براؤزنگ ٹیگ

#pakturknes

نان بائی ایسوسی ایشن کا پنجاب بھر میں کل سے ہڑتال کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) نان بائی ایسوسی ایشن نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کل سے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ صدر نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب گل کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہمارے مطالبات پر خاموشی ہے، ایک ماہ انتظار کر لیا مزید انتظار نہیں کریں گے، کل سے پنجاب بھر کے تندور بند کر دیں گے۔ صدر نان بائی ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ نان کی قیمت کو اوپن کیا جائے، سستی روٹی کے حساب سے آٹا فراہم کیا جائے۔نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ روٹی اور نان کی قیمت کا نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔…

عراق میں داعش کے 11 دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی

بغداد (پاک ترک نیوز) عراق کی الحوت جیل میں داعش کے 11 دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی۔ دہشتگردوں کا تعلق داعش سے تھا، عراقی صدر کی منظوری کے بعد ان افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔اسی جیل میں اپریل میں بھی 11 مجرمان کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا تھا۔ عراقی قانون کے تحت دہشتگردی اور قتل کے جرائم کی سزا موت ہے اور پھانسی کے حکمنامے پر صدر کے دستخط ہونا ضروری ہوتے ہیں۔

محسن نقوی کا ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالر دینے کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈ کپ 2024جیتنے پر ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کردیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے گفتگو کی اور کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کی۔ چیئرمین پی سی بی کا قومی کھلاڑیوں سے کہنا تھا کہ امید ہے کہ آپ اس بار پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے۔ کسی دباؤ کے بغیر کھیلیں، بھرپور مقابلہ کریں، میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا…

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان کا امکان ہے ۔سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق حتمی تاریخ رواں ہفتے میں طے ہوجائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے تاہم دورے کے حوالے سے تاریخوں کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔سعودی ولی عہد کا 2019 کے بعد یہ پہلا دوطرفہ دورہ ہوگا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق انتظامی امور کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نے سعودی مہمان کی آمد…

آخری قسط ملنے سے مزید معاشی استحکام آئے گا ، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملنے سے پاکستان میں مزید معاشی استحکام آئے گا۔ وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں آئی ایم ایف کی آخری مالیاتی قسط کے آج جاری ہونے پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 16 ماہ کی حکومت کے دوران پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں آئی ایم ایف سے یہ معاہدہ اہم ثابت ہوا تھا۔ پاکستان کے معاشی تحفظ کے لیے تلخ اور مشکل فیصلے کیے لیکن ان کے ثمرات معاشی استحکام کی صورت سامنے آرہے ہیں۔…

غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا،وزیراعظم

ریاض (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی اقتصادی فورم کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین، روس جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا، سعودی عرب سمیت دوست ممالک نے پاکستان کی بھرپور مدد کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے دوران بہت نقصان ہوا، موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کوئی…

امریکہ یوکرین کو اضافی پیٹریاٹ میزائلوں کی کھیپ فراہم کرے گا،امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ یوکرین کو اضافی پیٹریاٹ میزائلوں کی کھیپ فراہم کرے گا تاکہ یوکرین روس کے خلاف اپنے فضائی دفاعی نظام کو بہتر بنا سکے۔ پیٹریاٹ میزائلوں کی یہ اضافی فراہمی یوکرین کے لیے امریکہ کے 6 ارب ڈالر کے نئے امدادی پیکج کا حصہ ہے۔ یوکرین کو فراہم کردہ پیٹریاٹ میزائلوں کی یہ کھیپ ایئر ڈیفنس سسٹم میں اضافہ ہوگا۔ پیٹریاٹ میزائل اس پیکج کا حصہ ہیں جو نیشنل ایڈوانسڈ سرفیس ٹو ایئر میزائل سسٹم کے لیے فضائی دفائی لانچرز اور میزائلوں کو…

سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض میں سفارتی کوارٹر میں پہلی بار شراب خانہ کھول دیا۔ سرکاری طور پر شراب خانہ کھلنے کی تصدیق نہیں کی تاہم سفارتکاروں کو خصوصی ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ کسی بھی مہمان یا 21 سے کم عمر فرد کو اسٹور میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ دکان میں فوٹوگرافی اور موبائل فون کا استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔ رواں برس کے آغاز میں خبر سامنے آئی تھی کہ سعودی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار ملک میں شراب خانہ کھولنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ میڈیا رپورٹ…

تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز

کراچی(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کو کراچی میں تاجروں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کراچی کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی، سندھ حکومت کے ساتھ اجلاس کیے بعد ازاں کراچی کی کاروباری برادری سے بھی خطاب کیا۔ تاجروں سے ملاقات میں کاروباری شخصیات نے انہیں عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز دے دی۔ تاجروں نے وزیراعظم کو بھارت سمیت دیگر پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر کرنے کی بھی تجویز دی۔ عارف حبیب گروپ کے سربراہ عارف حبیب نے…

عمران خان نے صاحبزادہ حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے صاحبزادہ حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا۔ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نامزد کیا تھا ۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کاکہناہے کہ پارٹی کے قریبی رہنماؤں کی مشاورت کے بعد چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کو نامزد کیا۔ یاد رہے بانی پی ٹی آئی نے حامد رضا کی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزدگی…

روسی حملے میں خارکیو ٹی وی ٹاور تباہ ہوگیا،یوکرینی صدر زیلنسکی

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روسی حملے میں خارکیو کا ٹی وی ٹاور کو نشانہ بنایا گیا ۔ صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کا میزائل حملہ جو کہ خارکیو میں نصف 240 میٹر (787 فٹ) ٹیلی ویژن ٹاور کو نشانہ بنایا ۔ یوکرین کا مرکزی شہر کئی ہفتوںسے روسی میزائل اور ڈرون حملوں کا شکار ہے میں ٹیلی ویژن ٹاور کا مرکزی ٹاور بمباری کےباعث زمین پر آ گرا ۔ زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کو اس فضائی حملے کے بارے میں آگاہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہایہ روس کا واضح…

نیٹو کا یوکرین میں فوجی یونٹ بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں، اسٹولٹن برگ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ نیٹو فوجی اتحاد یوکرین میں لڑاکا یونٹ بھیجنے کا ارادہ نہیں رکھتا ۔تاہم نیٹو کے کچھ اتحادیوں کے وہاں فوجی مشیر موجود ہیں۔ انہوں نےاتوار کی شب دئیے گئے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ یوکرین میں نیٹو کی جنگی موجودگی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔مگر یقیناً نیٹو کے کئی اتحادیوں کے اپنے سفارت خانوں میں مرد اور خواتین وردی میں ملبوس ہیں۔میرے خیال میں ہمیں یونیفارم میں موجود لوگوں کے درمیان فرق کرنے کی ضرورت ہے جو ہو سکتے ہیں یا موجود…

اعظم خان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے آئوٹ ،جگہ حسیب اللہ طلب

کراچی(پاک ترک نیوز) وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ کو ان فٹ اعظم خان کی جگہ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی 20 سیریز سے قبل اعظم خان انجرڈ ہوکر مکمل سیریز سے باہر ہوگئے تھے، ان کی جگہ حسیب اللہ کو اسکواڈ میں طلب کیا گیا ہے۔ حسیب اللہ نے راولپنڈی میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ کے بعد ٹیم کو جوائن کرنا ہے اور لاہور میں شیڈول سیریز کے آخری 2 میچز کیلیے سلیکشن کی خاطر دستیاب ہوں گے۔

ضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج، مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں پر پولنگ کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے جن پر مسلم لیگ (ن) نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ لاہور میں (ن) لیگ اور اتحادیوں نے کلین سویپ کیا ہے۔ قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ قومی اسمبلی نشستوں کیلئے پنجاب کے 2، خیبر پختونخوا کے 2 اور سندھ کے ایک حلقے میں ضمنی انتخابات ہوئے دوسری جانب صوبائی اسمبلیوں کی جن نشستوں پر ضمنی…

ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کر دیا

شکاگو (پاک ترک نیوز) ایلون مسک نے بھارت کا ایک دورہ ملتوی کر دیا، جہاں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنی تھی ۔ انہوں نے اپنی ٹیسلا کار ساز کمپنی کی ذمہ داریوں کا حوالہ دیتے ہوئے اور کہا کہ اس کا مقصد اس سال کے آخر میں اس دورے کو دوبارہ شیڈول کرنا ہے۔ مسک نے اپنے X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا، "بدقسمتی سے، ٹیسلا کی بہت بھاری ذمہ داریوں کا تقاضا ہے کہ بھارت کا دورہ موخر کیا جائے، لیکن میں اس سال کے آخر میں دورہ کرنے کا بہت زیادہ منتظر ہوں۔ روئٹرز نے ہفتے کے روز اس…

موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کو شدید اقتصادی خطرات لاحق ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کو شدید اقتصادی خطرات لاحق ہیں۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے یومِ ارض 2024 کے موقع پر پیغام میں کہا کہ آج پاکستان سمیت پوری دنیا میں یوم ارض منایا جارہا ہے. اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد ہم سب کو کرہ ارض کی حفاظت کی ذمہ داری کی یاد دہانی کروانا اور آئندہ نسلوں کیلئے اس سیارے کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرنا ہے. وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے (انسدادِ) سنگل-یوز پلاسٹک ریگیولیشنز 2023 بنائے اور تمام…

ایران کا اسرائیل پر حملہ، 300 سے زائد ڈرونز اور بیلسٹک میزائل فائر کردیے

تہران (پاک ترک نیوز) ایران نے اسرائیل درجنوں ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے حملہ کردیا۔ دمشق میں ایرانی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر 300 سے زائد ڈرونز اور بیلسٹک میزائل فائر کردیئے، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایران سے براہ راست حملے کی تصدیق کردی، درجنوں ڈرونز اور بیلسٹک میزائل ایران سے روانہ ہوئے اور اسرائیل کے لیے اپنا راستہ بنایا ہے۔ایران نے پڑوسی ممالک کو بھی خبردار کردیا ہے کہ اگر اسرائیل پر داغے گئے…

رواں برس کا پہلا مکمل سورج گرہن آج، پاکستان میں نظر نہیں آئیگا

لاہور(پاک ترک نیوز) رواں برس 2024ء کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہو گا جو اگلے 20 سال تک دوبارہ دکھائی نہیں دے گا جبکہ سال کا دوسرا سورج گرہن 2 اکتوبر کو جنوبی امریکا کے کچھ حصوں میں متوقع ہے جو کہ جزوی ہوگا۔مکمل سورج گرہن چونکہ 8 اور 9 اپریل کے درمیان ہوگا اس لیے پاکستان میں رات ہونے کے سبب اس کا مشاہدہ نہیں کیا جا سکے گا، سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 42 منٹ پر ہوگا، 11 بجکر 17 منٹ پر سورج گرہن عروج پر ہوگا جبکہ سورج گرہن کا اختتام رات 1 بجکر 52 منٹ پر ہو گا۔ پہلا سورج گرہن…

ملک میں بار بار آئین توڑا جا رہا، ہم آخری حد تک جائینگے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پشاور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں بار بار آئین کو توڑا جا رہا ہے۔ وزیراعلی خیبر پی کے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم آخری حد تک جائیں گے، پیچھے نہیں ہٹیں گے، غیرقانونی طور پر ارکان کو حلف نہیں لینے دیں گے، ملک میں بار بار آئین کو پامال کیا جا رہا ہے، پنجاب اور کے پی میں 90 روز میں الیکشن نہ کرا کر آئین کو توڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان نے غیر قانونی طور پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست دی، کے پی میں سینیٹ الیکشن ملتوی…

دشمن چاہتے ہیں کہ پاکستان اور چین کی دوستی میں فرق آئے : وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دشمن چاہتے ہیں کہ پاکستان اور چین کی دوستی میں فرق آئے ، دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے بشام میں 26 مارچ کو اندوہناک واقعہ ہوا جس میں 5 چینی انجینئرزہلاک اورایک پاکستانی شہید ہوگیا، دشمن چاہتے ہیں کہ پاکستان اور چین کی دشمنی میں فرق آئے، بشام واقعے کے ذمہ داروں کو سخت سزا ملے گی ۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے 4مارچ کو دوسری بار وزیراعظم کا حلف…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More