ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی آج پاکستان پہنچے گی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان کے 3 روزہ دورے پر آج رات اسلام آباد پہنچ جائے گی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کو تین روزہ دورے میں ایبٹ آباد اور لاہور بھی لے جایا جائے گا۔
ہفتے کے روز شام ساڑھے چار بجے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لے جایا جائے گا۔ ہفتے ہی کو ٹرافی پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کے موقع پر قذافی سٹیڈیم میں موجود ہوگی۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور امریکہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی میزبانی کریں گے، ورلڈکپ کا پہلا میچ یکم جون اور فائنل 29 جون کو کھیلا جائے گا۔
ٹی20 ورلڈکپ سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے، جبکہ پاکستان اور بھارت کا میچ 9 جون کو نیویارک میں شیڈول ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More