براؤزنگ زمرہ
ترکی ٹاپ-2
ترکیہ کے شمالی صوبے سمسون میں دو ٹراموں میں تصادم ،26افراد زخمی
انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے شمالی صوبے سمسون میں ٹراموں کے تصادم کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق، ترکیہ کے شمالی صوبے سامسون میں دو ٹراموں کے درمیان تصادم میں کم از کم 26 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔
انادولو ایجنسی (AA) کی رپورٹوں کے مطابق، سامسن کے کینک ضلع میں پیش آنے والے حادثے میں، سامسن لائٹ ریل سسٹم (SAMULAŞ) سے تعلق رکھنے والی دو ٹرام پیزا اسٹاپ کے قریب ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ…
وزیرِ اعظم سے ترک سفیر مہمت پاچاجی کی ملاقات
اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی کی اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیرِ اعظم نے اپنےحالیہ دورہ ترکیہ کے دوران شاندار مہمان نوازی پر صدر رجب طیب اردوان اور حکومت ترکیہ کا شکریہ ادا کیا۔
وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے مابین بردارانہ تاریخی تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے اور باہمی احترام پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کیلئے بہت عزت و احترام رکھتے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت…
ترکیہ کی ڈیم بحران پر روس اور یوکرین میں ثالثی کی پیشکش
انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے ڈیم بحران پر روس اوریوکرین میں ثالثی کی پیشکش کردی۔
تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر زیلینسکی کو ڈیم بحران میں ثالثی کی پیشکش کر دی۔صدر اردوان نے یوکرین کے خاخووکا ڈیم کی تباہی کی تحقیقات کے لیے بین الاقوامی کمیشن بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی اور روس کے ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ الگ الگ فون کال میں یہ تجویز دی ہے۔
ماسکو اور کیف نے کاخووکا ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم کی تباہی کا…
ترک برآمد کنندگان رواں برس ریکارڈ آمدن کیلئے پرامید
انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک برآمد کنندگان کو امید ہے کہ وہ سالانہ فروخت میں $267B سے زیادہ کا ریکارڈ حاصل کریں گے۔
تازہ ترین صنعت کی رپورٹ کے مطابق، ترکیہ کے برآمد کنندگان کو امید ہے کہ وہ ترسیل میں مسلسل تیسرا سالانہ ریکارڈ حاصل کریں گے لیکن عالمی معیشت کو درپیش متعدد چیلنجوں سے محتاط ہیں۔
ترکیہ کے برآمد کنندگان کی اسمبلی (TIM) کی برآمدات 2023 کی رپورٹ نے پیر کو ظاہر کیا کہ 2023میں آؤٹ باؤنڈ شپمنٹ $264.7 بلین (TL 5.62 ٹریلین) تک پہنچنے کا امکان ہے۔
ترکش ایئر لائنز کا مزید 600طیارے بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ
استنبول(پاک ترک نیوز)ترکش ایئر لائنز کا اپنے بیڑے میں 600مزید طیاروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
چیئرمین احمد بولات کا کہنا ہے کہ ترکش ایئر لائنز کے 600 نئے طیاروں کا کچھ حصہ بوئنگ (BA.N) اور ایئربس (AIR.PA) سے آرڈر کرے گا تاہم حتمی آرڈر کا انحصار حکومتی فیصلے پر ہوگا۔
استنبول میں انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (IATA) کے سالانہ سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بولات نے یہ بھی کہا کہ فلیگ کیریئر میکس اور نو ماڈل سمیت آرڈرز کی تمام تکنیکی تفصیلات کو مکمل کرے گا اور حکم پر عمل درآمد…
ترکیہ کے شمالی علاقوں میں موسلادھار بارشوں سے 2 افراد ہلاک، ایک لاپتہ
انقرہ (پاک ترک نیوز) شمالی بحیرہ اسود کے ساحل پر ترکیہ کے متعدد صوبوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گئے۔
شدید بارشوں کے باعث آنیوالا سیلاب درختوں، کاروں اور جانوروں کو بہا لے گیا، اور کاسٹامونو، سمسون، سینوپ، اماسیا اور کورم سمیت کئی صوبوں میں عمارتیں زیر آب آ گئیں۔
اطلاعات کے مطابق، بارش، جس میں خاص طور پر سامسن کے لاڈک ضلع کے علیچلی محلے میں شدت آئی، اتوار کو دیر گئے ایک معمر شخص کی موت ہو گئی۔ یہ شخص جانوروں کو بچانے اور ان کے ساتھ ایک پل کے اوپر…
ترک سیکورٹی فورسز نے داعش کے سات دہشتگرد گرفتار کر لئے
استنبول(پاک ترک نیوز)
ترک سیکورٹی فورسز نے استنبول میں داعش/آئی ایس آئی ایس دہشت گرد گروپ سے منسلک کم از کم سات مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سیکورٹی فورسز کےذرائع نے میڈیا سے بات کرنے پر پابندی کی وجہ سے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے مشتبہ افراد کو پکڑنے کے لیے صوبے بھر میں 12 مختلف مقامات پر بیک وقت کارروائیاں کیں۔
ترکیہ 2013میں داعش/آئی ایس آئی ایس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے والے پہلے ممالک میں سے ایک ہے۔اور اس کے بعد سے ملک پر دہشت گرد گروپ نے متعدد بار حملہ…
ترکیہ کا سرک ناری بھی یورپی یونین کی پی او ڈی فہرست میں شامل ہو گیا
برسلز (پاک ترک نیوز)
یورپی یونین نے ترکیہ کے سانلیورفا علاقے کے انار کو اسکی خصوصی صفات کی بنا پر اصل خصوصیات محفوظ بنانے (پی او ڈی) کی اپنی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
گذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ اس نے انار کو پی او ڈی کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔ جسے ترکی میں سورک ناری کہا جاتا ہے۔ اسے بلاک کی معیاری زرعی مصنوعات اور کھانے پینے کی اشیاء کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔
سورک ناری نے پی او ڈی کی اہلیت حاصل کی ہے کیونکہ یہ سانلیورفا علاقے سے ہے جو میسوپوٹیمیا کے…
ترکیہ کی نئی پارلیمان نے حلف اٹھا لیا، اے کے پارٹی کی حکومت میں تیسری دہائی شروع ہو گئی
انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کےپارلیمانی انتخابات کے دو ہفتے بعد 600 قانون سازوں نے ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی (ٹی بی ایم ایم) کے لیے منتخب یا دوبارہ منتخب ہونے کا حلف اٹھالیا ہے۔ سب سے معمر قانون ساز کے طور پر، 75 سالہ نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (ایم ایچ پی) کے رہنما دیولت باہیلی نے عبوری پارلیمنٹ کے اسپیکر کے طور پر حلف برداری کی تقریب کی صدارت کی۔
جمعہ کے روز ہونے والی حلف برداری کی تقریب میںملک کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار 121خواتین اراکین اسمبلی نے بھی حلف اٹھایا۔جن میں حکمران جماعت اے کے پارٹی کی…
سویڈن کی نیٹو رکنیت کا معاملہ۔ اسٹولٹن برگ جلد ترکیہ کا دوہ کریں گے
برسلز (پاک ترک نیوز)
نیٹو کی رکنیت کے لئےسویڈن کی درخواست پر ترکیہ کی حمایت حاصل کرنے کے لئے جلد ہی نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ ترکیہ کا دورہ کریں گے۔
بدھ کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہےکہ انہوں نے اس ہفتے کے شروع میں صدر رجب طیب اردوان سے بات کی تھی اور مستقبل قریب میں انقرہ کا بھی دورہ کریں گے۔ تاکہ ہم سویڈن کے ساتھ تیزی سے ممکنہ الحاق کو کیسے یقینی بنائیں۔ اوسلو میں نیٹو کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں سویڈن کے وزیر خارجہ…
وزیراعظم شہباز شریف 3جون سے ترکیہ کا اہم دورہ کریں گے
اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نو منتخب ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گے ۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف مسلسل تیسری مرتبہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف تین جون کو ترکیہ کا اہم دورہ کریں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دیں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ،…
6مئی کے زلزوں کے بعد 38ہزار آفٹر شاکس آ چکے ہیں،اے ایف اے ڈی
استنبول (پاک ترک نیوز)
ترکیہ میںفروری کے شروع میں آنے والے یکے بعد دیگر دو زلزلوں کے ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں آنے کے بعد سے اب تک تقریباً 38,000 آفٹر شاکس آ چکے ہیں۔
اس بات کا انکشاف ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کے زلزلے کے ردعمل اور خطرے میں کمی کے جنرل منیجر پروفیسر اورہان تاتار نے کیا ہے۔گذشتہ روز وسطی صوبہ سیواس میں ایک سمپوزیم سے قبل ترک سرکاری میڈیا سے بات کرتے ہوئے تاتار نے بتایا کہ تقریباً ساڑھے تین ماہ کے عرصے میں ماپا جانے والے آفٹر شاکس کی…
ارطغرل غازی کی ہیروئن حلیمہ سلطان غیر مناسب لباس پہننے پر تنقید کی زد میں آ گئیں
پیرس (پاک ترک نیوز) معروف ترک سیریز ’ارطغرل‘ کی ہیروئن حلیمہ سلطان (اسرا بلجیک) کو کینز فلم فیسٹیول میں غیر مناسب لباس پہننے پر تنقید کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترک اداکارہ حلیمہ سلطان (اسرا بلجیک )نے انسٹاگرام پر فیسٹیول میں شرکت کرنے کی اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی کیپشن میں کینز فلم فیسٹیول کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔اکثر صارفین ’حلیمہ سلطان‘ کو بولڈ ڈریس میں دیکھ کر خوش نہیں ہوئے اور انہوں نے اداکارہ کو بے حیائی پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سوشل میڈیا پر مداح حیران…
قونصلیٹ جنرل پاکستان استنبول کل 19مئی کو بند رہے گا
استنبول (پاک ترک نیوز) قونصلیٹ جنرل استنبول پاکستان کل بروزجمعتہ المبارک مقامی تعطیل کے باعث بند رہے گا۔
https://twitter.com/PakinIstanbul_/status/1659158587430649856
تفصیلات کےمطابق قونصل جنرل استنبول پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی تعطیل کے باعث قونصلیٹ جنرل پاکستان استنبول کل 19مئی بروز جمعتہ المبارک بند رہے گا ۔
روس نے ترکیہ انتخابات میں مداخلت کا الزا م مسترد کردیا
ماسکو(پاک ترک نیوز) روس نے ترکیہ انتخابات میں مداخلت کے الزامات مسترد کر دیے۔
ترکیہ کے حزب اختلاف کے امیدوار کمال قلیچدار اوغلو کی جانب سے روس پر مداخلت کا الزام لگائے جانے کے بعد کریملن نے ترکیہ کے انتخابات میں مداخلت کی تردید کی ہے۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روسیوں نے دوسری ریاستوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی ہے، اگر کسی نے قلیچدار اوغلو کو کوئی ایسی معلومات پیش کی ہیں، تو وہ جھوٹی ہیں۔
یاد رہے کہ کمال قلیچدار اوغلو 20 سال سے اقتدار میں رہنے والے طاقت ور…
ترکیہ کی جدید بکتر بند گاڑی ایکرپ2 بڑے پیمانے پر پیداوار کے لئے تیار
انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکی کی تیار کردہ اگلی نسل کی بکتر بند گاڑی ایکرپ۔2(سکارپئن) اپنے تما مطلوبہ تکنیکی و معیاراتی ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد اب بڑے پیمانے پر پیداوار کے لیے تیارہے۔
گاڑی بنانے والی کمپنی آٹوکار کی ترک میڈیا کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق، ایکرپ۔2 بڑے پیمانے پر پیداوار کے قریب ہے۔
ایکرپ۔2نے فوجی معیار کے تمام کارکردگی اور پائیداری کے ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیے ہیں۔ اور اس میں مربوط مختلف کیلیبرز کے گن برجوں کے ذریعے فائرنگ کے ٹیسٹ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا…
ترکیہ میں پہلے سپیس اینڈ ایوی ایشن سکول کا افتتاح
انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں پہلے سپیس اینڈ ایوی ایشن سکول کا افتتاح کردیا گیا ۔
وزیر تعلیم محمود اوزر نے بتایا کہ ترکیہ میں خلائی اور ہوا بازی کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں پہلا پیشہ ور ہائی سکول دارالحکومت انقرہ میں کھل گیا ہے۔
وزیر نے ترکیہ کی ہوا بازی اور خلائی سرگرمیوں کی بڑھتی ہوئی رفتار اور دیگر ممالک کے ساتھ اس کی بڑھتی ہوئی مسابقت پر روشنی ڈالی، انقرہ ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل اناطولیہ ہائی سکول کو اس کے افتتاح پر مبارکباد دی۔
یہ بتاتے ہوئے کہ پروجیکٹوں پر کام بشمول…
ہاتائے میں متعدد گاڑیوں کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 13ہو گئی
ہاتائے (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے شہر ہاتائے میں متعدد گاڑیوں کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 13ہوگئی ۔
حکام نے بتایا کہ جنوبی ترکیہ کے صوبہ ہاتائے میں متعدد گاڑیوں کے حادثے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔
ہاتائے کے انتاکیا ضلع میں ہونے والے حادثے سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہو گئی جب ایک اور شخص ضروری طبی دیکھ بھال اور مداخلت کے باوجود اڈانا سٹی ٹریننگ اینڈ ریسرچ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
انادولو ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ ڈرائیور کے کنٹرول سے محروم ہونے کے بعد ایک ٹرک…
ترک ایوی ایشن کمپنی نے تربیت اور سول مقاصد کے لئے جدید طیارہ بنا لیا
برسا (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کی ایوی ایشن کمپنی یوکاکسان ایئر کرافٹ سسٹمز نےاعلان کیا ہے کہ اس کے جدید ترین تربیتی اور عمومی مقاصد کے لئے استعمال ہونےوالے طیارے ٹرائے T200 کے ٹیکسی ٹیسٹ مکمل ہو گئے ہیں۔
ترکیہ کےشمال مغربی صنعتی صوبے برسا میں واقع یوکاکسان ایئر کرافٹ سسٹمز کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ"ہمارے طیارے نے کامیابی کے ساتھ ایک اور عمل مکمل کر لیا ہے۔ یہ ترک شہری ہوابازی کے لیے ایک اہم دن تھا۔ ٹیکسی ٹیسٹ کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا۔
یوکاکسان کے سی ای او ایمری بالسی نےترک…
ترک زلزلہ متاثرہ صوبے ملاتیا کے 8اضلاع میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز
انقرہ (پاک ترک نیوز) زلزلے سے متاثرہ ترکیہ کے صوبے ملاتیا کے 8 اضلاع میں دوبارہ سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ۔
صوبائی ڈائریکٹر برائے قومی تعلیم ہاتیس اوزدیمیر کا کہنا ہے کہ تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور زلزلے کے بعد تباہ شدہ سکولوں کا تعین کیا گیا ہے، ترکیہ کے ملاتیا صوبے کے آٹھ اضلاع میں تعلیم آج سے دوبارہ شروع ہو جائے گی۔
تعلیم کا آغاز اضلاع ارپگیر، ارگووان، ہیکیمہان، پُترگے، دوگانیول، کالے، یزہان اور داریندے کے سکولوں میں کیا جائے گا جنہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔