حماس کو غزہ جنگ بندی پر نئی اسرائیلی تجویز موصول

غزہ (پاک ترک نیوز) حماس کے نائب غزہ سربراہ خلیل الحیا نے ایک بیان میں کہا کہ حماس کو غزہ میں جنگ بندی کی اپنی تازہ تجویز پر اسرائیل کا سرکاری ردعمل موصول ہوا ہے اور فلسطینی گروپ جواب جمع کرانے سے پہلے اس دستاویز کا مطالعہ کرے گا۔
الحیا جو اس وقت قطر میں مقیم ہیں نے ایک بیان میں کہا،کہ حماس کو آج 13 اپریل کو مصری اور قطری ثالثوں کے سامنے پیش کی گئی تجویز پر صہیونی قبضے کا باضابطہ جواب موصول ہوا ہے۔
غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی وحشیانہ جنگ کے چھ ماہ سے زائد عرصے کے بعد، جنگ بندی کے لیے بات چیت تعطل کا شکار ہے، حماس اپنے مطالبات پر قائم ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کسی بھی معاہدے کو فلسطینیوں کے علاقے پر اسرائیل کی جنگ کا خاتمہ کرنا چاہیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری وفد نے اسرائیلی حکام کے ساتھ بات چیت کے لیے اسرائیل کا دورہ کیا، وہ تنازعہ کے خاتمے اور غزہ میں 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر ہونے والے حملوں کے بعد قید بقیہ اسیروں کی واپسی کے لیے بات چیت کا راستہ تلاش کر رہا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More