی کر دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت گزشتہ روز اچانک ناساز ہو گئی جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دی تھیں، ڈاکٹرز نے وزیر اعظم کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔
وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے طبیعت ناسازی کے باعث دورہ ایران بھی ملتوی کر دیا، وزیر اعظم نے نو منتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران جانا تھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے…
درہ آدم خیل ، سیلابی پانی گھر میں داخل ، 11 افراد جاں بحق
پشاور(پاک ترک نیوز) پشاور کے علاقے درہ آدم خیل میں بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل ہو گیا، پانی میں ڈوبنے سے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ درہ آدم خیل کے علاقے پرانا بازی خیل میں بارش کا پانی گھر میں داخل ہوا، پانی گھر میں داخل ہونے سے تہہ خانے میں موجودایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق افراد گھرکے تہہ خانے میں سو رہےتھے کہ پانی داخل ہونے سے ہلاکتیں ہوئیں، 11 لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک بچی کی تلاش جاری ہے۔
تہہ خانے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں…
سٹیٹ بینک کا شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان
کراچی(پاک ترک نیوز) سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا، جس کے مطابق شرح سود میں ایک فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس میں شرح سود میں کمی کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ شرح سود میں ایک فیصد کمی کی گئی جس کے بعد شرح سود 20.5 فیصد سے کم ہوکر 19.5 فیصد ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس کمی کی گئی ہے، مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکر 12.60فیصد ہوگئی ہے، مہنگائی میں بتدریج کمی آرہی ہے جبکہ زر مبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری آئی ہے۔…
چیف جسٹس کو قتل کی دھمکیاں؛ نائب امیر تحریک لبیک ظہیر الحسن شاہ گرفتار
لاہور(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر نائب امیر ٹی ایل پی ظہیر الحسن شاہ کو گرفتار کرلیا گیا
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر پولیس نے ٹی ایل پی کے نائب امیر ظہیر الحسن شاہ کو اوکاڑہ سے گرفتار کرلیا۔ ظہیر الحسن شاہ اوکاڑہ میں نامعلوم مقام پر چھپے ہوئے تھے۔
اس سے قبل چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو جان سے مارنے کی دھمکی پر ٹی ایل پی کے نائب امیر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے نائب امیر پیر ظہیر الحسن شاہ کے خلاف تھانہ…
غیرملکی کمپنیوں نے اپنی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ منافع ملک سے باہر منتقل کردیا
کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان میں سرمایہ کاری کرنیوالی غیر ملکی کمپنیوں نے اپنی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ منافع ملک سے باہر منتقل کردیا گیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق غیرملکی کمپنیوں نے سرمایہ کاری سے زیادہ منافع باہر منتقل کردیا ہے۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24 کے دوران غیرملکی کمپنیوں نے 2 ارب 21 کروڑ ڈالر کا منافع پاکستان سے باہر منتقل کیا جب کہ اسی دورانیے میں غیرملکی کمپنیز نے پاکستان میں 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔
تفصیلات کے مطابق مالی سال 2022-23 کے مقابلے میں غیر ملکی…
قتل کا فتویٰ دینے کا اختیار کسی کونہیں، اس کے پیچھے صرف سیاسی مقاصد ہیں : عطا تارڑ
راولپنڈی (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کاکہنا ہے کہ کسی کو قتل کا فتویٰ دینے کا اختیار نہیں ، فتوے جاری کرنے کے پیچھے کھلے سیاسی مقاصد ہیں ، ہم نفرت پھیلانے والوں اور قتل کے فتوے دینے والوں کے راستے کی دیوار بنیں گے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے لیگی رہنما حنیف عباسی نے علمائے کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وضاحتی بیان آگیا تو اس کی کیا گنجائش ہے کہ قتل کے فتوے جاری کیے جائیں، آپ کو فتوے دینے کا حق کس نے دیا ہے، واضح کردوں اب یہ مذمت سے آگے کا کام ہے، یہ رواج شروع ہوگیا کہ…
پی ٹی آئی نے قومی اور کے پی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے ناموں کو حتمی شکل دے دی
پشاور (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اور خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی منظوری کے بعد مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرادی گئی ہے۔
کے پی اسمبلی کے لیے فہرست میں مشال یوسفزئی، فوزیہ بی بی، عائشہ نسیم، عظمیٰ ریاض، ساجدہ حنیف، گل نسرین علی، فریدہ قریشی، فرزانہ جاوید، شکیلہ ربانی، فائزہ مبشر، حمیرا نواز، صائمہ خالد، خوشبو اور فرزانہ کے نام…
وزیراعظم کی شہزادہ عبداللہ بن خالد کی وفات پر سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے تعزیت
اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی آلسعود کی وفات پر سعودی فرمانروا، خادم الحرمین شریفین، عزت مآب سلمان بن عبد العزیز آلسعود اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود سے افسوس کا اظہار کیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں میری تمام تر ہمدردیاں سعودی شاہی خاندان اور سعودی عوام کے ساتھ ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی مرحوم شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی بن…
کرم ، جھڑپوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 43 ہو گئی ، فریقین جنگ بندی پر رضامند
کرم ایجنسی (پاک ترک نیوز) کرم میں 2 قبائل کے درمیان 5 روز سے جاری تصادم میں درجنوں ہلاکتوں کے بعد فریقین فائر بندی پر رضا مند ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ فریقین کے عمائدین فائربندی پر رضا مند ہو گئے جس کے بعد امن جرگہ کے ارکان مسلح قبائل کو مورچوں سے ہٹائیں گے۔ مسلح افراد کو ہٹانے کے بعد مورچوں پر سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
کرم میں 5 روز سے جاری جھڑپوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 43 ہو گئی جبکہ 166 افراد زخمی ہیں ، پاراچنار شہر پر بھی درجنوں میزائل فائر کیے…