پاکستان کی ترقی میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں:آرمی چیف

راولپنڈی(پاک ترک نیوز ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گرین پاکستان انشی ایٹوو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا ٹرولز ہماری توجہ پاکستان اور اُسکے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنے سے نہیں روک سکتے، آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں، پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔
سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہم سب ملکر ٹیم پاکستان ہیں، انشاء اللہ ! عوام کے تعاون سے پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ آئیے! ہم سب ملکر منفی قوتوں کو ردّ کریں اور پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More