انگلینڈ ٹی20 ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا

لندن (پاک ترک نیوز) دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
انگلینڈ نے جوز بٹلر کو کپتان برقرار رکھا گیا ہےجبکہ ایک سال بعد کہنی کی انجری سے نجات حاصل کرنے والے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔
جوز بٹلر کی قیادت میں انگلش ٹیم ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی، گزشتہ ایڈیشن میں انگلینڈ نے فائنل میں پاکستان کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔
کپتان جوز بٹلر، معین علی، بین ڈکٹ، ٹام ہارٹلی، جوفرا آرچر، جوناتھن بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، ول جیکس، عادل رشید، کرس جارڈن، لیام لیونگ اسٹون، فل سالٹ، ریس ٹوپلی اور مارک ووڈ شامل ہیں۔
انگلینڈ کا یہی سکواڈ پاکستان کیخلاف 4 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز میں حصہ لے گا، جسکا آغاز 22 مئی سے ہوگا۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے 25 مئی تک ٹیمیں اپنے اسکواڈز میں ردوبدل کرسکتی ہیں بعدازاں ٹیموں کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اجازت درکار ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More