براؤزنگ زمرہ

دنیا

صدر اردوان کا محمد یونس کو فون، بنگلہ دیش میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر گفتگو

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے فون کال پر بنگلہ دیش میں سیلاب کی تباہ کاریوں، دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترک صدر کے کمیو نیکیشن ڈائریکٹوریٹ نے بتایا ہے کہ اپنی طرف سے اردوان نے بنگلہ دیش میں ہونے والی تباہی پر اپنے دکھ کا اظہار کیا جس میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور 50 لاکھ سے زیادہ متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ بنگلہ دیش کے لوگوں کے ساتھ کھڑا رہے گا جب وہ تباہ کن آفت…

ترکیہ کی اسرائیلی وزیر کے مسجداقصیٰ کے احاطہ میں یہودی عبادت گاہ کی تعمیر کے مطالبے کی مذمت

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک وزارت خارجہ نے بنیاد پرست اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گوئرکی جانب سے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں یہودی عبادت گاہ کی تعمیر کے مطالبےکے حالیہ ریمارکس کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ نے اپنے تازہ بیان مین کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گوئرکی طرف سے مسجد اقصیٰ میں عبادت گاہ کی تعمیر کے حوالے سے دیئے گئے بیانات یروشلم اور بیت المقدس کی حیثیت اور شناخت کو تبدیل کرنے کی اسرائیل کی کوششوں کی ایک نئی اور انتہائی خطرناک مثال ہے۔…

سابق فوجیوں کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پینٹاگون

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ سابق فوجیوں کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے کہا کہ سابق فوجیوں کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ امریکا پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان مستحکم شراکت داری ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی اور مشترکا اہداف کے حصول کے لیے پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے۔ دونوں ممالک کی فوجی اور سیاسی قیادت میں دو طرفہ امور پر بات ہوتی رہتی ہے۔…

بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ ، مکمل ہڑتال

سری نگر (پاک ترک نیوز) بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ وادی میں بھارت کے غیر قانونی قبضے کیخلاف یوم سیاہ منائے جانے کی کال دی تھی جس کے پیش نظر آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ اپنے پیغام میں حریت رہنماؤں نے کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارت کو ایک مضبوط پیغام بھیجیں کہ وہ اس کے قبضے کو مسترد کرتے ہیں، بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں اپنا یوم آزادی منانے کا کوئی…

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کردیا

ریاض (پاک ترک نیوز ) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے قتل کے خدشے کا اظہار کردیا ۔ پولیٹیکو میگزین کے مطابق محمد بن سلمان نے امریکی ارکان کانگریس سے کہا ہے کہ انھیں قتل کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے، انھوں نے سعودی اسرائیلی تعلقات کی بحالی اور امریکا کے ساتھ تعاون کی خاطر اپنی جان خطرے میں ڈال رکھی ہے۔ انہوں نے مصر کے مقتول صدر انور سادات کا بھی حوالہ دیا جنھیں اسرائیل کے ساتھ کیمپ ڈیوڈ سمجھوتے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ سعودی ولی عہدہ شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی ارکان…

ایران کی جانب سے بڑے حملے کیلئے تیار رہنا چاہیے : جان کربی

تہران (پاک ترک نیوز ) امریکہ کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے بڑے حملے کے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنا دفاع کرسکتا ہے اور اسرائیل کو دفاع میں مدد کیلئے امریکا موجود ہے۔ خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کے قتل کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔کشیدہ صورتحال میں عراق سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں عراقی وزیر خارجہ اگلے ہفتے امریکا جائیں گے،…

کشیدہ صورتحال : امریکا کا مشرق وسطیٰ میں آبدوزاور بحری جہاز کی تعیناتی کا حکم

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر امریکی وزیر دفاع نے مشرق وسطیٰ میں میزائل بردار آبدوز اور ابراہم لنکن طیارہ بردار جنگی بحری جہاز تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔ پینٹاگون کے مطابق تعینات کی جانے والی آبدوز USS Georgia ایٹمی آبدوز ہے۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور دیگر اتحادی اسرائیل اور حماس پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ جنگ بندی کا معاہدہ تہران میں حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہانیہ اور بیروت میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر کے قتل کے بعد…

میری حکومت کے خاتمے میں امریکا کا ہاتھ ہے؛ حسینہ واجد

ڈھاکا(پاک ترک نیوز) طلبا کی احتجاجی تحریک کے نتیجے میں مستعفی ہونے اور بھارت میں پناہ لینے والی بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کا دھڑن تختہ ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔ شیخ حسینہ واجد نے اپنے 15 سالہ اقتدار کے خاتمے کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ایئربیس قائم کرنے کیلئے سینٹ مارٹن جزیرہ امریکا کو نہ دینا میرا جرم بنا دیا گیا۔ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے مزید کہا کہ اگر میں استعفیٰ نہ دیتی تو مجھے لاشوں کا جلوس دیکھنا پڑتا۔ وہ لاشوں پر اقتدار حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن…

بنگلہ دیشی چیف جسٹس عبیدالحسن کا طلبہ کے الٹی میٹم کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز ) طلبہ کے الٹی میٹم کے پیش نظر بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کےم طابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں سینکڑوں مظاہرین نے سپریم کورٹ کا گھیراؤ کرکے چیف جسٹس عبیدالحسن کو استعفیٰ دینے کے لیے ایک گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ مظاہرین نے استعفیٰ نہ دینے کی صورت ججوں کی رہائش گاہوں پر دھاوا بولنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اب اطلاعات ہیں کہ چیف جسٹس آج شام صدر سے مشاورت کے بعد اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔ چیف جسٹس…

غزہ : اسرائیل کا پناہ گزین کیمپ کے سکول پرمیزائل حملہ، 100 افراد شہید

غزہ (پاک ترک نیوز) اسرائیل کی غزہ میں بربریت کاسلسلہ جاری ہے ، اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک اور سکول پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں مزید 100 فلسطینی لقمہ اجل بن گئے۔ غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم میں ایک نئے خونی باب کا اضافہ ہوگیا ، غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان نے ایک پوسٹ میں کہا کہ غزہ شہر کی الدرج کالونی میں التابعين سکول پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 40 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ محمود بصل نے اس واقعے کو ایک ہولناک قتل عام قرار دیا، جس میں متعدد لاشوں میں آگ لگ گئی، موجود…

ارشد ندیم بھی میرا بیٹا ہے، ہمارے لیے سلور میڈل بھی گولڈ جیسا ہے، والدہ نیرج چوپڑا

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ نے کہا ہے کہ گولڈ میڈل جیتنے والا پاکستانی ارشد ندیم بھی میرا بیٹا ہے۔ ہمارے لیے سلور بھی گولڈ میڈل جیسا ہے۔ نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی نے کہا کہ ارشد ندیم کے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ہم بھی خوش ہیں اور اسی طرح نیرج چوپڑا کے سلور میڈل جیتنے پر بھی ویسے ہی خوش ہیں۔ ہمارے لیے سلور بھی گولڈ میڈل جیسا ہے۔ اس مقام تک پہنچنے کے لیے سبھی یکساں محنت کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیرج چوپڑا کی پہلی تھرو ضائع ہوئی، لیکن یہ…

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت آج حلف اٹھا لے گی، بنگلہ دیشی آرمی چیف

ڈھاکہ(پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ عبوری حکومت نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں آج حلف اٹھائے گی۔ بنگلہ دیشی آرمی چیف جنرل وقار الزمان کا کہنا ہے کہ محمد یونس کی سربراہی میں 15 رکنی ٹیم آج (جمعرات) شام تک حلف اٹھائے گی۔ یاد رہے کہ جنرل وقار الزمان نے ملک میں کئی ہفتوں سے جاری احتجاج کے نتیجے میں پیر کو سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے اور بھارت چلی جانے کے بعد عبوری حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔ بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کے دوران 400…

وائٹ ہاؤس کی آصف مرچنٹ کے ٹرمپ پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرین جین پیری کا کہنا ہے کہ آصف مرچنٹ کا ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق آصف مرچنٹ نے بتایا کہ وہ پاکستانی شہری ہے اور پاکستان میں رہتا ہے، اُس کے پاکستان میں بیوی بچے ہیں اور ایران میں بھی بیوی بچے ہیں۔ آصف مرچنٹ نے بتایا کہ اُس کے منصوبے کے 3 حصے تھے، ہدف کے گھر سے یو ایس بی ڈرائیوز چوری کرنا، احتجاج پلان کرنا حصہ تھا۔ امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ منصوبے میں کسی سیاستدان یا سرکاری اہلکار کو قتل کرنا…

بنگلہ دیش: صدرشہاب الدین نے پارلیمنٹ تحلیل کردی

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کے صدرشہاب الدین نے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔ سابق بنگلا دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے اور ملک سے فرار ہونے کے بعد طلبا تحریک نے فوجی قیادت یا حمایت والی حکومت قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے پارلیمنٹ دوپہر 3 بجے تک تحلیل کرنے کا الٹی میٹم دیا گیا تھا۔ طلبہ تحریک کے رہنما ناہید اسلام نے کہا ہے کہ ہمیں بنگلہ دیش میں فوج کی حمایت یافتہ حکومت قبول نہیں ہے، ملک میں عبوری حکومت بنانی ہے تو اس کا خاکہ ہم دیں گے۔ ناہید اسلام، آصف محمود اور ابوبکرمازوم دار نے ویڈیو…

بنگلہ دیش : طلبہ کا فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار، عبوری حکومت کا خاکہ پیش

ڈھاکہ(پاک ترک نیوز ) بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کرنے والی طلبہ تحریک کے رہنما نے ملک میں فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، ساتھ ہی ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کا خاکہ بھی جاری کردیا گیا۔ طلبہ تحریک کے رہنما ناہید اسلام نے کہا ہے کہ ہمیں بنگلہ دیش میں فوج کی حمایت یافتہ حکومت قبول نہیں ہے، ملک میں عبوری حکومت بنانی ہے تو اس کا خاکہ ہم دیں گے۔ ناہید اسلام، آصف محمود اور ابوبکرمازوم دار نے ویڈیو پیغام کے ذریعے عبوری حکومت کا خاکہ جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نوبیل…

بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد مستعفی

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ، آرمی چیف نے 45 منٹ کی ڈیڈلائن دی تھی ۔ بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد بھارت روانہ ہوگئیں ، بنگلہ دیش کے آرمی چیف کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کرینگےبنگلہ دیش میں جاری حکومت مخالف مظاہروں میں جھڑپوں کے دوران مرنے والوں کی مجموعی تعداد کم از کم 300 ہو گئی ہے۔ یہ تعداد پولیس، اہلکاروں اور ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کی رپورٹوں پر مبنی ہے۔ واضح رہے کہ مظاہروں کا آغاز پیر کو دوبارہ ہوگا جبکہ دارالحکومت ڈھاکہ میں فوجیوں…

بنگلادیش میں مظاہرین کا تھانے پر حملہ؛ 13 پولیس اہلکار ہلاک

ڈھاکا(پاک ترک نیوز) بنگلادیش کے علاقے سراج گنج میں عنایت پور تھانے پر حملے میں 13 پولیس اہلکار مارے گئے۔ بنگلادیش میں سول نافرمانی کی تحریک کے دوران چند مشتعل افراد نے عنایت پور تھانے پر دھاوا بول دیا۔مشتعل ہجوم نے تھانے میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور ایک حصے کو آگ لگادی۔ ہجوم نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ بنگلادیش پولیس کے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری بیان میں عنایت پور تھانے میں کم از کم 13 اہلکار کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ ملک بھر کے درجنوں تھانوں پر حملے میں 300 سے…

ایران آج اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے، امریکی میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی اور اسرائیلی عہدیداروں نے آج اسرائیل پر ایرانی حملے کی وارننگ جاری کردی ہے۔ تین امریکی اور اسرائیلی عہدے داروں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ایران آج ممکنہ طور پر اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔ حال ہی میں حماس اور حزب اللہ کے سینیئر رہنماؤں کی ہلاکتوں کے جواب میں اسرائیل پر ایران کے ممکنہ حملے کے پیش نظر امریکی سنٹرل کمانڈ کے جنرل مائیکل کوریلا نے اسرائیل کا دورہ کیا۔ امریکی نیوز ویب سائٹ Axios نے دو امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ جنرل کوریلا کا…

غزہ:اسرائیلی فوج کا پناہ گزین سکول پر حملہ، بچوں سمیت 17 فلسطینی شہید

غزہ(پاک ترک نیوز)اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر پناہ گزین سکول پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجہ میں بچوں سمیت 17 فلسطینی شہید ہوئے اور 60 سے زیادہ شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فلسطین کے شہر غزہ کے پناہ گزین سکول پر اسرائیلی بمباری کی، سکول پر پہلے حملے کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج نے مزید بم برسائے۔ صیہونی فوج کے مطابق اسکول کو فلسطینی گروپ حماس کے کمانڈ سینٹر کے طور پر جنگجوؤں کو چھپانے اور ہتھیار بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا، حماس نے اسرائیلی الزامات کی تردید کی ہے ۔…

اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد ایران میں فوجی اور انٹیلیجنس افسران کی گرفتاریاں

تہران(پاک ترک نیوز) ایرانی حکام نے حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد متعدد فوجی اور انٹلیجنس افسروں کو گرفتار کرلیا۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تحقیقات کے سلسلے میں متعدد ایرانی انٹیلیجنس اورفوجی افسران کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایران کے اس گیسٹ ہاؤس کے ملازمین کو بھی جہاں اسماعیل ہانیہ مقیم تھے گرفتار کیا گیا ہے ۔ حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ پر تہران میں قاتلانہ حملہ ایران کی سکیورٹی کے لیے بہت بڑا سوالیہ نشان ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایران کی پاسداران…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More