براؤزنگ ٹیگ

#chairmanpcb

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈومیسٹک سیزن میں تین نئے چیمپیئنز ٹورنامنٹس منعقد کرنیکا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25 میں تین نئے چیمپیئنز ٹورنامنٹس کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق تینوں فارمیٹس میں چیمپیئنز کپ ون ڈے، چیمپیئنز کپ ٹی20 اور چیمپیئنز فرسٹ کلاس کپ منعقد ہوں گے۔ نئے سیزن کا آغاز یکم ستمبر کو چیمپیئنز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ سے ہوگا۔ ان تین ایونٹس میں 131 فرسٹ کلاس میچز، دو ایونٹس میں 40 پچاس اوورز کے میچز اور تین ایونٹس میں 97 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔تین چیمپیئنز ٹورنامنٹس کے اضافے کے بعد پی سی بی اب مردوں کے آٹھ سینیئر…

سابق کپتان وسیم اکرم نے پی سی بی کی پیشکش ٹھکرا دی

کراچی (پاک تر ک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کی پیشکش ٹھکرا دی۔ سابق کپتان اور کنگ آف سوئنگ وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) یا چیئرمین کے مشیر کی حیثیت سے شمولیت کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب پی سی بی کو اپنے کرکٹ کے معاملات کے انتظام پر جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کو جو وفاقی وزیر داخلہ کے طور پر بھی کام کرتے ہیں، کو ان کے دوہرے کردار کی وجہ…

چیئرمین پی سی بی نے وقار یونس کو کرکٹ معاملات کا نگران مقرر کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) محسن نقوی نے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بائولر وقار یونس کو کرکٹ معاملات کا نگران مقرر کردیا ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین نے آئین کے مطابق اپنے اختیارات وقار یونس کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد اب کرکٹ بورڈ کے انتظامی امور محسن نقوی خود دیکھیں گے جب کہ کرکٹ کے معاملات وقار یونس دیکھیں گے۔ کرکٹ کے حوالے سے تمام فیصلوں کا ذمہ دار اب ایک کرکٹر ہوگا، سلیکشن، انٹرنیشنل ڈومیسٹک، این او سی سمیت تمام فیصلے ایک کرکٹر…

ہار جیت کھیل کا حصہ، قومی ویمن ٹیم پر فخر ہے: چیئرمین پی سی بی

لاہور(پاک ترک نیوز) ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میچ میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بیان سامنے آگیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستانی ویمن ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے آپ پر فخر کہ آپ نے آخری گیند تک دل سے کھیلا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ سپرٹ ہے جس کا آپ نے مظاہرہ کیا، آپ قوم کی امیدوں پر پورا اتری ہیں، پراعتماد رہیں، آپ کو ہماری غیرمتزلزل سپورٹ جاری رہے گی۔…

آئی سی سی کا سالانہ اجلاس آج، چیئرمین پی سی بی شرکت کریں گے

کولمبو (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سالانہ اجلاس آج سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہو گا ۔چیئرمین پی سی بی محسن رضا نقوی شرکت کریں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سالانہ اجلاس پہلی بار ایشیا میں ہورہا ہے، جس میں 108 رکن ممالک کے 220 اراکین شرکت کریں گے، اجلاس میں کرکٹ کی لاس اینجلس اولمپکس 2028ء میں شرکت کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سی ای او پی سی بی سلمان نصیر سالانہ میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، آئی سی سی اجلاس میں چیمپئنز…

قومی کرکٹ ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا فارمولا تیار

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کیلئے فارمولا تیار کرلیا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سرجری کا آغاز کر دیا۔سلیکشن کمیٹی کے دو اراکین وہاب ریاض اور عبدالرزاق کوعہدے سے ہٹا دیا، تاہم اب نئی سلیکشن کمیٹی کیلئے فارمولا تیار کر لیا گیا ہے۔سلیکشن کمیٹی میں دونوں فارمیٹ کے کوچز شامل ہوں گے، کوچز جیسن گیلسپی اور گیری کرسٹن کے ساتھ محمد یوسف اور اسد شفیق شامل ہوں گے۔ جس فارمیٹ کی ٹیم ہوگی اس کا کپتان بھی سلیکشن…

وہاب ریاض اور عبدالرزاق ٹیم کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس پر عہدوں سے فارغ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔ اب دونوں سابق کرکٹرز آئندہ سلیکشن معاملات میں شامل نہیں ہوں گے۔ محمد یوسف اور اسد شفیق فی الحال بطور سلیکٹر کام جاری رکھیں گے۔یہ فیصلہ سابق کرکٹرز کی جانب سے ٹیم سلیکشن پر تنقید کے بعد کیا گیا ہے۔عبدالرزاق اور وہاب ریاض کی جگہ نئے سلیکٹرز کا انتخاب کیا جائے گا۔ قومی ٹیم کے ساتھ بطور سینئر مینجر ذمہ داری نبھانے والے وہاب ریاض کو اس عہدہ سے…

پاک بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز کا ممکنہ شیڈول منظر عام پر آ گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونیوالی ٹیسٹ سیریز کا ممکنہ شیڈول منظر عام پر آگیا۔ بنگلادیشی کرکٹ ٹیم 17 اگست کو پاکستان پہنچے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست، دوسرا ٹیسٹ 30 اگست جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 3 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-2025 کا حصہ ہے۔ اس سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا بریفنگ میں تصدیق کی تھی کہ قذافی اسٹیڈیم جاری اپ گریڈ کی وجہ سے قذافی اسیٹیڈیم پاک بنگلادیش سیریز کے میچز کی میزبای سے محروم رہے…

پی سی بی میں آوے کا آوا بگڑا ہوا، غلط فیصلے کرنیوالوں کا احتساب ہوگا: محسن نقوی

لاہور(پا ک ترک نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ آوے کا آوا بگڑا ہوا،ٹیم کی سلیکشن میں غلط فیصلے کرنیوالوں کا احتساب ہوگا۔ بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کہاں کھیلی جائے گی اس حوالے سے بھی محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے وینیوز میں ملتان ،کراچی اور راولپنڈی شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے لیگز کھیلنے والے کھلاڑیوں پر واضح کر دیا کہ لیگز کھیلنے والے سن لیں!پہلے پاکستان بعد میں دوسری چیزیں ہیں، بنگلہ…

پی سی بی کا قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت لازمی قرار دینے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم میں انتخاب کے لیے کھلاڑیوں کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یہ فیصلہ لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس کے دوران کیا گیا۔ یہ میٹنگ T20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ہوئی ۔شاہین گروپ مرحلے میں امریکہ اور بھارت سے شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہرہو گئی تھی ۔ میٹنگ کے دوران شرکاء نے ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ…

اچھی طرح معلوم ٹیم میں کیا چل رہا تھا قوم جلد بڑی سرجری دیکھے گی، چیئرمین پی سی بی

لاہور(پاک ترک نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اچھی طرح معلوم ہے کہ ٹیم میں کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی وجوہات کیا ہیں، قوم کرکٹ ٹیم سے ایسی مایوس کن کارکردگی کی توقع نہیں رکھتی تھی۔ میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ لگتا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا، آج کی انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔آج کی شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی، پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب…

ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کیلئے 15 لاکھ کا انعام

لاہور(پاک ترک نیوز) وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کو مسلسل دوسری بار ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر 15 لاکھ کا انعام دے دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی خصوصی دعوت پر وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کی، محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی اور کارکردگی کو سراہا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور 15 لاکھ روپے کا چیک دیا، چیئرمین پی سی بی نے وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی…

ٹی20 ورلڈکپ؛ چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا۔ اگلے ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع تھا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کی سلیکشن کے عمل پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ناموں پر اعتراض نہیں اٹھایا بلکہ باقاعدہ میٹنگز نہ ہونے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے اور اس معاملے پر محسن نقوی نے خط کے ذریعے سلیکشن کمیٹی سے جواب طلبی کر لی۔ ٹیم کے انتخاب کیلئے کسی…

کامیاب کپتان بننے پر بابراعظم اور شاہین کو وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے پر چیئرمین کی جانب سے شرٹ کا تحفہ

ڈبلن (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے کامیاب کپتان بننے پر بابراعظم جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے پر شرٹ کا تحفہ پیش کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے کامیاب کپتان بننے پر بابراعظم کو شرٹ کا خصوصی تحفہ پیش کیا، وہ ان دنوں ڈبلن میں ہی موجود ہیں جہاں پر پاکستان ٹیم نے دوسرے ٹی 20 میں آئرلینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دی، یہ بابراعظم کی بطور کپتان مختصر فارمیٹ میں 45 ویں کامیابی ہے، اس طرح انھوں نے دنیا کے…

محسن نقوی کا ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالر دینے کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈ کپ 2024جیتنے پر ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کردیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے گفتگو کی اور کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کی۔ چیئرمین پی سی بی کا قومی کھلاڑیوں سے کہنا تھا کہ امید ہے کہ آپ اس بار پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے۔ کسی دباؤ کے بغیر کھیلیں، بھرپور مقابلہ کریں، میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا…

چیئرمین پی سی بی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ملاقات

لاہور(قیوم زاہد سے ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز اور اگلے برس نیوزی لینڈ میں کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے برس چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچ کھیلے گی ۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ سیریز کے لئے پاکستان آمد پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ کا شکریہ ادا کیا۔

پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا، پانچ میچوں کی ایک ایک سے برابر ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاک نیوزی چوتھے ٹی 20 میچ میں بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت دے دی۔140 بے سہارا و یتیم بچے قذافی…

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کاکول کیمپ کا دورہ

ایبٹ آباد (قیوم زاہد سے ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین محسن نقوی نے کاکول میں قومی کرکٹرز کے کیمپ کا دورہ کیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایبٹ آباد میں کاکول کا دورہ کیا اور پاکستان آرمی کے ٹرینرز کی جانب سے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کے لیے لگائے جانے والے فٹنس کیمپ کا ذاتی طور پر مشاہدہ کیا اس دورے کا مقصد تربیتی کیمپ کے بارے میں جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کیمپ کے انعقاد میں پاک فوج کے تعاون پر شکریہ ادا کرنا تھا۔ فٹنس کیمپ پاکستان کے کھلاڑیوں کی جسمانی صلاحیتوں کو بڑھانے…

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج کاکول ایبٹ آباد جائیں گے

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی آج کاکول ایبٹ آباد جائیں گے۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کاکول میں کھلاڑیوں کے فٹنس کیمپ کا دورہ کریں گے۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کیمپ میں کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔

چئیرمین پی سی بی کی زیرصدارت رات گئے قذافی سٹیڈیم میں اہم اجلاس

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین محسن نقوی کی زیرصدارت رات گئے پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم میں اہم اجلاس ہوا ۔ سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے بارے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو سفارشات پیش کیں ۔اجلاس میں کوچز سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ سلیکشن کمیٹی کے اراکین محمد یوسف۔ وہاب ریاض۔ عبدالرزاق۔ بلال افضل اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ نے اجلاس میں شرکت کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More