براؤزنگ ٹیگ

#financeminister

آئی ایم ایف سے چھٹکارے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے چھٹکارے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، معیشت کیلئے اچھی خبریں آنا شروع ہوئی ہیں، فچ نے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ کاکہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام سے عالمی سطح پر اعتماد بہتر ہوا ہے، معاشی استحکام کے ایجنڈے پر عمل پیرا…

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج شام کو ہوگا۔ اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائےگا۔ اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹس اورایتھیلیٹ ارشد ندیم کو شاندار کارکردگی پر25 لاکھ روپے انعام دینے کی بھی منظوری دی جائے گی۔ اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کے اسکریننگ ٹیسٹ کیلئے این ٹی ایس کو 2 کروڑ 91 لاکھ روپے کی ادائیگیوں کے حوالے سے بھی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری کا امکان ہے۔ اقتصادی رابطہ…

ترک وزیر خزانہ کی مرکزی اپوزیشن ریپبلکن پیپلزپارٹی رہنمائوں سے ملاقات

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے وزیر خزانہ مہمت سمیک نے مرکزی اپوزیشن ریپبلکن پارٹی کے نائب رہنما برائے اقتصادی اور یالقین کراٹے پے سے ملاقات کی ۔ تفصیلات کے مطابق ترک وزیر خزانہ مہمت سمیک نے مرکزی اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی (CHP) کے نائب رہنما برائے اقتصادی امور یالقین کراٹےپے سے ملاقات کی، جس نے ترکیہ کی سیاست میں جاری "نرم" اور "نارملائزیشن" کے دور میں ایک قدم اٹھایا۔ میٹنگ میں CHP کے سیکرٹری جنرل Selin Sayek Böke اور ڈپٹی لیڈر Volkan Demir بھی شامل تھے۔ توقع کی جارہی تھی کہ بات چیت میں اس…

سازگار نتائج کیلیے عوام اور تاجربرادری کی مشاورت سے فیصلے کریں گے، وزیرخزانہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سازگار نتائج کے لیے عوام اور تاجر برادری کی مشاورت سے فیصلے کریں گے۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی ۔ نئے مالی سال کے بجٹ پر تبادلہ خیال کیا اور حکومت کی جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے مخصوص ٹیکس تجاویز بھی پیش کیں۔ وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ان کوششوں کا مقصد ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنا اور خوردہ فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔ عوام اور تاجر برادری دونوں کے لیے سازگار نتائج کو یقینی بنانے کے لیے باہمی…

تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگائے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، ٹیکس سلیب میں ردو بدل ممکن، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار طبقے پر احتجاج مسترد کردیا اور کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگائے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، نان فائلرز کیلے ٹیکس کی شرح 45 فیصد اس لیے کی تاکہ وہ سوچے فائلرز کی اصطلاح بھی پاکستان میں ہی ہے۔ اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دس فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح نا قابل قبول ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح کو اگلے دو تین سال تک بڑھا کر تیرہ فیصد تک لے کر جانی ہے، بجٹ کا دوسرا…

نئے مالی سال کیلئے 18 ہزار 877 ارب کا بجٹ پیش، 8338 ارب روپے خسارہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال کے لیے 18 ہزار 877 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسپیکر ایاز صادق کے زیر صدارت قومی اسمبلی کا بجٹ 2024-2025 کا اجلاس دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا، جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ قومی ترانے کے بعد اسپیکر ایاز صادق نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو بجٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر خزانہ محمد…

معاشی اعشاریے مثبت، مہنگائی کی شرح 38 سے 11 فیصد ہوگئی، وزیر خزانہ

شینزن (پاک ترک نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے جس سے انکار نہیں، مہنگائی کی شرح 38 سے کم ہوکر 11 فیصد تک آگئی ہے۔ چینی شہر شینزن میں پاک چین بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں ٹیکنالوجی پر انحصار کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ ٹیکنالوجی کا استعمال ہر شعبے کے لیے مؤثر ثابت ہورہا ہے۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کی توجہ اقتصادی اصلاحات پر ہے۔ حکومت پاکستان نے مہنگائی میں کمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جس کے بعد پاکستان میں مہنگائی کی شرح…

آئی ایم ایف مشن کا معیشت کی بہتری کیلئے پاکستان کے اقدامات پر اظہار اطمینان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) بجٹ اور نئے قرض پروگرام پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔ مذاکرات کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد وزارت خزانہ پہنچا جہاں آئی ایم ایف مشن اور وزارت خزانہ حکام کے درمیان تعارفی سیشن ہوا، پاکستان کی معاشی ٹیم کی قیادت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب جبکہ عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد کی قیادت مشن چیف نیتھن پورٹر نے کی۔وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے آئی ایم ایف مشن کو موجودہ معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض معاہدے…

حکومت مالی بوجھ میں کمی کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر غور کر رہی ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بتدریج مستحکم ہو رہی ہے۔ معیشت پر پڑنے والے مالیاتی دباؤ کو کم کرنے کے لئے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے اور پنشن کی ادائیگیوں کی تنظیم نو کی تجویززیر غور ہے۔ گذشتہ روز کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ ا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مثبت معاشی اشاریوں میں زرمبادلہ کے ذخائر کا 9 بلین ڈالر سے تجاوز کرنا، کرنسی کا استحکام اور افراط زر کا 38 فیصد سے…

حکومت کا کام بزنس کرنا نہیں، نجی سیکٹر کو ملک چلانا ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا کام بزنس کرنا نہیں ہے، نجی سیکٹر کو آگے اور وزراء کو پیچھے بیٹھنا چاہیے۔ اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری فورم 2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیرخزانہ نے کہا کہ ہم 24ویں عالمی مالیاتی پروگرام (آئی ایم ایف) پروگرام میں جارہے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ یہ ہمارا آخری پروگرام ہو، ہمارے پاس روڈ ٹو مارکیٹ کا ایک کلیئر ویو ہونا ضروری ہے۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان اب…

اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب

کراچی(پاک ترک نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تعیناتی کے نوٹی فکیشن کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر درخواست گزار سے دلائل اور سپریم کورٹ کا حکم نامہ طلب کرلیے۔ ہائیکورٹ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تعیناتی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزر وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ آئین میں نائب وزیر اعظم کا کوئی عہدہ موجود نہیں ہے۔ آئین کے آرٹیکل 90، 91 اور 99 میں ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں۔ درخواست…

معاشی استحکام کیلئے آئی ایم ایف کا پروگرام ضروری ہے،وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے آئی ایم ایف کا پروگرام ضروری ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، جون تک زرمبادلہ ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کا دورہ مکمل کر کے آیا ہوں، آئی ایم ایف قرض کیلئے آخری راستہ ہوتا ہے، آئی ایم ایف قرض پروگرام میں ہوں تو کوئی پلان بی نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف…

آئی ایم ایف کا قرض منظور ہوا تو حکومت این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کرے گی،وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا قرض منظور ہوا تو حکومت این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کرے گی۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بڑے بیل آؤٹ پروگرام کی توقع ظاہر کرتے ہوئے صوبوں اور مرکز کے درمیان محصولات کی تقسیم کو بہتر بنانے پر غور کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ اگر قرض منظور ہوتا ہے، تو اسلام آباد اپنے این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کرے گا جو وفاق اور صوبوں کے درمیان…

آئی ایم ایف سمیت تمام مالیاتی اداروں سے بات چیت مثبت رہی: وزیر خزانہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف سمیت تمام مالیاتی اداروں سے بات چیت کو مثبت قرار دیا۔ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ مختلف عالمی اداروں کے ساتھ ملکر متعدد منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، پاکستان کم ازکم 6 ارب ڈالر کا نیا پروگرام لے گا، قرض پر اتفاق ہوا تو اضافی فنانسنگ کی بھی درخواست کریں گے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور ٹیکس نیٹ کو بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے اور اس حوالے سے اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات کر…

وفاقی وزیرخزانہ کی امریکی عہدیداران سے ملاقات

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکہ کے جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے معاون وزیرِ خارجہ ڈونلڈ لو اور امریکی محکمہ خارجہ کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات ورلڈ بینک ہیڈکوارٹر میں ہوئی جہاں وزیر خزانہ نے امریکی عہدیداران کو پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر بریفنگ دی، ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے واشنگٹن کے عزم کا اعادہ کیا۔متبادل توانائی، زراعت، آب وہوا اور ٹیک انڈسٹری کے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر خزانہ…

وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں، مختلف شعبوں میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں جاری ہیں جن میں مختلف شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق کیا جا رہا ہے۔ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق ہوا جبکہ وزیر خزانہ نے معاشی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگز میں بھی شرکت کی۔ محمد اورنگزیب نے ملاقاتوں کے دوران ٹیکسیشن، توانائی، نجکاری کے حوالے سے گفتگو کی جبکہ مختلف شعبوں میں ڈیجیٹلائزیشن اور…

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا سالانہ اجلاس آج سے واشنگٹن میں شروع ہوگا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )اورعالمی بینک کاسالانہ اجلاس آج سے واشنگٹن میں شروع ہوگا، وزیرخزانہ کی سربراہی میں پاکستانی وفد آئی ایم ایف سے قرض کے نئے پروگرام کیلئے درخواست کرے گا۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )اورورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں کاآغازآج سےواشنگٹن میں ہوگا، وزیرخزانہ کی سربراہی میں پاکستانی وفد اجلاسوں میں شرکت کرے گا، وزارتی اور اہم اجلاس 17 سے 19اپریل کےدوران شیڈول ہیں۔ وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف اورصدرورلڈ بینک سے ملاقاتیں ہوں گی، اس…

آئی ایم ایف نے سبسڈی کی مخالفت نہیں کی ،وزیر خزانہ

کراچی (پاک ترک نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ یہ غلط فہمی ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سبسڈی کی مخالفت کی جبکہ وہ چاہتا ہے کہ ہدف کو بڑھایا جائے۔ انہوں نے کراچی میں یوٹیلٹی اسٹور کے دورے کے دوران میڈیا کو بتایا کہ حقیقت یہ ہے کہ آئی ایم ایف غیر ہدف شدہ سبسڈیز کے خلاف ہے۔ یہ دراصل چاہتا ہے کہ ٹارگٹڈ سبسڈیز کو بڑھایا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام دراصل پاکستان کا ہے کیونکہ اس کا مقصد ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہے۔ہمیں…

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وزیرخزانہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری بہتراندازسے آگے بڑھ رہی ہے، جون تک نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرائیویٹائزیشن کے حوالے سے پی آئی اے پر کام تیزی سے جاری ہے، علیم خان اکیلے یہ کام نہیں کر سکتے، اس عمل میں کافی اور ادارے بھی شامل ہیں، اس حوالے سے ہفتوں میں نہیں دنوں میں کام ہو رہا ہے، جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ وفاقی…

آئی ایم ایف کے ساتھ بڑے پروگرام کی طرف جا رہے ہیں: محمد اورنگزیب

کراچی(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بڑے پروگرام کی طرف جا رہے ہیں۔ کراچی میں سٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 14 اور 15 اپریل کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہوں گے، واشنگٹن میں جلد آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوگی، آئی ایم ایف کے ساتھ مائیکرواکنامک اسٹیبلٹی کو جاری رکھیں گے۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت جلد معیشت مستحکم ہوگی، نگران حکومت نے بھی معیشت کی بہتری کیلئے بہترین…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More