براؤزنگ ٹیگ

#palistine

اسماعیل ہانیہ کواسرائیلی خفیہ ایجنسی نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے قتل کرایا : برطانوی میڈیا کا انکشاف

نیویارک (پاک ترک نیوز ) برطانوی میڈیا کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہانیہ کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے قتل کرایا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایرانی ایجنٹوں نے مہمان خانے کے 3 کمروں میں دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا، ایرانی حکام کے پاس ایجنٹوں کے کمروں میں انتہائی تیزی سے آنے جانے کی ویڈیو ہے۔ دھماکا خیز مواد نصب کرنے والے ایجنٹ ایران چھوڑ چکے تھے، دھماکا خیز مواد ایران کے باہر سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے تباہ کیا گیا۔ اسماعیل ہانیہ ایران کے دوروں کے…

نصیرت کیمپ میں پناہ گزینوں کے سکول پراسرائیلی بمباری، مزید 17 فلسطینی شہید

غزہ (پاک ترک نیوز ) صیہونی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے ، نصیرت کیمپ میں پناہ گزینوں کے سکول پر بمباری سے مزید 17 فلسطینی شہید جبکہ 80زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر اور المغازی پر شدید بمباری کی جبکہ الشاطی کیمپ میں مسجد پر بھی وحشیانہ حملے کیے۔ حماس کے سیاسی بیورو کے ایک رکن عزت الرشق نے اتوار کو کہا کہ ان کی جماعت غزہ کی پٹی پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد جنگ بندی کے مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خان یونس کے مغرب میں المواصی کے قتل عام کے…

فلسطین میں قیام امن تک نیٹو کی اسرائیل کے ساتھ تعاون کی کوششیں قبول نہیں ،اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترک صدر رجب طیب اردوان نے واضح کیا ہے کہ جب تک فلسطین میں جامع اور پائیدارامن قائم نہیں ہو جاتا ، ترکیہ نیٹو کی اسرائیل کے ساتھ تعاون کی کوششوں کو قبول نہیں کرے گا۔ نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر واشنگٹن میں نیوز کانفرنس میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نیٹو اتحادیوں کے درمیان تعاون ضروری ہے۔ ترک صدررجب طیب نے کہا کہ ایف 16 طیاروں کی خریداری کے معاملے پر امریکی صدر نے 3 سے 4…

اسرائیل میں مظاہرین کا یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حکومت کیخلاف مظاہرہ

تل ابیب (پاک ترک نیوز) اسرائیل میں مظاہرین نے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حکومت کیخلاف مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین کاکہنا تھا کہ حکومت یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس سے معاہدہ کرے ۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہزاروں اسرائیلیوں نے ہفتے کے روز کئی شہروں میں احتجاج کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں فلسطینی دھڑوں کے ساتھ یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے اور قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا مطالبہ کیا۔ سرکاری نشریاتی ادارے نے کہا کہ وسطی تل ابیب کے کپلان اسکوائر میں ہزاروں افراد نے یرغمالیوں کے معاہدے کا مطالبہ کیا اور…

حماس ایک نظریہ ہے جسے ختم نہیں کیا جا سکتا؛ ترجمان اسرائیل فوج

تل ابیب(پاک ترک نیوز) اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینئیل ہگاری نے حماس کی تعریف کرتے ہوئے ساڑھے 8 ماہ کی مسلسل بمباری کے باوجود حماس کو ختم نہ کرپانے پر اپنی ناکامی کو تسلیم کرلیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینئیل ہگاری نے تسلیم کیا ہے کہ حماس کو ختم نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ یہ ایک نظریہ ہے لیکن ہم حماس کے مکمل خاتمے کے لیے اب بھی پُرعزم ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ درست ہے ہم حماس کے حوالے سے اپنا ایک ہدف بھی پورا نہیں کر سکے بلکہ اب تک اپنے یرغمالیوں کو حماس…

حماس نے امریکی صدر بائیڈن کی غزہ جنگ بندی تجویز مثبت قرار دے دی

غزہ (پاک ترک نیوز) حماس کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن کی تجویز مثبت قرار دے دی۔ سیز فائر سے متعلق جو بائیڈن کی تجویز قطر کی طرف سے حماس کو بھیجی گئی ہے، جب کہ حماس کا کہنا ہے کہ وہ صدر بائیڈن کی جنگ بندی کی تجویز کو ’’مثبت طور پر‘‘ دیکھتی ہے۔اس تجویز سے اسرائیل کی 8 ماہ سے جاری جنگ کے رکنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔ جو بائیڈن کی طرف سے اعلان کردہ جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا ردعمل مثبت رہا، وہ اس بات کا اشارہ دے رہے ہیں کہ وہ ’’آگے بڑھنے‘‘ کے لیے تیار ہیں۔ گزشتہ…

خادم الحرمین شریفین کی دعوت پر فلسطینی شہداء کے 1000 لواحقین بطور شاہی مہمان حج کریں گے

ریاض(پاک ترک نیوز) خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر فلسطینی شہداء کے 1000 لواحقین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ شاہی فرمان کے مطابق حرمین شریفین کے متولی نے فلسطینی شہداء کے 1000 لواحقین کو اس سال شاہی مہمانوں کے طور پر حج کی دعوت دی ہے۔ 88 سے زائد ممالک کے دیگر 1300عازمین بھی شاہی مہمان کی حیثیت سے حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ یاد رہے کہ خادم الحرمین شریفین کی میزبانی میں حج پروگرام ہر سال جاری کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے متعدد افراد شاہی مہمان کے طور پر حج ادا کرتے ہیں۔…

سپین کا فلسطین کو باضابطہ آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

میڈرڈ(پاک ترک نیوز) سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے فلسطین کو باضابطہ آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا تاریخ ساز لمحہ ہے، فلسطین پر مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ہمارافیصلہ کسی ملک کیخلاف نہیں بلکہ امن کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق ہے۔آئرلینڈ، ناروے کے وزیراعظم نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ یاد رہے کہ سپین کی جانب سے اس…

حماس کا تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ

تل ابیب (پاک ترک نیوز) حماس کی جانب سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے ۔ حماس کا کہنا ہے کہ اس نے وسطی اسرائیل میں تل ابیب کے علاقے میں ایک "بڑا" راکٹ حملہ کیا ہے اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حماس کی جانب سے فائر کئے گئے کئی راکٹوں کوفضائی دفاعی نظام نے روک لیاہے ۔ حماس کے راکٹوں حملوں کے کئی گھنٹوں بعد فلسطینی صحت اور شہری حکام نے بتایا کہ جنوبی غزہ کے شہر رفح کے ایک علاقے پر اسرائیلی حملے میں 75فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے، جہاں بے گھر افراد پناہ…

ناروے ، اسپین اور آئر لینڈ نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا

کوپن ہیگن(پاک ترک نیوز ) سپین، ناروے اور آئرلینڈ نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک ریاست تسلیم کرلیا جس کا اطلاق 28 مئی سے ہوگا جب کہ اسرائیل نے جواب میں ان ممالک سے اپنے ایلچیوں کو واپس بلالیا۔ ناروے کے وزیراعظم جوناس گہر اسٹور نے کہا کہ اگر فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم نہ کیا گیا تو مشرق وسطی میں قیام امن کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔گہر اسٹور نے پریس کانفرنس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مزید کہا کہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست کا بنیادی حق حاصل ہے۔ ناروے کی طرف سے فلسطینی ریاست کو…

غزہ کی بحالی میں 80 سال لگ سکتے ہیں،اقوام متحدہ

نیو یارک (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اتنی تباہی ہوچکی ہے جس کی مثال نہیں ملتی ملبے کا ڈھیر بن جانے والے غزہ کی بحالی میں 80 سال لگ سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ نے اسرائیلی جارحیت سے غزہ کی تباہی کی سنگینی سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہ غزہ میں اتنی تباہی ہوچکی ہے جس کی مثال نہیں ملتی ملبے کا ڈھیر بن جانے والے غزہ کی بحالی میں 80 سال لگ سکتے ہیں۔غزہ کی تعمیر نو میں 40 بلین ڈالر کی لاگت آئے گی۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نو ماہ کے عرصے میں غزہ کی آبادی میں غربت 38.8 سے بڑھ کر سنہ 2023 کے…

ترکیہ کی فلسطین پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ویٹو پاور کی مذمت

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے فلسطین پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ویٹو پاور کی مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ میں اصلاحات کے علمبردار ترکیہ نے سلامتی کونسل کے ویٹو پاور پر تنقید کی، جسے اقوام میں فلسطین کے جائز مقام کی راہ میں رکاوٹ سمجھا جاتا ہے۔ ترکیہ کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے احمد یلدز کا کہنا ہے کہ ترکیہ کا پختہ یقین ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کے استعمال سے فلسطینی عوام کی جائز امنگوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننی چاہیے۔ اسے فوری جنگ بندی کی راہ میں بھی رکاوٹ نہیں…

فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کی قرار داد کو امریکا کی جانب سے ویٹو کرنے پرافسوس ہے۔ دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ 75 سال سے ظلم و جبر کا شکار فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینا ان کے حق خود ارادیت کی تصدیق ہوگی اور تاریخی انصاف ہوگا۔ فلسطینی عوام کا حق ہے کہ وہ 4 جون 1967 کی جغرافیائی حدود کے مطابق خود مختار اور آزاد ملک میں رہیں جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا پاکستان سمجھتا ہے کہ…

فلسطینی نژاد فرانسیسی میوزک سٹار کی جانب سے غزہ کے شہریوں کی بھرپور حمایت

کوچیلا۔کیلی فورنیا(پاک ترک نیوز) معروف ریپ میوزک سٹار سینٹ لیونٹ نے کوچیلا ویلی میوزک فیسٹیول میں غزہ کے شہریوں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے انہیں چھ ماہ سے بے رحمانہ قتل عام کا شکار قرار دیا ہے۔ عرب میڈیاکے مطابق فلسطین میں پیدا ہونے والے فرانسیسی میوزک سٹار مروان عبدالحامد المعروف سینٹ لیونٹ نے کیلیفورنیا میں ہونے والے کوچیلا ویلی میوزک اینڈ آرٹس فیسٹیول میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس فیسٹیویل میں پرفارم کرتے ہوئے انہوں نے روایتی فلسطینی رومال گلے میں پہن رکھا تھا۔ سینٹ لیونٹ نے فلسطین اور…

اسرائیلی حملے سے فلسطین میں پیدا ہونےوالے انسانی بحران پر نئے سرے سے توجہ دینے کی ضرورت ہے، ترک نائب صدر

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے اسرائیلی حملے سے فلسطین میں پیدا ہونے والے انسانی بحران پر نئے سرے سے توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہےجو اب اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کا مرکزگیا ہے۔ ترک نائب صدر یلماز نےاپنے گذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ ترکیہ امید کر رہا ہے کہ علاقائی کشیدگی جلد از جلد کم ہو جائے گی اور غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ جہاں اکتوبر سے لے کر اب تک اسرائیلی حملوں میں 33,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ جن میں زیادہ تر خواتین…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More