براؤزنگ ٹیگ

#civilaviationauthority

سیکرٹری ایوی ایشن کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

لاہور(پاک ترک نیوز) سیکرٹری ایوی ایشن نے لاہور ایئرپورٹ کا دورہ کیا ،اپنے دورےکے دوران ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ سیکرٹری ایوی ایشن/ڈی جی سی اے اے سیف انجم نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ (AIIAP) کا دورہ کیا ۔ٹرمینل کی عمارت اور اس سے متعلقہ سہولیات کی توسیع کے لیے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا ۔ ائیرپورٹ مینیجر، پروجیکٹ ڈائریکٹر، نیسپاک ریذیڈنٹ انجینئر، اے ایس ایف کے چیف سیکورٹی آفیسر، اور مقامی اور غیر ملکی کنٹریکٹرز سمیت مختلف حکام کے ہمراہ، سیکرٹری ایوی ایشن/ڈی جی سی اے اے…

انٹرنیشنل ایوی ایشن آرگنائزیشن کی سکیورٹی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی

کراچی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل ایوی ایشن آرگنائزیشن کی سکیورٹی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی۔ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) کی ICVM ٹیم فلائٹ سیفٹی اور مینٹیننس آڈٹ کرنے کے لیے آج پاکستان پہنچے گی ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تصدیق کی کہ آئی سی اے او آئی سی وی ایم ٹیم فلائٹ سیفٹی اور مینٹیننس آڈٹ کے لیے 3 سے 13 جون تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ٹیم جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرے گی۔ ICVM ٹیم CAA کی نیویگیشن خدمات…

سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبادلے

لاہور(پاک ترک نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کیے گئے ہیں جن میں ایئرپورٹ مینیجرز کے تبادلے بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے لاہور اور ملتان ایئرپورٹ کے مینیجرز کا تبادلہ کر کے نئے مینیجرز تعینات کردیے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کیے گئے ہیں جن میں ایئرپورٹ مینیجرز کے تبادلے بھی شامل ہیں۔ ملتان اور لاہور ایئرپورٹ کے ایگزیکٹو گریڈ 8 کے مینیجرز کو ہٹا کر ایگزیکٹو گریڈ 7 کے جونیئر کیڈر افسران تعینات کردی گئے۔ نذیر احمد…

ترکیہ نے پاکستان میں ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ کیلئے دلچسپی ظاہر کر دی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے پاکستان میں ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے لیے دلچسپی ظاہر کر دی۔ اسلام آباد ایئر پورٹ آؤٹ سورسنگ کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے منعقدہ اجلاس میں کے دوران بتایا گیا کہ ترکیہ کی جانب سے ایئر پورٹس آئوٹ سورسنگ میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے ۔ اجلاس کے دوران سی اے اے کے اعلیٰ حکام پر مشتمل ٹیم نے ڈی جی سی اے اے کو بریفنگ دی۔ایئر پورٹس آؤٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ترکیہ کے وفد کو سی اے اے کی ٹیم آج اسلام آباد میں ایئر پورٹ کی…

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے والٹن ایئرپورٹ کی فروخت میں کرپشن کے دعوئوں کو مسترد کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور کے والٹن ایئرپورٹ کی فروخت میں کرپشن کے دعوئوں کو مسترد کردیا ۔ پی سی اے اے کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ نام نہاد/خود ساختہ ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کا حالیہ خط/مواصلات پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) کی قیادت کو بدنام کرنے کی ایک اور مایوس کن کوشش معلوم ہوتی ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ خط بے بنیاد الزامات سے بھرا ہوا ہے اور مصنف نے جان بوجھ کر من گھڑت کہانی کے ساتھ وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو بدنام کیا ہے۔ وفاقی اور پنجاب…

پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں مئی میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے )کی برطانیہ کیلئے پروازیں مئی میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ برطانیہ کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پروازیں مئی میں دوبارہ شروع ہو جائیں گی کیونکہ اس حوالے سے معائنہ مکمل ہو چکا ہے۔ سی اے اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تیمور اقبال نے یہ بات 43ویں ای کچہری کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ سی اے اے کے ترجمان نے پیر کو کہا کہ ای-کچیری کا آغاز پچھلے سیشن کے جائزے سے ہوا،…

ایران کے سول ایوی ایشن کے شعبے سے بڑی خبر آ گئی کمرشل جہاز بنانے کی فیکٹری مکمل

تہران (پاک ترک نیوز) اسلامی جمہوریہ ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اسکی کمرشل ہوائی جہاز بنانے کی فیکٹری مکمل ہوگئی ہے ۔ جو جلد اپنے پہلے ہوائی جہاز کی تیاری کے کام کا آغاز کرے گی۔ اس امر کا انکشاف ایرانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ محمد محمدی بخش نے گذشتہ روز یہاں ٹرانسپورٹ کی بین الاقوامی نمائش کے موقع پرپریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کمرشل جہاز بنانے والی فیکٹری میں تیار کئے جانے والے پہلے جہاز کا نام سیمرغ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ ایرانی…

ترکیہ جانیوالے مسافروں پر چھالیہ اور سپاری لے جانے پر پابندی عائد

کراچی (پاک ترک نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکیہ جانیوالے مسافروں پر چھالیہ اور سونف سپاری لے جانے پر پابندی عائد کردی۔ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ ترکیہ قانون کے تحت چھالیہ منشیات کے زمرے میں آتی ہے، چھالیہ ترکیہ لے جانا ان کے قانون کی خلاف ورزی ہو گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان سے ترکیہ جانیوالے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ چھالیہ لے جانے سے مکمل گریز کریں، چھالیہ ترکی لے جانے پر پابندی ہوگی۔.ترجمان نے کہا ہے کہ ترکیہ جانیوالے مسافرسختی سے ان کے قانون کی پیروی کریں۔ دوسری جانب سی اے…

پاکستان سول ایوی ایشن پرعائد عالمی پابندیاں ختم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان سول ایوی ایشن پر عائد عالمی پابندیوں کا خاتمہ ہو گیا۔انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکائو) نے مراسلہ جاری کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہوا بازی کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ( اکاؤ) کی جانب سے ڈی جی سول ایوی ایشن کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں سی اے اے پر سے ’سیگنیفکنٹ سیفٹی کنسرن‘ کا اعتراض اٹھانے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی جانب سے ’سیگنیفکنٹ سیفٹی کنسرن‘ اعتراض اُٹھانے سے پاکستان کی سول ایوی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More