براؤزنگ ٹیگ

#billgates

وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مل کر کام جاری رکھنے کا عزم

ریاض(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ہوئی، بل گیٹس نے پنجاب میں حفاظتی ٹیکوں اور پولیو کے حفاظتی قطروں کے پروگرام کی تعریف کی اور اس طرز عمل کو ملک بھر میں پھیلانے کی تجویز دی۔ وزیراعظم نے بل گیٹس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور اپنے دوبارہ انتخاب پر بل گیٹس کے تہینیتی خط پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات…

وزیراعظم آج سعودی عرب روانہ ہوں گے، سعودی ولی عہد سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آج 2روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے ۔ وزیراعظم 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے ، وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی ہوگی جس میں سرمایہ کاری اور ولی عہد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال ہوگا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کابینہ کے اہم اراکین بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے اس اجلاس میں…

پاکستان سے صرف یہ کہہ رہے امیروں سے مزید ٹیکس اور غریبوں تحفظ دیا جائے،سربراہ آئی ایم ایف

نیویارک(پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ پاکستان سے صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ امیروں سے مزید ٹیکس لیے جائیں اور غریبوں کو تحفظ دیا جائے، یہی وہ بات ہے جو پاکستان کے عوام بھی چاہتے ہیں۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کے بعد ایم ڈی آئی ایم ایف نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم نے پاکستان کے معاشی استحکام کو یقینی بنانے، پائیدار اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے حوالے سے گفتگو کی۔پاکستان کے وزیراعظم سے بہت…

وزیراعظم سے بل گیٹس کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف سے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ٹیلی فون رابطہ ہوا۔ وزیراعظم اور بل گیٹ نے صحت عامہ اور سیکٹر پروگرامز سے متعلق گفتگو کی ۔وزیراعظم نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی پاکستان میں خدمات کو سراہا ۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ ، مہلک بیماریوں سے بچوں کوبچا نا، غذایت کی کمی کے مسائل پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وسائل میں سب کی شمولیت کے لئے موجودہ حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وزیراعظم نے بل…

وزیراعظم شہباز شریف اوربل گیٹس کا ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن (BMGF) کے شریک چیئرمین مسٹر بل گیٹس کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔ وزیراعظم نے بی ایم جی ایف کی جانب سے ملک میں پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکوں، غذائیت اور مالیاتی شمولیت کو بہتر بنانے میں خاص طور پر ملک میں حالیہ سیلاب کے دوران پاکستان کو دی جانے والی قابل قدر مدد کو سراہا۔ وزیر اعظم نے ملک میں پولیو کے خاتمے کے لئے وفاقی وزیر صحت جناب عبدالقادر پٹیل اور انکی ٹیم کی ان تھک کوششوں سے جناب بل…

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

نیو یارک (پاک ترک نیوز) بل گیٹس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ ٹوئٹر پر کورونا کے بارے میں بتاتے ہوئے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا کہ معمولی علامات ہیں، لیکن خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ویکسین لگائی جا چکی ہے اورمجھے ٹیسٹنگ اور بہترین طبی دیکھ بھال کی سہولت حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے کہ ہم میں سے کسی کو دوبارہ وبائی مرض سے نمٹنا نہ پڑے۔…

کیا کورونا ویکسی نیشن کا عالمی ہدف حاصل ہو گا

میونخ(پاک ترک نیوز) بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ دنیا 2022 میں 70 فیصد ویکسی نیشن کے ہدف تک پہنچ سکتی ہے۔ میونخ سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ ۔بہت دیر ہوچکی ہے، بہت دیر ہوچکی ہے۔ ہم ایک انتہائی غیر مساوی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں بہت سی بیماریاں ہیں۔اورمیرے خیال میں اس طرح کی بیماری لوگوں کو یاد دلاتی ہے کہ عالمی صحت ہر ایک گزرتے دن کے ساتھ کتنی غیر مساوی ہوتی جا رہی ہے۔

شکریہ عمران خان ،بل گیٹس

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) معروف آئی ٹی کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات پر نتیجہ خیز بات کیلئے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ https://twitter.com/BillGates/status/1494439401912340480 پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اپنے ٹوئٹر پیغام میں بل گیٹس نے لکھا کہ پرے ملک سے پولیو کے خاتمے کے عزم کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں اور میں پرامید ہوں کہ ہر کوئی چوکنا اور ہوشیار رہے تو ہم پولیو کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز…

بل گیٹس ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) معروف کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ۔ وہ دورے کے دوران صدر مملکت اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں آئی ٹی سیکٹر سے متعلق منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مائیکرو سافٹ کے بانی این سی او سی ہیڈ کوارٹرز بھی جائیں گے۔ بِل گیٹس کو کورونا اور پولیو کی روک تھام پر بریفنگ دی جائے گی۔ چک شہزاد میں قائم کورونا ہسپتال کا دورہ بھی کریں گے۔ بانی مائیکروسافٹ بِل گیٹس آج شام کو…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More