پاکستان اور نیوزی لینڈ چوتھے ٹی ٹونٹی میں آج مد مقابل

لاہور: (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے سات بجے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی ٹی 20 سیریز ایک، ایک سے برابر ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر 140 بے سہارا بچے سٹیڈیم میں میچ دیکھیں گے۔
پی سی بی کے میڈیکل پینل نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹانگ کی انجری کا شکار محمد رضوان بقیہ میچز نہیں کھیلیں گے جبکہ عرفان خان نیازی کو بھی آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More