اردوان کے دورے میں ترکیہ اور عراق کے درمیان 26معاہدے طے پائے

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ اور عراق نے صدر رجب طیب اردوان کے عراقی دارالحکومت بغداد کے دورے کے دوران مختلف شعبوں میں 26 معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
ترکیہ کے سرکاری میڈیا کے مطابق اردوان نے 12 سالوں میں پہلی بار عراق کا دورہ کیا تاکہ دو طرفہ تعلقات، انسداد دہشت گردی اور غزہ میں اسرائیل کی جاری جنگ سمیت علاقائی مسائل پر بات چیت کی جا سکے۔اردوان کی عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی سے ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کل 26 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ترکیہ اور عراق نے دو طرفہ تعاون کو تقویت دینے کے لیے توانائی، تجارت، تعلیم، سیاحت، کھیل، صحت اور دفاع کے شعبوں میں بھی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
ترکی، عراق، قطر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ترقیاتی سڑک کے منصوبے پر مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے۔اس معاہدے کا مقصد 1200 کلومیٹر طویل ہائی وے اور ریلوے قائم کرنا ہے۔ اردوان اور السوڈانی کی موجودگی میں ہر ملک کے وزیر ٹرانسپورٹ نے دستاویز پر دستخط کیے ۔
ڈیولپمنٹ روڈ پروجیکٹ میں ریلوے اور ہائی وے لائنیں شامل ہیں جو بصرہ کی گرینڈ فاؤ پورٹ سے دیوانیہ، نجف، کربلا، بغداد اور موصل کے شہروں سے ہوتے ہوئے ترکیہ کی سرحد تک جاتی ہیں۔ جس کا مقصد ترکیہ کی سرحد سے بذریعہ سڑک استنبول اور مرسین بندرگاہ تک اور اس کے بعد یورپ تک رسائی فراہم کرنا ہے۔
اپنے دورے کے دوران اردوان نے اربیل میں صدر نیچروان بارزانی اور عراق کی کرد علاقائی حکومت (کے آر جی) کے وزیر اعظم مسرور بارزانی سے بھی ملاقات کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More