براؤزنگ ٹیگ

#airline

آذربائیجان ایئرلائنز کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی

کراچی (پاک ترک نیوز) آذربائیجان سے کراچی کیلئے پہلی پرواز گزشتہ رات جناح انٹرنیشنل پہنچی۔جناح انٹرنیشنل پر پہلی پرواز کو شاندار واٹر کینن سلوٹ پیش کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری، صوبائی وزیر جام اکرام اور پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پہلی پرواز کا استقبال کیا۔ سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر آف آپریشنز، ڈائریکٹر سیکیورٹی اور قائم مقام ایئرپورٹ منیجر بھی موجود تھے۔اس موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ آذربائیجان ائیرلائنز پہلے ہی اسلام آباد اور لاہور سے دو دو…

جاپان نے ہائیڈروجن سے چلنے والی ایئرلائنر کی تیاری کیلئے 38بلین ڈالر مختص کردیئے

ٹوکیو (پاک ترک نیوز) جاپان نے ہائیڈروجن سے چلنے والی ایئرلائنر کی تیاری کیلئے 38بلین ڈالر مختص کردیئے ۔ جاپان کی وزارت اقتصادیات، تجارت اور صنعت کی طرف سے اعلان کردہ اس منصوبے کا مقصد ٹیکنالوجی کے نئے معیارات قائم کرتے ہوئے متعدد کمپنیوں کی اجتماعی مہارت کو بروئے کار لانا ہے۔ اپنی ہوابازی کی صنعت کو بحال کرنے اور ماضی کی ناکامیوں سے بچنے کے لیے، جاپان کی حکومت نے نجی شعبے کے ساتھ مل کر اگلی نسل کے مسافر طیارے کی تیاری کے لیے ایک پرجوش منصوبے کی نقاب کشائی کی ہے۔ خطاب کرتے ہوئے معیشت، تجارت…

پروگریس ایگل ،ٹرپل ڈیکر اور 6ہائیڈروجن انجن کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار طیارہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پروگریس ایگل دنیا کا سب سےبڑا مسافر بردار طیارہ ٹرپل ڈیکر اور 6ہائیڈروجن فیول انجن پر مشتمل ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ٹرپل ڈیکر پروگریس ایگل جیٹ میں 6ہائیڈروجن فیول انجن ہیں اور یہ بوئنگ 747 سے بڑا ہےاور یہ اتنا بڑا ہے کہ یہ ایک اڑنے والے ہوٹل کی طرح لگتا ہے ۔اپنی ترتعیش سہولیات کے ساتھ اس میں محض 300مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔اس میں تین بڑے ڈیک، چھ بڑے انجن، اور ایک پینورامک ویونگ لاؤنج ہے۔وسیع و عریض جگہ کے ساتھ مسافر کچھ متاثر کن سہولیات سے بھی لطف اندواز ہو سکیں گے ۔ان…

آذربائیجان ایئر لائن کی پہلی براہ راست پرواز لاہور پہنچ گئی

لاہور(پاک ترک نیوز) آذربائیجان ایئر لائن کی پہلی براہ راست پروازلاہورپہنچ گئی ۔ باکو سے پہلی پرواز J25047 نے رات 11 بج کر 36 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔ آذربائیجان کی افتتاحی پرواز کو لاہور ایئر پورٹ پر واٹر سلوٹ پیش کیا گیا، آذربائیجان ایئر لائن کی ہفتہ وار 2 پروازیں باکو سے لاہور کے درمیان چلائی جائیں گی۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق آذربائیجان ایئر لائن کی افتتاحی پرواز میں باکو سے 15 مسافر لاہور پہنچے، نگران وزیر ہوا بازی اور آذربائیجان کے سفیر نے افتتاحی پرواز کو…

پیگاسس ایئر لائنز استنبول سے یونائی جزائر روڈس کیلئے پروازیں شروع کرے گی

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی کم لاگت والی پیگاسس ایئر لائنز یکم جون سے استنبول سے یونانی جزائر روڈس (روڈوس) اور مائیٹیلین (میڈیلی) کے لیے پروازیں شروع کرے گی۔ استنبول کے صبیحہ گوکین ہوائی اڈے سے یونانی جزیروں کے لیے شہر کے اناتولین حصے کے لیے پروازیں ہفتے میں دو بار چلائی جائیں گی ، جس کے راؤنڈ ٹرپ کرایے $159.99 سے شروع ہوں گے۔ پروازیں جمعرات کو سہ پہر 3:05 بجے روانہ ہوں گی۔ اور اتوار کو صبح 7 بجے جبکہ واپسی کی پروازیں روڈس سے جمعرات کو شام 5:05 پر روانہ ہوں گی۔ اور اتوار کو صبح…

السعودیہ کے ٹکٹ کے ساتھ 96گھنٹے کا ویزا لیا جا سکے گا، ترجمان ایئر لائن

ریاض (پاک ترک نیوز) سیاحت اور عمرے کی غرض سے سعودی عرب آنے والوں کے لیے ویزے کی سہولت جلد فراہم کی جائے گی۔اور سعودی عرب آنے کے لیے ٹکٹ خریدتے وقت 96 گھنٹے کا ویزا جاری کرایا جا سکے گا۔ سعودی میڈیاکے مطابق ترجمان نے بدھ کے روز جاری ہونے والے بیان میں سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) کے ترجمان عبداللہ الشھرانی نےکہا ہے کہ سعودی وژن 2030 کے تحت السعودیہ کی پروازوں کے مسافروں کو ٹکٹ خریدتے وقت سیاحتی ویزا جاری کرانے کی سہولت دی جائے گی۔اس حوالے سے ڈیجیٹل سسٹم کو جلد موثر کیا جائے گا۔ سعودی وژن…

ٹرکش ائر لائنز رواں سال 14اب ڈالر کا خطیر زرمبادلہ ملک میں لائی۔ چیئرمین ٹرکش ائر لائنز

استنبول (پاک ترک نیوز) ٹرکش ایئر لائنز (ٹی ایچ وائی) اس سال 14 ارب ڈالرکا خطیر زرمبادلہ ترکی میں لائی ہے، 2023 میں کمپنی کی 90 ویں سالگرہ کے موقع پرفضائی بیڑےمیں 400 طیارے شامل کریں گے۔ اور اپنا ایک اربواں مسافرلے کر جائیں گے ۔ پرچم بردار ائر لائن کے بورڈ کے چیئرپرسن احمد بولات نے کہا ہےکہ ایئرلائن کی ذیلی کمپنی ٹرکش ٹیکنک نے اپنے ایئربس A350-900 قسم کے پہلے طیارے کے بنیادی دیکھ بھال آپریشنز کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے، جسے ٹرکش ائر لائنز نے 2020 میں استنبول ایئرپورٹ پراپنے بیڑے میں شامل…

پائلٹ سوتے رہےاتھوپین ائرلائنزکا  جہاز ائرپورٹ کے اوپر سے گزر گیا

ادیس ابابا (پاک ترک نیوز) ایتھوپین ایئرلائنز کی ایک پرواز کے پائلٹ اور معاون پائلٹ دوران پرواز سو گئے اور معمول کے مطابق لینڈنگ نہ کر سکے۔اور طیارہ رن وے کے اوپر سے گزر گیا۔ اتھوپین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کے روز اس وقت پیش آیا جب پائلٹ اور معاون پائلٹ سوڈان سے ایتھوپیا جانے والی فلائٹ ای ٹی 343 پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔ لینڈنگ سے قبل 37 ہزار فٹ کی بلندی پر موجود بوئنگ 737 نے رن وے تک آنے کے لیے نیچے آنا تھا، لیکن جب ہوائی جہاز نے اپنی اونچائی برقرار رکھی تو ایئر…

حاجیوں کو لیکر پی آئی اے کی پہلی دو پروازیں پاکستان پہنچ گئیں

کراچی(پاک ترک نیوز) حجاز مقدس سے حاجیوں کو لے کر قومی ایئرلائن کی پہلی دو پروازیں پاکستان پہنچ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق بعد از حج آپریشن کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، جس کے تحت دو پروازیں آج علی الصبح حجاج کرام کو لے کر جدہ سے پاکستان پہنچ گئیں۔ پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 732 جمعرات کو علی الصبح ایک بجے جدہ سے کراچی اور دوسری پی کے 739 جدہ سے لاہور صبح 2 بجے پہنچیں۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق 14 جولائی کو قومی ایئرلائن کی 5 پروازیں جدہ سے کراچی، لاہور، ملتان،…

فرانسیسی ایئر لائن نے یوکرین کیلئے پروازیں منسوخ کردیں

پیرس (پاک ترک نیوز) یوکرین اور روس کے درمیان تنازعہ اور سکیورٹی خدشات کے باعث فرانس کی ایئر لائن نے یوکرین کیلئے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں۔ ایئر فرانس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پیرس اور کیف کے درمیان متوقع پروازوں کو دو طرفہ تعلقات کی بنیاد پر منسوخ کیا گیا ہے ۔ ایئر فرانس کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ علاقائی صورتحال کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے اور صورتحال پر نظر ثانی کی جائے گی۔ایئر فرانس ہفتے میں 2 دن منگل اور اتوار کو پیرس سے کیف پروازیں چلائی جاتی ہیں۔ ایئر فرانس سے پہلے، جرمن کیریئر…

لفتھانزا اور شپنگ گروپ ایم ایس سی کی اٹلی کی سرکاری ائرلائن آئی ٹی اے کی خریداری میں دلچسپی 

روم(پاک ترک نیوز)اٹلی میں دیوالیہ ہوجانے والی سرکاری ائرلائن الیتالیا کی راکھ سے پیدا ہونے والی نئی سرکاریائر لائن آئی ٹی اے نے اعلان کیا ہے کہ اسے جرمن حریف لفتھانزا اور شپنگ گروپ ایم ایس سی کی جانب سےخریداری کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔ آئی ٹی اے نےگذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ لفتھانزا اور شپنگ گروپ ایم ایس سی اٹلی سرکاری ائرلائن میں اکثریتی حصہ چاہتے ہیں، لیکن دونوں متوقع خریداروں نے اطالوی حکومت کی اقلیت کو برقرار رکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ…

یورپی یونین ایوی ایشن کا پاکستان سے سفری پابندیاں ختم نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی(پاک ترک نیوز) یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن آڈٹ کی بنیاد پر یورپی روٹ کی پابندیاں ختم نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کے خط کا جواب دےدیا۔ خط ایاسا کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے سی ای او پی آئی اے کو لکھا، جس میں کہا گیا کہ پاکستانی ائیرلائنز سے پابندیاں ہٹانے کیلئے ایاسا سول ایوی ایشن کا آڈٹ کروائے گی، ایاسا آڈٹ کے بعد یورپی روٹ کی پابندیاں ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاو آڈٹ…

مسافر کے ماسک نہ پہننے پر پائلٹ نے پرواز آدھے راستے سے واپس موڑ لی

میامی (پاک ترک نیوز) امریکہ سے برطانیہ جانے والی پرواز کو پائلٹ سے آدھے راستے سے صرف اس لئے واپس موڑ لیا کیونکہ پرواز میں موجود مسافر نے بار بار تنبیہ کے باوجود ماسک پہننے سے انکار کردیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہری میامی سے لندن کیلئے اڑان بھرنے والی پرواز آدھا سفر طے کرنے کے بعد واپس لوٹ آئی ۔ پرواز کے واپس آنے کی وجہ ایندھن میں کمی ، میڈیکل ایمرجنسی نہیں بلکہ ایک مسافر کا ماسک لگانے سے انکار تھا ۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پرواز میں 129مسافروں اور عملے کے…

کورونا پھیلائو ،این سی او سی کا دوران پرواز کھانوں پر پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) کورونا پھیلائو روکنے کیلئے این سی او سی نے دوران پرواز کھانوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔دوران پرواز کھانوں کی فراہمی پر پابندی کا فیصلہ 17جنوری سے لاگو ہو گا۔این سی او سی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پرواز میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )اجلاس میں ملک میں بیماری کے بڑھتے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا اور این سی او سی نے ضروری اقدامات کے لیے صوبوں بالخصوص سندھ…

امریکی کمپنی نے کارگو جہاز پر میزائل شکن سسٹم کی اجازت مانگ لی

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی کمپنی نے اپنے کارگو طیاروں پر میزائل شکن سسٹم نصب کرنے کی اجازت مانگ لی ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت کی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ FedExکمپنی دفاع کیلئے ایسا کارگو جہاز چلانا چاہتی ہے جس پر میزائل شکن سسٹم نصب ہو۔ دستاویزات کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ فیڈکس کا دفاعی سسٹم سامنے سے آنیوالے میزائل کا پتہ چلائے گااور اسے روکنے کا اہل ہوگا ۔ دستاویزات کے مطابق یہ اجازت اس لئے طلب کی گئی کیونکہ ماضی میں ایسے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں…

لفتھانسا ایئر لائن کی پارکنگ بچانے کیلئے 18000خالی پروازیں

برلن (پاک ترک نیوز) کورونا وبا نے دنیا بھرکا نظام درہم برہم کررکھا ہے اب اس خبر یہ ہے کہ مشہور ایئرلائن لفتھانسا نے مشہور اور مصروف ہوائی اڈوں پر اپنی پارکنگ کھودینے کے خوف سے ایک دو نہیں بلکہ 18000 ایسی پروازیں چلائیں جن میں مسافروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی۔ کچھ پروازیں برسلز ایئرلائن نے انجام دیں جو لفتھانسا کی ذیلی کمپنی بھی ہے۔ گروپ نے تصدیق کی ہے کہ برسلز نے 3000 اور لفتھانسا نے 15000 پروازیں ایسی کیں جن میں بہت ہی کم مسافر تھے یا بالکل خالی تھیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یورپی قوانین کے…

اردن کی قومی ائرلائن نے بندش سے بچنے کے لئے حکومت سے مدد مانگ لی

عمان (پاک ترک نیوز)اردن کی قومی ائر لائن ۔رائل جارڈینین(آر۔جے) نے حکومت سے ہنگامی طور پر مالی امداد کی درخواست کر دی ہے جسکی عدم دستیابی کی صورت میں ائر لائن کے بند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ بدھ کے روز جاری اپنے بیان میں ائر لائن کے چیف ایگزیکٹو سمیر مجالی نے کہا ہے کہ کرونا کی وباء کے نتیجے میں دنیا بھر کی حکومتوں نے اپنی قومی ائرلائنوں کو نقصانات میں مدد دینے کے لئے بھاری رقوم فراہم کی ہیں۔ مگر اردن کی حکومت نے ہمیں ابھی تک اپنے نقصانات سے نمٹنے کے لئے کوئی مدد فراہم نہیں کی۔اب پانی سر…

نئی ایئر لائن چیم ونگز کی پہلی پرواز آج کراچی لینڈکرے گی

کراچی (پاک ترک نیوز) شام کی نجی ایئر لائن چیم ونگز کی پہلی باقاعدہ پرواز کراچی میں لینڈ کرے گی ۔چیم ونگز کی پرواز دمشق سے آج سوا 2 بجے جناح ٹرمینل پہنچے گی، اور اس میں 150 سے زائد مسافر سوار ہوں گے، پرواز کو سی اے اے کی جانب سے واٹر سیلیوٹ بھی دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ملکی ہوابازی کی صنعت میں نئی ایئرلائن کا اضافہ ہوگیا ہے، اور شام کی نجی ایئرلائن ’چیم ونگز‘ کی پہلی باقاعدہ پرواز آج کراچی ائرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مزید نئی ائرلائنز نے بھی سول ایوی ایشن پاکستان سے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More