براؤزنگ ٹیگ

#muhammadbinsalman

سعودی ولی عہد نیوم نہیں پورا خطے کوترقی دینے کے خواہشمند

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان صرف نیوم نہیں بلکہ مملکت کے ساتھ ساتھ پورے خطے ملک کوترقی دینے کے خواہشمند ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد خواہشمند صرف نیوم نہیں بلکہ پورے خطے کو ترقی دینے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ 35 بلین ڈالر کی اماراتی خلیج الحکمہ ڈیل - جس میں 11 بلین ڈالر پہلے سے موجود ڈپازٹس تھے - کا حوالہ مصری حکومت نے دیا تھا۔ راس گھمیلا غیر مسخ شدہ زمین کا ایک اعلیٰ قیمت والا اسٹریٹجک وسعت ہے جو تقریباً 860,000 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ سعودی عرب پر امید ہے کہ…

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ایک ماہ سے زائد مدت کیلئے موخر

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ایک ماہ سے زائد مدت کے لیے موخر ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی ولی عہد نے 19 مئی سے پاکستان کا دوروزہ دورہ کرنا تھا لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ دورہ اس وقت تک موخر ہو گیا ہے جب تک کہ فریقین باہمی رضامندی سے نئے عبوری شیڈول کا تعین نہیں کر لیتے۔ سعودی ولی عہدہ محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران دی تھی ، اس دعوت کو سعودی ولی عہد نے قبول بھی کر لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ممکن ہے کہ…

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان کا امکان ہے ۔سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق حتمی تاریخ رواں ہفتے میں طے ہوجائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے تاہم دورے کے حوالے سے تاریخوں کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔سعودی ولی عہد کا 2019 کے بعد یہ پہلا دوطرفہ دورہ ہوگا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق انتظامی امور کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نے سعودی مہمان کی آمد…

وزیراعظم آج سعودی عرب روانہ ہوں گے، سعودی ولی عہد سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آج 2روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے ۔ وزیراعظم 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے ، وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی ہوگی جس میں سرمایہ کاری اور ولی عہد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال ہوگا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کابینہ کے اہم اراکین بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے اس اجلاس میں…

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

ریاض (پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے، دونوں نے پاک سعودی اسٹریٹیجک تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور محمد بن سلمان کی ملاقات کے موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور سعودی سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔ آرمی چیف عاصم منیر نے وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل…

سعودی ولی عہد کا رمضان کے بعد دورہ پاکستان متوقع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رمضان المبارک کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر دورہ پاکستان متوقع ہے۔ سعوی ولی عہد پہلے غیر ملکی سربراہ حکومت ہوسکتے ہیں جو پاکستان میں نئی منتخب حکومت آنے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے آرہے ہیں۔ یاد رہے گزشتہ روز سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جس پر سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن…

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہبازشریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور خادم حرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔وزیراعظم نے سعودی قیادت اورعوام کو رمضان المبارک کی مبارکباد بھی دی اور کہا کہ دعا ہے کہ ماہ مقدس کی بدولت تمام دنیا کے مسلمانوں کیلئے امن و خوشحالی ہو۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ…

یوکرینی صدر زیلنسکی سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض (پاک ترک نیوز) یوکرین کے صدر ولایمیر زیلنسکی سعودی عرب پہنچ گئے ۔اپنے دورےکے دوران وہ سعودی قیادت سے امن، جنگ بندی پر بات چیت کریں گے۔ صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سعودی عرب کا دورہ کیا تاکہ یوکرین کے امن منصوبے اور ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ جنگی قیدیوں کے معاملے پر بات چیت کی جا سکے۔ ایجنڈے میں زیلنسکی کا 10 نکاتی امن منصوبہ ہے، جس کی بنیاد یوکرین سے مکمل روسی انخلاء، جنگی مجرموں کی تلافی اور سزا کے ساتھ ساتھ یوکرین کے جنگی قیدیوں کی رہائی اور ریاض کی ثالثی کے تحت ان کی واپسی ہے۔ زیلنسکی…

امریکی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاض (پاک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکننے چھٹیوں کےالعلا کے سرمائی کیمپ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے جس میں حماس اسرائیل جنگ، غزہ کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد چوتھی مرتبہ مشرق سطی کے دورے پر ہیں۔جنہوں نے پیر کی شب امرریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ سعودی سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات کے…

مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کیلئے آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے،محمد بن سلمان

ریاض)پاک ترک نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے برکس گروپ کے سربراہی اجلاس میں مطالبہ کیا ہے کہ1967 کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ایک سنجیدہ اور جامع امن عمل شروع کیا جائے کیونکہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کے لئے آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد نے منگلکی شام آن لائن بریکس سربراہ کانفرنس کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے جامع اور ٹھوس امن عمل شروع کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ…

او آئی سی اور عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

ریاض(پاک ترک نیوز) غزہ کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کا مشترکہ ہنگامی اجلاس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری ہے۔ اجلاس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں عرب و اسلامی ممالک کا مشترکہ غیر معمولی سربراہی اجلاس شروع ہوگیا ہے جس میں فلسطین کے علاقے غزہ میں جاری اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف لائحہ عمل پر غور کیا جارہا ہے۔ مشترکہ عرب، اسلامی اجلاس غزہ میں رونما ہونے والے غیر معمولی حالات کے تناظر میں منعقد ہو رہا ہے، نگران وزیراعظم…

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر کا غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں روکنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو روکنے کی ضرورت ہے جبکہ سعودی عرب فلسطینیوں کی کسی بھی جبری نقل مکانی کو مسترد کرتا ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یہگفتگو امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے ساتھ منگل کی شب ہونے والے ٹیلی فون پر رابطہ میں کی۔ سعودی عرب کےسرکاری میڈیا کے مطابق رابطے کے دوران غزہ میں جاری فوجی کشیدگی اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکہ پر زور…

اردوان کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ ، اسرائیلی جنگی جرائم روکنے پر اتفاق

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ اسرائیلی جنگ جرائم روکنے پر اتفاق کیا ہے ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ اور گرد و نواح میں کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب کشیدگی روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہا ہے۔ دوسری جانب ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا امن معاہدے کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ فلسطینیوں…

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جلد پاکستان آئیں گے،نگران وزیر خارجہ

لندن(پاک ترک نیوز) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جلد پاکستان آئیں گے۔ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا لندن آنے کا بنیادی مقصد دولت مشترکہ کی یوتھ منسٹرز کانفرنس میں شرکت تھا۔کانفرنس میں 50 ممالک شریک تھے جن میں 40 وزرا شامل تھے، کانفرنس میں ماحولیاتی تبدیلیوں کو خصوصی اہمیت دی گئی، سفارشات پر عملدرآمد کیلئے ٹاسک فورس بنادی گئی ہے۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے متعلق سوال پر جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا…

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی آئندہ ماہ پاکستان آمد متوقع

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ماہ کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آمد متوقع ہے ۔ دورہ پاکستان کے دوران محمد بن سلمان نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کریں گے، ایم بی ایس کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ سعودی ولی عہد کا ممکنہ دورہ پاکستان 4 سے 6 گھنٹوں کا ہوگا، چند گھنٹے پاکستان میں قیام کے بعد سعودی ولی عہد بھارت روانہ ہوں گے۔سعودی ولی عہد اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں پاکستان جبکہ دوسرے مرحلے میں بھارت روانہ ہوں…

امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کی سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان سے ملاقات

ریاض (پاک ترک نیوز ) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کوفروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔ امریکی وزیر خارجہ 3روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ۔ تقریباً ایک گھنٹہ 40 منٹ تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں سوڈان سے امریکیوں کے انخلا کے لیے سعودی عرب کی حمایت، یمن میں سیاسی مذاکرات کی ضرورت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے امکانات سمیت مختلف موضوعات پر بات ہوئی۔امریکی وزیر خارجہ خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے بدھ…

سعودی عرب اورکینیڈا کا 6برس بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب اورکینیڈا نے سفارتی تعلقات 6برس کے تعطل کے بعد دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کردیا ۔ سعودی عرب اور کینیڈا نے 2018 سے جاری تنازعات کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے سفارتی تعلقات بحال کر کے سفیروں کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان بنکاک میں فورم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی بات چیت کے بعد کیا گیا۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ’کینیڈا اور سعودی عرب کے…

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سعودی خلا بازوں کی ملاقات

ریاض (پاک ترک نیوز) ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے دو سعودی خلابازوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے اپنے 10 روزہ تاریخی سفر سے قبل ملاقات کی ہے۔ ریانہ برناوی، جو خلا میں جانے والی پہلی سعودی خاتون بنیں گی اور علی القرنی Axiom-2 مشن کے ایک حصے کے طور پر 8 مئی کو فلوریڈا سے SpaceX Falcon 9 راکٹ سے روانہ ہوں گے۔ سعودی عرب کا یہ سفر مملکت کی جانب سے اپنے پہلے شہری کو خلا میں بھیجنے کے تقریباً 40 سال بعد آیا ہے، جب پرائس سلطان بن سلمان نے ناسا کے خلائی شٹل پر آئی ایس ایس میں ایک ہفتہ…

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ایک مرتبہ پھر عرب دنیا کے بااثر ترین لیڈر منتخب

ریاض (پاک ترک نیوز) عرب دنیا کے ایک کروڑ 10لاکھ لوگوں کی شرکت سے کئے جانے والے سروے میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ایک مرتبہ پھر عرب دنیا کے بااثر ترین لیڈر قرار دیئے گئے ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق آرٹی ٹی وی چینل کے سروے میں 70 لاکھ افراد نے شہزادہ محمد بن سلمان کو ووٹ دیا ہے۔ٹی وی چینل نے 15 دسمبر 2022 سے 9 جنوری 2023 تک عام سروے کیا ہے جس میں 11 ملین افراد نے شرکت کی ہے۔شرکا میں سے 62.3 فیصد افراد نے شہزادہ محمد بن سلمان کو بااثر ترین لیڈر قرار دیا ہے۔ سروے کے مطابق امارات…

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

ریاض (پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، فوجی اور دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر سعودی وزیردفاع خالد بن سلمان بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے سرکاری دورے کے دوران سعودی ولی شہزادہ عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی کی ہے۔ سعودی ونٹر ریزارٹ العلا میں ہونے والی اس اہم ملاقات کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More