براؤزنگ ٹیگ

#food

ترکیہ میں ناکام عاشق کا بے وفائی کرنے والی خاتون سے انوکھا بدلہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں ایک خاتون کے ناکام عاشق نے ’بے وفائی‘ کا بدلہ لینے کےلیے ایک انوکھا حربہ استعمال کیا۔ ترکیہ کے شہر ازمیرمیں ایک نوجوان اپنی گرل فرینڈ سے علیحدگی کے بعد اپنے عجیب و غریب رویے سےانتقام لیا۔اس نے اس کے دروازے پر بہت سے کھانے اورساتھ ان کا بل بھیج کرانہیں حیران کردیا۔ نوجوان نے دروازے پرادائیگی کے آپشن کے ساتھ بہت سے مختلف کھانوں کا آرڈر بھیج دیا اور تمام آرڈرز اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے گھرپہنچا کر انہیں بل بھی دیا۔ ایک ہی وقت میں تمام پیکٹ پہنچنےکے بعد اس کی سابقہ…

دنیا میں روزانہ ایک ارب کھانوں کے برابر خوراک ضائع ہو جاتی ہے، اقوام متحدہ

نیو یارک (پاک ترک نیوز) دنیا میں روزانہ ایک ارب کھانوں کے برابر خوراک ضائع ہو جاتی ہے۔دنیا کی ایک تہائی آبادی کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کی فوڈ ویسٹ انڈیکس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2022 میں دنیا میں صرف ایک دن میں ایک ارب کھانوں کے برابر خوراک پھینک دی گئی۔ خوراک کا زیادہ تر ضیاع خاندانوں کی طرف سے کیا گیا جو 60 فیصد ہے، ریسٹورنٹس، کینٹین اور ہوٹلوں میں 28 فیصد، گروسری اور قصاب وغیرہ نے 12 فیصد خوراک ضائع کی۔ عالمی ادارے نےخوراک کے ضیاع کو "عالمی المیہ" قرار دیا ہے۔…

پاکستان سے آٹھ ماہ میں خام خوراک کی 5 ارب ڈالر کی برآمدات

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان سےخام خوراک کی مصنوعات کی برآمد فروری میں 35.38 فیصد اضافے کے ساتھ 702.46 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 518.87 ملین ڈالر زیادہ تھی۔ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی تاریخ میں خوراک کی سب سے زیادہ افراط زر کے باوجود رواں مالی سال کے دوران مسلسل ساتویں مہینے خام خوراک کی برآمدات میں اضافہ ہواہے۔ان برآمدات نے فروری میں اشیائے خوردونوش کی افراط زر کو 20.2 فیصد تک پہنچا دیا جس سے قیمتوں میں اضافہ…

رواں برس کے آخر تک خوراک کی برآمدات 7 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی،زبیر موتی والا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) رواں مالی سال 2024کے آخر تک خوراک کی برآمدات 7 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔ پاکستان کی ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو محمد زبیر موتی والا کاکہناہے کہ مالی سال 2023-24 کے اختتام تک پاکستانی غذائی اشیاء کی برآمدات کے 7 ارب ڈالر کے ہندسے کو عبور کرنے کا اندازہ لگایا گیا ہے، جو اس شعبے میں اس سے قبل کی جانے والی تقریباً 4 بلین ڈالر کی سالانہ برآمدات کے بالکل برعکس کی عکاسی کرتا ہے۔ دبئی ٹریڈ سینٹر میں جاری گلف فوڈ نمائش میں پاکستان پویلین سے خطاب کرتے…

غزہ میں 8لاکھ سے زائد افراد کو بھوک اور پیاس کے باعث موت کا سامنا

غزہ (پاک ترک نیوز) میڈیا ر پورٹس کے مطابق 8لاکھ سے زائد افراد کو خوراک کی قلت اور پانی کی کمی کے باعث موت کا سامنا ہے ۔ غزہ میڈیا آفس نے بتایا کہ اسرائیل کے مسلسل حملوں اور فلسطینی سرزمین پر جاری محاصرے کے دوران 800,000 سے زیادہ غزہ کے باشندے بھوک اور پیاس کی وجہ سے موت کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایک بیان میں، دفتر نے کہا کہ غزہ کے گورنریٹس اور شمالی انکلیو میں لاکھوں افراد موت کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ انکلیو کے خلاف اسرائیل کی بھوک اور پیاس کی پالیسی ہے۔ اس نے وضاحت کی کہ دونوں گورنریٹس کو بھوک…

دنیا بھر میں جبری نقل مکانی کرنے والے افراد کی تعداد 11کروڑ تک پہنچ گئی ۔اقوام متحدہ کی رپورٹ

جنیوا (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سال 2022میں دنیا بھر سے گیارہ کروڑ افراد زبردستی اپنے گھر چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔جو نقل مکانی پر مجبور ہونے والے افراد کی تعداد میں دو کروڑ کےقریب اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ بدھ کے روز یو این ایچ سی آر کی جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 2022 میں تقریباً 108.4 ملین افراد ظلم و ستم، تنازعات، تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں زبردستی بے گھر ہوئے۔ اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی (یو این سی ایچ آر) کی جانب سے جبری نقل…

اسلام آباد ،ترکیہ کے سفارتخانے میں ہفتہ پکوان کا آغاز

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ترکیہ سفارت خانے میں 7 روز ’ہفتہ پکوان‘ کا آغاز کر دیا گیا جو 27 مئی تک جاری رہے گا۔ ترک سفارت خانے میں سفیر مہمت پاچاجی نے ہفتہ پکوان کا افتتاح کر دیا، انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ ہفتہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی منایا جا رہا ہے۔ پاچاجی نے افتتاح کے موقع پر کہا کہ انھوں نے کہا ہفتہ پکوان میں ترک صوبہ ہاتائے خصوصاً انطاکیہ شہر کے انواع و اقسام کے پکوان متعارف کرائے گئے ہیں جو کہ عربی تہذیب و تمدن کے عکاس…

ترکش گریجویٹس ایسوسی ایشن کی سندھ میں سیلاب زدگان کے لئے 120ٹن کی انسانی امداد

کراچی (پاک ترک نیوز) ترکش گریجویٹس ایسوسی ایشن نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو 120 ٹن انسانی امداد فراہم کی۔ پاکستان ایلومنائی اینڈ ممبرز ایسوسی ایشن (پامدر( ایک غیر سرکاری تنظیم جو پاکستان میں زیر تعلیم ترک طلباء نے بنائی ہے، نے پاکستان کے صوبہ سندھ جو حال ہی میں بدترین قدرتی آفت سے متاثر ہوا تھا۔میں سیلاب زدگان کے لیے 120 ٹن انسانی امداد دی ہے۔ پام در ترکیہ اور دوست علی ایسوسی ایشن نے ایک نجی کمپنی کے تعاون سے، قمبر شہداد کوٹ کے ضلع میرو خان میں سینکڑوں ضرورت مند خاندانوں کو امداد…

ترکیہ سے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے امدادی سامان لیکر دوسری ٹرین روانہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) پاکستان میں آنیوالے سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے ترکیہ سے دوسری ٹرین پاکستان کیلئے روانہ ہو گئی۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ یہ ٹرین ترکیہ کی جانب سے بردار ملک کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑ ی میں ترک عوام اور امدادی کارکن اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ آج سیلاب سے متاثرہ سوات کا دورہ کریں گے

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ آج سیلاب سے متاثرہ علاقے سوات کا دورہ کریں گے ، جہاں انھیں جاری امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ آج سوات کادورہ کریں گے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران آرمی چیف کوسیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں پربریفنگ دی جائے گی۔ جنرل قمرجاوید باجوہ کو کمراٹ، کالام اورگردونواح سے متاثرین کی منتقلی پر بھی آگاہ…

یم! برانڈز نے پیزا ہٹ کے بعد روس میں کے ایف سی کے اثاثے بھی بیچ دئیے

لیزویلے (پاک ترک نیوز) کے ایف سی، پیزا ہٹ اور کئی دوسری فاسٹ فوڈ چینز کی مالک کمپنی یم! برانڈز نے اعلان کیا کہ وہ روس میں اپنے کے ایف سی ریسٹورنٹس کے کاروبار کو فروخت کرنے کے بعد روسی مارکیٹ سے نکلنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ امریکہ میں قائم عالمی فاسٹ فوڈ کمپنی نےمنگل کے روز جاری ہونےوالے بیان میںکہا ہےکہ وہ کے ایف سی ریستورانوں کی ملکیت، آپریٹنگ سسٹم، اور فرنچائزڈ ریستورانوں کے نیٹ ورک سمیت ماسٹر فرنچائز کے حقوق کو مقامی آپریٹر کو منتقل کرنے کے جدید مراحل میں ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یم…

افریقہ میں بھوک کے باعث 20لاکھ بچوں کی اموات کا خدشہ ہے ،اقوام متحدہ

نیو یارک (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افریقہ میں قحط سالی اور افلاس کے باعث 20لاکھ بچوں کی اموات کا خدشہ ہے ۔ اقوام متحدہ کی امداد سے متعلق ایجنسی کے سربراہ مارٹن گریفِتھس کا کہنا ہے کہ ہارن آف افریقہ کہلائے جانے والے خطے میں تقریباً دو ملین بچے بھوک کے سبب موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق کینیا، ایتھوپیا اور صومالیہ کے کچھ حصے کئی دہائیوں کی بدترین خشک سالی کا شکار ہیں۔ اس علاقے کے 15 ملین سے زائد افراد کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔ جینیوا میں ہونے والی کانفرنس…

بھوک و افلاس سے ایک لاکھ 28ہزار بچوں کی ہلاکت کا خدشہ

نیو یارک (پاک ترک نیوز) رواں برس صومالیہ میں بھوک و افلاس سے ایک لاکھ 28ہزار بچوں کی ہلاکت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ اقوام متحدہ نے صومالیہ میں قحط کے خطرے سے خبردار کر دیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق مشرقی افریقی ملک صومالیہ کو اس دہائی کی بدترین خشک سالی کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ نے صومالیہ میں قحط کے باعث لاکھوں بچوں کے بھوک کی وجہ سے لقمہ اجل بننے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ملک کی مجموعی آبادی کا تقریباً 40 فیصد حصہ یعنی تقریباً60 لاکھ افراد خوراک کی انتہائی شدید قلت سے دوچار ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے…

جنگ کے باوجود روسی فوجیوں نے کھانے پینے کا 20ٹن سامان یوکرینی شہر پہنچادیا

ماسکو(پاک ترک نیوز)روس کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوجیوں نے جنگ کے باوجود یوکرین میںملیٹوپول شہرتک 20 ٹن امداد ی سامان پہنچانے والے قافلے کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے۔ منگل کے روزجاری کردہ بیان میںوزارت نے کہا ہے کہ روسی فوجی اہلکاروں نے جمہوریہ کریمیا کی سرحدسے گزرنے والےانسانی ہمدردی کی بنیاد پر سامان کی ایک اور کھیپ یوکرین کی سرزمین تک پہنچائی جس کی کل مقدار تقریباً 20 ٹن تھی۔ ملیٹوپول پہنچائے گئے سامان میں بچوں کا کھانا، اناج، ڈبہ بند گوشت ،مچھلی اور سبزیوں کے علاوہ دیگر ضروری…

جنگ اور خوراک کا عالمی بحران

تحریر:مسعود احمد خان یوکرین، جسے "یورپ کی روٹی کی ٹوکری " کے طور پر جانا جاتا ہے، کیونکہ یہ ایک طویل عرصے سے دنیا کے دس بڑے گندم برآمد کنندگان میں شامل ہے اور اس نے 2020 میں یورپی یونین کو 6 بلین ڈالر سے زیادہ کی زرعی مصنوعات فراہم کی ہیں، یوکرین نے بدھ کے روز ایک ہنگامی حکم نامہ جاری کر کے اناج اور دیگر مصنوعات کی برآمد پر پابندی لگا دی ہے- ماہرین کی رائے میں اس انتہائی اقدام سے دنیا کے لئے خوراک کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے ۔ اے پی کے مطابق پابندی میں گندم، جئی،…

سعودی شہریوں نے 2021میں ریسٹورنٹس میں کھانے پر ساڑھے 62ارب ریال خرچ کئے، حکومتی رپورٹ

ریاض(پاک ترک نیوز) — سعودی عرب میں ریسٹو رنٹ اور کیفے کے شعبے کی کل فروخت میں 2021 کےدواران زبردست اضافہ ہوا ہے، جو کہ 62.65 ارب ریال تک پہنچ گئی ہے ۔اور یہ اس شعبے میں ایک سال کی فروخت کا نیا ریکارڈ ہے۔ سعودی عرب کی حکومتی رپورٹ کے مطابق سعودی شہریوں کے کھانے پینے کے لئے ریسٹورنٹ اور کیفے میں جانے کا رجحان مسلسل بڑھ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس شعبہ کی آمدن میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔جبکہ اس شعبہ پر کئے جانےوالے اخراجات تمام شعبوں کے کل اخراجات کا 13.24 فیصد بنتے ہیں جو کہ تقریباً 473.26 ارب ریال…

کورونا پھیلائو ،این سی او سی کا دوران پرواز کھانوں پر پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) کورونا پھیلائو روکنے کیلئے این سی او سی نے دوران پرواز کھانوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔دوران پرواز کھانوں کی فراہمی پر پابندی کا فیصلہ 17جنوری سے لاگو ہو گا۔این سی او سی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پرواز میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )اجلاس میں ملک میں بیماری کے بڑھتے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا اور این سی او سی نے ضروری اقدامات کے لیے صوبوں بالخصوص سندھ…

افغانستان :غذائی بحران سے نمٹنے کیلئے ڈونرز28کروڑ ڈالر دینے پر راضی

کابل (پاک ترک نیوز) افغانستان غذائی بحران سے نمٹنے کیلئے ڈونرز نے 28 کروڑ ڈالر دینے پررضامندی ظاہرکردی۔عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق افغانستان میں غذائی ضروریات اورصحت کی سہولیات کے لئے رقم افغانستان کے لئے تعمیر نو ٹرسٹ فنڈ سے دی جائے گی۔ورلڈفوڈپروگرام فنڈکےپروگراموں میں مالیاتی خلاپرکیاجائےگا۔ افغانستان میں خوراک کی کمی کے انتباہ پرعالمی بینک نے افغانستان کو امداد کی فراہمی پررضامندی ظاہرکی ہے۔ افغانستان میں اگست میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکا اورعالمی مالیاتی اداروں نے…

پہلے سبزی خود کھائیں ، مسکرائیں اور بچوں کا کھلائیں

لندن(پاک ترک نیوز) ماہرین نے مشاہدہ کے بعد بتایا ہے کہ جو بچےسبزیوں اور پھلوں سے دور بھاگتے ہیں ان کیلئے ایک زبردست نسخہ ہے کہ اگر والدین تھوڑی سبزی خود کھائیں اور مسکرائیں تو بچہ فوراً ان چیزوں کو قبول کرلیتا ہے ۔بسا اوقات والدین اور خاص طور پر مائیں بچوں کو ڈرا دھمکا کر یا لالچ د ے کر سبزیاں کھلائی ہیں تووہ اسے قبول کرنے سے انکار کردیتے ہیں اسی حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین کو پہلے خود چکھ کر اور مسکرا کر بچوں کو ترغیب دیں تو وہ جلد مان جاتے ہیں۔ اس حوالے سے برطانیہ کی ایسٹن یونیورسٹی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More