براؤزنگ ٹیگ

#babarazam

پاکستان 2022ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد 200کا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم مسلسل نئے اور "دلچسپ" ریکارڈز قائم کر رہا ہے کیونکہ ایک حالیہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں 2022 کے ورلڈ کپ کے بعد سے T20I میں 200+ اسکور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ریکارڈ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان T20I کرکٹ میں سب سے خراب بیٹنگ لائن اپ ہے۔ ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں 2024 کا T20 ورلڈ کپ بالکل قریب ہے، شاہینوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج رہی ہے ۔ حالیہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ جس میں بابر اعظم، محمد رضوان، اور فخر زمان…

کوشش ہوگی کہ انگلینڈ کے خلاف اسی مومینٹم کو برقرار رکھیں،بابر اعظم

ڈبلن (قیوم زاہد ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی ۔ قومی ٹیم کے کپتانب بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پہلے میچ کے بعد ٹیم کی بیٹنگ میں کافی بہتری آئی ہے۔ انفرادی کارکردگی میں رضوان اور فخر نمایاں رہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لوئر آرڈر میں افتخار اور اعظم خان کی بیٹنگ خوش آئند ہے۔نے والی سیریز میں بھی آپ کو مثبت ارادے نظر آئیں گے۔بولنگ میں پہلے میچ کے بعد سینئر بولرز نے ذمہ داری لی ۔ کپتان قومی ٹیم بابراعظم نے کہا کہ عماد وسیم مشکل…

ایک اوور میں 25 رنز؛ بابراعظم کا ایک اور ریکارڈ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئرش بالر بین وائٹ کے ایک اوور میں 25 رنز بناکر آصف علی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ آئرلینڈ کیخلاف ڈبلن میں کھیلے گئے تیسرے ٹی20 میچ کے دوران کپتان بابراعظم نے 42 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 75 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان نے مطلوبہ ہدف محض 17 اوورز میں حاصل کرکے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ بابراعظم نے آئرش بالر بین وائٹ کے ایک اوور میں 25 رنز جس میں 4 چھکے بھی شامل تھے، وہ ایسا کرنے والے پہلے پاکستانی بلےباز بن گئے ہیں۔ اس سے…

کامیاب کپتان بننے پر بابراعظم اور شاہین کو وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے پر چیئرمین کی جانب سے شرٹ کا تحفہ

ڈبلن (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے کامیاب کپتان بننے پر بابراعظم جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے پر شرٹ کا تحفہ پیش کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے کامیاب کپتان بننے پر بابراعظم کو شرٹ کا خصوصی تحفہ پیش کیا، وہ ان دنوں ڈبلن میں ہی موجود ہیں جہاں پر پاکستان ٹیم نے دوسرے ٹی 20 میں آئرلینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دی، یہ بابراعظم کی بطور کپتان مختصر فارمیٹ میں 45 ویں کامیابی ہے، اس طرح انھوں نے دنیا کے…

بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے

ڈبلن(پاک ترک نیوز) بابر اعظم آئرلینڈ کیخلاف دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے ساتھ ہی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے۔ بطور کپتان بابر اعظم اب 77 میچز میں 45 فتوحات کیساتھ سرفہرست ہیں، یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے برائن مسابا بطور کپتان 56 میچز میں 44 کامیابیاں حاصل کرکے اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان 52 میچز میں 42 جبکہ انگلینڈ کے سابق کپتان آئن مورگن 72 میچز میں 42 فتوحات کیساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں۔ یاد…

آئرلینڈ سے شرمناک شکست؛ احمد شہزاد نے بھی تنقید کے نشتر چلادیئے

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان ٹیم کی آئرلینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست پر احمد شہزاد نے بھی تنقید کے نشتر چلادیئے۔ گزشتہ روز قومی ٹیم کو آئرلینڈ نے 3 میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار گرین شرٹس کیخلاف ٹی20 فارمیٹ میں تاریخی فتح حاصل کی تھی۔ احمد شہزاد نے سماجی رابطے کی سائٹ پر طنزیہ انداز میں لکھا کہ میں پوچھنا چاہتا تھا کہ کیا آج بھی بینچ اسٹرنتھ چیک کررہے ہیں؟” کبھی کبھی اپنی طاقت کو آزمائیں۔ میچ کے بعد کی پریزنٹیشن میں بات کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے شکست کی…

قومی ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے آئر لینڈ پہنچ گئی

ڈبلن(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے آئر لینڈ پہنچ گئی ہے۔ قومی ٹیم کپتان بابر اعظم کی قیادت میں دبئی کے راستے ڈبلن پہنچی ۔محمد عامر ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ روانہ نہ ہو سکے وہ جلد ٹیم کو جوائن کریں گے۔ کھلاڑی آج آرام کرنے کے بعد کل 9 مئی بروز جمعرات کو پریکٹس کریں گے ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے 3 میچز ڈبلن میں کھیلے جائیں گے، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 10، دوسرا 12 اور تیسرا میچ 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے گی۔ قومی…

قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے آئر لینڈ روانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) آئر لینڈ اور انگلینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آئر لینڈ روانہ ہو گئی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم غیرملکی دورہ کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے علامہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی وہاں سے قومی کرکٹر براستہ دبئی آئر لینڈ پہنچیں گے، محمد عامر ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ روانہ نہ ہو سکے، وہ بعد میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ لاہور ائیرپورٹ پر وی آئی پی لاؤنج میں قائمقام گورنر محمد احمد خان نے قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کو الوداع کیا، محمد احمد خان نے ٹی ٹونٹی…

قوم کو اس بار ورلڈکپ کا تحفہ دیں گے، بابر اعظم

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پوری ٹیم کی ساری توجہ صرف اور صرف ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ہے۔ ماضی میں جو ہونا تھا وہ ہوگیا، قوم کو اس بار ورلڈکپ کا تحفہ دیں گے۔ کپتان بابر اعظم نے اس یقین اور اعتماد کا اظہار ورلڈکپ 2024 کے لیے منتخب کردہ ٹیم کے حوالے سے کی گئی پریس کانفرس میں کیا۔ بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم سلیکشن میرٹ پر ہوئی ہے۔ تمام سلیکٹرز نے طویل بحث و مباحثے، باہمی مشاورت اور ایک ایک کھلاڑی کی پُرفارمنس کو دیکھتے ہوئے ٹیم کی سلیکشن کی ہے۔ کپتان نے…

پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم

لاہور(قیوم زاہد سے )پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ سیریز جیتیں، پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھیں گے، ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھ کر کھیل رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں پرمشتمل ٹی ٹوینٹی سیریز کے چوتھے میچ سے قبل قومی کپتان بابراعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کوشش ہے کہ ( نیوزی لینڈ کے خلاف ) سیریز جیتیں، مجھے سب لڑکوں پر یقین ہے، یہی لڑکے اچھا کھیل پیش کریں گے،انہوں نے کہا کہ پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھیں گے۔ ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم کا…

نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری بابراعظم کی تنزلی، شاہین کی 2درجہ ترقی

دبئی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تنزلی ہوئی ہے جبکہ بولرز میں شاہین آفریدی 2 درجہ چھلانگ لگا کر 17ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کیخلاف ناقص بیٹنگ پرفارمنس نے بابراعظم سے ٹی20 فارمیٹ میں چوتھی پوزیشن چھین لی ہے اور وہ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، انکے 753 ریٹنگ پوائنٹس ہیں جبکہ ایڈن مارکرم نے چوتھی پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں۔ محمد رضوان 800 ریٹنگ…

دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ، ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان نیوزی لینڈ سیریز کے بعد ہوگا

لاہور(پاک ترک نیوز) دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کےلیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ہوگا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے یکم مئی تک نام بھجوانے ہیں، 25 مئی تک اسکواڈ میں رد و بدل کے بعد آئی سی سی کی منظوری لینا لازمی ہوگی۔ پاکستان کے اسکواڈ میں 17، 18 کھلاڑیوں کو رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ آئرلینڈ روانگی سے قبل مختصر کیمپ بھی لگائے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ پاکستان ٹیم آئرلینڈ میں تین اور انگلینڈ میں چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔…

پاک نیوزی لینڈ پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ،بارش کا امکان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔ میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جیت کیلئے پر عزم ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، ٹرافی کی تقریب رونمائی میں پاکستان کے کپتان بابر…

ٹی 20 سیریز: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پانچ ٹی20 میچز کی سیریز کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداران نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا، مہمان ٹیم کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کڑی سیکورٹی میں نجی ہوٹل تک پہنچایا گیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کا پریکٹس سیشن 16 اور 17 اپریل پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔قومی کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل پری سیریز کے فوٹو شوٹ میں حصہ لیں گے، جس کے بعد دونوں کپتان پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پری سیریز میڈیا کانفرنس سے…

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ،بابراعظم اور شاہین آفریدی کی ترقی

دبئی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ۔پاکستان کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ میں ترقی کا سفر جاری ہے ۔ سری لنکا کے آل راؤنڈر کامندو مینڈس اور ان کے ساتھی اینجلو میتھیوز نے آئی سی سی مینز ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں اپنی پوزیشنوں میں نمایاں بہتری دیکھی ہے جس کے بعد ان کی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف 192 رنز کی فتح، آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز میں 2-0 سے سیریز جیت لی ہے۔ مینڈس، جنہیں مارچ کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز بھی دیا گیا، 92…

نیوزی لینڈ سے سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل ہوگا

لاہور(پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ سے ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل ہوگا۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے کپتان بابراعظم سے مشاورت مکمل کر لی، کیوی کے خلاف قومی سکواڈ کے 18 رکنی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان 9 اپریل کو کیا جائے گا۔ بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، شاداب خان اور افتخار احمد سکواڈ کا حصہ ہونگے، اعظم خان،شاہین شاہ آفریدی ،نسیم شاہ اور زمان خان کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ابرار احمد اور اسامہ میر میں سے ایک کھلاڑی سکواڈ کا حصہ بنے گا۔محمد عثمان، عماد وسیم اور محمد عامر سکواڈ…

کیمپ کے بعد ہمیں فزیکل فٹنس کی فکر نہیں رہے گی،بابر اعظم

ایبٹ آباد (زاہد قیوم ) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ اس کیمپ کے بعد ہمیں فزیکل فٹنس کی فکر نہیں رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فزیکل ٹریننگ کیمپ سے ہمیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فائذہ ہوگا۔ میرا اس طرح کا یہ تیسرا کیمپ تھا۔ جب بھی آئے ہیں کچھ نہ کچھ سیکھ کر گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس کیمپ کا اصل مقصد ٹیم میں اتحاد تھا اور اس پر بہت کام ہوا ۔ اس کیمپ کے بعد ہمیں فزیکل فٹنس کی فکر نہیں رہے گی۔میرے لیے سب سے یادگار لمحہ اعظم خان کا پہاڑ کی چوٹی سر…

شاہین آفریدی کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کر لیا۔ سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کو روٹیشن پالیسی کے تحت آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سلیکشن کمیٹی فاسٹ باؤلر کو ورلڈ کپ سے قبل آرام دینا چاہتی ہے۔پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتی ہے۔ سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی مسلسل کرکٹ کھیلنے کے باعث تھکاوٹ کا شکار ہیں اور مسلسل کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے ان کی رفتار…

شاہین آفریدی خود سے منسوب پی سی بی کے جعلی بیان سے سخت ناخوش

کراچی(پاک ترک نیوز) شاہین شاہ آفریدی خود سے منسوب پی سی بی کے جعلی بیان سے سخت ناخوش ہیں جب کہ انھوں نے سخت احتجاج بھی ریکارڈ کرایا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز شاہین کو کپتانی سے برطرف کر دیا تھا، انھیں اس بات پر رنج تھا کہ بغیر کسی ٹھوس وجہ سے ہٹایا گیا، اتوار کی شام شاہین اس وقت حیرت سے دنگ رہ گئے جب پی سی بی نے قیادت میں تبدیلی کی پریس ریلیز میں ان سے منسوب فرضی جملے بھی شائع کیے۔ شاہین نے فوری طور پر بورڈ سے رابطہ کرکے اس پر احتجاج کیا،وہ سوشل میڈیا پر اس کی تردید بھی کرنا چاہتے…

بابر اعظم کو دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی مل گئی

لاہور(پاک ترک نیوز) بابر اعظم کو دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی مل گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کپتان کا اعلان کر دیا، بابر اعظم ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ سلیکشن کمیٹی نے بابراعظم کو متفقہ طور پر نامزد کیا تھا، سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بابر اعظم کو کپتان مقرر کیا۔ واضح رہے کہ بابر اعظم پہلے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں، وہ گزشتہ برس نومبر میں ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوئے تھے جس کے بعد پی سی بی نے شاہین آفریدی کو ٹی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More