براؤزنگ ٹیگ

#championtrophy

چیمپئینز ٹرافی 2025؛ ڈرافٹ شیڈول منظر عام پر آگیا

دبئی (پاک ترک نیوز) پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ڈرافٹ شیڈول منظر عام پر آگیا۔ پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی 2025 کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا جس کیلئے ڈرافٹ شیڈول جاری منظر عام پر آگیا۔ 12 سے 18 فروری تک سات دن کا وقفہ ‘سپورٹ پیریڈ’ کے طور پر مختص کیا گیا ہے، جس میں ٹیمیں وارم اَپ میچز میں حصۃ لیں گی جبکہ میڈیا اور تشہیری سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔10 مارچ کو فائنل کیلئے ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔ آخری بار چیمپئنز ٹرافی سال 2017 میں کھیلی…

چیمپئنز ٹرافی 2025کیلئے 7کروڑ ڈالر کا بجٹ مختص

دبئی (پاک ترک نیوز ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 7کروڑ ڈالر بجٹ کی منظوری دی تھی ۔ آئی سی سی کے گزشتہ ہفتے سری لنکا میں ہونے والے اجلاس میں اس شو پیس ایونٹ کے بجٹ کی منظوری دی گئی تھی۔ چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال فروری مارچ میں پاکستان میں ہوگی جس کا پاکستان میزبان ہونے کے ساتھ دفاعی چیمپئن بھی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ آئی سی سی فنانشل اور کمرشل کمیٹی نے سکروٹنی کے بعد منظور کیا تھا۔ چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ پی سی بی اور آئی سی سی…

بھارتی ٹیم حکومتی اجازت ملنے پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے ،جے شاہ

لاہور(پاک ترک نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے ایک بار پھر اشارہ دیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے۔ اتر پردیش پریمیئر لیگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی بورڈ کے صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ پاکستان ون ڈے ورلڈکپ 2026 کے حوالے سے جو چاہے کہے لیکن چیمپئینز ٹرافی 2025 میں شرکت کیلئے ہمیں حکومتی منظوری درکار ہے۔ انہوں نے کہا ممکنہ طور پر بھارتی ٹیم حکومتی اجازت ملنے کے بعد آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے…

چیمپئنز ٹرافی 2025؛ انگلینڈ بھی ایونٹ پاکستان میں کھیلنے کا خواہاں

کراچی(پاک ترک نیوز) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے بھی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہی کروانے کی حمایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹیو ای سی بی رچرڈ گولڈ نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں ہی انعقاد یقینی دیکھنا چاہتے ہیں، ہم پاک بھارت ٹیسٹ کی اپنے ملک میں میزبانی کی بھی خواہش رکھتے ہیں، حالیہ آئی سی سی میٹنگز میں دونوں بورڈز کے حکام کا موڈ خوشگوار تھا، مسئلہ تب ہوتا ہے جب سیاست حائل ہو۔ پاکستان کو آئندہ برس فروری مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنا ہے ، بھارت اپنے میچز…

بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہ کرنے سے کرکٹ ختم نہیں ہو گی، حسن علی

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی کا کہنا ہے کہ 2025ء کی چیمپئنز ٹرافی بھارتی کرکٹ ٹیم کے بغیر پاکستان میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں، بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہ کرنے سے کرکٹ ختم نہیں ہو گی۔ حسن علی نے کہا کہ اگر ہم بھارت میں کرکٹ کھیلنے جا رہے ہیں تو ان کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔ قومی کرکٹر حسن علی کا کہنا ہے کہ بہت سے بھارتی کرکٹرز نے اپنے انٹرویوز میں کہا ہے کہ وہ پاکستان میں کھیلنا چاہتے ہیں، اس کا مطلب یہ ہوا کہ ٹیم تو پاکستان آنا چاہتی ہے تاہم وہ اپنے ملک اور…

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری دے دی

کولمبو (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ 2025میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری سری لنکا میں جاری آئی سی سی میٹنگز کے آخری روز دی گئی۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بجٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی نے تیار کیا۔ آئی سی سی کے اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت دیگر بورڈ کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز فروری 2025 سے پاکستان…

"چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی بورڈ حکومتی انکار کا تحریری ثبوت فراہم کرے”

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) سے چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان ناجانے دینے سے انکار کا تحریری ثبوت مانگ لیا۔ پی سی بی کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ‘اگر ہندوستانی حکومت چیمپیئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان کے سفر سے اپنی ٹیم کو اجازت دینے سے انکار کرتی ہے، تو اسے تحریری طور پر ہونا چاہیے۔ یہ بھارتی کرکٹ بورڈ پر ہے کہ وہ خط انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو فراہم کرے’۔ پی سی بی ذرائع نے مزید کہا کہ بھارتی بورڈ کو…

چیمپینز ٹرافی؛ بھارتی ٹیم میچ کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی، بھارتی میڈیا

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپینز ٹرافی کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپینز ٹرافی کے میچز کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی۔ بی سی سی آئی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) سے بھارتی ٹیم کے میچز سری لنکا یا دبئی میں کروانے کے لیے کہے گی۔ یاد رہے کہ چمپینز ٹرافی آئندہ سال فروری مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان نے بھارتی ٹیم کے تمام میچز لاہور میں کروانے کی پیشکش کی ہے۔…

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا مسودہ منظوری کے لیے آئی سی سی کو ارسال

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا مسودہ منظوری کے لیے آئی سی سی کو بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ سال ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول حتمی منظوری کے لیے آئی سی سی کو بھیج دیا ہے۔ ڈرافٹ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں کل 15 میچ ہوں گے اور بھارت اپنے تمام میچ لاہور میں کھیلے گا۔ فائنل سمیت سات میچز لاہور میں ہوں گے۔ کراچی کا نیشنل…

بین الاقوامی شہریت یافتہ کمپنیوں کی چیمپئنز ٹرافی کیلئے سٹیڈیمز کی تیاری میں بھرپور دلچسپی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025کیلئے تیار ہونیوالے سٹیڈیمز میں بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹ اسٹیڈیم کو چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ تیار کئے جانے کا منصوبہ ہے ۔اس حوالے سے سٹیڈیمز تیار کرنے والی بین الاقوامی شہریت یافتہ کمپنیوں کی جانب سے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے ۔ پاکستان کے تین شہروں میں سٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کا کام جلد شروع ہو گا اور اگلے سال یہ سٹیڈیمز بین الاقوامی…

پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025کا میزبان

لاہور(پاک ترک نیوز)پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر ، آئی سی سی چیمپٹنر ٹرافی 2025کی میزبانی پاکستان کرے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2025کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملنے پر مبارکباد کی پوسٹ شیئر کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے میزبانی ملنے کی خوشخبری سنا دی۔ رمیز راجہ نے پیغام میں کہا کہ یہ بڑے فخر اور خوشی کی بات ہے کہ پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرے گا۔ یہ عظیم خبر یقیناً لاکھوں پاکستانی شائقین،…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More