یو اے ای میں پھر شدید بارشوں کا امکان، تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان

ابوظہبی (پاک ترک نیوز)
متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) میں ایک مرتبہ پھر جمعرات سے شدید بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ جسکی وجہ سےتعلیمی اداروں میںجمعرات اورجمعہ کو تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اماراتی محکمہ موسمیات کے مطابق متحدہ عرب امارات بحیرہ احمر سے سطحی کم دباؤ کی توسیع سے متاثر ہے، مرطوب جنوب مشرقی ہوائیں بھی عرب امارات کے موسم پراثرانداز ہوں گی۔ اماراتی محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے۔اور کچھ جگہ اولے بھی پڑسکتے ہیں۔ جبکہ اس دوران تیز ہوائوں کی رفتار 65 کلومیٹر کی فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے۔
متحدہ عرب امارت میں جمعرات اور جمعہ کو بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر دبئی کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ حکام کے مطابق تعطیلات کا مقصد اساتذہ اور طلباکی حفاظت کویقینی بنانا ہے۔ جبکہ لوگوں کو محتاط رہنے، غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے اور موسم کو دیکھتے ہوئے ورک فرام ہوم کی صلاح بھی دی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More