وزیراعظم آج سعودی عرب روانہ ہوں گے، سعودی ولی عہد سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آج 2روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے ۔

وزیراعظم 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے ، وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی ہوگی جس میں سرمایہ کاری اور ولی عہد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال ہوگا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کابینہ کے اہم اراکین بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے اس اجلاس میں عالمی صحت ، فنانشل ٹیکنالوجیز، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، جامع ترقی، علاقائی تعاون، اور عالمی ترقی کے تناظر میں توانائی کے متوازن استعمال کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے رکھیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے بھی سعودی عرب میں ملاقات متوقع ہے ، ملاقات میں نئے اقتصادی پیکیج پر تبادلہ خیال ہوگا۔وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More