تمام دلچسپی رکھنے والے ملک شمال جنوب بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور کی تعمیر میں حصہ لیں، پوٹن کی آذری صدر سے ملاقات میں دعوت
ماسکو(پاک ترک نیوز)روس تمام دلچسپی رکھنے والے ممالک کو شمال - جنوب بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور (آئی ٹی سی) کی ترقی میں حصہ لینے کی دعوت دیتا ہے۔ اس راہداری کو وسیع تر بین الاقوامی تعاون کی مثال بننا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے گذشتہ روز آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ہمراہ سابق فوجیوں اور بیکل-امور مین لائن (بام) کے معماروں کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں کیا۔
پیوٹن نے کہاکہ جس طرح بام جو حقیقتاً پورے سوویت یونین کا تعمیراتی منصوبہ بن گیا تھااور وہ پوری سوویت جمہوریہ…