براؤزنگ ٹیگ

#paktukrnews

بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد مستعفی

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ، آرمی چیف نے 45 منٹ کی ڈیڈلائن دی تھی ۔ بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد بھارت روانہ ہوگئیں ، بنگلہ دیش کے آرمی چیف کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کرینگےبنگلہ دیش میں جاری حکومت مخالف مظاہروں میں جھڑپوں کے دوران مرنے والوں کی مجموعی تعداد کم از کم 300 ہو گئی ہے۔ یہ تعداد پولیس، اہلکاروں اور ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کی رپورٹوں پر مبنی ہے۔ واضح رہے کہ مظاہروں کا آغاز پیر کو دوبارہ ہوگا جبکہ دارالحکومت ڈھاکہ میں فوجیوں…

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے سائے ، امریکا خطے میں اضافی فوجی بھیجنے کی تیاری کرنے لگا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) امریکہ نے اسرائیل کی مدد کے لیے جنگی بحری جہاز مشرق وسطیٰ بھیجنے کے حکم کیساتھ مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد مشرق وسطیٰ میں تنازعات کا دائرہ وسیع ہونے کے خطرات میں اضافے اور اسرائیل کے خلاف انتقام کی دھمکیوں کی لہر کے درمیان امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کی مدد کے لیے مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غزہ، لبنان اور یمن میں ایران کے ایجنٹوں کی طرف سے اسرائیل پر حملہ کرنے کی…

قطر میں بڑی بیٹھک؛ افغانستان میں خواتین کے مسائل کو تسلیم کرتے ہیں، طالبان

دوحہ(پاک ترک نیوز) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان حکومت کے وفد نے اقوام متحدہ کے نمائندوں اور 20 سے زائد ممالک کے افغانستان کے لیے خصوصی ایلچیوں سے ملاقات کی۔ اقوام متحدہ کے ایک حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ قطر میں اقوام متحدہ کے ساتھ بہت سے خصوصی ایلچی اور طالبان کے نمائندوں کے ساتھ الگ بات چیت شروع ہو گئی۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے وفد کی قیادت کی۔ دو روزہ اجلاس میں افغانستان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا اور امدادی کاموں میں رکاوٹوں…

پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جرمنی کی این جی او گلوبل بریجز ، برلن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں گلوبل بریجز کے چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز، ہینس ایلبرٹ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ، نکولس البرچٹ اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد اور سرمایہ کار شامل تھے۔ملاقات میں پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر عزت مآب الفریڈ گرینیس بھی موجود تھے۔ وفد کے شرکاء وزیر اعظم کی جرمن زبان میں بات چیت سے محظوظ ہوئے اور داد دئے بغیر نا رہ سکے۔جرمن وفد کے سربراہ نے وزیراعظم کی جرمن زبان…

ترک اکینچی ڈرون نے ایرانی صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے اکینچی ڈرون (بغیر پائلٹ فضائی گاڑی ) نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ۔ اکینچی ایران کے آسمانوں پر گھنٹوں گشت کرتا رہا، ممکنہ شواہد کو اسکین کرتا رہا۔ تقریباً کچھ ہی وقت میں، Akinci UAV دنیا کا سب سے زیادہ ٹریک کیا جانے والا ہوائی جہاز بن گیا، جس میں 2.5 ملین سے زیادہ لوگ آن لائن اس کی نقل و حرکت کی پیروی کرتے ہیں اور ڈرون کی کارروائیوں کا لائیو سلسلہ دیکھتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق ڈرون سات…

ایرانی تیل سمگلنگ میں بلوچ کالعدم تنظیموں کے براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اپنی مشترکہ رپورٹ میں ملک کے اندر نئی حکومتی کی تشکیل کے بعد ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں نمایاں اضافے کا انکشاف کیا ہے۔اس غیر قانونی تیل کی سمگلنگ میں بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچ لبریشن فرنٹ سمیت متعدد کالعدم بلوچ مسلح تنظیموں کے براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے ۔ وزارت پٹرولیم کو پیش کی گئی رپورٹ میں اس غیر قانونی سرگرمی کے خطرناک حد تک بڑھنے پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نگران حکومت کے دوران اس غیر قانونی تجارت میں…

گیری کرسٹن 19 مئی کو پاکستان ٹیم کو جوائن کرینگے

لاہور(پاک ترک نیوز) وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن 19 مئی کو پاکستان ٹیم میں شمولیت اختیار کریں گے۔ گیری کرسٹن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ نئے سفر کا آغاز کرنے کے لیے ُپرجوش ہوں، نئی منیجمنٹ اور تمام کھلاڑی ٹھوس نتائج دینے کے لیے ُپرعزم ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کے سپورٹ سٹاف فیلڈنگ کوچ سائمن ہیلمٹ اور مینٹل پرفارمنس کوچ ڈیوڈ ریڈ نے ٹیم میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کے خلاف…

پاکستان ہاکی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال،وزیراعظم کا ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم ملائیشیا میں ہونے والے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد پاکستان پہنچ گئی۔ لاہور ایئر پورٹ پہنچنے پر ہاکی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی وزیراعظم شہباز شریف نے ہرکھلاڑی کیلئے 10 ، 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔رانا مشہود کے مطابق پندرہ مئی کو ہاکی کے پیٹرن انچیف وزیراعظم میاں شہبازشریف وزیر اعظم ہاؤس میں قومی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔ پاکستان کی ہاکی ٹیم ملائیشیا سے لاہور ائیرپورٹ پر پہنچی جہاں پر پرائم…

یو اے ای میں پھر شدید بارشوں کا امکان، تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان

ابوظہبی (پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) میں ایک مرتبہ پھر جمعرات سے شدید بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ جسکی وجہ سےتعلیمی اداروں میںجمعرات اورجمعہ کو تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اماراتی محکمہ موسمیات کے مطابق متحدہ عرب امارات بحیرہ احمر سے سطحی کم دباؤ کی توسیع سے متاثر ہے، مرطوب جنوب مشرقی ہوائیں بھی عرب امارات کے موسم پراثرانداز ہوں گی۔ اماراتی محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے۔اور کچھ جگہ اولے بھی پڑسکتے…

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں:نگران وزیراعظم

رسالپور(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔پاکستان امن کا داعی ہے، ہم ہمسایہ ممالک سے برادرانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں پاکستان ایئر فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا، نگران وزیراعظم تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جہاں انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی۔ پاس آؤٹ ہونے والوں میں 148 جی ڈی پائلٹ، 94 انجینئرنگ کورس کے کیڈٹ شامل تھے،…

وفاقی وزیر کامرس گوہراعجاز سے آذربائیجان کے سفیر خضرفرہادوف کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر کامرس اینڈ انڈسٹری گوہراعجاز سے آذربائیجان کے سفیر خضرفرہادوف نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر کامرس اینڈ انڈسٹری ڈاکٹر گوہر اعجاز سے آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی ۔

کشمیری بھارتی قبضے کو 76 سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں یوم سیاہ منا رہے ہیں

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) کشمیری آج وادی کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 76 سال مکمل ہونے کے موقع پر آزاد و مقبوضہ وادی اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے خلاف کنٹرول لائن کے دونوں جانب کشمیری عوام آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے خصوصی پیغامات میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کشمیریوں کے لیے سیاہ ترین دن ہے، جب کشمیریوں کی جائز خواہشات کا گلا گھونٹا گیا۔…

اسرائیلیوں نے رفاح کراسنگ کھول دیا۔ انتہائی ضروری امدادی سامان کا غزہ میں داخلہ شروع

قاہرہ (پاک ترک نیوز) مصر اور غزہ کے درمیان سرحدی گزرگاہ کھول دی گئی تاکہ غزہ میں محصور فلسطینیوں کو اشد ضروری امداد کی فراہمی کی جاسکے جو کہ اسرائیلی محاصرے کے تحت علاقے میں خوراک، ادویات اور پانی کی کمی کا شکار ہیں۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 7اکتوبر کواسرائیل پر حماس کے اچانک حملے کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹیکی ناکہ بندی جاری ہے۔ تاہم اسرائیلی قابض فوج نے آج ہفتہ 21اکتوبر کومحاصرے کے 14روز بعد مصر سے رفاح کراسنگ کے ذریعے ضروری امدادی سامان کے غزہ میں داخلے کی اجازت دے دی…

آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

بنگلورو (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 18ویں میچ میں آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر بنگلورو میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 18ویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔ آسٹریلیا نے 7.3اوورز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 42رنز بنا لئے ۔ڈیوڈ وارنر نے 21جبکہ مچل مارش نے 15رنز بنائے ہیں ۔ میگا ایونٹ میں پاکستان نے اب تک تین میچ کھیلے ہیں جن میں سے اسے دو میں کامیابی ملی جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ دوسری جانب…

انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وزیراعلی انوار الحق کاکڑ سے حلف لیا۔ تفصیلات کےمطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔سابق وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں اپنے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی ۔تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور آرمی چیف نے شرکت کی۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ سینیٹر…

گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ توڑا ،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہت مشکل حالات سے گزر رہا ہے ۔ عمران نیازی نے امریکہ کے ساتھ تعلقات توڑنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ۔عمران خان اور اس کے حواری عوام سے جھوٹ بولتے رہے ۔ وزیراظعم کا کہنا تھا کہ 9مئی پاکستان کی تاریخ میں المناک دن تھا ۔کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔عمران خان دعائیں کر رہا تھا کہ ملک ڈیفالٹ کر…

پنجاب کے صوبائی وزرا کی فہرست تیا ر

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب کے صوبائی وزراء کی فہرست تیار کرلی گئی۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ ابتدائی کابینہ میں شامل ہے۔ سیف الملوک کھوکھر، رانا مشہود، منشااللہ بٹ صوبائی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ ملک احمد خان، خواجہ سلمان رفیق ،عمران نذیز صوبائی وزراء میں شامل ہیں۔ پنجاب کابینہ میں ذیشان رفیق، سمیع اللہ خان، جہانگیر خانزادہ شامل جبکہ پیپلز پارٹی کے حسن مرتضی سمیت دو افراد صوبائی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More