بین الاقوامی شہریت یافتہ کمپنیوں کی چیمپئنز ٹرافی کیلئے سٹیڈیمز کی تیاری میں بھرپور دلچسپی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025کیلئے تیار ہونیوالے سٹیڈیمز میں بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹ اسٹیڈیم کو چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ تیار کئے جانے کا منصوبہ ہے ۔اس حوالے سے سٹیڈیمز تیار کرنے والی بین الاقوامی شہریت یافتہ کمپنیوں کی جانب سے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے ۔ پاکستان کے تین شہروں میں سٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کا کام جلد شروع ہو گا اور اگلے سال یہ سٹیڈیمز بین الاقوامی معیار کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے تیارہو گے۔
یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ پاکستان سے اگلے برس ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کا خطرہ ہے ۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت کی تمام حربوں کا ناکام بناتے ہوئے چیمپنئز ٹرافی کی میزبانی کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More