اردوان کا فلسطینی صدر محمود عباس کوٹیلی فون،حمایت جاری رکھنے کا عزم

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا ۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے احاطے کے تقدس اور حیثیت کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام کی صورت میں ترکیہ کی فلسطین کی حمایت کا اعادہ کیا۔
ترک صدارتی کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کے ایک بیان کے مطابق، ترک صدر اردوان نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران قربان بیرم (عید الاضحی) کی تعطیلات کی مبارکباد دی۔
ٹیلی فونک گفتگو میں ترک صدر اردوان کا کہنا تھا کہ انقرہ فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھے گا، انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں حالیہ پیش رفت کی وجہ سے ایک اور عید الاضحیٰ غم کے ساتھ منائی جائے گی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More