براؤزنگ ٹیگ

#islamabd

پارک لین، توشہ خانہ ریفرنس : آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کو احتساب عدالت اسلام آباد سے پارک لین اور توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں صدارتی استثنیٰ مل گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے صدر مملکت آصف زرداری کی نیب کیسز میں صدارتی استثنیٰ کی درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ فیصلے میں کہا گیاہے کہ جب تک آصف زرداری صدر مملکت ہیں، ان کے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، آصف زرداری کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 248 (2) کے تحت…

صدر آصف زرداری سے آذربائیجان کے وزیر ماحولیات مختار بابائیف کی ملاقات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت مملکت آصف علی زرداری سے آذربائیجان کے وزیر ماحولیات اور قدرتی وسائل مختار بابائیف نے ملاقات کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا، آصف علی زرداری نے کہا کہ ماحول دوست ٹیکنالوجی اپنانے، شجرکاری کو فروغ دینے اور گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج کم کرنا ہوگا، گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی سے گلیشیئرز متاثر ہو رہے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی پانی کی قلت کا باعث بھی…

بجٹ 2024-25، آئی ایم ایف معاون ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کی معاون ٹیم کا وفد طویل مدتی قرض اور مالی سال 2024-25 کے بجٹ کے سلسلے میں پاکستان پہنچ گیا۔ طویل مدتی قرض پروگرام پر مذاکرات کے پہلے مرحلے میں آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔ آئی ایم ایف کے سربراہی مشن کا 16 مئی کی رات پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچنے والے آئی ایم ایف مشن کے کچھ ممبران پاکستان پہنچ گئے۔ آئی ایم ایف کا وفد قرض کے سلسلے میں پاکستان کی معاشی ٹیم کے ساتھ بات چیت کرے گا۔آئی ایم…

نو مئی کے واقعات ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف بغاوت تھی ،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نو مئی کے واقعات ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف بغاوت تھی ،حملوں کا اصل مقصد جمہوریت کاخاتمہ ، آئین کی پامالی اور فرد واحد کی بادشاہت اور آمریت قائم کرنے کا مذموم منصوبہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمدشہبازشریف نے 9 مئی کے واقعات کو ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف بغاوت قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کاسیاہ ترین دن تھا، 9 مئی کے واقعات کااصل مقصد جمہوریت کاخاتمہ ، آئین کی پامالی اور فرد واحد کی بادشاہت اور آمریت…

پاکستان سے حج آپریشن کا آغازکل ہو گا ، پہلی پرواز مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوگی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان سے حج آپریشن کا کل سے آغاز ہوگا ۔پہلی پرواز مدینہ منورہ روانہ ہو گی ۔حج فلائٹ آپریشن 9جون تک جاری رہے گا ۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز کل ہو گا جو 9 جون جاری رہے گا۔ اسلام آباد سے پہلی حج پرواز کل نصف شب کو مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہو گی۔ فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازمین سعودی عرب روانہ ہوں گے ۔حج آپریشن کے پہلے 15 روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ ائرپورٹ اتریں گی، جس کے بعد 24 مئی…

پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیش رفت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) نے ایک اہم پیشرفت میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی قانونی علیحدگی کی منظوری دے دی ہے جو کہ سب سے پیچیدہ تنظیم نو کے اقداممیں سے ایک ہے۔ وزارت نجکاری کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی آئی اے کے نان کور اثاثوں اور واجبات کی پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کو منتقلی کے لیے تنظیم نو کی اسکیم کی منظوری 3 مئی کو دی گئی۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہےکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX)، وزارت خزانہ اور…

چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529 ارب کی ریکارڈ سطح پرپہنچ گئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529 ارب روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت چینی منصوبوں پر کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ چینی توانائی پلانٹس کو واجب الادا رقم بڑھ کر 529 ارب روپے ہو گئی ہے، چینی سپلائیرز کو پاور خریداری کی ادائیگیاں ان کی رسیدوں کے مطابق نہیں، اس کی وجہ گردشی قرضوں پر قابو پانے اور انرجی فریم معاہدے پر عمل درآمد میں ناکامی ہے۔ اجلاس میں سی پیک کے آئی پی پیز کے دیرینہ مسائل پر غور کیا گیا،…

سائفر کیس کے جج 20 دن کی رخصت پر چلے گئے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سائفر کیس کی سماعت کرنے والے جج 20دن کی رخصت پر چلے گئے ۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کو 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے ۔ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے سائفر کیس کو نمٹانے کے لیے قائم کی گئی خصوصی عدالت (آفیشل سیکرٹس ایکٹ) کے لیے ایک نیا جج مقرر کیا ہے۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی عدالت کا چارج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ…

ایرن اور پاکستان کا باہمی تجارت کو 5 سالوں میں 10 بلین ڈالرز تک بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت کو 5 سالوں میں 10 بلین ڈالرز تک بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق دفتر خارجہ نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونو ں ممالک کے درمیان بجلی کی ترسیل اور آئی پی گیس پائپ لائن پروجیکٹ باہمی تجارت کو اگلے پانچ سالوں میں 10 بلین امریکی ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے 22 سے 24 اپریل 2024 تک پاکستان کا سرکاری دورہ…

بشری بی بی کی طبی معائنے کی درخواستیں منظور، عدالت کا اینڈوسکوپی ٹیسٹ کروانے کا حکم

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبی معائنے سے متعلق درخواستیں منظور کر لی گئیں، عدالت نے بشریٰ بی بی کا اینڈوسکوپی ٹیسٹ 2 روزمیں کروانے کا حکم دے دیا۔ اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کی، عدالت نے دورانِ سماعت بشریٰ بی بی کا اینڈو اسکوپی ٹیسٹ نجی ہسپتال سے 2 روز میں کروانے کا حکم جاری کر دیا۔ جج…

ترک کمپنیاں پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں، صدر مملکت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ترک کمپنیاں پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں۔ تفصیلات کےمطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی نے ملاقات کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ترکیہ کے ساتھ دوطرفہ تجارتی، معاشی ، تعلیمی اور ثقافتی تعاون مزید بڑھانا ہو گا۔ترکیہ کی کمپنیاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے سرمایہ کاری کریں۔پاکستان اور ترکیہ کی عوام کے درمیان تاریخی اور دیرینہ تعلقات ہیں۔…

ہائیکورٹ ججز کے خط پر سوموٹو کیس: فل کورٹ تشکیل دینے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر سوموٹو کیس کی سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی۔ درخواست سابق صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری سمیت دیگر پانچ وکلاء کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست گزاران عابد زبیری، شہاب سرکی، شفقت چوہان، منیر احمد کاکڑ، چودھری اشتیاق احمد خان اور طاہر فراز عباسی نے کیس میں فریق بننے کی استدعا کی ہے۔ درخواست کے مطابق چھ ججز سے قبل جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی بھی الزام لگا چکے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ انکوائری…

سائفر گم کرنا ثابت ہوجائے تب بھی سزا دو سال سے زائد نہیں ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ سائفر کیس میں سیکشن ون سی (لاپروائی) یا ون ڈی (جان بوجھ کر) دونوں میں بیک وقت سزا نہیں دی جاسکتی فرض کریں الزام درست ہے تب بھی دو سال سے زائد سزا نہیں جاسکتی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر اور ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ سماعت شروع ہوئی تو بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ عمومی طور پر جب کوئی…

وزیراعظم شہباز شریف سے فرانس کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے فرانس کے سفیر نے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے فرانس کے سفیر نکولس گیلی نے آج ملاقات کی۔ وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ایس اے پی ایم طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ سفیر نے فرانسیسی وزیر اعظم کی طرف سے مبارکبادی خط حوالے کیا۔ وزیراعظم نے تہنیتی پیغام پر فرانسیسی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فرانس کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں اور اگرچہ چند سال قبل یہ تعلقات مشکل دور سے گزرے تھے لیکن اب دونوں…

پی آئی اے کی نجکاری 3 جون کو ہونے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی نجکاری 3جون کو ہونے کا امکان ہے ۔ پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) کی نجکاری کیلئے اپنی رضامندی دے دی ہے، جس سے 3 جون 2024 کو بِڈنگ راؤنڈ کے لیے راہ ہموار ہو گئی ہے۔ پی آئی اے اپنے کمرشل آپریشنز کے لیے فراہم کیے جانے والے ایندھن کے لیے پی ایس او کو 27 ارب روپے کا مقروض ہے۔ پی ایس او نے واقعی اس معاملے میں اپنی رضامندی دے دی ہے، جس سے وفاقی حکومت پی ٹی آئی کی نجکاری کے عمل کو بولی کی سطح تک لے جا سکتی…

شانگلہ دہشتگرد حملے کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے۔ چین کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) چین نے خیبر پختونخوا کے شانگلہ میں چینی انجیئرزکے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں پانچ چینی شہریوں کی ہلاکت کے مذموم واقعے کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داروں کو سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان میں چینی سفارتخانے کے گذشتہ شب جاری ہونے والے ایک بیان میں بیجنگ نے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان سے واقعے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامیپولیس کے مطابقمنگل کے روز خیبر پختونخواہ میں داسو ڈیم پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کے…

معیشت کو مضبوط کرنا ہوگا، کمزور کی آواز کوئی نہیں سنتا، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)وزیراعطم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کو مضبوط کرنا ناگزیر ہے، کمزور کی آواز کو کوئی نہیں سنتا۔ ٹیکس ایکسیلینس ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، اسرائیلی جارحیت اور تباہی میں بچوں سمیت ہزاروں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جس کی عصر حاضر میں کوئی مثال نہیں ہے۔ دنیا کے دیگر مذہب ممالک نے بھی اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ…

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے،شہباز شریف

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی شعبے کے ساتھ معاشی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ وزیر اعظم سے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ امور ، علاقائی امن و سلامتی اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال…

وزیراعظم کی ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگرد حملے کی مذمت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے قافلے پر ہونے والے خود کش دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشتگردی کے ناسور کے مکمل طور پر خاتمے کیلئے پر عزم ہے، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ ڈی آئی خان میں خود کش بمبار نے اپنی گاڑی سکیورٹی فورسز…

سعودی عرب جلد ہی پاکستان میں "اسٹیٹ آف دی آرٹ اسکل یونیورسٹی” بنائے گا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سعودی عرب اپنی مستقبل کی ہنر مند افرادی قوت کی طلب کو پورا کرنے کے لیے پاکستان میں ایک "اسٹیٹ آف دی آرٹ اسکل یونیورسٹی" قائم کرے گا۔ وزارت برائے انسانی وسائل کی ترقی نے حال ہی میں سعودی عرب کے نیوم اور دیگر آنے والے منصوبوں کے لیے پاکستانی ہنر مند اور نیم ہنر مند کارکنوں کے لیے ایک خصوصی کوٹہ مختص کرنے کی تجویز پیش کیہے۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں جدید ترین اسکل یونیورسٹی کے قیام کی تجویز دونوں ممالک کو معاشی تبدیلی کے لیے مزید ہم آہنگکرنے کی جانب اہم پیش…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More