چیچن اور روس فوجیوں نے ڈی پی آر میں یوکرینی حملہ پسپاکر دیا، رمضان قادروف

گروزنی(پاک ترک نیوز)
چیچن رہنما رمضان قادروف نے کہا ہے کہ چیچن اور روسی افواج نے ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ کے علاقے کلیشچیوو میں یوکرائنی فوج کے حملےکو پسپا کر دیا ہے۔
گذشتہ روز سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر انہوں نے لکھا کہ "کلیشچیوو کے علاقے کی خبروں پر واپسـ” ایک نئی ویڈیو میں اخمت خصوصی یونٹ کے فوجی دستوں کے ساتھ مشترکہ طور پر حاصل کیے گئے نتائج دکھائے گئے ہیں جو میرے پیارے بھائی جنرل آپٹی علاؤدینوف کی دانشمندانہ کمان کے تحت ہیں۔یہ یوکرین کی فوج کی جانب سے آج صبح حملہ کرنے کی کوشش کے افسوسناک نتائج ہیں۔
اس تحریر کے ساتھ منسلک ویڈیو میں یوکرین کی جنگی گاڑیوں کو جلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More