یوکرین کے وزیر زراعت کرپشن کیس میں گرفتار

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین نے وزیر زراعت کو 7ملین کرپشن کیس میں گرفتار کرلیا ۔
حکام کے مطابق یوکرین کے وزیر زراعت مائکولا سولسکی کو اربوں ڈالر کی زمین پر قبضے کی سکیم میں ملوث ہونے کے شبے میں حراست میں لیا گیا ۔جرم ثابت ہونے پر اسے 12 سال تک قید ہو سکتی ہے۔
استغاثہ نے جمعہ کو بتایا کہ انسداد بدعنوانی کی ایک عدالت نے سولسکی کو 24 جون تک تحویل میں رکھنے کا حکم دیا، جس کی ضمانت 75.7 ملین ہریونیا ($1.9m) پر رکھی گئی ہے۔
سولسکی پر 291 ملین ہریونیا ($7.36m) مالیت کی سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے اور 190 ملین ہریونیا ($4.8m) کی دوسری زمین حاصل کرنے کی کوشش کرنے کا الزام ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More