براؤزنگ ٹیگ

#ghq

قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادرجانبازوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے،آرمی چیف

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہداء اور غازیوں کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادرجانبازوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، مادر وطن کیلئے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی عظیم شے نہیں ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی(جی ایچ کیو) میں میں فوجی اعزازت دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آپریشنز کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے اور قوم کے لیے شاندار خدمات…

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور پاکستانی مارشل آرٹ فائٹر شاہ زیب رند کی ملاقات

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور پاکستانی مارشل آرٹ فائٹر شاہ زیب رند نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کھیلوں کے میدان میں دونوں کی قابلیت کو سراہا۔ آرمی چیف نے ملاقات میں پاکستانی نوجوانوں کی قابلیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ باکسر عامر خان سابق ورلڈ چیمپئن رہے ہیں جبکہ شاہزیب رند نے حال ہی میں مکسڈ…

آرمی چیف سے سعودی معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر غور

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع طلال بن عبداللہ ال اوطیبی نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع طلال بن عبداللہ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی پیداوار سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔ملاقات میں ملٹری تربیت کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا، آرمی چیف نے سعودی رائل فوج کی صلاحیت بڑھانے کے پاک فوج کے…

آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پراتفاق

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر باجوہ سے بحرینی کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے ملاقات کی ۔ تفصیلات کے مطابق کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ فوجی…

شیخ رشید کی 13 کیسز میں ضمانتیں منظور، ایک مقدمے میں گرفتار

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) شیخ رشید کو جی ایچ کیو پر حملے کے ایک اور مقدمے میں گرفتار کیا گیا جو کہ تھانہ نیو ٹاؤن نے درج کیا تھا۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی اور تحریک انصاف کے 3 امیدواروں سمیت 24 کارکنوں کی ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کیا جو کہ آج سنادیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے فیصلہ دیتے ہوئے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور پی ٹی آئی کارکنوں کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔ اسی طرح جی ایچ کیو حملہ…

بانی پی ٹی آئی عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہائی کی روبکار جاری ہونے کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق جیل میں وڈیو لنک سے سماعت شروع ہوگئی اور تمام 12 مقدمات کے ایس ایچ اوز ریکارڈ سمیت کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے روبکار جاری کیے تھے۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے روبکار جاری کیا تھا جس میں کہا گیا…

ریاست کے علاوہ کسی بھی گروہ کی طرف سے طاقت کا استعمال ناقابل قبول ہے، آرمی چیف

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاست کے علاوہ کسی بھی ادارے یا گروہ کی طرف سے طاقت کا استعمال اور مسلح کارروائی ناقابل قبول ہے۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں تمام مکاتب فکر کے سرکردہ علمائے کرام و مشائخ سے ملاقات کے دوران آرمی چیف سید عاصم منیرنے کہا کہ بغیر کسی مذہبی، صوبائی، قبائلی، لسانی، نسلی، فرقہ وارانہ یا کسی اور امتیاز کے پاکستان تمام پاکستانیوں کا ہے۔ آرمی چیف عاصم منیر نے انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے ذریعے پھیلائے جانے والے گمراہ کن پروپیگنڈے کے…

یوم تکریم شہدائے پاکستان کی جی ایچ کیو میں مرکزی تقریب، آرمی چیف کی یادگار شہدا پر حاضری

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب ہوئی، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی۔ مہمان خصوصی چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد قومی ترانے کی دھن بجائی گئی، تقریب میں مسلح افواج کے حاضرسروس اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی۔سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل…

جی ایچ کیو حملہ ،پی ٹی آئی ایم این اے کنول شوذب کی آڈیو لیک

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی ایم این اے کنول شوذب مرزا کا جی ایچ کیو پر حملے میں کردار سامنے آگیا۔ پی ٹی آئی خواتین رہنماؤں کی جی ایچ کیو حملے سے متعلق آڈیو کال لیک ہوگئی جس میں ایم پی اے فرح کہتی ہیں کہ جی ایچ کیو پہنچنا ہے، میم کنول نکلی ہوئی ہیں، میم کنول نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو آنا ہے۔ اس سے پہلے ان کی 9 مئی کو راولپنڈی میں کارکنوں کو طیش دلانے کی ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے، جس میں وہ کہتی ہیں کہ اگر ہر چیز نارمل چلے گی تو گھر جاکر سوجاؤ، آزادی کو…

چیف آف آرمی سٹاف کو دی جانے والی "کمانڈ اسٹک” "ملاکا” کیا ہے؟

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے 17 ویں چیف آف آرمی اسٹاف کا عہدہ سنبھال لیا۔ پروقار عسکری تقریب میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی کمان کی علامت ’ملاکا اسٹک‘ جنرل عاصم منیر کو سونپ دی۔ ملاکا اسٹک کو کمانڈ اسٹک بھی کہا جاتا ہے، آرمی کمان کی یہ چھڑی انگریزوں کے دور سے فوجی روایت کا حصہ چلی آ رہی ہے۔ ملاکا اسٹک 1 اسٹار یعنی بریگیڈیئر کے عہدے کے افسران کو سونپی جاتی ہے، یہ اسٹک افسران کو پرانے افسران کی جانب سے دی جاتی ہے۔ پرانا افسر آنے…

یقین ہے فوج جنرل عاصم کی قیادت میں نئی منازل عبور کرے گی،جنرل باجوہ

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ یقین ہے فوج جنرل عاصم کی قیادت میں نئی منازل عبور کرے گی۔میں اللہ کا شکر گزار ہوں جس نے اس عظیم فوج میں خدمات کا موقع دیا، جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کے عہدے پر تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقدہ پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم سے میری رفاقت 24 سالہ پرانی ہے، وہ حافظ قرآن ہونے…

قمر باجوہ الوداع، جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لیا، پاکستان آرمی کی کمانڈ سنبھالنے والے 17ویں آرمی چیف بن گئے ہیں۔ جنرل سید عاصم منیر 3 سال کےلئے پاکستان کے نئے آرمی چیف اور جنرل سید ساحر شمشاد مرزا 27 نومبر سے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ہوں گے۔ پاک فوج میں کمان تبدیلی کی پروقار تقریب جی ایچ کیو میں ہوئی، جس کے آغاز پر ریٹائر ہونے والے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سب سے پہلے یادگار شہدا پر حاضری دی ہے۔ جنرل قمر جاوید…

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو نیا چیف آف آرمی سٹاف تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جوائنٹس چیف آف اسٹاف مقرر مقرر کرنے کی سمری صدر پاکستان عارف علوی کو بھیج دی گئی ہے۔ https://twitter.com/Marriyum_A/status/1595666264256831488?cxt=HHwWgIDT0euA-aQsAAAA وزیر…

ارشد شریف قتل، جی ایچ کیو کا انکوائری کیلئے خط، وزیر اعظم نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل پر جی ایچ کیو نے انکوائری کے لیے حکومت پاکستان کو خط لکھا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ جی ایچ کیو نے حکومت پاکستان کو لکھے گئے خط میں سینئر صحافی ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن بنانے کی درخواست کی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم…

آرمی چیف کا 5 ہفتوں بعد ریٹائر ہونے کا اعلان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن نہیں لوں گا، 5 ہفتے بعد ریٹائر ہو جاؤں گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ فوج اب سیاست میں کردار ادا نہیں کرے گی۔اس سے قبل بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ وہ ایکسٹینشن نہیں لیں گے۔

کور کمانڈر زکانفرنس: پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام پر بھرپور اعتماد کا اظہار

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) آرمی چیف کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں کورکمانڈر کانفرنس کا انعقاد ہوا، آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس میں ملکی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک افواج وطن کا دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں، ایٹمی اثاثوں کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتے ہیں۔ کانفرنس میں سیلابی صورتحال میں آرمی کی سول انتظامیہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More