براؤزنگ زمرہ

سیاحت و ثقافت

ترکیہ میں 2022کے دوران ریکارڈ روسی سیاحوں کی آمد

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں گزشتہ برس 2022کے دوران ریکارڈ روسی سیاحوں کی آمد ہوئی ۔ ایک اعلیٰ ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ترکیہ 2022 میں روسیوں کے لیے سب سے گرم تعطیلات کا مقام رہا ہے، جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یوکرین پر ماسکو کے حملے کے بعد ان کے دوروں کو مغربی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ روس کی ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز (ATOR) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مایا لومیڈزے کے مطابق، اس سال تقریباً 5.3 ملین روسیوں نے ترکیہ کا دورہ کیا۔ جرمنی اور برطانیہ کی قیادت میں یورپ سے مانگ…

ترکیہ میں سیاحوں کی آمد میں ریکارڈ اضافہ

ترکی نے سیاحت کے شعبے میں کمال حاصل کر لیا، صدر رجب طیب اردوان انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی نے سیاحت کے شعبے مین اپنی ماسٹری ثابت کر دی ہے۔ کیونکہ اس سال غیر ملکی تعطیلات منانے والوں کی آمد نے کورونا وائرس کے اس صنعت پر پڑنے والے تمام منفی اثرات کو ختم کر دیا ہے۔ صدر اردوان نے دارالحکومت انقرہ میں ترک ہوٹلز فیڈریشن کی ساتویں عام جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سیاحت میں اپنا اپرنٹس شپ کا دور ختم کر دیا ہے اور ہم مہارت کے مرحلے پر ہیں۔اگرچہ ہم نے عالمی…

ترکیہ کی "روایتی اہلت اسٹون ورک” یونیسکو کی غیرمحفوظ ثقافتی ورثے فہرست میں شامل

انقرہ (پاک ترک نیوز) یونیسکو کی جانب سےترکی کی "روایتی اہلت اسٹون ورک" کی تکنیک کو فوری حفاظت کی ضرورت کے زمرے کے تحت غیرمحفوظ ثقافتی ورثے کی یونیسکو کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق غیر سرکاری ثقافتی ورثے کی حفاظت کے لیے بین الحکومتی کمیٹی کے 17 ویں اجلاس کے دوران روایتی اہل پتھر کے کام کی ہماری قومی نامزدگی کی فائل کو یونیسکو کی غیر محفوظ ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جس میں فوری تحفظ کی ضرورت ہے۔ مراکش کا دارالحکومت رباط میں 28 نومبر سے شروع…

وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیر تجارت ڈاکٹر محمد موس کی ملاقات

استنبول (پا ک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سےترکیہ کے وزیر تجارت ڈاکٹر محمد موس کی ملاقات ہوئی ۔وزیراعظم شہباز شریف کو ترک وزیر تجارت ڈاکٹر محمد موس نے سیاحت کے شعبے پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ کے لئے بحری سفر بھی کرایا گیا ۔وزیراعظم شہباز شریف کو ترکیہ کے وزیر نے اپنی حکومت کی سیاحت سے متعلق پالیسی پر بریف کیا ۔ پاکستانی سرمایہ کاروں کے لئے ترکیہ میں بزنس کے مواقعے سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر ترکیہ کی سیاحت کے شعبے سے متعلق کمپنیوں کے سربراہان بھی موجود تھے ۔ پاکستان اور ترکیہ…

ترکیہ میں کام کے لیے غیر ملکی ورک پرمٹ کیسے حاصل کریں؟

انقرہ(پاک ترک نیوز ) ترکیہ میں کام کرنے کے لیے ورک پرمٹ حاصل کرنا لازمی ہے۔ ورک پرمٹ وزارت محنت اور سماجی تحفظ سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ ادارہ غیر ملکیوں کو محدود مدت کے لیے رہائشی اور ورک پرمٹ جاری کرتا ہے۔ وزارت محنت اور سماجی تحفظ کو ورک پرمٹ کے لیے درخواستیں کسی کاروباری ادارے یا کمپنی کے ذریعے بھجوائی جاتی ہیں۔ کام کے اجازت نامے میں کسی غیر ملکی کو ہر جگہ کام کرنے کی اجازت نہیں ہوتی ۔ کوئی غیر ملکی مقامی شہری کے بغیر خود ورک پرمٹ کے لیے درخواست نہیں دے سکتا۔ ترکی میں کم سے کم چھ ماہ…

19 واں آذربائیجان انٹرنیشنل ٹریول اینڈ ٹورازم فیسٹیول 2023 آئندہ برس اپریل میں منعقد ہو گا

باکو (پاک ترک نیوز) کورونا وبا کی وجہ سے تین سال کی معطلی کے بعد، 19 واں آذربائیجان انٹرنیشنل ٹریول اینڈ ٹورازم فیسٹیول 2023 آئندہ برس 25 سے 27 اپریل تک کیسپین ایونٹ آرگنائزرز کے زیر اہتمام باکو ایکسپو سینٹر میں دوبارہ منعقد گا۔ اے آئی ٹی ایف سیاحت کی مارکیٹ میں ایک اہم ایونٹ ہے، جو روایتی طور پر صنعت کے سرکردہ کھلاڑیوں کو اکٹھا کرتا ہے، انہیں نئے روابط قائم کرنے، سیلز کے جغرافیہ کو نمایاں طور پر وسعت دینے، صنعت میں تازہ ترین اختراعات اور رجحانات کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ،…

یو اے ای کو گزشتہ برس سیاحت سے 34.4ارب ڈالر آمدنی

دبئی (پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات کو گزشتہ برس سیاحت کے شعبے سے 34.4ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی ۔ تفصیلات کےمطابق متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں نے گزشتہ برس کے دوران سفر اور سیاحت پر تقریباً 21.8 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔ جبکہ ملک کو سیاحت سے 34.4 ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی۔ ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ برس اگرچہ کووڈ 19 وائرس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا تھا اس کے باوجود سیاحت کے حوالے سے مارکیٹ بہتررہی۔ عالمی سیاحتی آگنائزیشن کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں…

اوورسیز پاکستانی اشراق نذیر نے سمندر کی گہرائی میں پاکستانی پرچم لہرادیا

ایتھنز(پاک ترک نیوز)یونان میں مقیم پاکستانی صحافی اشراق نذیر نے منفرد انداز میں پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی منائی ۔ منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے اشراق نذیر نے بحرایجین میں 75 میٹر گہرائی میں جاکر سبز ہلالی پرچم لہرایا اور 75 منٹ تک اپنے وطن کی 75 ویں سالگرہ کا جشن منایا۔ یورپ میں پہلی بار سمندر کی گہرائی میں اتر کر پاکستان کا پرچم لہرایا گیا ہے اور یہ اعزاز اشراق نذیر کے حصے میں آیا ہے ۔ اشراق نذیر نے بتایا کہ اس کا خواب تھا کہ پاکستان کے ڈائمنڈ جوبلی کو منفرد انداز سے منائے اور یورپی عوام…

ترکیہ میں سیاحت سے ریکارڈ آمدن

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی سیاحت سے آمدنی دوسری سہ ماہی میں تقریباً تین گنا بڑھ گئی ہے جبکہ پہلی ششماہی میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 2019 کی سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ترک شماریاتی انسٹی ٹیوٹ (ترک سٹیٹ) کے جمعہ کے روز جارہ کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اپریل سے جون کے عرصے میں آمدنی 190 فیصد بڑھ کر 8.72 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت ثقافت اور سیاحت نے کہا ہے کہ جون میں ترکی آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد ایک سال پہلے کے مقابلے میں 145 فیصد بڑھ کر 50لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔جس…

ترکی:تاریخ میں پہلی مرتبہ سمیلا کی خانقاہ کو کھول دیا گیا

ترابزون(پاک ترک نیوز) بحیرہ اسود کے کنارے ترکی کے صوبے ترابزوں میں صدیوں پرانی آرتھوڈوکس مسیحیوںکی قدیم خانقاہ سمیلا تاریخ میں پہلے مرتبہ عام افراد کیلئے کھول دی گئی ہے۔ خانقاہ کی بحالی پر 6بر س کا طویل عرصہ لگا۔ خانقاہ میں چیپل ، راہبوں کے حجرے اور تہہ خانے خاص طور پر زائرین کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔ بحالی کے دوران ایک خفیہ چیپل کا انکشاف ہوا۔ جہاں تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق خفیہ چیپل کو بھی جلد ہی زائرین کیلئے کھول دیا جائےگا۔ جو افراد اس خانقاہ کی سیر کرنا چاہتے ہیں…

موسمِ گرما میں برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانی فوری طور پر ویزا درخواستیں جمع کرا دیں، برطانوی ہائی کمشنر

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) برطانی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ موسمِ گرما میں برطانیہ جانے کے خواہش مند پاکستانی فوری طور پر ویزا درخواستیں جمع کرا دیں۔پریشانی سے محفوظ رہنے کے لیے سیاحوں اور طلباء کو جلد از جلد درخواستیں جمع کروانے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ درخواستیں جمع کروانے کے بعد بائیومیٹرکس کی تصدیق کے لیے 6 ہفتوں کا انتظار کیا جائے۔ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر انگریزی اور اردو کے امتزاج سے جاری ویڈیو بیان میں ویزا میں…

ترکش ایئر لائنز نے استنبول شہر کی مفت سیر کا دوبارہ آغاز کردیا

استنبول(پاک ترک نیوز ) ترکی کی فلیگ کیرئیر ٹرکش ائیرلائنز نے بین الاقوامی ٹرانزٹ مسافروں کیلئے استنبول کی مفت سیر کا دوبارہ سے آغاز کردیا۔ اس سروس کا نام ہے ٹور استنبول اور اس سہولت سے وہ افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو ٹرکش ائیرلائنز کے ذریعے سفر کرتے ہوئے استنبول ائیر پورٹ پر 6سے24گھنٹے تک کیلئے رکتے ہیں۔ ٹرانزٹ مسافروں کو استنبول ہوائی اڈے سے ٹور استنبول والوں کی گاڑی میں بٹھاکر شہر کے مشہور و معروف مقامات کی مفت سیر کروائی جاتی ہے۔ ان مقامات میں سلطان احمت مسجد، آیا صوفیہ، توپ کاپی محل…

ترکی میں فطرت کے قریب ترک دیہی زندگی کہاں بسر کی جائے؟

(پاک ترک نیوز) جغرافیائی طور پر ترکی ایک ایسا ملک ہے جو جہاں نہ صرف شہری زندگی سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے بلکہ دیہی زندگی بھی بسر کی جاستکی ہے ، وہ بھی شہری سہولیات سے قریب تر رہ کر۔ ایک حقیقت سے بہت کم لوگ واقف ہیں کہ ترکی بنیادی طور پرایسا ملک ہے جہاں زیادہ تر شہری دیہی علاقوں میں زندگی بسر کرتے ہیں۔ اگر آپ درست منصوبہ بندی کرتےہیں نہ صرف آ پ بھی فطرت کے قریب تر زندگی گزار سکتے ہیں بلکہ چند کلومیٹر کے فاصلے پر شہری سہولیات سے بھی لطف اندوز ہو سکتےہیں۔ یہ صورتحال ان لوگوں کیلئے آئیڈیل ہے…

عرب ممالک میں 7لاکھ نوکریوں کے مواقع

ریاض /ابوظہبی (پاک ترک نیوز) عرب ممالک میں 7لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہونے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات 2030 تک اپنے سیاحت کے شعبے کو مزید توسیع دینے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔اس توسیع کے سبب عرب ممالک میں 7لاکھ کارکنوں کی ضرورت ہو گی ۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیاحوں کی متوقع تعداد کے پیش نظر جہاں ہوٹل انڈسٹری بھی فروغ پائے گی، وہیں اس شعبے سے وابستہ ماہرین کی طلب بھی بڑھے گی۔ عرب میڈیا کے مطابق دونوں قریبی عرب ممالک میں سیاحت کے شعبے کو توسیع دینے پر خصوصی توجہ دی…

ترکی میں سیاحت تیزی سے بحالی کے سفر پر گامزن ہے۔ ٹریول اینڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ انڈیکس

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سیاحت میں اپنی مسابقت کو بڑھانا جاری رکھے ہوئے ہے۔ اور ایک ایک بین الاقوامی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کورونا کے اثرات کم ہوتے ہی ملک اندرونی اور بیرونی سفر اور سیاحت کے اشاریوں میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ حالیہ ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف( کے ٹریول اینڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ انڈیکس میں ترکی 45 ویں نمبر پر ہے ۔جو 2019 میں 49 ویں پوزیشن پر تھا۔117 معیشتوں کی درجہ بندی کرتے ہوئےانڈیکس نے دکھایا ہےکہ سفر اور سیاحت کی صنعت کورونا کے بعد بحالی کی راہ…

انطالیہ میں اس مرتبہ نئے ممالک سےزیادہ سیاح آرہے ہیں 

انطالیہ (پاک ترک نیوز ) ترکی کے مشہور سیاحتی مقام انطالیہ میں موسم گرما کا سیاحتی سیزن جاری ہے ۔ خوب صورت سمندر ، صاف ستھرے ریت کے ساحلوں پر ملک ملک کے بے فکرے سیاح زندگی کا لطف اٹھ ا رہے ہیں ۔ مقامی حکام کے مطابق انطالیہ میں روزانہ تقریباً 45 ہزار سیاح آرہے ہیں ۔ انطالیہ میں موسم گرما کے سیاحتی سیزن میں پچھلے سال تک سب سے زیادہ سیاح روس سے آتے تھے ۔ روس 40 فیصد سیاحوں کے ساتھ پہلے اور یوکرین 14 فیصد سیاحوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھا ، جرمنی ، پولینڈ اور برطانیہ سے آنے والے سیاحوں کا…

ترکی کے سیاحتی شعبے کو پر لگ گئے

انقرہ(پاک ترک نیوز) عالمی کونلس برائے سیاحت وسفر کے تازہ ترین شماروں کے مطابق ترکی میں سیاحت کے شعبے میں اضافہ 5.5فیصد سالانہ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔جوکہ ملک کی مجموعی معیشت کی 2.5فیصد شرح نمو سے دو گنا زیادہ ہے۔2023تک سیاحت کے شعبےکا حجم 1.04ٹریلین لیرا یا 117ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے جو کہ کل معیشت کا 11فیصد ہے۔ اگلی دہائی میں اس شعبے میں تقریبا ایک ملین کے قریب روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ رواں برس کے آخر تک جی ڈی پی میں اس شعبے کا حصہ 15.5فیصداضافے کے ساتھ 607ارب ڈالر تک پہنچ…

برسا : ناقابل فراموش عثمانی دارالحکومت کی سیر کریں

(پاک ترک نیوز) برسا قبروں، مساجد، باغات کے علاوہ مملکت کی راہ میں جان قربان کرنے والے فوجیوں کی کہانی سناتا ہے۔ یہ محض شہر نہیں ہے بلکہ ایک داستان ہے۔ اس تحریر میں آپ کو برسا کی سیر کیلئے کچھ تجاویز ملیں گی تاکہ آپ وہاں پر جا کر اپنا وقت زیادہ یادگار بنا سکیں۔ ماونٹ الودگ کے کنارے بسے اس شہر کی سیر کیلئے ایک ہفتہ بھی ناکافی ہے لیکن ہم آپ کو کچھ ایسے مقامات کے بارے میں بتاتے ہیں جن کی سیر کم وقت میں کی جاسکتی ہے۔ برسا زمانہ قدیم میں ایک اہم تجارتی شہر کے طور پر بازوروں اور سرائے کیلئے معروف…

ترکی میں یونانی دیوتا زیوس کے مندر کی بحالی

یوروموس(پاک ترک نیوز) قدیم شہر یوروموس میں یونانی دیوتا زیوس کا مند ر اپنی مکمل شان و شوکت کے ساتھ بحال کیا جارہا ہے۔ یہ شہر 5قبل از مسیح میں آباد ہواجس میں کئی اہم عمارتیں تھیں۔ ان عمارتوں میں رومی شہنشاہ ہینڈرین کے دور کی عمارات سے علاوہ یونانی دیوتاوں میں سب سے طاقتور دیوتا زیوس کا مندر شامل ہے۔ یوروموس میں ایک قدیم تھیٹر ا اور نیکرو پولس بھی شامل ہے۔ اس جگہ پر سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے۔ یوروموس میں ترک آثار قدیمہ کے ماہرین نے 70کی دہائی میں کھدائی شروع کی جو آج تک جاری ہے۔ اس مندر…

استنبول میں موبائل ہومز کا فیسٹیول

استنبول(پاک ترک نیوز) ٹرک گھر جنہیں عرف عام میں کاروان کہتے ہیں ، کی مقبولیت دنیا بھر میں ہے۔ اور استنبول کاروان فیسٹیول ان لوگوں کیلئے واقعی بہت کشش کا باعث ہے جو فطرت سے محبت کرتے ہیں یا موبائل ہومز اور چھوٹے گھروں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ فیسٹیول بحیرہ اسودکے ساتھ کلیوس کے ساحلی علاقےمیں منعقد ہوتا ہے جو کیمپنگ اور ٹرک گھروں کا مرکز ہے۔ اس فیسٹیول کا آغاز 2018میں کیا گیا اور یہاں ٹرک گھروں کے مالکان اور کیمپنگ کے شوقین افراد جگہ کرائے پر حاصل کر سکتے ہیں۔ اسی علاقے میں ایک ایڈوینچر پارک…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More