امریکہ کی بڑی یونیورسٹیوں میں غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے خلاف مظاہرے جاری ، کیمپسز میں کشیدگی میں اضافہ

نیویارک (پاک ترک نیوز)
امریکہ کی بڑی یونیورسٹییاں غزہ میں اسرائیل کی جنگ پر اپنے کیمپسز میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔جس کے لئےکولمبیا یونیورسٹی نے کلاسیں منسوخ کر دی ہیں اور ییل اور نیویارک یونیورسٹی میں درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جب کہ ہارورڈ یارڈ کے دروازے عوام کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔
پیرکے بعد اب منگل کے روز بھی مختلف کارروائیاںکی گئیں جن میں 100 سے زائد فلسطینی حامی مظاہرین کی گرفتاری عمل میںلائی گئی جنہوں نے کولمبیا کے سبزہ زار پر ڈیرے ڈال رکھے تھے۔آئیوی لیگ کے اسکولوں میں مظاہروں کے علاوہ دیگر بڑی یونیورسٹیاں جن میں میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، نیویارک یونیورسٹی، اور مشی گن یونیورسٹی شامل ہیںکے کیمپسز میں بھی فلسطینیوں کے حامی جمع ہو رہے ہیں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
مظاہروں میں فلسطینی حامی طلباء کا مطالبہ ہے کہ ان کے سکول غزہ پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کریں اور اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرنے والی کمپنیوں سے علیحدگی اختیار کریں۔
دریں اثنا ان تعلیمی اداروں کے کچھ یہودی طلباء کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر زیادہ تر تنقید وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کررہےہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More