براؤزنگ ٹیگ

#jakarata

پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

جکارتہ (پاک ترک نیوز) پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں فائنل میں پہنچ گئیں، پاکستان 2011 کے بعد پہلی بار اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اور جاپان کے 10، 10 پوائنٹس ہوگئے، جس کے بعد دونوں ٹیموں نے فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ایونٹ میں جاپان نے ملائیشیا کو 1-2 سے شکست دے دی۔ پاکستان نے ایونٹ میں چار میچز کھیلے ہیں اور تین میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستان نے ملائیشیا، جنوبی کوریا اور کینیڈا کو شکست دی، جاپان کے ساتھ…

انڈونیشیا کو نئی ویزا فری انٹری کے ذریعے سیاحت سے 25بلین ڈالر اضافی آمدنی کی توقع

جکارتہ (پاک ترک نیوز) انڈونیشیا کو نئی ویزا فری انٹری پالیسی کے ذریعے سیاحت سے 25بلین ڈالر اضافی آمدنی کی توقع ہے ۔ انڈونیشیا کے وزیر برائے سیاحت اور تخلیقی معیشت سانڈیاگا یونو کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کے لیے ویزا فری انٹری پالیسی کے نفاذ سے انڈونیشیا کا سیاحتی شعبہ ممکنہ طور پر 25 بلین ڈالر تک اضافی آمدنی حاصل کر سکتا ہے۔ سانڈیاگا نے کہا کہ انڈونیشیا کی حکومت اس پالیسی کو 20 ممالک اور خطوں کے سیاحوں تک پھیلانے کا ارادہ رکھتی ہے جس کا مقصد سیاحوں کی آمد کو بڑھانا اور سیاحت کے شعبے کے ذریعے…

انڈونیشیا جزیرے پر لینڈسلائیڈنگ میں 15جاں بحق، درجنوں لاپتہ

جکارتہ (پاک ترک نیوز) انڈونیشیا کے دور دراز جزیرے سیراسن میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 15افراد کے جاں بحق ہونے کے ساتھ درجنوں دیگر کے لا پتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہو ئی ہیں۔جن کی تلاش جاری ہے۔ انڈونیشیا کے سرکاری میڈیا کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بعد خراب موسم اور کمیونیکیشن لائنوں نے بورنیو اور جزیرہ نما ملائیشیا کے درمیان ناٹونا کے علاقے میں دور دراز جزیرے سیراسن میںبچاؤ کی کوششوں کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔ جہاں تقریباً 8,000 افراد رہتے ہیں۔…

جی۔20 کا دوروزہ سربراہی اجلاس شروع، روس۔یوکرین جنگ پر رکن ملک تقسیم ہو گئے

نوسا ڈوا (پاک ترک نیوز) جی۔20میں شامل دنیا کی بیس بڑی معیشتوں کا 17واں سربراہی اجلاس آج انڈونیشیا میں شروع ہو گیا ہے جو دو روز جاری رہے گا۔ سربراہی اجلاس میں کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن سن کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر شرکت نہیں کر رہے۔ جبکہ برطانیہ اور اٹلی کے نو منتخب وزرائے اعظم پہلی بار اپنے ملکوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ جزیرہ بالی کے شہر نوساڈوا میں منعقد ہورہے اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے میزبان انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو نے جہاں روس۔ یوکرین جنگ کے عالمی معیشت پر منفی اثرات کے پیش نظر اسکے…

انڈونیشیا میں زلزلے سے 2افراد ہلاک متعدد زخمی ہو گئے

جکارتا(پاک ترک نیوز) انڈنیشیا کے جزیرے سماترا میں زلزلے سے 2افراد متعدد زخمی ہو گئے ۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کےمطابق انڈونیشین جزیرے سماترا میں 5.9 شدت کے زلزلے میں 2افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔امدادی کاموں کے دوران دو آفٹر شاکس زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے جن کی شدت 5.0 تھی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز جزیرے سماترا سے 43 کلومیٹر دور شمال مشرقی علاقے سائیبولگا میں 13 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے میں 15 افراد…

انڈونیشیا :پٹرول قیمتوں میں 30 فیصد اضافے پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے

جکارتہ(پاک ترک نیوز) پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر انڈونیشیا میں ملک گیر احتجاج جاری ہے۔ دارالحکومت جکارتہ سمیت تمام بڑے شہروں میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے سڑکیں بلاک کردیں اور سرکاری املاک کو نذر آتش کردیا۔ ان مظاہروں میں طلبا کی بڑی تعداد شریک ہے۔ اپوزیشن جماعتوں اور مظاہرین نے حکومت سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔ انڈونیشیا میں پٹرولیم مصنوعات میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس پر ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا اور مشتعل عوام نے جلاؤ گھیراؤ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More