پاکستان اور آذربائیجان کا 2 ارب ڈالر کی باہمی تجارت پر اتفاق
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کو100ملین ڈالر کی سطح سے بڑھا کر2ارب ڈالر تک کرنے پر اتفاق ہوگیا۔
دونوں ممالک نے15مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جو تجارت، سیاحت، معدنیات، سائنس و ٹیکنالوجی، قانون و انصاف اور ثقافتی تبادلے کے پروگراموں پر مبنی ہیں۔
آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے یہ معاہدے اور یادداشتیں رواں برس نومبر میں وزیر اعظم پاکستان کے آذربائیجان کے دورے سے منسلک ہیں۔
ان معاہدوں کی تکمیل میں ایس آئی ایف سی نے سہولت کاری…