براؤزنگ ٹیگ

Corruption

روس کا سینئر جنرل رشوت کے الزام میں گرفتار ،15سال قید کا امکان

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کے سینئیر جنرل کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ روس کی فوجی عدالت نے روسی جنرل سٹاف کے نائب سربراہ وادیم شمرین کو ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ روسی جنرل کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے۔ الزامات ثابت ہونے پر انہیں 15 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ عدالت نے وادیم شمرین کو 2 ماہ کے لیے زیرحراست رکھنے کے احکامات جاری کیے۔ سینئر روسی جنرل کی گرفتاری کو بعض سینئر فوجی افسران کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تسلسل میں دیکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں میں…

وزیر داخلہ محسن نقوی کا اووربلنگ پر افسران، بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ پر افسران اور بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور زونل آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوئے اور بریفنگ دی۔ اجلاس میں اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ دورے کے دوران دی گئی ہدایات پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا۔ وزیر داخلہ…

یوکرین کے وزیر زراعت کرپشن کیس میں گرفتار

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین نے وزیر زراعت کو 7ملین کرپشن کیس میں گرفتار کرلیا ۔ حکام کے مطابق یوکرین کے وزیر زراعت مائکولا سولسکی کو اربوں ڈالر کی زمین پر قبضے کی سکیم میں ملوث ہونے کے شبے میں حراست میں لیا گیا ۔جرم ثابت ہونے پر اسے 12 سال تک قید ہو سکتی ہے۔ استغاثہ نے جمعہ کو بتایا کہ انسداد بدعنوانی کی ایک عدالت نے سولسکی کو 24 جون تک تحویل میں رکھنے کا حکم دیا، جس کی ضمانت 75.7 ملین ہریونیا ($1.9m) پر رکھی گئی ہے۔ سولسکی پر 291 ملین ہریونیا ($7.36m) مالیت کی سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر…

روس کے نائب وزیر دفاع کرپشن کے الزامات پر گرفتار

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو کرپشن کے الزامات پر حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی۔ روس کے انسداد بدعنوانی کے حکام نے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خصوصی کمیٹی کے مطابق روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع تیمور وادیمووچ ایوانوف کو ضابطہ فوجداری کے آرٹیکل 290 کے سیکشن 6 کے تحت جرم کرنے کے شبے میں حراست میں لیا گیا۔روسی نائب وزیر دفاع فوجی تنصیبات کی تعمیر کے انچارج اور وزارت دفاع کے اعلیٰ عہدیدار…

پرتگال میں کرپشن اور بد عنوانی کے سکینڈلز کے درمیان انتخابات کی مہم شروع ہو گئی

لزبن(پاک ترک نیوز) بد عنوانی اور کرپشن اسکینڈلز کے سائے میںپرتگال کی دو ہفتوں کی قبل از وقت عام انتخابات کی مہم کا باضابطہ طور پر آغاز ہو گیا ہے جس میں مرکز-دائیں اور مرکز-بائیں بازو کی جماعتوں نے انتخابی سرویزمیں برتری حاصل کر لی ہے۔مگر انتہائی دائیں بازو کی پاپولسٹ پارٹیوں کی طرف سے کل ووٹوں کا تقریباً پانچواںحصہ حاصلکرنے کی پیشن گوئی یورپ میں قومیت پسندوں کے بڑھنے کی مزید علامت ہے۔ دائیں بازو کی قدامت پسند قومی پاپولسٹ سیاسی جماعت چیگا جس کی قیادت 41 سالہ سابق فٹ بال مبصر آندرے وینٹورا کر…

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن انڈیکس میں پاکستان کی واضح بہتری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل نے 180 ممالک کی کرپشن انڈیکس رپورٹ جاری کر دی ہے، کئی سال بعد پاکستان کی درجہ بندی میں واضح بہتری آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2023 میں کرپشن میں کمی ریکارڈ کی گئی،کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان 140 سے 133 پر آ گیا ہے۔ کرپشن سے متعلق 2022 میں پاکستان کا اسکور 27 تھا، کرپشن میں کمی پرپاکستان کا اسکور 2 کی بہتری کے ساتھ 29 ہو گیا ہے۔رپورٹ میں پی ڈی ایم دور حکومت کا احاطہ کرتے ہوئے کرپشن میں کمی کے لیے کی گئی پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی…

پیرو کے معزول صدر پر بغاوت کا الزام۔ 20سال تک قید کا سامنا۔

ریو ڈی جنیرو(پاک ترک نیوز) پیرو کے معزول صدر پیڈرو کاسٹیلو پر بغاوت پر اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور انہیں 20 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے پیرو کےمیڈیا کی رپورٹس کے مطابق کاسٹیلو کو پولیس نے کئی الزامات کے تحت دس دن کی مدت کے لیے حراست میں لیا ہے۔ جس میں بغاوت کو منظم کرنے کی کوشش (پیرو کے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 346) بھی شامل ہے۔ جس کی سزا دس دن سے بیس سال تک قید ہے۔اس کے علاوہ سابق صدر پرعہدے کے غلط استعمال اور امن عامہ کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ اسے بدعنوانی سے متعلق جرائم سے منسلک کئی دیگر…

برازیل ،کرپشن پر 10 سال قید کی سزا پانے والے لولا ڈی سلوا دوبارہ صدر منتخب

برازیلیا(پاک ترک نیوز) برازیل میں کرپشن اور منی لانڈرنگ پر 10 سال قید کی سزا پانے والے لولا ڈی سلوا دوبارہ صدر منتخب ہوگئے۔بولسونارو برازیل کے 1985 کے بعد سے دوبارہ منتخب نہ ہونے والے پہلے صدر ہیں۔ سابق صدر لولا ڈی سلوا نے موجودہ صدر اور دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والے بولسونارو کے خلاف 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے۔ اب تک انتخابات میں شکست تسلیم نہ کرنے والے بولسونارو نے نتائج سے پہلے ہارنے کی صورت میں دھوکہ دہی اور فراڈ کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ لولا نے 2003 سے 2010 تک…

اشرف غنی پر 17 کروڑ ڈالر کی چوری کا الزام، محافظ کی تصدیق

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) سابق افغان صدر اشرف غنی کی سیکیورٹی عملے کے ایک سینئر رکن نے امریکا کی سرکاری ایجنسی کے دعوے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس مبینہ چوری کے ویڈیو شواہد موجود ہیں۔ امریکی ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق افغان صدر کابل سے فرار ہوتے وقت اپنے ساتھ 16 کروڑ 90 لاکھ ڈالر لے گئے تھے۔ بریگیڈیئر جنرل پیراز عطا شریفی، جنہوں نے اشرف غنی کے محافظوں کی سربراہی کی تھی، نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے نہ صرف نقد رقم کے بھاری بیگ منتقل ہوتے دیکھے بلکہ ایک سی سی ٹی وی کیمرے…

پاناما کے بعد پینڈورا میں بھی صدر الہام علیوف کا نام آگیا

باکو : آئی سی آئی جے کی طرف سے پاناما کے بعد پینڈورا پیپرز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔ان دستاویزات آذربائیجان سمیت دنیا بھر کے حکومتی عہدیداروں کی آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آئی سی آئی جے کی  تحقیقات میں یہ علم ہوا ہے کہ صدر الہام اور ان کے قریبی رفقا خفیہ طور پر برطانیہ میں 400 ملین پاؤنڈز سے زائد مالیت کی جائیدادیں خریدنے میں ملوث ہیں۔ یہ انکشافات برطانیہ کے لیے شرمندگی کا باعث بن سکتے ہیں کیونکہ آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے مالکہ برطانیہ کی جائیدادوں کا نظام دیکھنے والے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More